Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    اسلام آباد (محمد اویس)پاکستان انفارمیشن کمیشن کے توسط سے پاکستان ریلوے کا سابق ملازم 23 لاکھ 75 ہزار روپے کی گریجویٹی حاصل کرنے میں کامیاب۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شہری خالد محمود سال 2021 میں پاکستان ریلوے سے ریٹائر ہوے تھے تاہم دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں گریجوٹی کی رقم مبلغ 23 لاکھ 75 ہزار روپے ادا نہیں کئے گئے تھے شہری خالد محمود نے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت پاکستان ریلوے کو گریجوٹی کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجوہات سے متعلق معلومات کے حصول کے لئے درخواست جمع کرائی، پاکستان ریلوے کی جانب سے جواب نہ ملنے پر شہری نے پاکستان انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا۔

    فضائی آلودگی سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کی اپیل پر کاروائی کرتے ہوئے سیکرٹری، وزارت پاکستان ریلوے کا سمن جاری کیا گزشتہ روز پاکستان انفارمینشن کمیشن میں ہونے والے سماعت کے دوران پاکستان ریلوے کے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور تحریری جواب میں موقف اختیار کیا کہ شہری خالد محمود کی گریجوٹی کی رقم ان کے اکاونٹ میں جمع کرا دی گئی۔

    شہری نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے سامنے رقم کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی سراہا اس موقع پر شہری کا کہنا تھا کہ وہ دو سال سے اپنی گریجوٹی کی رقم کے حصول کے لئے پاکستان ریلوے کے مختلف دفاتر کا چکر لگا رہا تھا تاہم کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہورہی تھی پاکستان انفارمیشن کمیشن کے پاس اپیل دائر کرنے کے بعد پہلی ہی سماعت سے قبل میری مطلوبہ رقم میرے اکاونٹ میں منتقل کردی گئی جو کہ خوش آئند ہے۔

    آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

  • غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق، محسن داوڑ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت دہگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے، جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے، جن شہریوں کے پاس قانون دستاویز ہے ان کی بے دخلی غیر قانونی ہے۔

    جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

    دوسری جانب افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، منصوبے کے مطابق افغان باشندوں کے لیے قائم شدہ کیمپس یا ان کی نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کے سبب اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر واپس افغانستان جا چکے ہیں جبکہ ملک دشمن قوتیں اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہوچکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے لیے قائم شدہ کیمپس کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مذموم عناصر کو ایسی تصاویر اور وڈیوز بنانے کا کہا گیا ہے جس میں سیکیورٹی پرسنل کو افغان باشندوں کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہُوئے دکھایا جائے عورتوں اور بچوں کو خاص طور اِن تصاویر اور ویڈیوز میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ اسے پاکستان کے خلاف اچھی طرح پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کو ریلیف دینے کی بجائے لیوی،ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

    ذرائع کے مطابق اسپین بولدک افغانستان میں لاگڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی ہے، چمن اور اسپین بولدک کے علاقے میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے اِسی گھناؤنے منصوبے کے مطابق جب افغان باشندے افغانستان جانے کے لیے پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر ہوں تو ان پر فائرنگ کرادی جائے جس سے فوری انتشار پھیلایا جا سکے۔

    اس مذموم اور گھناؤنے منصوبے کا مقصد ملک دشمن عناصر کی طرف سے انتشار پھیلا کر پُر امن طریقے سے چلنے والے افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کو سبوتاز کر کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھانا ہے-

    ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

  • فضائی آلودگی سے  ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    فضائی آلودگی سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    نئی دہلی: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سموگ سے آلودہ ہوا میں سانس لینے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور جنوبی شہر چنئی میں کی گئی تحقیق میں پتاچلا ہےکہ PM2.5 ذرات کی زیادہ مقدار والی ہوا میں سانس لینےےخون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہےاور ٹائپ 2 ذیابیطس کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے سانس لینے پر PM2.5 ذرات جو کہ بالوں سے بھی 30 گنا پتلے ہوتے ہیں خون میں داخل ہو سکتے ہیں اور سانس اور قلبی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔

    یہ مطالعہ ہندوستان میں دائمی بیماریوں کے بارے میں جاری تحقیق کا حصہ ہے جس کا آغاز 2010 میں ہوا تھا،فضائی معیار کے حوالے سے دنیا کے بدترین ممالک میں سے ایک ہندوستان میں کیا گیا یہ مطالعہ محیطی PM2.5 اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان رابطے پر توجہ مرکوز کرنے والی پہلی تحقیق ہے۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

    مطالعہ میں محققین نے 2010 سے 2017 تک دہلی اور چنئی میں 12,000 مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ کی نگرانی کی اور وقتاً فوقتاً ان کے خون میں شوگر کی سطح کی پیمائش کی سیٹلائٹ ڈیٹا اور فضائی آلودگی کی نمائش کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اس ٹائم فریم میں مطالعے میں شریک ہر شخص کے علاقے میں فضائی آلودگی کا تعین کیا۔

    انہوں نے پایا کہ پی ایم 2.5 کے ایک ماہ کی نمائش سے خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے اور ایک سال یا اس سے زیادہ طویل عرصے تک رہنے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے دہلی میں اسی گروہ پر ایک اور تحقیق کی گئی جس میں پایا گیا کہ PM2.5 کی اوسط سالانہ نمائش کی وجہ سے بلڈ پریشر کی سطح میں اضافہ ہوا اور ہائی بلڈ پریشر کے امکانات بڑھ گئے۔

    اسرائیلی فوج کا جبالیا کے کیمپ پر حملہ،100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک

    امراض قلب کے ماہر اور مرکز برائے دائمی بیماریوں کے کنٹرول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور مقالے کے مصنفین میں سے ایک ڈاکٹر ڈور یراج پربھاکرن نے کہا کہ پی ایم 2.5 میں سلفیٹ، نائٹریٹ، بھاری دھاتیں اور سیاہ کاربن ہوتے ہیں جو خون کی نالیوں کی پرت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور شریانوں کو سخت کر کے بلڈ پریشر کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہ ذرات چکنائی کے خلیوں میں جمع ہو کر سوزش کا باعث بن سکتے ہیں اور دل کے پٹھوں پر بھی براہ راست حملہ کر سکتے ہیں۔

    محققین کی ٹیم میں شامل ایک رکن نے کہا کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی شہروں میں ہوا میں PM2.5 کی محفوظ سطح سے زیادہ ہونا ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے جو ایتھروسکلروسیس (شریانوں میں چربی کے ذخائر)، دل کے دورے اور دل کی ناکامی کا باعث بن سکتا ہے اینڈوکرائن ڈسپوٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے PM 2.5 جسم میں انسولین کی پیداوار کے ساتھ ساتھ اس کے اثر کو روکتا ہے مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ آلودگی ان سب کی وجہ بننے میں کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ یہ اینڈوکرائن سسٹم میں خلل ڈالتی ہے جو جسم میں تمام ہارمونز پیدا کرتا ہے۔

    یو اے ڈبلیو نے جی ایم کے ساتھ معاہدہ کرلیا، ڈیٹرائٹ آٹومیکرز کے خلاف ہڑتال …

    محققین اب جسم میں کولیسٹرول اور وٹامن ڈی کی سطح پر آلودگی کے اثرات کو سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور افراد کی زندگی کے چکر پر اس کے اثرات، بشمول پیدائش کے وقت بچے کا وزن، حاملہ خواتین کی صحت، نوعمروں میں انسولین کے خلاف مزاحمت، اور پارکنسنز کے لیے خطرہ، الزائمر کی بیماری، دوسروں کے درمیان تعلق تلاش کر رہے ہیں۔

    محققین نے کہا کہ اگرچہ اس کے نتائج تشویش ناک ہیں، لیکن یہ مطالعہ سائنس دانوں کو امید دلاتا ہے کہ آلودگی کو کم کرنے سے ذیابیطس کے ساتھ ساتھ دیگر غیر متعدی بیماریوں کے بوجھ کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

  • آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی:آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران ون ڈے بولرز بولرز کی کارکردگی پر نئی رینکنگ جاری کی ہے آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی بھی پہلے نمبر پر آگئے ہیں-

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر سےپہلے نمبر پر براجمان ہوگئے،آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےبھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پانچویں پوزیشن ہے اور کشو مہاراج کے 651 اور ٹرینٹ بولٹ کے 649 پوائنٹس ہیں۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

    https://x.com/TheRealPCB/status/1719648638279053646?s=20
    دوسری جانب آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    علاوہ ازیں آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ بولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے میگا ایونٹ کے دوران 7 میچوں میں 17 وکٹوں کے حاصل کی ہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئےپاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

    شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز کولکتہ کے ایڈین گارڈنز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔

    سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

    آسٹریلیا نے 2034 ورلڈ کپ کی بولی منسوخ کر دی

    شاہین شاہ رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادی وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 07 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے نے بھی 16وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

    جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

    پونے: جنوبی افریقا کی ٹیم نے ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں کسی بھی عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی، ڈی کاک نے 3 چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 114 جبکہ وینڈر ڈوسن نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    کپتان ٹمبا باووما اور اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے کیا،ٹمبا باووما بولٹ کی گیند 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے38 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور وینڈر ڈوسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز کی شراکت بنائی، دونوں نے سنچریاں بھی اسکور کی،ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر شاندار 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    https://x.com/cricketworldcup/status/1719682765770105093?s=20
    اس کے علاوہ ہینرک کلاسن7 گیندوں پر 15 اور مارکرم 6 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 357 رنز بنائے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں افریقی بلے بازوں نے 15 چھکے اور 26 چوکے لگائے۔
    https://x.com/cricketworldcup/status/1719674999164854312?s=20
    ورلڈکپ 2023 کے اب تک ہونے والے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس سے قبل 2019 میں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے عالمی ورلڈکپ کے تمام میچز میں 76 چھکے مارے تھے۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کو ریلیف دینے کی بجائے لیوی،ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کو ریلیف دینے کی بجائے لیوی،ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

    اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کو ریلیف دینے کی بجائے لیوی،ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کیا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے نے دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزل پر 6 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر عوام کو 3 روپے فی لیٹرسے زائد کا ریلیف نہیں دیا گیا،حکومت نے عوام کیلیے قیمتوں میں کمی کی بجائے لیوی ، ڈیلرز اور کمپنیوں کا منافع بڑھادیا۔

    اوکاڑہ :کینٹ میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا

    دستاویزات کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5روپے 56پیسے کمی ہوئی ،جس کے بعد ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھادی گئی ڈیزل پر آئل کمپنیوں اور ڈیلر مارجن میں بھی 88پیسے اضافہ کیا گیا،پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 3روپے 17پیسے کمی ہوئی، پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، مارجن 7.87 روپے مقرر کردی گئی، پیٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے فی لیٹر بڑھا کر8.64 روپے مقرر کردیا گیا،جبکہ ڈیزل پر بھی تیل کمپنیوں کے مارجن میں 47 پیسے اضافہ کردیا گیا،نئی شرح 8.12 روپے مقرر کردیا گیا جبکہ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 41 پیسے بڑھا کر8.64 روپے کردیا گیا۔

    کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

    دوسری جانب گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 1.08 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 26.89 فیصد ہوگئی،جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اور دیہاتوں میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

  • ژوب میں  سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

    ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں اینٹی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادے گی۔

  • ڈیکوریشن پیسز کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیکوریشن پیسز کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی: ڈیکوریشن پیسز کی آڑ میں اسمگل کی جانے والی 13کلوگرام آئس برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی:ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے دوران 85کلوگرام منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق شاہراہ فیصل پرواقع کورئیرآفس پرکارروائی کےدوران پارسل میں موجود ڈیکوریشن پیسز کی آڑ میں اسمگل کی جانے والی 13 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی، برآمدہ آئس ڈیکوریشن پیسز کے ذریعے آسٹریلیا بھجوائی جا رہی تھی، مذکورہ پارسل اٹک کے رہائشی مُلزم کی طرف سےبُک کیا گیا تھا۔

    کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

    علاوہ ازیں ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 717 گرام آئس تحویل میں لی گئی۔ علاوہ ازیں چمن میں واقع شین تالاب میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 50 کلو 500 گرام چرس جبکہ نوکنڈی کے غیرآباد علاقے میں چھپائی گئی20کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی.

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

  • پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ

    پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ

    لاہور: پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی جبکہ ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد اسموگ اقدامات پر غور کیا گیا،ماہرین ماحولیات اور ماہرین صحت نے اسموگ سے متعلق اجلاس میں سموگ میں کمی اور سموگ کے اثرات سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر، ابراہیم مراد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز، زراعت، صحت، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، انڈسٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، کمشنر لاہور، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او لاہور، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

    ماہرین ماحولیات نے کہا کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، جس پر پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ طلباو طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے،عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں،صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    کمشنر لاہور ڈویژن، محکمہ بلدیات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف چالان واپس لینے کا حکم دیا گیا ہےوزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایات دیں محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کریں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، جو کچھ انسانی بس میں ہے اسموگ میں کمی کے لیے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے، تمام متعلقہ محکمے فعال طریقے سے انسداد سموگ کے لئے کام کریں۔

    کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

  • کیپٹن (ر) صفدر  اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

    کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری

    گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کی عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا، علاوہ ازیں عدالت نے مقدمے میں ملوث دوسرے ملزم سابق لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی بری کر دیا ہے۔

    اسرائیلی بمباری سے سات یرغمالی ہلاک

    گوجرانوالہ میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کے اعلامیہ اور ووٹ کو عزت ملی ہےنواز شریف نے ملک کو ایک ڈائریکشن دینے کا ارادہ کرلیا ہے،سابق وزیر اعظم ووٹ کو عزت دو، آئین اور سویلین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام تھا-

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور