Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

    سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کر دیں۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر ختم کرنے اور ٹرائل روکنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے ہوئے کہا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے اور فیصلہ محفوظ ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی ایف آئی اے کے کیس میں حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے، سائفر کیس ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے، فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست ہے۔

    وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا ہم نے بار بار کہا کہ جلدی نہ کی جائے معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے، ہمیں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق کافی خدشات ہیں، کون سی سکیورٹی کا خطرہ ہے یا سیکریسی لیک ہو رہی ہے؟بھٹو صاحب نے بھی راجہ بازار میں تقریر میں ایسے ہی بتایا تھا تو کیا ہوا، میرے مؤکل قومی ہیرو ہیں اور دنیا جانتی مانتی ہے اب وہ بے گناہ جیل میں ہیں۔

    سندھی زبان کے مشہور افسانہ نگار، نثرنگار، شاعر اور صحافی،مدد علی سندھی

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا آج صرف متفرق درخواست لگی ہے، آپ کہیں تو میں مین کیس کے ساتھ لگا لوں، جس پر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بالکل آپ سائفر کیس اخراج کی درخواست کے ساتھ لگا دیں لیکن 17 تاریخ سے پہلے لگائیں۔

    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا اُس روز یعنی 17 اکتوبر کو کیا ہونا ہے؟ جس پر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 17 اکتوبر کو بڑی بدمزگی ہونی ہے، ٹرائل چل رہا ہے، فرد جرم عائد ہونی ہےچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا میں دیکھ لیتا ہوں اور اس پر آرڈر بھی کردوں گا، 17 اکتوبر سے پہلےکیس لگادوں گا۔

    سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    بعد ازاں عدالت نے ٹرائل روکنے کی درخواست سائفر کیس اخراج مقدمہ کی درخواست کے ساتھ یکجا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے-

  • سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا 9 اکتوبر کا فیصلہ جاری کردیا ہے، اڈیالہ جیل کی سماعت کا تحریری فیصلہ جج ابوالحسنات نے جاری کیا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اکتوبر کو چالان کے نقول فراہم کرنے کیلئےسماعت مقرر کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں لانے کی ہدایت کی گئی۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا سماعت روکنے کیلئے کوئی عدالتی حکم سامنے نہیں لاسکے، اور انہوں نے معمول کے مطابق دلائل دینے کی استدعا کی، تاہم پی ٹی آئی وکلا کے مطابق ٹرائل ان کیمرہ نہیں ہونا چاہیے، ان کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستِ ضمانت زیرالتوا ہے شاہ محمود قریشی کے وکلا نے اوپن کورٹ میں سماعت سننے کی نئی درخواست دائر کی ہے۔

    تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی

    تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے ملزمان کو چالان کے نقول فراہم کیے، دستخط کرنے بھی کی ہدایت کی، چالان کے نقول قانون کے مطابق فراہم کردیئے گئے، اور ملزمان کو آئندہ سماعت پر دستخط کرنے کا حکم دیا جاتا ہے، ملزمان نے اگر نقول پر دستخط نہ بھی کیے تو دستخط غیر مؤثرسمجھے جائیں گے کیونکہ چالان وصول ہوچکا ہے آئندہ سماعت پر سختی سے قانون کے مطابق فردجرم عائد کی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    نواز شریف کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے سیل کا مسلہ اُٹھایا، جس پر جج نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کا دورہ کیا، اور عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے سامنے قائم دیوار کو توڑنے کا حکم دیا 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کیا جائے گا۔

    سندھی زبان کے مشہور افسانہ نگار، نثرنگار، شاعر اور صحافی،مدد علی سندھی

  • سندھی زبان کے مشہور افسانہ نگار، نثرنگار، شاعر اور صحافی،مدد علی سندھی

    سندھی زبان کے مشہور افسانہ نگار، نثرنگار، شاعر اور صحافی،مدد علی سندھی

    مدد علی سندھی سندھ، پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے مشہور افسانہ نگار، نثرنگار، شاعر اور صحافی ہیں ان کی کئی کتابیں شائع ہو ئی ہیں۔

    حالات زندگی
    ۔۔۔۔۔۔
    مدد علی سندھی 12 اکتوبر 1950ء کو اللہ بخش قریشی کے گھر میں سندھ کے ضلع حیدرآباد کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ مدد علی سندھی نے پرائمری تعلیم فاطمہ گرلز پرائمری اسکول حیدرآباد، سندھ سے حاصل کی۔ یہ اسکول خلافت تحریک کے رہنما شیخ عبدالرحیم کی بڑی بیٹی حاجانی غلام فاطمہ نے قائم کیا تھا اور اس خاتون نے ہی مدد علی سندھی کو تعلیم دلوائی۔ انہوں نے میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی اور بی اے کی ڈگری گورنمنٹ سچل آرٹس اینڈ کامرس کالج حیدرآباد سے حاصل کی۔ جامعہ سندھ سے ایم اے کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران دو مرتبہ رسٹیکیٹ ہوئے جس وجہ سے مکمل نہ کر سکے۔
    ادبی خدمات
    ۔۔۔۔۔۔
    مدد علی سندھی کے کئی مضامین، افسانے شائع ہوئے ہیں۔ ان کی شاعری بھی جریدوں میں شائع ہوئی اور مجموعات کی شکل میں بھی شائع الگ سے ہوئے ہیں۔ مدد علی سندھی کی کئی کتابیں آن لائن انٹرنیٹ پر دست یاب ہیں اور پڑھی جاتی ہیں۔ ان کتابوں میں ان کی کتاب گونجا بی کائی کوجا ہے۔ یہ ان کی ایک مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ یہ کتاب گڈ ریڈز پر دست یاب ہے۔
    گُڈ ریڈز دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جہاں پر کہ قارئین اور کتابوں کی سفارشات کی جاتی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق وہ لوگوں کو عالمی سطح پر من پسند کتابوں کے دست یاب ہونے میں معاون ہوتا ہے۔ اس کا آغاز جنوری 2007ء میں ہوا تھا۔مدد علی سندھی کے افسانے اردو میں بھی ترجمہ کیے گئے ہیں۔
    سیاست صحافت
    ۔۔۔۔۔۔
    مدد علی طالب علمی کے زمانے میں سیاست میں متحرک رہے۔ پہلے جیے سندھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن میں رہے۔ بعد میں 1969ء میں عوامی لیگ کے لیے حیدرآباد ڈویژن کے آرگنائزر مقرر ہوئے۔ شیخ مجیب الرحمٰن نے انہیں عوامی لیگ کی ورکنگ کمیٹی میں بطور رکن نامزد کیا۔ مدد علی سندھی نے اکتوبر 1970ء میں سندھی زبان میں اگتے قدم نامی جریدہ شایع کیا جس پر 1972ء میں پابندی لگائی گئی اور خود بھی 1978 تک روپوش رہا۔
    ایوارڈ
    ۔۔۔۔۔
    مدد علی سندھی کو 14 اگست2021ء کو خدمات کے عوض صدارتی ایوارڈ تمغائے حسن کارکردگی دیا گیا۔وہ اس وقت نگران وفاقی وزیر تعلیم کے منصب پر فائز ہیں۔

    تصنیفات:
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)شہر صحرابھانیاں-2005
    ۔ (2)پنرملن-1981
    ۔ (3)دل اندر دریا-1980
    نمایاں کام:گونجا بی کائی کوجا
    مستقل پتا:ای۶، جیسن لگزری اپارٹمنٹ
    بلاک3، کلفٹن کراچی

    اہم اعزازات:تمغائے حسن کارکردگی

  • تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی

    تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی

    کراچی کےعلاقے صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چارافراد زخمی ہوئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ بس الٹنے کے باعث ٹریفک بھی جام ہوگیا،حادثے کا شکار ہونے والی بس کو لفٹر کی مدد سے ہٹا دیا گیا ہے، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بس الٹنے کے باعث ٹریفک جام ہوا تھا لیکن زینب مارکیٹ اور گورنر ہاؤس کے اطراف ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

    شیخوپورہ:ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    ترک اور ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    برطانیہ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد

  • نواز شریف کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال

    نواز شریف کا سعودی عرب میں والہانہ استقبال

    جدہ:سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف وطن پاکستان واپسی کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نوازشریف ساتھیوں کے ہمراہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے سعودی ائیرلائن کی پروازایس وی 116 سے جدہ پہنچےوہ بوئنگ 787 ڈریم لائنرمیں سوارتھےجدہ روانگی سے قبل لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے نوازشریف کو الوداع کہا۔

    لیگی ذرائع کے مطابق سعودی ائر لائن کی پرواز 4 ہزار 750 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرکے 5 گھنٹے 27 منٹ میں رات 12بجے جدہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی جدہ پہنچنے پر ائرپورٹ پرنوازشریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ان کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں نوازشریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کروا لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔

    میانوالی: گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے،یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

  • ترک اور ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    ترک اور ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    تہران،انقرہ: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی: ٹیلیفونک رابطے میں تینوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہوا ہے بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا،یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر نے غزہ اور گرد ونواح میں جاری کشیدگی پرتبادلہ خیال کیاسعودی ولی عہد نے موقف دہرایا کہ کشیدگی روکنے کیلئے سعودی عرب تمام بین الاقوامی اورعلاقائی فریقین کے ساتھ رابطے کیلئے ہرممکن کوششں کررہا ہےمحمد بن سلمان نے شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت معصوم جانیں لینے مسترد کرنے کے سعودی موقف اوربین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کومدنظر رکھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے غزہ کی پٹی میں حالات کی سنگینی پرگہری تشویش کا اظہارکیاسعودی ولی عہد نے فلسطینی کازکی سپورٹ اورحصول امن کی کوششوں سےمتعلق مملکت کے موقف پربھی زوردیا جو فلسطینی عوام کے جائزحقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

    برطانیہ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر طیب اردوان کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غزہ اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاسعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے،ولی عہد نے کہا کہ مملکت اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی روکنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

    ترک ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اردوان نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ ترکی نے اسرائیل فلسطین تنازع سے متاثرہ شہریوں کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے کام شروع کر دیا ہےترکیہ نے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    کرکٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

  • برطانیہ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد

    برطانیہ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد

    لندن: برطانیہ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی –

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطین کے جھنڈے کو لہرانا جرم کے زمرے میں شامل کر لیا گیا اور برطانوی وزیر داخلہ نے فلسطینی پرچم لہرانے کو دہشت گردوں کی حمایت قرار دے دیا،برطانوی وزارت داخلہ نے اسرائیل کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر مختلف اقدامات کر لیے اور پولیس کو اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو زبردستی روکنے کا حکم دے دیا گیا اس حوالے سے برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریومین نے پولیس چیف کو خط لکھ دیا۔

    گزشتہ روز شیفلڈ ٹاؤن ہال کی عمارت پر اسرائیلی جھنڈا اتار کر فلسطینی جھنڈا لہرانے کا برطانوی حکومت نے سخت نوٹس لیا اور پولیس نے اسرائیلی پرچم اتارنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریومین نے کہا کہ حماس کے حق میں نعرے لگانے والوں پر پابندی پر غور کر رہے ہیں جب کہ اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے نعروں کو بھی جرم تصور کرنے کی تجویز ہے۔

    حماس کے حملوں میں اسرائیلی ہلاکتیں 12 سو سے بڑھ گئیں

    کینیڈین حکومت نئی دہلی کے ساتھ کشیدہ سفارتی صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں کر …

    حیدرآباد،دکن:بابر اعظم نے گراؤنڈ سٹاف کو اپنی شرٹ تحفے میں دیدی

    واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے 2021 میں حماس کو دہشت گرد گروپ تسلیم کر کے کالعدم قرار دے دیا تھا تاہم اب فلسطینی پرچم لہرانے کو بھی حماس کی حمایت کرنا قرار دیا جا رہا ہے۔

  • میانوالی: گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    میانوالی: گاڑی نہر میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    میانوالی میں گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: حادثہ میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب پیش آیا جس کے بعد واٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے نکال لیا، حادثے میں میانوالی کے فوک سنگر شرافت علی بلوچ سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں پانچ سالہ کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پانچ سالہ بچی کھیلتی ہوئی گھر سے باہر نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی،اہل خانہ نے بچی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ نہ ملی اور پھر تقریبا چوبیس گھنٹے کے بعد قریبی جھاڑیوں سے اُس کی لاش برآمد ہوئی۔

    ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    اہل علاقہ نے بچی کی لاش کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اُسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی علاقہ مکینوں نے بچی کے قتل کے خلاف سمندری روڈ پر احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد وہ پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

    پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی

  • ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

    کراچی: آئندہ چند روز کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم کے داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے ایران کے راستے صوبہ بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے 16 سے 21 اکتوبر تک ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی عمحکمہ موسمیاتلاقوں میں برفباری کا امکان ہے، اس سسٹم کے باعث وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشوں کی توقع ہے، جنوبی سندھ میں بھی اس سسٹم کے اثرات ہوں گے جس کی وجہ سے کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے وسط سے پاکستان بھر میں مغربی ہواؤں کے سلسلوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جو ماہ اکتوبر میں 2 سے 3، نومبر میں 2 اور دسمبر مین بھی 3 سے 4 مختلف شدت اور دورانیے کے بارش کے سپیل کا باعث بنے گا جب کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ملک بھر میں معمول سے کم درجے کے پارہ کا امکان ہے، اسی سسٹم کے باعث برفانی علاقوں میں زبردست برفباری کا امکان ہے جس کی وجہ سے دھند کے طویل سلسلے رہیں گے۔

    ذکا اشرف آج بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت روانہ ہوں …

    نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ

    پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی

  • کرکٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

    کرکٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

    حیدرآباد،دکن: آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف شاندار فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سری لنکا کے ورلڈکپ میں تاریخی فتح میں گرین شرٹس کو جیت دلوانے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ کے اپنے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں، قومی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے پر بےحد خوشی ہے، ٹارگٹ آسان پر پوری قوم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی نے اہم کردار ادا کیا تھا ساتھ انہوں نے حیدرآباد دکن میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    گزشتہ روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی، اس میچ میں آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہےہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اٹلی میں 2,000 سال قدیم مقبرہ دریافت

    پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبد اللہ شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار سنچریاں تھیں جن کی بدولت گرین شرٹس نے اتنا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور محمد رضوان کو شاندار بلے بازی کا میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 10 گیندوں قبل حاصل کر لیا۔

    سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم چیلنج