Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

    اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

    واشنگٹن: امریکی (یو-ایس) ڈیفنس انٹیلی جنس کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ سے جنگ میں ناکامی کا خطرہ ہے، غزہ میں فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کی فوجی صلاحیت کم ہو جائے گی امریکی عہدیداروں نے اسرائیلی رہنماؤں کو حزب اللہ سے براہ راست تنازع سے متعلق خدشات ظاہر کر دیئے، اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائیوں میں 30 سے زائد مرتبہ لبنانی مسلح افواج کو نشانہ بنایا ہے، امریکی حکام کو تشویش ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کی خاطر لبنان تک جنگ بڑھا سکتے ہیں۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے علاقے میں ایسے تصادم سے خبر دار کیا ہے جس میں لبنان کو ملوث ہونا پڑ جائےجیسا کہ پچھلے کئی ماہ سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر حماس کی اتحادی حزب اللہ کے ساتھ تصادم سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے،جوزپ بوریل نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا ‘اس سے بچنا انتہائی ضروری ہے، تاکہ مشرق وسطیٰ کو جنگ سے محفوظ رکھا جا سکے وہ ان دنوں خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لبنان کے دورے پر ہیں، ان کے اس اہم دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تفصیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی حکومت نے میرے کیس سے فائدہ اٹھا کر اپنے نیب کیسز ختم کرائے،طیبہ گل

    پی ٹی آئی حکومت نے میرے کیس سے فائدہ اٹھا کر اپنے نیب کیسز ختم کرائے،طیبہ گل

    اسلام آباد: طیبہ گل نے الزام عائد کیا ہے کہ میرا کیس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوا او ر پی ٹی آئی حکومت نے فائدہ اٹھا کر اپنے نیب کیسز ختم کرائے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے "جیو”سے گفتگو میں طیبہ گل کا کہنا تھاکہ 2022 میں ادارہ ہراسانی محتسب میں جاوید اقبال اور دیگر کے خلاف شکایت دی،2022 میں چیئرپرسن ادارہ کشمالہ طارق نےمیرا کیس سنجیدہ نہیں لیاانہوں نےالزام عائد کیا کہ میرا کیس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوا اور پی ٹی آئی نے فائدہ اٹھایا،بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو وزیراعظم ہاؤس سے کال آئی کہ وہ ملنا چاہتے ہیں، 45 دن مرضی کے بغیر مجھےشوہر سمیت وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا گیاپی ٹی آئی کو ڈرتھا کہ باہرگئی تو حقائق سب کو معلوم ہوجائیں گے، کوئی مدینہ کی ریاست نہیں تھی، لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا۔

    اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

    نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں طیبہ گل نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کریں گے اور میں نے بھروسہ کیا سارے ثبوت دئیے لیکن انہوں نے سیاسی فائدہ اٹھایا، پی ٹی آئی نے اپنے نیب کے کیسز ختم کروائے اور جاویداقبال نے سمجھوتا کیا، پی ٹی آئی کے مخالفین کی گرفتاریاں کیں مجھ سے پی ٹی آئی حکومت نے بلینک بیان حلفی لیا تھا، بانی پی ٹی آئی کے نوٹس میں سب معاملہ تھا،مجھے انصاف کہیں نظر نہیں آیا، اعظم خان نے میرے دروازے پرپہرہ دینے کیلئے سیکیورٹی کھڑی کی تھی، مجھے وزیراعظم ہاؤس میں ہراساں کیا گیا، میرے پاس ثبوت ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش کی۔

    جے یو آئی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

  • مجلس وحدت المسلمین کے رہنما   آئی پی پی  میں شامل

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما آئی پی پی میں شامل

    لاہور: مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید علی حسن نقوی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: سید علی حسن نقوی نے آئی پی پی صوبائی صدرمحمود مولوی، جنرل سیکرٹری علی جونیجو اور رضوان خان سےملاقات کی ، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی،اس موقع پر صوبائی صدر آئی پی پی محمود مولوی نے کہا کہ علی حسن نقوی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، لوگ استحکام پاکستان پارٹی میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ الیکشن سے پہلے کئی نام ہمارے ساتھ جڑیں گے،جب کہ آئی پی پی جنرل سیکرٹری علی جونیچو کا کہنا تھا کہ کراچی سے الیکشن میں نئے چہرے سامنے لارہے ہیں،نوجوان آگے آکر سیاست سے انتشار کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

    جے یو آئی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

    مسلم لیگ ن کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

  • جے یو آئی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    جے یو آئی رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    کوئٹہ: جے یو آئی کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

    باغی ٹی وی: کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حلقہ پی بی 7 سے نامزد امیدوار حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے وفاق اور صوبے میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔

    اس موقع پر ہرنائی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی محمد رضا ترین و السعادات قبیلے کے سربراہ ناظر شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا تھا کہ پی بی 7 اور این اے 253سے مسلم لیگ ن کی ہوزیشن مضبوط ہوئی ہے، ملک گل رنگ زیب نے دوستین ڈومکی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، ہرنائی سے جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

    منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

    خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا …

    اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

  • اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

    اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

    غزہ: اتوار کے روز غزہ کی پٹی پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حمزہ وائل الدحدوح اور مصطفیٰ ثریا نام کے دو مزید صحافی شہید ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے بدترین جارحیت جاری ہے جہاں فضائی حملوں میں معصوم فلسطینیوں سمیت قطری میڈیا الجزیرہ غزہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح کا بیٹا صحافی حمزہ الدحدوح بھی شہید ہوگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصطفیٰ ثریا ‘اے ایف پی’ کے لیے ویڈیو سٹرینگر کی حیثیت سے اور حمزہ الدحدوح الجزیرہ کے ساتھ کام کرتے تھے دونوں صحافی گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس دوران حملے کا نشانہ بنے، اسرائیل نے پچھلے تین ماہ کے دوران 79 صحافیوں کو ہلاک کیا ہے، زیادہ تر صحافی اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں-

    اسرائیلی فورسز کی بمباری کے بعد غزہ ’ناقابلِ رہائش‘ ہو چکا ہے،اقوام متحدہ

    حمزہ کے والد الدحدوح بھی حال ہی میں ایک ایسی ہی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے تاہم ان کی جان بچ گئی اس سے قبل حمزہ الدحدوح کے خاندان کے تین افراد ایک اور بمباری کی نتیجے میں شہید ہوگئے تھے،ان میں حمزہ کی والدہ اور دو چھوٹے بھائی تھے اس طرح اس صحافی خاندان کے کل چار افراد اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ دیگر کئی صحافیوں کے خاندان بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔

    اسرائیلی مظالم پر صدر جوبائیڈن کی خاموشی،سینئیر رہنما عہدے سے احتجاجاً مستعفیٰ

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 9 ہزار 600 سے زائد بچے اور 6 ہزار 750 سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

    امریکہ کی 9 ریاستوں میں بم کی اطلاعات، سرکاری عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا

  • منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

    منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے دوران معمول سے تیز شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب سردی بڑھنے کا امکان ہے،سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہواؤں کا سلسلہ موجود ہےجو کراچی پر اثرانداز ہوگا،اس کے نتیجے میں پارہ گرسکتا ہے،تاہم سنگل ڈیجیٹ میں درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کے امکانات کم ہیں رواں ماہ کے آخر میں ایک اور مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

    لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایکس اور فیس بک بند

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج پھر بارش اور برفباری کا امکان ہے،نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

    خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا …

  • مسلم لیگ ن  کا  لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

    مسلم لیگ ن کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار

    لاہور: مسلم لیگ ن نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے لاہور سے ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، ن لیگ نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور پارٹی کی اکثریت نے بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کی ہے، این اے 130 سے پارٹی قائد نواز شریف الیکشن لڑیں گے، جبکہ مریم نواز کا این اے 120 سے انتخاب لڑنے کی ممکنہ توقع ہے، این اے117سے سردار ایاز صادق ممکنہ امیدوار ہوں گے، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے علی پرویز ملک امیدوار ہوں گے۔

    دوسری جانب عام انتخابات کے حوالے سے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقات کل شام ہوگی ذرائع کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق گفتگو ہوگی، دونوں جماعتوں میں این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ کل ہوگا، این اے 242 پر شہبازشریف اور مصطفی کمال امیدوار ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا …

    ایم کیو ایم پاکستان، لیاری اور ملیر کی سیٹوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی پیشکش کرے گی، این اے 229، 230 اور 239 پر ن لیگ کو حمایت کی آفر کی جائے گی دونوں جماعتوں نے عام انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم اعلانات متوقع ہیں، ن لیگی وفد میں رانا مشہود ، نہال ہاشمی اور دیگر شامل ہوں گے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں امین الحق ، انیس قائم خانی ، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔

    ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

  • پاکستانی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں

    پاکستانی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ بینا چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ بینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ “دھمکیوں میں کہا جارہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زبان بند نہیں رکھی تو مجھے مار دیا جائے گا انہوں نے قتل کی دھمکیاں موصول ہونے پر ممکنہ قاتلوں کےنام ویڈیو میں ریکارڈ کر کے رکھ دیئے ہیں انہیں کچھ ہوا تو ان کی ریکارڈ کردہ ویڈیو سوشل میڈیاپر نشر کر دی جائے گی-

    واضح رہے کہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکارہ بینا چوہدری مختلف سماجی مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہیں، تین درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، وہ ڈراموں میں زیادہ تر معاون اور منفی کردار ادا کرتی ہیں اور اُن کے منفی کرداروں کی وجہ سے اکثر اُنہیں تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

    ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

    اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

    روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

  • خیبر پختونخوا میں  نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : خیبر پختونخوا میں پرائمری لیول کے نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتے کیلئے بند رکھا جائے گا، صوبے کے میدانی علاقوں میں واقع پرائمری سکولوں پر بھی مزید ایک ہفتہ تعطیلات کا حکم لاگو ہو گا جبکہ مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کل سے کھول دیئے جائیں گے جن کے اوقات کار صبح 8 بجے کی بجائے ساڑھے 9 بجے سے شروع ہو ں گے۔

    دوسری جانب پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع ایوان وزیر اعلی کے مطابق چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، نگران وزیر اعلی پنجاب چھٹیاں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد وزیراعلی کو اپنی سفارشات پیش کرے گا جس کی روشنی میں وزیر اعلی فیصلہ کریں گے۔

    بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سکول ایجوکیشن کی طرف سے 4 تجاویز سامنے آئی تھیں،پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی۔اس کے علاوہ اسکولز کے اوقات کار 9 سے 2 بجے تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی،مارچ میں سالانہ امتحانات کے باعث صرف نویں اور دسویں کے طلباء کو سکول بلایا جائے اور باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

    رابی پیر زادہ نے شادی کی خبروں کی تردید کر دی

    ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

  • ملک بھر میں ایکس اور فیس بک کی سروسز بحال

    ملک بھر میں ایکس اور فیس بک کی سروسز بحال

    لاہور:ملک بھر میں فیس بک ،ٹوئٹر، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کی سروسز بحال ہو گئی ہیں ۔

    باغی ٹی وی:لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کئی شہروں میں فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،اس کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے،کراچی سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی ہے،انٹرنیٹ کی بندش سے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام میں خلل واقع ہوا ہے تاہم اب مگر اب سماجی رابطے کی ویب سائٹس بحال ہو گئی ہیں۔

    اس دوران عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنارہا ۔سروس کیوں ڈائون ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس سے قبل گزشتہ سال 17 دسمبر کو بھی پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈائون ہو گئی تھی۔