Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 کیسز  رپورٹ

    کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 کیسز رپورٹ

    کراچی: محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے ایک نئے ویرینٹ (جے این ون) کے 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نیا ویرینٹ اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویرینٹ کی ہلکی علامات تھیں اور وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں، صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جب کہ بیماریوں کی نگرانی کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال اور چوکس ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ انٹر نیشنل ایئرپورٹس تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے، بارڈرہیلتھ سروسز کا داراہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہا ہے جبکہ وفاق اور صوبے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

    کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،حافظ نعیم

    امریکی وزیر خارجہ کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

    پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

  • کرکٹر  شکیب الحسن بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کامیاب،حکمراں جماعت کو واضح برتری

    کرکٹر شکیب الحسن بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کامیاب،حکمراں جماعت کو واضح برتری

    ڈھاکا: بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیت کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: 36 سالہ شکیب الحسن نے مغربی قصبے میں واقع ماگورا حلقے میں اپنے حریف کو ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی ہے، ضلع کے چیف ایڈمنسٹریٹر ابو ناصر بیگ نے اس کی تصدیق کردی،شکیب الحسن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا،جبکہ حسینہ واجد نے بھی اپنے آبائی حلقے سے 8ویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن سے پہلے شکیب الحسن نے الیکشن میں حصہ لینے پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرکٹ اور سیاست میں متوازن کردار ادا کرسکتے ہیں شکیب الحسن نے تاحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہےشکیب الحسن بیک وقت تینوں کرکٹ فارمیٹس میں آئی سی سی نمبر ون آل راؤنڈر رینکنگ رکھنے والے واحد کرکٹر ہیں۔

    پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

    دوسری جانب بنگلادیش کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے۔بنگلادیش میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہےالیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا، 2018 کے الیکشن میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری طور پر پارلیمنٹ کی 300 میں سے 225 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کو برتری حاصل ہے، غیر سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر فتح حاصل کرلی ہے۔حکمران جماعت عوامی لیگ نے 172 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ، پارلیمنٹ کی باقی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    پاکستان میں ذیابیطس ٹائپ 1 میں مبتلا بچوں کی تعداد میں اضافہ

    کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،حافظ نعیم

  • پاک اور سعودیہ  نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

    پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیےنگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، منٰی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے،سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا۔

    واضح رہے کہ رواں سال مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے شارٹ حج میں عازمین 20 یا 21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے، اسپانسرز اسکیم میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حاجی اگر مدینہ میں8 کی بجائے4 دن رہنا چاہیں توپیکج مزید 30 سے 35 ہزار روپےکم ہوجائےگا-

    ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

    برطانوی جریدے میں شائع آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

    نگران حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

  • پاکستان میں ذیابیطس ٹائپ 1 میں مبتلا  بچوں کی تعداد میں اضافہ

    پاکستان میں ذیابیطس ٹائپ 1 میں مبتلا بچوں کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد: ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب بچے شوگر (ذیابیطس ٹائپ 1) میں مبتلا ہیں-

    باغی ٹی وی: ق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں میں ذیابیطس کی بروقت نشاندہی نہیں ہو پاتی، عمومًا بچوں کے حوالے سے سمجھا ہی نہیں جاتا کہ انہیں ذیابیطس یا شوگر ہو سکتی ہےاگر بچوں میں تواتر کے ساتھ پیشاب کا آنا، شدید بھوک لگنے اور وزن میں اچانک کمی دیکھی جائے تو فوری طور پر ان کو قابل معالج کے پاس لے جا کر مشورہ کریں تاکہ شوگر چیک کر کے مناسب اقدامات کئے جا سکیں، ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا کئی بچوں کی صحیح وقت پر علاج شروع نہیں ہو پاتا اور بیماری کے اولین دنوں میں ہی وہ موت کا شکار ہو جاتے ہیں،ذیا بیطس میں مبتلا بچوں کو صحت مند زندگی گزارنے کی خاطر ساری زندگی انسولین لگوانے کا مسئلہ درپیش رہے گا۔

  • امریکی وزیر خارجہ  کی  اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

    عمان: مشرق وسطیٰ کے دورے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اس اہم ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے امکانات اور مستقل امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جلد از جلد اس مسئلے کے حل پر زور دیا گیا،اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے ملاقات میں اپنے مؤقف کو دہرایا کہ فلسطین کا پائیدار حل دو آزاد ریاستوں کے قیام سے مشروط ہے جس کے لیے عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو روکا جائے اور انسانی امدادی سامان کی ترسیل کو تیز تر کیا جائے۔

    جس پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر اسرائیل سے بات کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے میں تمام فریقین سے ملاقات کریں گے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے کسی نئے معاہدے پر اتفاق کا امکان بھی ہے۔

  • کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،حافظ نعیم

    کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے،حافظ نعیم

    کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی سب کے سامنے بے نقاب ہوگئی-

    باغی ٹی وی: کراچی میں انتخابی مہم کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ایک ماہ کا وقت ہے، کارکنان عوام کو امید دلائیں اور نوجوانوں کو ساتھ ملائیں، ہر شہری سے رابطہ کریں 8 فروری ترازو، جماعت اسلامی اور تعمیر و ترقی کا دن ہوگاکراچی کی تعمیر و ترقی سے پاکستان کی ترقی ہوگی، 8 فروری شہر کراچی انقلاب کی نوید بن کر پورے پاکستان کو حوصلہ دے گا، پورے پاکستان میں جماعت اسلامی میں کامیابی ہوگی۔

    برطانوی جریدے میں شائع آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

    رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں بھی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے، ایک طویل عرصے بعد کارکنان کی جدوجہد کی وجہ سے شہریوں نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ مینڈیٹ دیا، اور ہماری پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی،میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی سب کے سامنے بے نقاب ہوگئی، بلدیاتی انتخابات کے عمل سے کراچی سمیت پورے ملک نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے، جماعت اسلامی کی موجودگی میں شہر لاوارث نہیں ہے،شہر ایک مرتبہ پھر آگے بڑھے گا ساڑھے تین کروڑ عوام پر مشتمل شہر کے پاس جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

    نگران حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    رہنما جے آئی نے مزید کہا کہ پھٹے ہوئے غباروں میں چاہے جتنی ہوا بھرنے کی کوشش کرلیں وہ کبھی نہیں بھریں گے، بھتہ خوری کرنے والوں نے کراچی کی نسلوں کو برباد کردیا ہے، کراچی کے لوگ ان کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں، مینجمنٹ کرنے والے اپنی انویسمنٹ ضائع نہ کریں، کراچی کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔

    ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

  • برطانوی جریدے میں شائع  آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

    برطانوی جریدے میں شائع آرٹیکل عمران خان کی اپنی تحریر نہیں،جیل حکام

    راولپنڈی: جیل حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونےو الا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آرٹیکل ان کی اپنی تحریر نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا، آرٹیکل چھپنے کے بعد جیل حکام نے معاملے کی چھان بین کی تھی ذرائع جیل حکام نے بتایاکہ عمران خان سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے، ان سے ملنے والوں کی مکمل ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے کہا کہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی مکمل چیکنگ ہوتی ہے، ایس اوپیزکے تحت ملاقات کرنے والے خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں،آرٹیکل جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہوچکی ہوتی، اڈیالہ جیل میں عمران خان کی کمرہ نما بیرک کو انتہائی سیکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے اور 24گھنٹے بیرک کی سیکیورٹی کیمروں، جیل اسٹاف اور دیگر خفیہ آلات سے مانیٹرنگ جاری رہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے ہر شخص کی جیل قوانین کے مطابق تلاشی لی جاتی ہے، اس کے علاوہ بیرک پر تعینات ہونےوالے سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی کے آغاز اور اختتام پر بھی تلاشی لی جاتی ہےعمران خان کو صرف کتابیں پڑھنے کی سہولت میسر ہے اور کتابیں بھی انہیں اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد دی جاتی ہیں۔

    آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ جیل بیرک میں بانی پی ٹی آئی کو کاغذ اور قلم کی سہولت میسر نہیں، کوئی ایسا ذریعہ انہیں مسیر نہیں ہے کہ عمران خان جیل میں کچھ لکھ سکیں اور ان کا لکھا ہوا جیل سے باہر جاسکے، اس لیے اس آرٹیکل میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ یہ آرٹیکل عمران خان نے خود لکھا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا تھا اور ایک بار پھر الزام دُہرایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی نگران حکومت نے کہا تھاکہ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرٹیکل کے بارے میں جریدے کے ایڈیٹر کو لکھا جائے گا۔

  • نگران حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    نگران حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں اپنے نمائندے منتخب کریں گے، ہم تیار ہوں یا نہ ہوں، عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ملک میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام انتخابات میں اپنے نمائندے منتخب کریں گے، ہم تیار ہوں یا نہ ہوں، عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کےدور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی طور پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کےسوال پر انھوں نےکہا کہ ابھی تک میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں کہ اس پر رائے قائم کر سکوں، رائے قائم کرنے سے قبل سمجھتاہوں یہ عدالتی عمل ہے،انٹیلیجنس رپورٹس مختلف ہوتی ہیں، اس بنیاد پر جزا اور سزا کا تعین نہیں کر سکتے

    اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

    انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں، جب تک قانون کے سامنے سرنڈرنہیں کریں ان کی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی رکاوٹیں آئیں گی، پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون سی رائے اپنانی ہے۔

    ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

    پی ٹی آئی حکومت نے میرے کیس سے فائدہ اٹھا کر اپنے نیب کیسز ختم …

  • ملکی تاریخ کے بدترین پاور  بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

    ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل

    اسلام آباد: ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی تحقیقات ایک سال بعد مکمل ہوگئی ہے-

    باغی ٹی وی: دستاویز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بریک ڈاؤن کی تمام تر ذمہ داری 4 جونیئرافسران پر ڈال دی گئی،کہا گیا کہ بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلایا جارہا ہے 2 ڈپٹی منیجر، ایک شفٹ انچارج اور ایک منیجر پاورکنٹرول سینٹربریک ڈاؤن کے ذمہ دار قرار دئیے گئے ہیں،کمیٹی رپورٹ میں 3 ہزار ارب روپے مالیت کا بجلی ترسیلی نظام ایس او پیز کے بغیر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 23 جنوری 2023 کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے بعد بجلی ترسیلی نظام کو بحال ہونے میں تقریباً 20 گھنٹے لگے تھےوفاقی کابینہ نے بدترین پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    بھارتی گلوکارہ نے 140 زبانوں میں پرفارم کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا

    دوسری جانب بجلی صارفین پرمسلسل بڑھتی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، ڈسکوز بجلی صارفین کے لیے سیلز ٹیکس سمیت فی یونٹ 50 روپے سے زائد تک کے بنیادی ٹیرف کے علاوہ رواں ماہ جنوری میں صرف ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ بن جائے گا۔

    ایک طرف بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے سے زائد لاگو ہے تو وہیں اس مہینے جنوری میں الگ سے ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ بنے گاجس سے بجلی صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی رواں ماہ ڈسکوز صارفین پر 3 مختلف سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ پڑ جائے گاصارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کااضافی بوجھ ڈالا گیا۔

    پی ٹی آئی حکومت نے میرے کیس سے فائدہ اٹھا کر اپنے نیب کیسز ختم …

    اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کااضافہ کیا گیا، اس سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سیمارچ 2024تک ہونی ہےاسی طرح جولائی تا ستمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کااضافہ کیا گیا، اس سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سیمارچ 2024تک ہونی ہےاسی طرح جولائی تا ستمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنیکا منصوبہ ہے۔

    اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

  • بھارتی گلوکارہ نے  140 زبانوں میں پرفارم کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا

    بھارتی گلوکارہ نے 140 زبانوں میں پرفارم کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا

    نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے بیک وقت 140 زبانوں میں پرفارم کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سچیتا ستیش نے نومبر میں دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے کانسرٹ میں 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں پرفارم کرکے سب کو حیران کر دیا،سچیتا ستیش نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خدا کے فضل سے میں نے 24 نومبر کو موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے اپنے کنسرٹ کے دوران 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے بھی سچیتا ستیش کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے ، گنیز ورلڈ ریکارڈزکے مطابق سچیتا نے دبئی میں بھارتی قونصلیٹ آڈیٹوریم میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 140 زبانوں میں پرفارم کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا،140 زبانوں کا انتخاب ان 140 ممالک کی نمائندگی کے لیے کیا گیا جنہوں نے دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کے COP 28 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

    اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو گا،امریکی انٹیلیجنس

    پی ٹی آئی حکومت نے میرے کیس سے فائدہ اٹھا کر اپنے نیب کیسز ختم …

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما آئی پی پی میں شامل