Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف،ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف،ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

    باغی ٹی وی : پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا انکشاف، محکمہ صحت پنجاب نےہمسایہ ممالک سے پھیلنے والے نپاہ (nipah) نامی وائرس کے ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نپاہ نامی وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے اور اس سے بچنے کے لیےجاری کیے جانے والے ہدایات نامے میں کہا گیا ہےکہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت جلد پھیلتا ہے اس خطرناک وائرس کی کوئی ویکسین نہیں، لہذا بروقت تشخیص سے علاج کرکے ہی بچا ؤ ممکن ہے، اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوراً قریبی اسپتال کا رخ کریں اگر بروقت علاج نہ کیا تو مریض 3 سے 4 دن میں کومہ میں جاسکتا ہے اور اس وائرس سے اموات کی شرح 74 فیصد ہے، وائرس کی ابتدائی علامات میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، تیز بخار، جھٹکے لگنا اور دماغی حالات خراب ہونا شامل ہیں۔

    بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس: تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں،سپریم …

    ابتدائی تحقیق سے یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سمیت دیگر جانوروں میں پایا گیا اور وہاں سے انسانوں میں منتقل ہوا محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق وائرس چمگادڑوں کے درخت پر لگے پھل کھانے سے اور وہی پھل بعد میں کوئی انسانی کھائے تو اس میں منتقل ہوسکتا ہے لہذا تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں۔

    گائید لائنز میں نپاہ سے متاثرہ تمام مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کرنے، مریضوں کو الگ رکھنے، بروقت تحقیقات کیلئے سیمپلز پی سی آر کیلئے لیبارٹری بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

    عدت میں نکاح ثابت ہو بھی جائے تو سزا نہیں ہو سکتی،وکیل عمران خان

  • پرویز الہی کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری،ڈی آئی جی آپریشنز اور انوسٹی گیشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    پرویز الہی کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری،ڈی آئی جی آپریشنز اور انوسٹی گیشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    لاہور: چوہدری پرویزالہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی، سب انسپکٹر اسلام آباد پولیس تجمل، اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عدالت میں پیش ہوئے۔

    آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹیگیشن لاہور کے وکیل شان گل عدالت پیش ہوئے، اورعدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

    لاہور پولیس کی جانب سے جمع جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔

    عدالت نے سماعت عدالتی وقفے کے بعد تک ملتوی کردی جسٹس سلطان تنویر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل ڈویژن بینچ میں جانا ہے، مزید کیسز کی سماعت نہیں ہوسکتی، اگر وقت بچاتو توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔

    واضح رہے کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، اور عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کو فرد جرم کے لیے طلب کررکھاہے۔

    بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس: تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں،سپریم …

  • بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس: تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں،سپریم کورٹ

    بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس: تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں،سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ایک ہزار 90 درخواستوں کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے مہلت مانگی جسے چیف جسٹس نے مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں تیاری کرنے کی تنبیہ کی اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں، وہ خوددلائل دیناچاہتے ہیں، عدالت کچھ مہلت دے دے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ اگرآپ خود لکھ کرکہہ دیں کہ عامر رحمان نا اہل ہے، دلائل نہیں دے سکتے تو ٹھیک ہے، ہم تو عامر رحمان کو نااہل کہنے کی گستاخی نہیں کرسکتے، میں تو سمجھتا ہوں عامر رحمان قابل وکیل ہیں اورکیس میں خود دلائل دے سکتے ہیں، اتنے سارے وکلا موجود ہیں-

    پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر ہے، 16 اکتوبر کو دلائل سن کر فیصلہ کریں گے اور اس روز ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی جائے گی، تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال فروری میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور فیصلے کے خلاف بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

  • بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر   خاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج

    بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج

    اوکاڑہ: عدالت نے بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج کردی۔

    باغی ٹی وی:محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضے کے الزام میں گرفتار خاور مانیکا کو اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت ہوئی ایڈیشنل اینڈ سیشن اوکاڑہ کے جج نعیم شوکت نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت جج نےخاور مانیکا کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست خارج کردی-

    خاور مانیکا نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں،30 ستمبر کو خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کے 8 روزہ خلاف درخواست بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی، سماعت جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی اور درخواست 2 اکتوبر کودوبارہ سماعت کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

    نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہےاینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا، اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے-

    پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

  • عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی ،ایلیٹ کمانڈوز تعینات،اضافی  پولیس چوکیاں قائم

    عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی ،ایلیٹ کمانڈوز تعینات،اضافی پولیس چوکیاں قائم

    راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد ایلیٹ کمانڈوز تعینات کرکے جیل کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی بڑھانے کا اقدام جیل سروے کے بعد اسپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں کی سفارشات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہےسروے کے بعد متعلقہ حکام نے جیل کے سامنے واقع دکانوں اور سینٹرل جیل کے آس پاس کے رہائشیوں کے پیش نظر سیکورٹی اور سرچ آپریشن میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اڈیالہ روڈ اور جیل احاطے کے دونوں اطراف پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ ایلیٹ فورس کے دو دستے بھی دو شفٹوں میں جیل کے ارد گرد کے علاقے میں گشت کریں گے عہدیداروں نے ملاقاتیوں کے شناختی کارڈ اور دیگر تفصیلات کا ریکارڈ رکھنے کی بھی سفارش کی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

    ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ جیل کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ جیل انتظامیہ احاطے کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی جبکہ پولیس جیل کے باہر سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 26 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیے گئے تھے ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ عمران خان کی جانب سے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا تھا۔

    نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں اٹک جیل میں قید عمران خان کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد انہیں سائفرکیس میں حراست میں رکھا گیا ہے اسی کیس میں خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

  • چار کروڑ سے زائد مالیت کے  ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

    چار کروڑ سے زائد مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

    حب میں کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی: کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لیے گئے، کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے جانے والے ڈیزل کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ ڈیزل جعلی رسیدوں کی آڑ میں کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

    دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائی کے نتیجے میں مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں کارروائیوں کے نتیجے میں کئی کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،کارروائیاں خانیوال، قصور، سیالکوٹ اور پسنی میں کی گئیں خانیوال موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد ہوئیں قصور میں رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ …

    اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ غزر تاؤس بالا بازار کے قریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئیں، ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مسافر بس سے 40 کلو آئس برآمد کی گئیں پسنی کے علاقے پدراک کے قریب بھی اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 25 کلو چرس پکڑی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور  شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

    چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کیس کی سماعت جج ابوالحسنات نے کی ،دوران سماعت سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کردیے-

    جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتاہے، سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرے-

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ ..

    دوسری جانب پی ٹی آئی وکیل خالدیوسف کی جانب سے دائر سائفرکیس کے نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ،عدالتی عمل نے کہا کہ سائفرکیس کے نقول کی کاپیاں فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہوگا، عدالتی عملے نے وکیل خالدیوسف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چالان کے نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی-

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

  • نوازشریف  کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک

    لاہور: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔

    باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی پاکستان آمد پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہے نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گےدبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

    84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ ..

  • پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

    پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائر درخو است پرسماعت کی آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا،اس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔

    جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کےکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آرکا حکم دےگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • فیض آباد دھرنا کیس کا حکمنامہ جاری

    فیض آباد دھرنا کیس کا حکمنامہ جاری

    اسلام آباد: ‏سپریم کورٹ کی جانب سے فیض آباد دھرنا کیس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع اپنی نظرثانی درخواست پر مزید کاروائی نہیں چاہتی،آئی بی، پیمرا، پی ٹی آئی نے بھی متفرق درخواست کے ذریعے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی، درخواست گزار شیخ رشید نے نیا وکیل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی، درخواست گزار اعجاز الحق نے فیصلے کے پیراگراف نمبر چار پر اعتراض اٹھایا-

    حکمنامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت کیس سے متعلق چار سوالات اٹھائے گئے، دوران سماعت یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ طویل وقت گزرنے کے باوجود نظرثانی درخواستیں کیس کیوں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں، نظرثانی درخواستیں واپس لینے کے لیے ایک ساتھ متعدد متفرق درخواستیں کیوں دائر کی گئیں،کیا آئینی و قانونی اداروں کا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ آزادانہ ہے، کیا فیض آباد دھرنا کیس فیصلے پر عملدرآمد ہو گیا؟

    عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ …

    حکمنامے میں کہا گیا کہ کچھ درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر انہیں ایک اور موقع دیا جاتا ہے، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ کچھ لوگوں نے عوامی سطح پر کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ کیا ہوا، ان لوگوں کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس میں عدالت نے ان کا نکتہ نظر کو مدنظر نہیں رکھا، فیض آباد دھرنا فیصلے کے پیراگراف 17 کے تحت یہ مؤقف عدالت کے لیے حیران کن ہے، عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس فیصلے میں کہا تھا کہ کوئی بھی متاثرہ فریق آگے بڑھ کر تحریری طور پر اپنا مؤقف پیش کر سکتا ہے-

    حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ عدالت ایک اور موقع دیتی ہے کوئی بھی شخص حقائق منظر عام پر لانا چاہے تو اپنا بیان حلفی عدالت میں پیش کرے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیض آباد دھرنا ایک محدود وقت کے لیے اس کے دائرہ اختیار کو وسیع نہیں کیا جانا چاہیے، کوئی بھی فریق یا کوئی اور شخص اپنا جواب جمع کروانا چاہے تو 27 اکتوبر تک جمع کروا دے، کیس کی ائندہ سماعت یکم نومبر کو ہوگی-

    90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج