Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حج2024:  تمام خواتین کو پاکستانی پرچم ولا ایک عبایا مفت فراہم کیا جائے گا

    حج2024: تمام خواتین کو پاکستانی پرچم ولا ایک عبایا مفت فراہم کیا جائے گا

    اسلام آباد: وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا؛ ریگولر حج سکیم کے 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج کامیاب٫5633 درخواست گذار ویٹنگ لسٹ پر موجود، چاہتے ہیں کہ سب کو کامیاب کر دیا جائے لیکن کابینہ سے منظوری لینا ہو گی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد نے آج 28 دسمبر کو حج قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ریگولر حج سکیم کے 63 ہزار 805 خوش نصیبوں کو کامیابی کی نوید سنا دی ریگولر حج سکیم میں مقررہ تاریخ تک 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ آج ریگولر حج سکیم کے 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گذاروں کی روانگی کے شہروں کے لحاظ سے ویٹنگ لسٹ مرتب کر لی گئی۔

    متعلقہ شہروں سے حج درخواست کینسل کروانے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ پر موجود افراد کو منتخب کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی کے ایک گھنٹہ بعد تمام درخواست گذاروں کو بذریعہ موبائل میسج، ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے اطلاع فراہم کر دی گئی۔ وزارت مذہبی امور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں نے سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن، حج ونگ کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں زوم میٹنگ میں شریک وزیر مذہبی امور کی اجازت سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے فرائض سر انجام دیے۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزیر آئی ٹی عمر سیف، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت سے پاک حج موبائل ایپ تیار کی ہے جس سے حجاج کرام کو قدم قدم پر رہنمائی میسر آئے گی۔ سپانسر شپ سکیم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اب تک کے درخواست گذاروں میں 56 فیصد خواتین اور 44 فیصد مرد عازمین حج شامل ہیں۔

    انیق احمد نے مزید کہا کہ یہ واضح ہو جائے کہ شفاف نظام رکھا ہے۔ پہلی مرتبہ پاکستان میں شارٹ حج کی سہولت دی ہے ہم ہر حاجی کو ایک سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ نہ حاجی اور نہ حاجی کا سامان گم ہو۔ تمام خواتین کو پاکستانی پرچم ولا ایک عبایا مفت فراہم کیا جائے گا۔ 7 جی بی کا ڈیٹا بھی مفت فراہم کر رہے ہیں کراچی کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرلیا گیا ہے حج کی مد میں ایک لاکھ روپیہ کم کراوایا۔ ائیر لائن ٹکٹ کو بھی کم کرنے کی کوشش ہے، رعایت حجاج تک منتقل کی جائے گی۔ اس سال حج پالیسی میں 25 ہزار سیٹیں سپانسرشپ سکیم میں رکھی گئیں ہیں۔ ہم یہ تمام کام حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے کے لۓ کر رہے ہیں۔

  • ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

    تہران: شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق آج جمعرات کو شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے پاسداران انقلاب کے سینیر مشیر رضی موسوی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے نماز جنازہ اداکی اس سے قبل موسوی کی نماز جنازہ شام اورعراق کے شہر نجف میں بھی ادا کی گئی، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کی امامت کی۔

    عراق میں الحشد ملیشیا کے سینکڑوں افراد نے نجف گورنری میں موسوی کے جنازے میں شرکت کی ان کی میت کو آج ایران پہنچایا گیا جہاں جنازے میں شریک افراد ایرانی علما اور زائرین بھی شامل تھے۔

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    ایرانی کمانڈر رضا موسوی پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے،ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی تھی کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی، قاسم سلیمانی کے بعد موسوی ایران سے باہر مارے جانے والے سب سے سینئر ایرانی رہنما قرار دئیے جاتے ہیں۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    جنرل نے اپنی نگرانی میں قائم کی جانے والی 108 اور 109 برانچزکے ساتھ ایک لاجسٹک اور مالیاتی سپلائی اور کوآرڈینیشن چینل بنایا جو ایران سے شام اور لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیاروں کی منتقلی کا ذمہ دار ہے اس نے شام میں قدس فورس کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں اور برسوں تک وہاں اپنے دوست سلیمانی سے پہلے کام کیا۔ ان کے فرائض میں مارچ کی تیاری اور پروسیسنگ کی بالواسطہ نگرانی شامل تھی۔

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بھارتی حکومت کیجانب سےصحافیوں کے فون کی جاسوسی کا انکشاف

    بھارتی حکومت کیجانب سےصحافیوں کے فون کی جاسوسی کا انکشاف

    ایمنسٹی انٹرنیشنل اور واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری الگ الگ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کے تیار کردہ جاسوسی سافٹ وئیر کو صحافیوں اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف استعمال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ این ایس او کے سافٹ وئیر کو بھارت کے ممتاز صحافیوں کے آئی فونز میں دریافت کیا گیا ہے، جس سے ایپل کے انتباہی الرٹس درست ثابت ہوتے ہیں تحقیقات سے ثابت ہوا کہ بھارتی صحافیوں کو غیر قانونی نگرانی کے باعث خطرات کا سامنا ہے، آمرانہ قوانین کے ساتھ ساتھ انہیں دیگر ٹولز کے ذریعے دبایا جا رہا ہے جبکہ ہراساں بھی کیا جا رہا ہے کئی بار انکشافات کے باوجود بھارت میں پیگاسس سافٹ وئیر کے استعمال کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا احساس ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ آئی فونز تیار کرنے والی کمپنی ایپل کو نریندرا مودی کی حکومت میں شامل افراد کے دباؤ کا سامنا ہے حکومتی عہدیداران کی جانب سے ایپل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انتباہی الرٹس کے سیاسی اثرات میں کمی لانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    ایپل کی جانب سے اکتوبر میں آزاد ہندوستانی صحافیوں اور اپوزیشن پارٹی کے سیاست دانوں کو خبردار کرنے کے ایک دن بعد کہ حکومتی ہیکرز نے ان کے آئی فونز میں گھسنے کی کوشش کی ہو سکتی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے ماتحت حکام نے ایپل کے خلاف فوری کارروائی کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے عہدیداروں نے عوامی طور پر سوال کیا کہ آیا سیلیکون ویلی کمپنی کے اندرونی خطرے کے الگورتھم ناقص تھے اور ایپل ڈیوائسز کی سیکیورٹی کی تحقیقات کا اعلان کیا۔

    نجی طور پرمعاملے کی معلومات رکھنے والے تین لوگوں کے مطابق، مودی انتظامیہ کےسینیئر اہلکاروں نے ایپل کے انڈیا کے نمائندوں کو فون کیا اور مطالبہ کیا کہ کمپنی انتباہات کے سیاسی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ملک سے باہر سے ایپل کےسیکیورٹی ماہر کو بھی نئی دہلی میں ایک میٹنگ کےلیےبلایا، جہاں حکومتی نمائندوں نے ایپل کےاہلکار پر دباؤ ڈالا کہ وہ صار فین کے لیے انتباہات کے لیے متبادل وضاحتیں پیش کریں انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حساس معاملات پر بات چیت کی۔

    بھارتی حکام کے دباؤ پر امریکی کمپنی کے عہدیداران متاثر ہوئے مگر ان کی جانب سے کچھ خاص نہیں کیا گیا ایپل کے بھارت میں کام کرنے والے عہدیداران نے ابتدا میں الرٹس کے بارے میں شبہات پیدا کرنے کے لیے مدد کی اور یہ بیان جاری کیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ الرٹس درست نہ ہوں مگر اس کے بعد کمپنی کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ایپل کی جانب سے بھارت میں بزنس کو لاحق خطرات کے مقابلے پر صارفین کی سکیورٹی کو ترجیح دی جا رہی ہے ایپل نے 2023 میں اپنے 2 آفیشل اسٹورز بھارت میں کھولے تھے جبکہ یہ کمپنی 2025 تک آئی فونز کی 25 فیصد پروڈکشن وہاں کرنے کی خواہشمند ہے۔

    اکتوبر 2023 میں ایپل نے آئی فونز استعمال کرنے والے صحافیوں اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کو ریاستی سطح پر سائبر اٹیک کے بارے میں الرٹ بھیجے تھے اس وقت بھارتی حکومت نے ایپل کے الرٹس کو مسترد کرتے ہوئے آئی فونز کی سکیورٹی کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے تیار کردہ پیگاسس سافٹ وئیر کے استعمال کی کبھی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

  • لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    مغربی افریقی ملک لائبیریا میں حادثے کے شکار آئل ٹینکر سے ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نشریاتی ادارے”روئٹرز” کے مطابق مغربی افریقی ملک کے چیف میڈیکل آفیسر فرانسس کیتھ نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ افسوس ناک واقعہ دارالحکومت منروویا سے تقریباً 130 کلومیٹر دور قصبے ٹوٹوٹا میں پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے ایندھن سے بھرا ٹینکر پہلے اُلٹا، پھر دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی،جس سے جائے وقوعہ پر آنے والے بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ایندھن سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، مقامی لوگ ٹینکر سے ایندھن جمع کرنے کے لیے جائے وقوعہ پہنچنے اور پھر فوراً دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر کےالٹنے کےبعد بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ اس کے ارد گرد بالٹیا ں اور برتن لیے جمع ہو گئے تھے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

    لائبیریا کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 40 سے زائد افراد کے جھلس کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کم از کم 83 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے لائبیریا کے صدر نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    کیتھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ درجنوں افراد اب بھی شدید جھلس کر ہسپتال میں ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ناقص سڑک کی حفاظت اور کمزور بنیادی ڈھانچے نے سب صحارا افریقہ کو حادثات کے لیے دنیا کا سب سے مہلک خطہ بنا دیا ہے، جہاں اموات کی شرح یورپی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے-

    پی ایس ایل 9 فائنل کی میزبانی کراچی کو ملنے کا امکان

  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا بینچ پر اعتراض

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا بینچ پر اعتراض

    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کردیا-

    باغی ٹی وی : فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے تین رکنی ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا خط میں استدعا کی کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل د یا جائے ،سنیارٹی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

    انہوں نے خط میں لکھا کہ مرکزی کیس میں درخواست گزار ہونے کے ناطے بینچ پر اعتراض کرنے کا حق رکھتا ہوں،جسٹس سردار طارق مسعود پہلے سے رائے دینے کے باعث مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے-

    پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو …

    قبل ازین مقدمات مقرر کرنے والی تین رکنی ججز کمیٹی کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن ایک خط لکھ چکے،جسٹس اعجاز الاحسن نے لکھا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق کیس سات رکنی لارجر بینچ نے سننا تھا،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مطابق سات رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے،13 دسمبر کو چھ رکنی لارجر بینچ سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کر چکا۔

    سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

  • پی ایس ایل  9 فائنل کی میزبانی  کراچی کو ملنے کا امکان

    پی ایس ایل 9 فائنل کی میزبانی کراچی کو ملنے کا امکان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : اسپورٹس ذرائع کے مطابق میگا لیگ کا پہلا مرحلہ لاہور اور ملتان جبکہ دوسرا مرحلہ راولپنڈی اور کراچی میں شروع ہوگاپی ایس ایل فائنل کی میزبانی اس بار کراچی کو ملنے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل لیگ کی تاریخوں میں بھی ردوبدل کررہی ہےلیگ کا آغاز جنرل الیکشن سے ایک ہفتہ بعد کیا جائے گا ممکنہ طور پر پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

    اسپورٹس ذرائع کے مطابق تاریخوں اور وینیوز کی حتمی منظوری پی ایس ایل کے گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوگی پی سی بی پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلاسکتا ہے۔

    پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو …

    واضح رہے کہ ملک میں ممکنہ عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا اس سے قبل پی ایس ایل 9 کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو کرسمس کی مبارکباد

  • سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں  چھینے  جارہے ہیں،بلاول

    سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں، کاغذات نامزدگی کے معالے پر متعلقہ لوگ جوابدہ ہیں، سندھ میں تو کاغذات نہیں چھینے جارہے ہیں-

    باغی ٹی وی: سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر 10 نکاتی منشور پیش کیا، پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کی خواتین کو بھی بلا سود قرضے دئیے گئے، اپنی زمین اپنا مکان کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے، غریبوں کو پکا گھر اور مالکانہ حقوق مل رہے ہیں، سندھ میں صحت کے بہترین ادارے بنائے ہیں عوام کے بڑے مسئلے غربت مہنگائی اور بے روزگاری ہے، پیپلز پارٹی کا غربت مہنگائی سے مقابلہ کرنے کے لیے پلان تیار ہے، ہماری خواہش ہے تنخواہیں دگنی اور غریبوں کو مفت بجلی دیں۔

    بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اپنی زمین اپنا مکان منصوبے کے تحت 20 لاکھ گھر بنارہے ہیں، ملک کے دیگرحصوں میں غریبوں کو 30 لاکھ گھر بناکر دیں گے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گےکسانوں کو ہم براہ راست فائدہ پہچانا چاہتے ہیں، ملک کے کسا نوں کو ہاری کارڈ دے کر براہ راست مدد کریں گے، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرین کے لیے انشورنس پلان لائیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق میں 17 وزارتیں چل رہی ہیں، ان 17 وزارتوں پر سالانہ 300 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں، اقتدار میں آکر ان 17 وزارتوں کو ختم کر دیں گے، ہم ہوائی باتیں نہیں کررہے، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کر کے دکھائیں گے فیصلہ کیا ہے کہ مجھے لاہور سے الیکشن لڑنا ہے، نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پرمسلط کیا جائے، نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بھی کسی بزادر کو ہم مسلط کرے، امید کرتا ہوں کہ لاہور سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں لیکن کیا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اپنے موقف کو تبدیل کیا؟ سب سے پہلےعمران خان کو اپنے کیے کی توبہ کرنی چاہیےتحریک انصاف کو اپنے اقدامات کی معافی مانگنی چاہیے۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی:ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا،کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 93 پیسے ہے،رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے جبکہ رواں مہینے 3 روپے 24 پیسے سستا ہوا ہے،جبکہ انٹربینک میں 2023 میں ڈالر 55 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا،بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 62 ہزار کی حد دوبارہ بحال کرلی100 انڈیکس 1800 پوائنٹس اضافے سے 62600 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا-

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ91 ہزار 15 روپے ہے قیمتوں میں ردوبدل کے بعد 10 گرام 22 قیراط سونا ایک لاکھ 75 ہزار 97 روپے کا ہوگیا دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس ہے جبکہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو …

    حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک …

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ روز 2 فیصد تک کم ہو گئیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.8 فیصد کی کمی کیساتھ 79.65 ڈالر فی بیرل پر ہوئے،امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.9 فیصد کی کمی کیساتھ 74.11 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

    ٹیم میں کوئی حقیقی فاسٹ باؤلر ہی نظر نہیں آ رہا،وقار یونس

  • پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو  کی تشہیر کا معاملہ حل

    پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل

    لاہور: پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہو گیا-

    باغی ٹی وی: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان میں جوئے کی کمپنیوں اور اس سے ملتے جلتے ناموں والے لوگوز کی تشہیر پر پابندی کو یقینی بنانے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال ہونا شروع ہو گئیں-
    https://x.com/PTVSp0rts/status/1740095943025000490?s=20
    پی ٹی وی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنیوں کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے ،پاکستان میں آنے والی میچ کی نشریات سے جوئے کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے لوگو ہٹا دئیے گئے ہیں جس کے بعد میلبرن ٹیسٹ کی براڈ کاسٹ بحال کی جارہی ہے ، پاکستان میں نشریات کے دوران حکومت پاکستان کی نافذ کردہ قوانین کی پوری پابندی کی جائے گی اور مستقبل میں اگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو مناسب حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو کرسمس کی مبارکباد

    https://x.com/PTVSp0rts/status/1739552380323275088?s=20
    واضح رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے ملک بھر میں جوئے کی ویب سائٹس اور اس سے ملتے جلتے ناموں والی کمپنیوں کی تشہیر جس کو سروگیٹ ایڈورٹائزنگ بھی کہا جاتا ہے پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ کے ابتدائی دو روز کا کھیل نہیں دکھایا جاسکا تھا۔

    اسامہ میر بی بی ایل 13 میں میلبورن سٹارز میں نمایا ں رہے

    حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس کی فروخت سےروک …