Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • صیہونی فوج کی یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری،درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی

    صیہونی فوج کی یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری،درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس ہسپتال پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوَں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے بدھ کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئےجس رہائشی عمارت پر بمباری کی گئی وہ انجمن کے الامل ہسپتال کے سامنے واقع ہے، اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، جس میں خان یونس میں ہزاروں بے گھر افراد شامل ہیں۔

    غزہ میں وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بمباری میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خان یونس میں ہسپتال کے آس پاس کو نشانہ بنایا گیا فلسطین ٹی وی کے مطابق گذشتہ گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جن میں خان یونس میں 26 فلسطینی مارے گئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل گئے

    واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہے غزہ پٹی کی گنجان آبادی میں حماس کے عسکری ونگ کے خلاف ایک ”پیچیدہ ماحول‘‘ میں جنگ ہو رہی ہےلہٰذا یہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی اور ہم مختلف طریقوں سے اسے انجام دیں گے تاکہ ہمیں حاصل ہونے والی کامیابیاں آئندہ کے لیے بھی محفوظ رکھی جا سکیں –

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے لیے مستقل اور پرعزم لڑائی کے علاوہ کوئی دوسرا جادوئی حل یا شارٹ کٹ نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے بہت پرعزم ہیں ہم حماس کی قیادت تک بھی پہنچیں گے، خواہ اس میں ایک ہفتہ یا پھر مہینوں لگیں شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج حماس کو ختم کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ”فی الحال ہم اپنی کوششوں کو جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس، مرکزی کیمپوں اور دیگر علاقوں پر مرکوز کر رہے ہیں۔

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

  • اٹک آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت

    اٹک آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت

    راولپنڈی: دو روز قبل اٹک آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : دو روز قبل راولپنڈی کے علاقے دھمیال جوڑیاں میں اٹک آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات میں آئل فیلڈ حکام نے آگ سے متاثرہ گھر میں آئل اسٹوریج کیلئے بنائے گئے دو خفیہ ٹینک کا سراغ لگایا ہے۔

    آئل فیلڈ حکام کی تحقیقات کے مطابق ملزمان مین سپلائی لائن سے آئل چوری کرنے کے بعد ٹینک میں محفوظ کرتے تھے ملزمان نے سلیم نامی پراپرٹی ڈیلر سے گھر 15 روز قبل کرائے پر حاصل کیا تھا، کرائے داروں میں راجہ غلام مصطفیٰ محمد سرفراز، محمد اسلم اور سردار طارق شامل ہیں-

    حکام کے مطابق ملزمان نے تیل پائپ لائن سے 10 انچ کا سوراخ کر رکھا تھا، تیل چوری کرنے کے لیے 20 فٹ لمبا پائپ استعمال کیا جارہا تھا ملزمان نے 84 لاکھ روپے سے زائد کا خام تیل چوری کیا ہے، آئل پائپ لائن سے 316 ڈرم تیل چوری کیا گیا ہے، چوری کیا گیا کروڑوں مالیت کا آئل برآمد کر لیا گیا ہے۔

    راولپنڈی پولیس نے مالک مکان محمد کبیر خان اور چار کرائے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر آئل چوری کے معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں چاروں کرائے داروں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • بدنام اگر ہوں گے کیا نام نہ ہوگا

    بدنام اگر ہوں گے کیا نام نہ ہوگا

    بدنام اگر ہوں گے کیا نام نہ ہوگا

    مصطفیٰ خان شیفتہ

    پیدائش:27 دسمبر 1809ء
    دہلی
    وفات:11 جولا‎ئی 1869ء
    دہلی

    اردو کے ممتاز شاعر نواب مصطفٰی خان شیفتہ جہانگیر آباد کے ایک جاگیردار، اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد تھے۔ انھوں نے الطاف حسین حالی کو مرزا غالب سے متعارف کروایا تھا۔ دہلی میں ایک بہت بڑی لائبریری ان کی ملکیت تھی جسے 1857ء میں باغیوں نے لوٹا اور آگ لگا دی تھی انگریزوں نے بغاوت کی شبہ میں سات سال قید سنائی لیکن ہندستان کے نام ور عالم نواب صدیق حسن خان کی سفارش سے ان کا ”جرم“ معاف ہوگیا اور پنشن مقرر ہوئی۔
    نواب مصطفی خان شیفتہ کی اولاد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    نواب مصطفی خان شیفتہ کی اولاد میں نواب اسحاق خان کے بیٹے اور نواب محمد اسماعیل خان کے پوتے تھے۔ جو 1883ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد کیمبرج یونیورسٹی انگلستان سے بار ایٹ لا کیا اور وطن واپس آ گئے۔ نواب محمد اسماعیل خان تحریک خلافت میں بھی شریک رہے اور یوپی خلافت کانفرنس کے چیف آرگنائزر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔

    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔
    گلشنِ بے خار
    تقریظ: غالب پر تعریفی تنقید

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت
    دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ

    اظہار عشق اس سے نہ کرنا تھا شیفتہؔ
    یہ کیا کیا کہ دوست کو دشمن بنا دیا

    جس لب کے غیر بوسے لیں اس لب سے شیفتہؔ
    کمبخت گالیاں بھی نہیں میرے واسطے

    ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
    بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

    شاید اسی کا نام محبت ہے شیفتہؔ
    اک آگ سی ہے سینے کے اندر لگی ہوئی

    بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر
    یہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے

    ہزار دام سے نکلا ہوں ایک جنبش میں
    جسے غرور ہو آئے کرے شکار مجھے

    فسانے یوں تو محبت کے سچ ہیں پر کچھ کچھ
    بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لیے

    آشفتہ خاطری وہ بلا ہے کہ شیفتہؔ
    طاعت میں کچھ مزہ ہے نہ لذت گناہ میں

    کس لیے لطف کی باتیں ہیں پھر
    کیا کوئی اور ستم یاد آیا

    دل بد خو کی کسی طرح رعونت کم ہو
    چاہتا ہوں وہ صنم جس میں محبت کم ہو

    اڑتی سی شیفتہؔ کی خبر کچھ سنی ہے آج
    لیکن خدا کرے یہ خبر معتبر نہ ہو

    شب وصل کی بھی چین سے کیونکر بسر کریں
    جب یوں نگاہبانی مرغ سحر کریں

    اے تاب برق تھوڑی سی تکلیف اور بھی
    کچھ رہ گئے ہیں خار و خس آشیاں ہنوز

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    مر گئے ہیں جو ہجر یار میں ہم
    سخت بیتاب ہیں مزار میں ہم
    تا دل کینہ ور میں پائیں جگہ
    خاک ہو کر ملے غبار میں ہم
    وہ تو سو بار اختیار میں آئے
    پر نہیں اپنے اختیار میں ہم
    کب ہوئے خار راہ غیر بھلا
    کیوں کھٹکتے ہیں چشم یار میں ہم
    کوئے دشمن میں ہو گئے پامال
    آمد و رفت بار بار میں ہم
    نعش پر تو خدا کے واسطے آ
    مر گئے تیرے انتظار میں ہم
    گر نہیں شیفتہؔ خیال فراق
    کیوں تڑپتے ہیں وصل یار میں ہم

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    دل لیا جس نے بے وفائی کی
    رسم ہے کیا یہ دل ربائی کی
    تذکرہ صلح غیر کا نہ کرو
    بات اچھی نہیں لڑائی کی
    تم کو اندیشۂ گرفتاری
    یاں توقع نہیں رہائی کی
    وصل میں کس طرح ہوں شادی مرگ
    مجھ کو طاقت نہیں جدائی کی
    دل نہ دینے کا ہم کو دعویٰ ہے
    کس کو ہے لاف دل ربائی کی
    ایک دن تیرے گھر میں آنا ہے
    بخت و طالع نے گر رسائی کی
    دل لگایا تو ناصحوں کو کیا
    بات جو اپنے جی میں آئی کی
    شیفتہؔ وہ کہ جس نے ساری عمر
    دین داری و پارسائی کی
    آخر کار مے پرست ہوا
    شان ہے اس کی کبریائی کی

    Copied

  • نیب نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا

    نیب نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا

    پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اسد قیصر سمیت کے پی کے سابق وزرا کو طلب کرلیا،تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بےضابطگیوں کی شکایات ہیں-نیب نے

    باغی ٹی وی: نیب اعلامیے کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، سابق وزراء شہرام ترکئی اور عاطف خان کو بھی 10 جنوری کو طلب کیا گیا ہے نیب خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بےضابطگیوں کی شکایات ہیں،عاطف خان کے خلاف سپورٹس اینڈ ٹورازم پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایات ہیں چیئرمین نیب نے شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی۔

    شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

  • مفتی تقی کی  دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    قطر: مفتی اعظم پاکستان و شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلی قیادت خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی،جس میں غزہ کی صورتحال پر بات کی گئی-
    https://x.com/ammarkhanyasir/status/1740059702992511372?s=20
    واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی نے 7 اکتوبر کے بعد نہ صرف حماس کی بڑے پیمانے پہ مالی امداد کا اعلان کیا بلکہ کئی مرتبہ امت مسلمہ کے حکمرانوں سے اجتماعی طور پر اسرائیل کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کا فتویٰ بھی جاری کیا ہے۔

    قبل ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے قطر میں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات بھی کی تھی،جبکہ اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے ‘طوفان الاقصی’ آپریشن کے ذریعے ‘گریٹر اسرائیل’ کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔

  • ایف آئی اے انٹرپول،یو ای اے سے 3 ملزمان گرفتار ،پنجاب پولیس کے حوالے

    ایف آئی اے انٹرپول،یو ای اے سے 3 ملزمان گرفتار ،پنجاب پولیس کے حوالے

    لاہور: ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب 3 ملزمان کومتحدہ عرب امارات سےگرفتار کر کےپنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے ترجمان کےمطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان یوسف، ہدایت اللہ اور محمد اکرم شامل ہیں گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھےملزمان کےخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھےملزم ذیشان یوسف بہاولپور پولیس،ملزم ہدایت اللہ رحیم یار خان پولیس جبکہ ملزم محمد اکرم لاہور پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کے خلاف سال 2017، 2021 اور 2023 میں مقدمے درج ہوئے تھے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسز جاری کئے تھےبعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے پر سماعت،فیصلہ محفوظ

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

    ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کےساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سےممکن ہوئی این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے، انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل گئے

  • شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

    شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

    لاہور: پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 11 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندہے، موٹروے ایم 3فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی ہےموٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کے باعث بڑی گاڑیوں کیلئے بند ہےموٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندہے۔

    موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں اور غر ضروری سفر سے گریز کریں،سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں-

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے خطہ پوٹھوہاراورکشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہا۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لہہ منفی09 ، کالام منفی 05، گوپس، گلگت منفی04، ہنزہ ،استور، قلات، زیارت اور سرینگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 27 سے بڑھ کر کر 30 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 04 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 26 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے پر سماعت،فیصلہ محفوظ

  • پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تفصیلی فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : 24 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں اپیل کا حق دینے کا سیکشن 5 کالعدم قرار دیا جاتا ہے، آرٹیکل 184 تین کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دینا آئینی ترمیم سے ممکن ہے اپیل کا حق دینا بلا شبہ ایک مثبت اقدام ہے، اگر پارلیمنٹ 184 تین کے کیسز میں اپیل دینا چاہتی ہے تو آئینی ترمیم کا درست راستہ اپنائے، سادہ قانون سازی سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن 5 پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے پر سماعت،فیصلہ محفوظ

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ میں کہا کہ اٹارنی جنرل اور ایکٹ کے حامی تمام وکلاء پارلیمنٹ کی مداخلت کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں میں اپیل کا حق دے کر ایک نیا دائرہ اختیار متعارف کرایا پارلیمنٹ سادہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کے اصل دائرہ اختیار میں اپیل شامل نہیں کر سکتا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل گئے

    واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی پریکٹس اینڈ پروسیجر کا سیکشن 5 کالعدم قرار دینے والے 6 ججز میں شامل تھے۔

  • ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم  کو ہٹلر قرار دیا

    ترک صدر نے سرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہٹلر قرار دیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر سے مخلتف نہیں ہے، ہٹلر نے دہائیوں پہلے یورپ میں جو کچھ کیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں اس سے کچھ کم نہیں کر رہا نیتن یاہو تو اتنا امیر ہے جتنا ہٹلر بھی نہیں تھا، اس کو مغربی حمایت مل رہی ہے، امریکا کی ہر قسم کی مدد حاصل ہے اور نیتن یاہو نے ان ساری حمایتوں اور مدد کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو مار دیا،جرمنی آج تک ہٹلر کے مظالم کی قیمت ادا کر رہا، ہٹلر کی وجہ سے آج تک جرمنی کا سر جُھکا ہوا ہے۔

    دوسری جانب ترکیہ کی ایوارڈ یافتہ نیوز اینکر میلتم گونے کو امریکی کوفی اسٹار بکس کا کپ سامنے رکھ کر نیوز پڑھنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا، ترکیہ میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی سرکاری مہم جاری ہے ایسے میں میلتم گنے نے اسٹار بکس کو کپ سامنے رکھ کر عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی-

    یمنی حوثیوں کا پاکستان آنے والے امریکی جہاز پر حملہ

    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1739919264717697115?s=20
    واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اب بھی غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بعض دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر غزہ سے فلسطینیوں کی رضا کارانہ نقل مکانی پر کام کررہے ہیں ان کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب غزہ میں گھمسان کی جنگ جاری ہے اور تین ماہ کی جنگ کے نتیجے میں اب تک 90 فی صد آبادی اپنے گھر بار سے محروم سڑکوں پر کھلے آسمان تلے وحشیانہ بمباری میں زندگی گذاز رہی ہے۔

    اسرائیلی فوج حماس کے جانی نقصان کے بارے جھوٹ بول رہی ہے،سابق اسرائیلی جنرل

    اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکمراں لیکود پارٹی کے ارکان کنیسٹ کے ایک بند پارلیمانی اجلاس کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی "رضاکارانہ ہجرت” کو نافذ کرنے کے منصوبے کی تیاری پرکام کر ر ہے ہیں،اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ وہ ممالک ہیں جو فلسطینیوں کو پناہ دے سکتے ہیں تاہم تل ابیب اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے کام کررہا ہے‘‘۔

    نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی کے ایک رکن کنیسٹ ڈینی ڈینن نے کہا کہ دنیا پہلے ہی اس معاملے پر بات کر رہی ہے۔ کینیڈا کے امیگریشن وزیر مارک ملر نے ان معاملات کے بارے میں عوامی سطح پر بات کی جب کہ امریکی صدارتی امیدوار اور سابق سفارت کار نکی ہیلی نے بھی اس امکان کو رد نہیں کیا ہے،ہمیں اسرائیل میں ایک ٹیم بنانا ہوگی جو اس معاملے کو دیکھے۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ غزہ سے اپنی مرضی سے فلسطینی علاقہ چھوڑ کر دوسرے ممالک میں جانے کے تیار ہیں تو ہم ان کی کیسے مدد کرسکتے ہیں جنگ کے خاتمے کے بعد اس کی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے اس معاملے کو منظم کیا جانا چاہیے،” نیتن یاہو نے ڈینن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اس پر کام کر رہے ہیں”۔

    صیہونی فوج کا فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی …

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل گئے

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے اہم شواہد مل چکے ہیں اور حملے میں ہلاک دہشتگردوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انسداد دہشت گردی عمران شاہد کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 23 خود کش حملے ہوئے، جن میں سے متعدد حملے ناکام بنائے، دہشت گردی کے مختلف واقعات میں رواں سال 184 پولیس شہید ہوچکے ہے اور 408 زخمی ہوئے ہے،1093 دہشت گردی کے مقدمات درج ہوئے، رواں سال 1093 مقدمات درج کیے گئے، مختلف دہشت گردی کے مقدمات مں 2595 افراد کو نامزد کیا گیا، راوں سال 225 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 726 کو گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی نے 2024 انٹیلی جنس بیس آپریشن کیے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا عمران شاہد نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنا ہوگا کیوں کہ افغان سرحد کے قریب علاقوں میں سیکیورٹی تھریٹ ہیں، جنوبی اضلاع میں الیکشن کے لیے سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی کیوںکہ افغان سرحد کے قریب علاقوں میں سیکیورٹی تھریٹ موجود ہیں، پورا صوبہ حساس ہے، کسی علاقوں کو نارمل نہیں لے رہے ہے، دہشت گردی کے واقعات بڑھنے کے ساتھ سی ٹی ڈی نے بھی کارروائی سخت کردی ہے، جرائم پر قابو کرنے کے لیے حکومت نے جدید سافٹ وئیرز دئیے ہیں، اور سی ٹی ڈی کی فنڈنگ کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔

    عمران شاہد نے کہا کہ جنوبی اضلاع کا بارڈر افغانستان کے ساتھ ملا ہوا ہےاس لیے وہاں پر دہشتگردی کے واقعات زیادہ ہیں، الیکشن کے لیے جنوبی اضلاع ایک بڑا چیلنج ہے جہاں سیکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ڈی آئی خان میں فورسز پر حملے میں استعمال کیے گئے ٹرک کی معلومات حاصل کرلی گئی ہیں، اس حملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کے ڈی این اے کروا لیے گئے ہیں۔

    عمران شاہد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقام افغان باشندوں کی واپسی کے بعد صوبے میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہے، تمام مہاجرین بدامنی میں شامل نہیں تھے، اور 17 لاکھ مہاجرین میں سے 3 لاکھ افراد کے واپس جانے سے بدامنی اور دہشت گردی میں اچانک کمی واقع نہیں ہوگی حالیہ دنوں میں ہونے والے ڈی آئی خان حملے کے کئی اہم شواہد مل چکے ہے، اور حملے میں ہلاک دہشتگردوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی حاصل کرلی ہے۔