Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا، نومنتخب چیئرمین

    جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا، نومنتخب چیئرمین

    راولپنڈی: نومنتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حوالے سے کمیٹیاں پہلے سے ہی بنی ہوئی ہیں، جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 180 مقدمات ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے لیکن اعتماد ہے کہ عدلیہ ہمیں بھی ریلیف دے گی بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ بلے کا نشان ان کی ہی جماعت کا ہوگا، آئندہ ہفتے تک سب واضح ہو جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جتنی مرضی درخواستیں دے دیں، پی ٹی آئی نے یہ الیکشن قانون کے مطابق کروائے ہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن فری اینڈ فئیر ہوئے ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان جسے کہیں گے اسے پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے الیکشن کمیشن کے پاس بلے کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کے لیے 7 دن ہیں، الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی ہونی چاہیے ۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ختم کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28.57 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے، یکم دسمبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23.68 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.02 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم دسمبر تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.08 ارب ڈالر رہے۔

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 718 پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 1 ارب 26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

    ہوفٹ ٹیکنگ دراصل اسٹاکس فروخت فروخت کرنے کا عمل ہے، تاکہ پی ایس ایکس میں انتہائی اضافے کے بعد منافع کو روکا جاسکے۔ اگرچہ اس عمل سے منافع لینے والے سرمایہ کار کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن یہ دوسرے سرمایہ کاروں کو بغیر اطلاع کے ان کی سرمایہ کاری کے حصص کم قیمت میں بیچ کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس کی 64000 کی حد بحال ہوگئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1020 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، اس دوران 100 انڈیکس 64ہزار938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

    کاروبار کے دوران ایک مرحلے پر 100انڈیکس 900پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 900 ہوگیا، تاہم 100انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے64 ہزار 718 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج1 ارب26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا، گزشتہ روز 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے ساتھ 63 ہزار 917 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

    برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے،برطانوی قانونی …

  • ذوالفقارعلی بھٹو قتل کیس میں صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر

    ذوالفقارعلی بھٹو قتل کیس میں صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو قتل کیس میں صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کی سماعت کرے گا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی ، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

    کراچی: شاپنگ مال میں آگ، رہائشیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا، جس کے بعد ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہوچکی ہیں، اس وقت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سربراہی میں 11 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے 3 جنوری 2012 سے 12 نومبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں کیں لیکن کوئی فیصلہ نہ دیا، صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی، اب تقریباً 11 برس کے طویل عرصے بعد ریفرنس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ …

  • کراچی: شاپنگ مال میں آگ، رہائشیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

    کراچی: شاپنگ مال میں آگ، رہائشیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

    کراچی میں عرشی شاپنگ مال میں آگ سے متاثرہ فلیٹ کے رہائشیوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، عرشی فلیٹ کے مکینوں کو اپنے گھر لاک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں گزشتہ روز آگ لگنے کے بعد فلیٹس کے رہائشی مشکلات کا شکار ہیں، عمارت خالی کرانے کے بعد مکین سڑکوں پر موجود ہیں تاہم حکام نے متاثرین کو اپنے گھر سے ضروری سامان نکالنے کی اجازت دے دی، کہا کہ 2 فیملیز ریسکیو حکام کی نگرانی میں عمارت میں جاسکتی ہیں، متاثرین اپنے گھر سے قیمتی سامان نکال سکتے ہیں-

    ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی نے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی ہے، متاثرہ عمارت کی چاروں منزلیں رہائش کے قابل ہیں، پولیس اور ریسکیو اہلکار رہائشیوں کو ان کےگھر پہنچانے میں مدد کر رہے ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بینش شبیر نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آگ سے عمارت کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا، عمارت کے اوپر موجود فلیٹ محفوظ ہیں ، گراؤنڈ فلور کو نقصان ہوا ہے جسے مرمت کی ضرورت ہے۔

    شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے درخواست دائر

    رہائشی کا کہنا ہے کہ دکانیں رہائشی فلیٹس سے الگ ہے، آتشزدگی سے فلیٹس کو کوئی نقصان نہیں ہوا، انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں گاڑیاں موجود ہیں، 4 منزلہ عمارت میں72 فلیٹس ہیں، فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ عرشی مال میں دوبارہ آگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے، گاڑیاں وہاں موجود ہیں کولنگ کا عمل جاری ہے، 2 گاڑیاں عرشی مال کے باہر موجود ہیں۔

    دوسری جانب عرشی شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی ،متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7 دسمبر کو خوفناک آتشزدگی سے اب تک 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں، سانحے سے متاثرین کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، متاثرین کو رہائش کھانا اور لباس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے فوری امداد دی جائے،عرشی شاپنگ میں دوبارہ مکانات اور دوکانوں تعمیر اور بحال کے لیے معاونت کا حکم دیا جائے، سانحے میں زخمیوں کو بہتر طبی امداد کا حکم دیا جائے، صدمے سے دو چار متاثرین کی بحالی کے لیے کونسلنگ کا حکم دیا جائے، حکومتی سطح پر مالی امداد میں انتہائی پیچیدگیاں درپیش ہوتی ہیں، عدالت فوری شفاف عمل کے ذریعے امداد کا حکم دیا جائے-

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ …

    قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل کا دورہ کیا ، انہوں نے آگ سے متاثرہ عرشی شاپنگ مال کا جائزہ لیا،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے متاثرہ رہائشیوں اور دکانداروں سے ملاقات کی، نگراں وزیرا علیٰ سندھ کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 74 اپارٹمینٹس اور 130 دکانیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، آگ میں 5 جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا، دورے کے دوران متاثرین نے رہائش کی درخواست کی تھی، ڈی سی سینٹرل نے 2 اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنے کا بندوبست کر دیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کیمپوں میں پانی اور بجلی کی سہولیات مہیا کردی ہیں۔

    چین میں ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی تیز ترین ٹرین

    واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور لاش نکالی گئی ہے، جس کے بعد واقعہ میں مرنیوالوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوا، لاش شاپنگ مال کی پہلی منزل سے ملی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

    سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر 14 دسمبر کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں،اس کے علاوہ پانچ رکنی بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس وقت کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

    سعودی عرب روس کے مفادات مشرک،ملکر کام کرینگے،روسی صدر ،محمد بن سلمان کی ملاقات

    سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، شوکت عزیز صدیقی نے عہدے سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی تھی۔

    بعد ازاں شوکت عزیز صدیقی نے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا اور ایک درخواست دائر کی تھی، جس پر ابتدا میں رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے تھے تاہم فروری 2019 میں سپریم کورٹ نے رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی تھی جس کے بعد ان کی اپیل پر سماعت تاخیر کا شکار ہوئی تھی جس پر انہوں نے نومبر 2020 کے اختتام پر چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط بھی لکھا تھا، جس میں کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    ملک میں ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    بظاہر یہ ان کا تیسرا ایسا خط تھا جو درخواست گزار کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو لکھا گیا تھا،اس سے قبل 24 ستمبر کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے شوکت عزیز صدیقی کی بطور جج برطرفی کے 11 اکتوبر 2018 کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سابق جج کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل حامد خان سے کہا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے حتمی فیصلہ کا انتظار کریں جو جلد ہی آنے والا ہوگا۔

    بعد ازاں 23 اکتوبر کو جسٹس عیسیٰ کیس میں اکثریتی فیصلہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ جاری کیا گیا جبکہ 4 نومبر کو جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سید منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹس جاری ہوئے تھےخط میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی تھی کہ وہ (شوکت عزیز صدیقی) 11 اکتوبر 2018 سے دفتر سے نکالے گئے اور انہیں دوبارہ ملازمت بھی نہیں دی گئی ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ یہ عالمی سطح پر قانون کا تسلیم شدہ اصول ہے کہ ’انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہوتی ہے-

    شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 9 فیصد …

  • انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں’ہیومن رائٹس واچ’ اور’ایمنسٹی انٹرنیشنل’نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور جرمنی سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ 13 اکتوبر کو جنوبی لبنان میں امریکی، عراقی اور لبنانی صحافیوں پر 13 اکتوبر کا اسرائیلی حملہ صریح جنگی جرم ہے، اسرائیل کو خوب پتہ تھا کہ وہ جن لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے وہ سویلینز ہیں۔

    دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی 13 اکتوبر کو صحافیوں پر اسرائیلی حملے کو ہدف تنقید بنایا اور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے اس حملے کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کی جائیں، ایک بیان میں ایمنسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقا آیا مجذوب نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں انجام دینے والے کسی صحافی کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

    ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام لگایا ہے کہ 13 اکتوبر کو غزہ پر جس اسرائیلی حملے میں 43 سویلینز شہید ہوئے، اس کیلئے امریکا میں بنا ویپن گائیڈنس سسٹم استعمال ہوا ہے ایمنسٹی نے تحقیقات کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد دیر البلا میں ملبے کا معائنہ کرنے پر وہاں سے امریکا میں بنے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز گائیڈنس سسٹم( جے ڈیم) کے پرزے ملے ہیں۔

    واضح رہے کہ13 اکتوبر کے حملے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے ایسام عبداللہ جاں بحق جبکہ الجزیرہ کے کیمرہ پرسن ایلی براکھیا اور رپورٹر کارمن جوکھادر سمیت دیگر 6 جرنلسٹس زخمی ہوئے تھے۔

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

  • چین میں  ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی  تیز ترین ٹرین

    چین میں ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلنے والی تیز ترین ٹرین

    چین میں ایسی ٹرین تیار کی جا رہی ہے جس کی رفتار بیشتر طیاروں سے بھی زیادہ ہوگی۔

    باغی ٹی وی : چین ناقابل یقین 621 میل فی گھنٹہ کی تیرتی ٹرین کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو ہوائی جہاز سے زیادہ تیز چلتی ہے کیونکہ اس نے اسپیڈ ٹیسٹ میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا ہے-

    چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کی اولین آزمائش چند ماہ پہلے کی گئی تھی جس دوران اس نے 281 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا تھا،مگر یہ ٹرین جب تیار ہو جائے گی تو انجینئرز کو توقع ہے کہ یہ 621 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی جبکہ زیادہ تر طیارے 546 سے 574 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں،چین کی جانب سے جس تیز ترین ٹرین کو تیار کیا جا رہا ہے وہ لاہور سے کراچی جتنا فاصلہ 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    یہ ٹرین فضا میں معلق ہو کر سفر کرے گی جس کے لیے ماگلیو ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ماگلیو ٹیکنالوجی سے ٹرینیں مخصوص مقناطیسی ٹریک پر فضا میں معلق ہو کر تیزرفتاری سے سفر کرتی ہیں فضا میں معلق ہونے کے باعث ٹرین کے لیے رگڑ اور آواز کی آلودگی جیسے مسائل سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھتی ہے۔

    چین میں اس طرح کی ایک ٹرین پہلے ہی شنگھائی میں چل رہی ہے جو 19 میل کے ٹریک پر سفر کرتی ہے مگر چین کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں توسیع دینے پر کام کیا جا رہا ہے جو کہ چین کے چائنا ریلوے 450 ٹیکنالوجی منصوبے کا حصہ ہے۔

    ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    ماگلیو ٹرینوں سے براہ راست آلودگی کا فضا میں اخراج نہیں ہوتا اور چین کو توقع ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے فضائی آلودگی کے اخراج میں کمی لانےمیں مدد ملے گی اس ٹرین پر ابھی کام جاری ہے اور ابھی اس کی مزید آزمائش بھی ہوگی، تو اسے آپریشنل ہونے میں ابھی کئی سال لگ سکتے ہیں۔

  • برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے،برطانوی  قانونی ماہرین

    برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے،برطانوی قانونی ماہرین

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "دی گارڈین” کے مطابق گزشتہ دنوں برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےبرطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی –

    جیمز کلیورلی کا قانونی ہجرت پر کریک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ بہت سے بین الاقوامی جوڑوں کے لیے الجھن اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے،برطانوی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ حکومتی فیصٌلے پر وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتاہے۔

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    ہوم سکریٹری نے پیر کو امیگریشن میں کمی لانے کے لیے ایک پانچ نکاتی منصوبے کا اعلان کیا، ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بھی نئے امیگریشن قانون کو اب تک کی سب سے بڑی پابندی قراردیا ہے۔

    Cleverly کی بہت سی تبدیلیاں ہنر مند کارکنوں کے لیے برطانیہ کا ویزا حاصل کرنا مشکل بنانے پر مرکوز تھیں لیکن ہوم سکریٹری نے برطانویوں کے لیے غیر ملکی شراکت داروں اور خاندان کے افراد کو ملک میں لانا بھی مشکل بنا دیا، برطانوی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے مطابق اسپانسرکرنےکے لیے سالانہ آمدنی 38 ہزار 700 پاؤنڈ ہونی چاہیے جس سے 70 فیصد کارکن اپنےخاندان برطانیہ نہیں لاسکیں گے، اگر پارٹنر پہلے ہی برطانیہ میں ہے تو دونوں کی آمدنی کو مد نظر رکھا جاناچاہیے۔

    حماس کی قید سے رہائی پانیوالے اسرائیلیوں سے ملاقات نیتن یاہو کو مہنگی پڑگئی

  • ملک میں ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک میں ڈالر سستا،سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسوں تک سستا ہو کر 284 روپے12 پیسوں کی سطح پر بند ہوا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر2 پیسے سستا ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 12 پیسے ہے،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 14 پیسے کا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے برقرار ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 718 پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 1 ارب 26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

    ہوفٹ ٹیکنگ دراصل اسٹاکس فروخت فروخت کرنے کا عمل ہے، تاکہ پی ایس ایکس میں انتہائی اضافے کے بعد منافع کو روکا جاسکے اگرچہ اس عمل سے منافع لینے والے سرمایہ کار کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن یہ دوسرے سرمایہ کاروں کو بغیر اطلاع کے ان کی سرمایہ کاری کے حصص کم قیمت میں بیچ کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس کی 64000 کی حد بحال ہوگئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1020 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، اس دوران 100 انڈیکس 64ہزار938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

    نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    کاروبار کے دوران ایک مرحلے پر 100انڈیکس 900پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 900 ہوگیا، تاہم 100انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے64 ہزار 718 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج1 ارب26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا،جبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے ساتھ 63 ہزار 917 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیامسلسل 2 روز کمی کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 685 رروپے کا اضافہ ہوا سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے،قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 87 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

    نواز شریف کی مقبولیت،مریم کا کردار،تجزیہ :شہزاد قریشی

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2050 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی-

    روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث بعد تعمیراتی سریےکی قیمت میں کمی آگئی، فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ر جب کہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے فی ٹن تک آگئی ہے۔

    سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ نے گورنمنٹ مرے کالج میں سیف ہینڈ آرگنائزیشن کے …

  • پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

    کراچیٌ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دادو کے گاؤں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جے ڈی اے کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ،تقریب میں لیاقت جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک کی حکومت بنا کر عوام کی خدمت کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے،پیر پگاڑا اورارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں،ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

    گھر گرانے پر مقدمہ کیوں نہیں درج کیا،سپریم کورٹ کا ایس ایچ او پر مقدمے …

    ذرائع نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے،سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاورت کی جائےگی، 9دسمبر کو جی ڈی اےکے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

    افغانستان میں خواتین کی تعلیم،برطانوی ہائی کمشنر مولانا سے مدد مانگنے پہنچ گئیں