Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان

    پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد اور بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ،نوشہرہ ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    پمز میں ایم آر آئی مشین کافوٹو سیشن,مریضوں کو ٹرخایا جانے لگا

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/ سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا،مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہے گا-

    اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

  • رواں  ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی

    رواں ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی

    کراچی میں رواں ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پیٹرنز کپ سے تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہےسندھ پریمیئر لیگ کراچی میں 14 دسمبر سے شیڈولڈ تھی جبکہ پی سی بی کا پیٹرنز کپ کا آغاز 16 دسمبر سے ہونا ہےپی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے لیگ کیلئے پلیئرز کو این او سی نہ مل سکا ،سندھ پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ پریمئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں میں 6 ٹیمیں شریک ہونا تھیں۔

    دوسری جانب آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی لیگ سپنر روی بشنوئی آئی سی سی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبرون بولر بن گئے ہیں بشنوئی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد چار درجہ ترقی پا کر افغان سپنر راشد خان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی بشنوئی کی ٹاپ پوزیشن سے راشد خان سمیت ونیندو ہسارنگا، عادل رشید اور مہیش تھیکشانہ کی عالمی رینکنگ میں ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے بشنوئی 699 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، راشد خان 692 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ونیندو ہسارنگا 679 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی بھارت کے سوریا کمار 855 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے محمد رضوان 787 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم 734 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • حماس کی قید سے رہائی پانیوالے اسرائیلیوں سے ملاقات نیتن یاہو کو مہنگی پڑگئی

    حماس کی قید سے رہائی پانیوالے اسرائیلیوں سے ملاقات نیتن یاہو کو مہنگی پڑگئی

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ سے رہائی پانے والے اسیران کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے جسے اسرائیلی میڈیا نے کشیدہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "الجزیرہ” کے مطابق یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب محصور غزہ کی پٹی میں لڑائی میں سات دن کے وقفے کے بعد شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد اسیروں کی واپسی ممکن ہوئی، جنہیں فلسطینی مسلح گروپ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً 240 فلسطینیوں کے بدلے میں قید کیا تھا ۔

    اسرائیل نے منگل کو کہا کہ تقریباً 138 اسیران علاقے میں موجود ہیں اجلاس میں شرکت کرنے والے کئی رشتہ داروں نے حکومت پر شدید تنقید کی دانی میران، جس کا بیٹا عمری یرغمال بنائے جانے والوں میں شامل تھا، نے کہا کہ وہ اس قدر ناگوار تھا کہ وہ میٹنگ کے بیچ میں ہی باہر چلا گیا تھا۔

    ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    انہوں نے اسرائیل کے چینل 13 کو بتایا کہ "میں اس بات کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گا کہ کیا بات ہوئی ہے لیکن یہ پوری کارکردگی بدصورت، توہین آمیز، گندی تھی،” انہوں نے اسرائیل کے چینل 13 کو بتایا کہ حکومت نے اس معاملے کو "مذاق” بنایا ہے۔

    امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں کی نیتن یاہو سے گفتگو ایک اسرائیلی ویب سائٹ وائے نیٹ نے جاری کی ہے،بات چیت کے دوران نیتن یاہو نےکہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حماس پر دباؤ بڑھا کہ وہ ہمارے لوگوں کو رہا کرے، اس موقع پر ایک قیدی کے رشتہ دار نےکہا کہ یہ بکواس ہے، اس پر نیتن یاہو نےغصے میں کہا کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہی حقیقت ہے۔

    اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

    رہا ہونے والی ایک خاتون قیدی جس کا شوہر اب بھی حماس کی قید میں ہے، اس نےکہا کہ حماس نے انہیں جہاں رکھا ہوا تھا وہاں پر اسرائیلی طیارے بم باری کرتے تھے، اس بم باری میں کچھ اسرائیلی قیدی زخمی بھی ہوئے، اس کے علاوہ جب حماس قیدیوں کو غزہ لے جا رہی تھی تب بھی اسرائیل نے ان پر ہیلی کاپٹروں سے گولیاں برسائیں۔

    خاتون نے نیتن یاہو سےکہا کہ فلسطینی قیدیوں کو ایک دو ماہ میں نہیں، فوری رہا کیا جائے، ایک اور سابق قیدی نے بتایا کہ وہ لوگ مسلسل اسرائیلی بم باری کی زد میں تھے، قیدیوں کو گدھوں اور چھکڑوں میں بٹھا کر ایک سے دوسری جگہ لایا جاتا ہے، بم باری سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے،ایک اور خاتون نے کہا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی ادھار پر زندگی بسر کر رہے ہیں، ایک موقع پر حاضرین نے نیتن یاہو کی موجودگی میں شرم کرو، شرم کرو کے نعرے بھی لگائے-

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

  • افغان طالبان   دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    افغان طالبان دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں،چین

    بیجنگ:چین نے افغانستان کی طالبان حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ تمام ممالک خاص کر پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک اور دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں۔

    باغی ٹی وی: ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کا کہنا ہےکہ چین اب طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلے گا، چین کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے،ترجمان نے امید ظاہر کی ہےکہ افغانستان عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترے گا، افغانستان میں جامع سیاسی ڈھانچہ، معتدل اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی تشکیل دی جائےگی۔

    ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری میں افغانستان کی دوبارہ شمولیت کا منتظر ہے، اور اس نے طالبان حکومت سے بین الاقوامی خدشات کا مزید جواب دینے کا مطالبہ کیا، کہا کہ ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کا پرعزم طریقے سے مقابلہ کرے، دنیا بھر کے تمام ممالک، خاص طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن و آشتی کے ساتھ رہے اور جلد از جلد بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہم آہنگ ہو ، اس کے بعد، قدرتی طور پر افغان حکومت کو سفارتی طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

    روسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اگست 2021 میں امریکی فوجیوں کے انخلاکے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہےاس وقت کوئی بھی ملک طالبان کو افغانستان کی جائز حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا، لیکن چین سمیت کچھ ک ممالک کے کابل میں سفارت خانے ہیں اور افغانستان کی طالبان حکومت نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ چین نے اس کے سفیر اسد اللہ بلال کریمی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے

    اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

  • چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر  مقرر

    چوہدری پرویز الہی پی ٹی آئی کے مرکزی صدر مقرر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پارٹی کے مرکزی صدر بن گئے ہیں-

    باغی ٹی وی ٌ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی وائس چئیرمین ،فردوس شمیم نقوی ، سیف اللہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا ، 2 دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستیں ابتدائی سماعت کے لئےمقرر کردیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی جاری کاز لسٹ کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

  • ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    ترک صدر نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے اسرائیلی بفر زون منصوبے پر بحث کرنا بھی فلسطینیوں کی بے عزتی ہے-

    باغی ٹی وی: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیاقطر سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ترکیے میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

    ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ کو اپنی سیاسی زندگی بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،اسرائیلی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، یہ ترکیہ کی ترجیح ہے غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو اور غزہ کے لوگوں انسانی بنیادوں پر امداد بغیر کسی رکاوٹ اور تعطل کے پہنچے ۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    صدر اردوان نے نیتن یاہو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ‘ اس نے جنگ کو طوالت اپنے اقتدار اور سیاسی مستقبل کو طوالت دینے کے لیے دی ہے۔ لیکن اپنے ذاتی اقتدار کے لیے اس نے پورے خطے کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہےنیتن یاہو کہتا تھا کہ وہ حماس کو ختم کر دے گا مگر اب اس کو خود اپنے ہاں اندرونی محاذ پر سخت سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کی ناکامی اور اہلیت پر سوال اٹھ رہے ہیں یاہو کوعالمی سطح پر بھی سخت تنقید کا سامنا ہے اس کی جنگی پالیسی کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی شہریوں کو شہید کیا گیا، حتیٰ کہ جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کی جانیں لی گئی ہیں انہوں نے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘ اسرائیلی اپوزیش آج یاہو کا استعفیٰ مانگ رہی ہے۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    ترک صدر نےکہا کہ غزہ کے لیے اسرائیلی بفر زون منصوبے پر بحث کرنا بھی فلسطینیوں کی بے عزتی ہےحماس اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے لڑنے والا مزاحمتی گروپ ہے،غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی ہی کریں گے۔، اسرائیل کو مقبوضہ علاقے واپس کرنا ہوں گے، مغربی ممالک کی اسرائیل کی حمایت خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب بنی ہے۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق پارلیمنٹ میں جمع کر کے اپنا کردار ادا کر دیا ہے، اب ترکیے کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر امریکی کانگریس سے بیک وقت اقدامات کی توقع ہے۔

    اسرائیل غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،امریکی ٹی وی

    واضح رہے یائر لاپیڈ کو رپورٹ کرتے ہوئے ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے ‘اب جنگ کے دوران ہی نیتن یاہو کو گھر جانا چاہیے، کیونکہ ہم تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ حکومت کام ہی نہیں کر رہی،بلکہ غیر فعال ہو چکی ہے، ان حالات میں یاہو کے اقتدار کا کوئی جواز نہیں ہے۔ہم ایک ایسی حکومت کو مزید بر سر اقتدار نہیں رہنے دینا چاہتے جس کی عوام میں مقبولیت نہ رہی ہو اور لوگوں کو اس پر بھروسہ نہ رہا ہو، یہ صرف اپوزیشن لیڈر نہیں کہہ رہا بلکہ ماہ نومبر میں ہونے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 70 سے 80 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہوتے ہی یاہو کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 9 فیصد …

  • روسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    روسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق شاہی محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا اس سے قبل ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے ان کا خیرمقدم کیا۔
    https://x.com/RT_com/status/1732437933519696350?s=20
    https://x.com/Spa_Eng/status/1732448364782858540?s=20
    قبل ازیں ولادیمیر پیوٹن متحدہ عرب امارت کےغیرمعمولی دورے پر ابوظہبی پہنچے تھے۔متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر متعدد فوجی طیاروں نے صدر پوتن کے طیارے کا استقبال کیا صدارتی محل قصر الوطن میں منعقد خصوصی تقریب میں امارات کے صدر شیخ محمد نے ولادیمیر پیوٹن کا استقبال کیا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن کا قافلہ گارڈ آف آنر کے ساتھ قصرالوطن میں داخل ہوا گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ممالک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

  • شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ  9 فیصد زیادہوتا ہے،تحقیق

    شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 9 فیصد زیادہوتا ہے،تحقیق

    مشی گن: جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا،بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں ہائی بلڈ پریشر سے خون کی شریانیں اور اعضا بالخصوص دماغ، دل، آنکھیں اور گردوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

    امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے درحقیقت شادی شدہ جوڑوں میں سے کسی ایک میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوتی ہے تو اس کے شریک حیات میں بھی اس بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    اس تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 1089، امریکا کے 3989، چین کے 6514 اور بھارت کے 22 ہزار 389 جوڑوں کے بلڈ پریشر کی جانچ پڑتال کی گئی تھیان افراد سے بلڈ پریشر کی تاریخ معلوم کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ برطانیہ کے 47 فیصد جوڑے بلڈ پریشر کے شکار تھے، اسی طرح امریکا کے 38 فیصد، چین کے 21 فیصد جبکہ بھارت کے 20 فیصد جوڑوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔

    پھر محققین نے یہ جائزہ لیا کہ اگر کسی خاتون کی شادی ایسے مرد سے ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہو تو پھر کیا ہوتا ہے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس صورت میں بیوی میں بھی اس بیماری کی تشخیص کا امکان 26 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    محققین کے مطابق بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ درمیانی عمر کے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ عام ہوتا ہے مگر ہم یہ دریافت کرکے حیران رہ گئے کہ شادی شدہ جوڑوں میں یہ مرض کتنا عام ہے یہ پہلی تحقیق ہے جس میں جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق اگر آپ کے شریک حیات میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی تو اس بات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ آپ بھی اس مرض کے شکار ہو سکتے ہیں ضروری ہے کہ شادی شدہ جوڑے طرز زندگی میں تبدیلیاں لائیں جیسے جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہو جائیں، تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں اور اچھی غذا کا استعمال یقینی بنائیں۔

    امریکی سکھ کے قتل کی سازش،امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

  • گوگل کے ڈوڈل  پر موجود "احمد” کون ہے؟

    گوگل کے ڈوڈل پر موجود "احمد” کون ہے؟

    گوگل نے اپنا ڈوڈل ’احمد‘ نامی ہاتھی کے نام کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گوگل نے کہا کہآج کا ڈوڈل "احمد آف مارسابٹ کا جشن مناتا ہے، ایک افسانوی ہاتھی جس میں دیوہیکل دانت ہیں جو افریقی بیابان میں گھومتا تھا۔ احمد کو صدارتی فرمان کے ذریعے ان کی زندگی کے دوران قومی خزانہ اور زندہ یادگار قرار دیا گیا تھا۔

    گوگل کے مطابق احمد ہاتھی کی ابتدائی زندگی کے بارے میں بہت کم معلوم ہے، لیکن اس نے 1960 کی دہائی میں شمالی کینیا کے پہاڑوں میں پیدل سفر کرنے والوں کی طرف سے دیکھے جانے کے بعد شہرت حاصل کی۔ "مارسابٹ کا بادشاہ” کے نام سے جانا جاتا ہے، سپاٹوں نے دعوی کیا کہ احمد کے دانت اتنے بڑے تھے کہ انہوں نے زمین کو کھرچ دیا۔ لیجنڈ نے پورے کینیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    احمد ہاتھی کینیا کے مارسابٹ نیشنل ریزرو میں رہتا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جانور کے افریقہ میں سب سے لمبے اور سب سے بھاری دانت تھےجس کی بناء پر اسے قومی خزانہ قرار دیا گیا تھا اور وہ تاریخ میں واحد ہاتھی ہے جنہیں صدارتی حکم نامے کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔

    احمد 1919 میں کینیا کے جنگل میں ماؤنٹ مارسابٹ میں پیدا ہوئے تھے وہ 1960 کی دہائی میں شمالی کینیا کے پہاڑوں میں پیدل سفر کرنے والوں کی طرف سے دیکھے جانے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا اس دریافت کے بعد دنیا نے احمد کی پہچان اس کے بڑے دانت بنا لی اور وہ ’مارسابیٹ کے بادشاہ‘ کے نام سے مشہور ہوا۔

    آسٹریلوی نیوز سروس اے بی سی نے سنہ 1970 میں ایک سیریز اور ایک دستاویزی فلم بنائی تھی جب پیدل سفر کرنے والے نے دعویٰ کیا تھا کہ احمد کے دانت اتنے بڑے تھے کہ زمین سے لگتے تھے۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    اس کے عروج نے اسکول کے بچوں کو شکاریوں سے احمد کے تحفظ کے لیے مہم چلانے کی ترغیب دی۔ کینیا کے پہلے صدر مزی جومو کینیاٹا کو خط بھیجنے کے بعد، اس نے احمد کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے اپنے تحفظ میں رکھا ،دو سیکورٹی گارڈ اس کی جان بچانے کے لیے دن رات اس کی نگرانی کرتے رہے۔ احمد کی 55 سال کی عمر میں قدرتی وجوہات کی وجہ سے موت کے بعد بعد اس کی وراثت کا جشن منایا۔ صدر کینیاٹا نے ماہر پر زور دیا کہ وہ احمد کی لاش کو نیروبی کے نیشنل میوزیم میں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنے کے انتظامات کریں جہاں احمد کی لاش کو انتہائی احتیاط سے محفوظ کیا گیا ہے۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

  • اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

    اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے توجنگ رُک سکتی ہے،اسماعیل ہانیہ

    اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 دسمبر کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد اقصیٰ منایا جائے گا،حماس رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رُک سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں تم کو تمہاری مصلحت مبارک ہو، نوجوان جذبہ جہاد کو جاری رکھیں گے، ہمیں تجربہ ہے ہم نے اسرائیل کے چاہنے والوں کو کیسے شکست دی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو بتادینا چاہتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر مسلمان حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو ان کے خلاف مسلمان عوام بغاوت کردیں گے، امریکی وزیر خارجہ یہودی کے طور پر اسرائیل آیا، میں مسلمان مجاہد کے طور پر قطر گیا، اسماعیل ہانیہ سے کہا کہ میں یہاں مسلمان کی حیثیت سے آیا ہوں، حماس کا پیغام پاکستان کے فیصلہ سازوں کو پہنچایا ہے، اس وقت چین اور روس کے ساتھ سعودی عرب و پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کررہا ہے، چین اور روس کو بھی امریکا کو خلیج میں روکنے کے لیے عملاً آگے بڑھنا ہوگا یہ جمعہ ملک گیر یوم تحفظ مسجد اقصی کے طور پر منایا جائے گا، اگلے جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    اس پورے اجتماع میں متفقہ اعلامیہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، قرار داد پاکستان، پاکستان کی اساس ہے، اس قراد داد میں بھی یہی اعلان کیا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم اسرائیل کے بارے میں اس نظریہ کو کیوں بھول جاتے ہیں بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، جب فلسطین پر یہودی بستیاں قائم ہورہی رہی تھیں اس وقت ہم نے مخالفت کی تھی،ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ایجنڈے کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، ہم نے برطانوی راج کے خلاف ڈیڑھ سو سال کی جنگ لڑی، امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، عراق میں قتل عام کے بعد وہ جنگی مجرم نہیں رہا، تم نے ناگا ساکی پر بم مارے تم کس طرح انصاف کی بات کرتے ہو اللہ نے یہودو نصاریٰ کے عزائم سے پردہ چار کردیا، آج کے دور میں ہم حکمرانوں سے شکایت کررہے ہیں، حکمرانوں کو خاموشی اور مصلحت پر مبارک، ہمیں معلوم ہے ہم نے کس نظریہ کو شکست دی، ہم نے پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نکال باہر کیا، امریکا اگر خطے میں طاقت کا استعمال کرتا ہے تو چین اور روس طاقت کے توازن کے لیے کردار ادا کریں۔

    پمز میں ایم آر آئی مشین کافوٹو سیشن,مریضوں کو ٹرخایا جانے لگا

    دوسری جانب مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔

    مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتویٰ دیا،اب عمل کرنا ہے، سراج الحق