Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پمز میں ایم آر آئی مشین کافوٹو سیشن,مریضوں کو ٹرخایا جانے لگا

    پمز میں ایم آر آئی مشین کافوٹو سیشن,مریضوں کو ٹرخایا جانے لگا

    اسلام آباد(محمداویس)اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں نئی انسٹال شدہ ایم آر آئی مشین کافوٹو سیشن کیلئے دو مرتبہ افتتاح تو کر دیا گیا لیکن ٹیسٹوں کیلئے مریضوں کو مہینوں کا وقت دیکر ٹرخایا جانے لگا –

    باغی ٹی وی : مرض کی تشخیص کیلئے فوری ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کیلئے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کی منت سماجت کے باوجود بھی شعبہ ریڈیالوجی کے حکام ٹیسٹ کرنے کے بجائے مزید لمبی تاریخیں دیکر مریضوں کو اذیت میں مبتلا کرنے لگے ، مریض مجبورا مہنگی داموں پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرنے لگے ۔

    تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال میں آج سے کچھ ماہ قبل تک ایم آر آئی مشین تک نہ تھی تاہم ایم آر آئی مشین کی تنصیب کے دوران ہی شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے مشین کے ساتھ اپنا فوٹو شوٹ کرتے ہوئے میڈیا میں بیان جاری کرایا کہ انہوں نے ایم آر آئی میشن کا افتتاح کر دیا ہے اور اس فوٹو شوٹ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی اس کوشش پر اس وقت پانی پھیر دیا گیا جب ہسپتال انتظامیہ نے اس افتتاح کو مسترد کر دیا اور ان کے فوٹو شوٹ افتتاح کے کچھ دن بعد وزیر صحت نے آکر دوبارہ سے اس کا افتتاح کر دیا جس سے مریضوں کو ایک آس لگی کہ ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ فوری ایم آر آئی ٹیسٹ فوری کرانے کی تجویز سے ان کی بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی تاہم شعبہ ریڈیالوجی نے مریضوں کی آس پر پانی پھیر دیا ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے ایم آر آئی کرانے کی تجویز پر فوری ٹیسٹ کرنے کیلئے مریضوں کو مہینوں کی تاریخ دی جانے لگی ہے اور یہی مدعا بیان کیا جا رہا ہے کہ مریضوں کی رش کی وجہ سے تین سے پانچ ماہ کی تاریخ دے رہے ہیں شعبہ ریڈیالوجی کے حکام اور سٹاف کے اس طرز عمل سے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی کا شکار ہیں کہ ان کی سہولت کیلئے انسٹال کی جانے والی ایم آر آئی مشین سے غریب مریضوں کے ٹیسٹ ہونا ایک خواب بن گیا ہے ۔

    اس وقت پمز ہسپتال میں ایم آر آئی کرانے کیلئے جو مریض جاتا ہے اسے مارچ2024 کے آخری ہفتے سے لیکر اپریل 2024تک ٹیسٹ کا وقت دیا جا رہا ہے اور اس دوران کوئی مریض کتنا ہی سیریس کیوں نہ ہو جس کی ایم آر آئی فوری کرنا انتہائی ضروری ہو اسے بھی تین ماہ سے زائد کا وقت دیا جا رہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جن مریضوں کو فروری2024 میں آپریشن کی تاریخیں دی گئیں اور انہیں ایم آر آئی ٹیسٹ کرانا تجویز کیا گیا تو انہیں ایم آر آئی ٹیسٹ کی تاریخ ، آپریشن کی تاریخ سے بعد کی دی جا رہی ہے ۔

    شعبہ ریڈیالوجی کے حکام کے اس طرز عمل سے مریض اور لواحقین شدید پریشان ہیں اور مجبورا پرائیویٹ لیبارٹریوں سے مہنگی داموں ایم آر آئی ٹیسٹ کرا رہے ہیں ۔مریضوں اور لواحقین نے شعبہ ریڈیالوجی کے حکام کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ ایم آر آئی ٹیسٹ کو کم سے کم تین سے چار دنوں کو کرنے کی تاریخ دی جانی چاہئے تاکہ مریض کی بیماری کی فوری تشخیص ہو اور علاج معالجہ شروع ہو سکے۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت  کیلئے مقرر

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق 11 درخواستیں ابتدائی سماعت کے لئےمقرر کردیں۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پر کاز لسٹ جاری کردی جاری کاز لسٹ کے مطابق 8 دسمبر کو پی ٹی آئی کے نئے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزاروں میں اکبر ایس بابر کے علاؤہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    دوسری آج پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے وائس چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین جبکہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر ہوں گے،اس کے علاوہ فردوس شمیم نقوی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو،قاسم سوری،مشتا ق غنی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

  • ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ہمارے دور میں ہمیشہ ملک وقوم نے ترقی کی-

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک تھے،اجلاس میں بلوچستان سےپارٹی امیدواروں کے انتخاب سے جائزہ لیا گیابلوچستان سے پارٹی ٹکٹ کے لیے 87 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے، قومی اسمبلی کے 16 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 نشست کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کے بعد نام فائنل کر لیے گئے-
    https://x.com/pmln_org/status/1732294822529241501?s=20
    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہر امیدوار سے ان کے متعلقہ حلقوں، سیاسی شہرت اور پارٹی کے لیے دی گئی خدمات پر سوالات کیے، امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان پارٹی قیادت کی طرف سے کچھ روز بعد کیا جائے گا۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    https://x.com/pmln_org/status/1732295719984497011?s=20
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والےرہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے ن لیگ کی تیاری مکمل ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ہمارے دور میں ہمیشہ ملک وقوم نے ترقی کی، تمام امیدواروں کی پروفائل اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا، میرٹ، شفافیت کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا باتیں کرنے والے بہت آئے، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا، ہم نے گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہئے۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اب تک سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا چکا ہے-

  • امریکی سکھ  کے قتل کی سازش،امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

    امریکی سکھ کے قتل کی سازش،امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

    واشنگٹن: امریکا میں علیحدگی پسند سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش پکڑے جانے پر امریکی حکام نئی دہلی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائٹ ہاؤس کےنائب مشیر برائےقومی سلامتی جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے خالصتا ن رہنما گروپتونت سنگھ قتل سازش کےسلسلے میں بھارت کا دورہ کیا ہے، وفد نے امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش پکڑے جانے پر بھارتی حکومت کی تفتیش کے وعدے کی پاسداری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔

    امریکی وفد کو سکھ رہنما قتل سازش کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے تفتیشی پینل سےبھی متعارف کرایا گیا جو قتل کی سازش میں ملوث ذمہ داروں کی نشاندہی اور انھیں سزا دلوانے کا مجاز ہوگا، جون فائنر کی قیادت میں امریکی وفد نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی –

    واشنگٹن پوسٹ کا امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے انکشافات

    خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کے بارے میں مزید چونکا دینے والی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے کارروائی کرے۔ اسی تناظر میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم کے برنز نے اگست میں بھارت کا دورہ کیا، ان کے ساتھ امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ایورل ہینس بھی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قتل کی سازش کے انکشاف کے بعد امریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا

    واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے امریکا میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کے قتل کی کوشش کو بروقت ناکام بنادیا تھا اس قتل سازش میں ایک بھارتی اہلکار کا بھی نام سامنے آیا تھا جس پر مودی سرکار نے امریکا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس قتل کی سازش میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے تاہم اس حوالے سے تفتیش سست روی کا شکار ہے ،جبکہ سکھ رہنما قتل سازش کیس میں ایک بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکا میں فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

  • زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو جان بوجھ کر زائد بل بھجوانےکے معاملے پر پاور ڈویژن نے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، پاور ڈویژن کیجانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئےکمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لےگی، نیپرا تحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیاجائےگا، بجلی صارفین کو ایک ماہ سے زائدکی بلنگ کے معاملےکا جائزہ لیا جائےگا، بجلی کمپنیوں کے افسران اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم سے بھی پوچھ گچھ کی جائےگی، کمیٹی15 روز کے اندر اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرےگی کمیٹی مزید کارروائی کے لیے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی، کمیٹی اراکین میں ایم ڈی نیسپاک زرگام اسحاق خان، عابدلودھی کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ، سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چوہدری کمیٹی میں شامل ہیں۔

    فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی جانب سے ایوریج بل بھیجنے اور 30 دن سے زائد بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے نیپرا کی انکوائری کمیٹی نے بجلی کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ پر تحقیقات مکمل کرلیں، اعلامیے کے مطابق تحقیقات میں بجلی کمپنیوں کی جانب سے ایوریج بل بھیجنے اور 30 دن سے زائد بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا کمپنیوں کی جانب سے 30 دن سے زائد کی بلنگ کرنے سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے، خراب میٹرز بروقت تبدیل نہ کرنے سے بجلی کمپنیوں نے ایوریج بل بھیجے۔

    فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا

    نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) نے جولائی میں 57 لاکھ سے زائد صارفین کو 30 دن سے زیادہ کے بل بھیجے جبکہ اگست میں 22 لاکھ 65 ہزار 271 صارفین کو اوور بلنگ کی، میپکو نے اگست میں 1لاکھ 38 ہزار 723صارفین کو بغیر تصویر کے بل بھیجے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے جولائی میں 4 لاکھ 63 ہزار 360 صارفین کو 30 دن سے زائد کے بل بھیجے جبکہ اگست میں 11 لاکھ 92 ہزار 62 صارفین کو 30 دن سے زائد کی اوور بلنگ کی۔

    اسی طرح فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے اگست میں 8 لاکھ 44 ہزار 58 صارفین کو ایک ماہ سےزائد کے بل بھجوائے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے جولائی میں 6 لاکھ 85 ہزار 588 صارفین کو 30 دن سے زیادہ کے جبکہ اگست میں 6 لاکھ 50 ہزار 460 صارفین کو اوور بلنگ کی، لیسکو نے جولائی میں 1 لاکھ 23 ہزار 440 صارفین کو بغیر تصویر کے اور اگست میں 1 لاکھ 26 ہزار صارفین کو بغیر تصویر کے بل بھجوائے۔

    دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین،چاربھارتی شامل،فوربز کی فہرست جاری

    نیپرا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو) نے جولائی میں 5 لاکھ 21 ہزار 624 صارفین کو 30 دن سے زائد کے بل جبکہ اگست میں 2 لاکھ 8 ہزار 481 صارفین کو زائد دنوں کے بل بھجوائے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے جولائی میں 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو اووربلنگ کی جبکہ جولائی میں 1 لاکھ 16 ہزار 255 صارفین کو بغیر تصویر والے بل بھجوائے گئے ، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی(سیپکو) نے اگست میں 3 لاکھ 25 ہزار 764 صارفین کو زائد دنوں کے بل بھجوائے۔

    نیپرا کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں کے الیکٹرک کے 77 ہزار 869 صارفین کو غلط تصویر والے بل بھجوائے گئے کے الیکٹرک نے اگست میں 65 ہزار 675 صارفین کو غلط تصویر والے بل بھجوائے بجلی کمپنیوں نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جان بوجھ کر بددیانتی کی اور بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو زیادہ بل بھیجے گئے اس اقدام سے بجلی کمپنیوں کو بلوں کی وصولی کم رہی۔

    عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں آتشزدگی، 7 منزلہ رہائشی عمارت بھی متاثر

    نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو نوٹس بھیج کر وضاحت طلب کرلی ہے اور 30 دنوں میں خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے خراب میٹرز کو جلد از جلد تبدیل کرنے، غلط بلوں کو درست کرنے کا حتمی وقت دے دیا گیا ہے بصورت دیگر مقررہ وقت تک عملدرآمد نہ کرنے پرکمپنیوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی پالیسی کے مطابق میٹرزتبدیل نہ کرنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور معاملے پر کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

  • فاٹا  میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا

    فاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فاٹا پاٹا میں گھی اور اسٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لارجر بینچ نے گھی اور اسٹیل مل مالکان کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،فیصلے کے مطابق قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد 30 جون 2024 تک سیلز ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے قبائلی علاقوں کا انضمام ہوا،قبائلی علاقوں میں انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا-

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا …

    یونیورسٹی آف سرگودھا میں اے پی پی اور پولیس تحفظ مرکز کے اشتراک سے …

    کندھ کوٹ: پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ میں شہید ہونے والے ہیڈ محرر …

  • سابق وزیراعلیٰ سندھ    کا  پی ٹی آئی سے علیحدگی کا  فیصلہ

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ

    کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے،پیر پگاڑا اورارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں،ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے،سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاورت کی جائےگی، 9دسمبر کو جی ڈی اےکے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

    عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں آتشزدگی، 7 منزلہ رہائشی عمارت بھی متاثر

    دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سندھ اسمبلی اور سندھ کابینہ کے رکن رہنے والے مظفر علی شجرہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کےصدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر بشیر میمن نے کہا کہ مظفر علی شجرہ کی پارٹی میں شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

    پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

  • فلپائن: مسافر  بس  کھائی میں جا گری،17 مسافر ہلاک،متعدد زخمی

    فلپائن: مسافر بس کھائی میں جا گری،17 مسافر ہلاک،متعدد زخمی

    منیلا: فلپائن میں مسافر بس کھائی میں جا گری جسے موت کا کنواں بھی کہا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی بس میں 30 سے زائد مسافر موجود تھے کہ مسافر بس ایک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی مذکورہ کھائی کو موت کا کنواں بھی کہا جاتا ہے، 28 مسافروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 اموات کی تصدیق کردی گئی، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-

    عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں آتشزدگی، 7 منزلہ رہائشی عمارت بھی متاثر

    پولیس کا کہنا ہے کہ بقیہ مریضوں کی حالت بھی تشویشناک ہے زخمیوں میں سے چند ایک کے ہی زندہ بچنے کی امید ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہوجانے کے باعث آیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہےمکمل تفتیش کے بعد ہی حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

    آئینی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کرجائیں ،جسٹس مظاہر نقوی کا چیف جسٹس کو خط

    قبل ازیں کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھےٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک اور وین کے درمیان ٹصادم دھند کے باعث ہوا جب کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

  • عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں  لگی ڈھائی گھنٹے بعد بھجادی گئی

    عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں لگی ڈھائی گھنٹے بعد بھجادی گئی

    کراچی :عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد بھجادی گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تقریبا ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا جبکہ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے میں عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی، آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی تینوں افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ آتشزدگی سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

    عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق فوم کی ایک دکان میں اچانک آگ لگی جومزید پھیل گئی، تمام دکانوں میں فوم اور میٹرس موجود ہیں آگ تیزی سے پھیلی ،پولیس،ریسکیو اداروں کی رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں میئر کراچی نے محکمہ فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کے ہائیڈرنٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی،چیف فائر بریگیڈ آفیسر اشتیاق احمد کے مطابق آگ 5 بج کر47 منٹ پر لگی، ریسکیو اداروں کو آگ لگنے کی ابتدائی اطلاع شام 5.20 بجے ملی، 15 منٹ بعد فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں

    مئیر کراچی مرتضی وہاب نے فائر بریگیڈ حکام کو فوری آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی ہے، فائر برگیڈ حکام کے مطابق فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں-

    پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    ایس ایس پی سینڑل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق جس مقام پر آگ لگی اس کے اوپر رہائشی عمارت ہے ، آگ سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، ڈی سی سینڑل سے مزید ایمبولینس فراہم کرنے کا کہا ہے ، علاقائی پولیس کی کوشیش ہے کہ لوگوں کو عمارت سے نکالا جاسکے ، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے-

    ریسکیوحکام کے مطابق آتشزدگی کےنتیجے میں ایک شخص جھلس کرشدیدزخمی ہو گیا، زخمی شخص کوسول برنس وارڈمنتقل کیاجارہاہے،علاقہ مکنیوں کا کہنا ہے کہ جس شاپنگ مال میں آگ لگی وہاں میٹرس اور گاڑیوں کے سیٹ کورز کی دکانیں بھی قائم ہیں-

    شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    سی ای او واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن کے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کر دئیے گئے ہیں،انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے،فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں،آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک کراچی فائر بریگیڈ کو پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے-

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عائشہ منزل پر فرنیچر کی دکان اور بلڈنگ میں آگ لگنےکا نوٹس لے لیا ہے گورنر سندھ نے بلڈنگ کے اندر موجود افراد کا بحفاظت انخلا یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے گورنر نےکمشنر کراچی کو ہدایت کی ہےکہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

    آئینی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کرجائیں ،جسٹس مظاہر نقوی کا چیف جسٹس کو خط

  • پی ایس ایل 9: شین واٹسن  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کرچکے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانا چاہتا ہے اور اس کیلئے تیاری جاری ہیں، سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان سپر لیگ9( پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے-

    باغی ٹی وی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا،شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت سے پی ایس ایل 3 اور 5 میں بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
    https://x.com/TeamQuetta/status/1732380353753419860?s=20
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے اور ٹیم کو بے حد فائدہ ہو گا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی باقاعدہ طور پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے اس خبر کی تصدیق کی گئی تھی، ٹویٹ میں کہا گیاتھا کہ تبریز شمسی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سائن کرلیا ہے،پروٹیز اسپنر نے پچھلا پی ایس ایل کراچی کنگز کی فرنچائز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
    https://x.com/thePSLt20/status/1731976712920141855?s=20

    علاوہ ازیں انگلینڈ کے ٹوم کیڈمور،جیسن رائے ، الیکس ہیلز، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، جنوبی افریقہ کے رائلی روسو،،انگلش کرکٹر ٹام کوہلر،انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی، ریسی وین ڈر ڈیوسن سمیت ٹی ٹوئنٹی کے بڑے نام ڈرافٹ کا حصہ بن چکے ہیں، پاکستان سُپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس میں 254 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔