Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عدالت نے  علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیدیا

    عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیدیا

    اسلام آباد: عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب رکھنے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی پراسیکیوٹراور تفتیشی افسر کیس ریکارڈ کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے تاہم علی امین گنڈا پوراور ان کے وکیل راجہ ظہورالحسن پیش نہیں ہوئے،عدالت نے علی امین گنڈا پور کومسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیدیا ، عدالت نے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت …

    وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    لاہور: سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں ملی۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ سائفر کیس سب سے کمزور ہے یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا، اب توشہ خانہ کے رولز ہیں کہ جب کوئی تحفہ لینا تو اس کی قیمت طے کرکے لینا ہے۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو سے لے کر آج تک سب ایسی چیزیں لیتے رہے جن کی اجازت بھی نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں ملی، وہ میری طبیعت کو جانتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان میں غرور آ گیا تھا ، ان میں شعور نہیں تھا کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے،سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال کی زندگی پریشان کُن تھی، کابینہ میں فیصلے ہوتے تھے مگر چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہی نہیں ہوتا تھا، حکومت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی ہی نہیں، حکومت تو اعظم خان چلاتا تھاسابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ کابینہ میں اور نہ ہی گھر میں اختیار تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فیصلے کر کے رات کو گھر جاتے تو صبح فیصلے تبدیل کر دیتے۔

  • پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج،الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج،الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر

    اسلام آباد: ‏پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کر دیاگیا-

    باغی ٹی وی : بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کردی ،جس میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، الیکشن کمیشن غیرجانبدار تیسرا فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے ، شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان’ بلا‘استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے-

    اکبر بابر نے درخواست میں کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن محض دکھاوا ، فریب اور الیکشن کمیشن کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش تھی ، فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے-

    پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت …

    اکبر بابر نے درخواست کے ہمراہ وڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ،چیف الیکشن کمشنر کے نام تین صفحات پر مشتمل درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208کا حوالہ دیا گیا ہے درخواست میں مزید کہا گیا کہ 30 نومبر2023 کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کے پریس ریلیز 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا ، نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیاگیا ، وفاقی سطح پر کمیشن کے کسی اور عہدیدار کا نام نہیں بتایاگیا-

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن قواعد وضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی کاوقت اور طریقہ کار کا نہیں بتایاگیا ، کاغذات کی وصولی اور مسترد کرنے کی تاریخ ، اپیلوں کی سماعت کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا، 2 دسمبر تک انتخابات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھیں یکم دسمبر2023 کو چار بجکر پینتالیس منٹ پر پی ٹی آئی ارکان کے وفد کے ہمراہ مرکزی سیکریٹیریٹ گیا –

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی نمائندے نے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی، یہ واقعہ قومی ٹی وی چینلز پر دکھاگیا،اسی روز الیکڑانک میڈیا پر پی ٹی آئی عہدیداروں کے بلامقابلہ انتخاب کی خبریں نشر ہوئیں –

    اکبربابر نے پی ٹی آئی کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والی خبر بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے،درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ
    الیکشن ایکٹ متقاضی ہے کہ ہر سطح پر عہدیداروں کا پارٹی آئین کے مطابق پانچ سال کے لئے انتخاب ہو ،قانون کے مطابق سیاسی جماعت کے ہر رکن کو یکساں انداز میں کسی بھی عہدے پر انتخاب لڑنے کی اجازت ہوگی، قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کا الیکٹورل کالج ہوگا ،انتخابی کالج وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر پارٹی کی جنرل کونسل پر مشتمل ہوگا-

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کی سہولت متعارف

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون کے مطابق سیاسی جماعت مرکزی عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تازہ ترین فہرست جاری کرنے کی پابند ہے ، اس میں کسی تبدیلی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیاجائے گا ،اب بھی پی ٹی آئی رکن ہوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ دے چکے ہیں، حقیقی جمہوری جماعت بنانے اورنظریاتی رکن کے طورپرپی ٹی آئی کو اپنی زندگی کے بہترین سال ہا سال دے چکا ہوں، انصاف کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں-

    وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    درخواست گزار اکبربابر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مستقبل کی سیاسی قیادت کی نرسریاں ہوتی ہیں ، الیکشن ایکٹ2017 اور انتخابی قواعد قانونی فریم ورک کا تقاضا ہے کہ جمہوری انتخابی عمل سے سیاسی جماعتوں میں قیادت منتخب ہو، سیاسی جماعتوں میں جعلی انٹراپارٹی الیکشن کے عمل کو ختم کیا جائے،تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور ضابطوں کا پابند بنایاجائے ،معاشرے اور ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا یہی ایک واحد طریقہ ہے ، الیکشن کمیشن نے 23 نومبر2023 کو20 دن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا-

    توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کی درخواست …

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی   کی سہولت  متعارف

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کی سہولت متعارف

    اسلام آباد: نادرا کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجرا انتہائی آسان ہوگیا نادرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لئے پاور آف اٹارنی جاری کرنے کی شاندار سہولت ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی متعارف کرادی گئی۔
    https://x.com/NadraPak/status/1731584681143947739?s=20
    نادرا کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی بنوانے کے لئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں، 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی مکمل کریں اور گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما  راجہ خرم نواز  کی درخواست نمٹا دی گئی

    توڑ پھوڑ کیس :سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی

    اسلام آباد: احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی درخواست نمٹا دی گئی-

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے راجہ خرم نواز کیخلاف کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں، بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ راجہ خرم نواز نے 9 مئی واقعات کے کچھ ہی روز بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی تھی،انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کااعلان کیا تھا ،کہاتھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو قانون کوکٹہرے میں لایا جائے،پاک فوج عوام اور ملک کی حفاظت کررہی ہے۔

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب ملتان سےپی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنماء طاہرہ نسیم پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں، طاہر ہ نسیم نےیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے ہر جمہوری کارکن کے لیے کھلے ہیں،ہم ملک میں سیاسی کارکنوں کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو سراہتے ہیں جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں، ہمیں موقع ملا تو ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دیں گے، روزگار کے مواقع ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے،تاریخ شاہد ہے پیپلزپارٹی کو ہمیشہ بحران زدہ حکومت ملی، ہم نے ملک کو استحکام کی طرف لانے کے لیے ہمیشہ کام کیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے، 17.4 ارب کے علاوہ جولائی میں بھی 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے، وزارت خزانہ کی جانب سے مجموعی طور پر 27.4 ارب روپے ریلیز کئے گئے، الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ نے دو روز میں فنڈز ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

    سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے،24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کمی کے بعد کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار ، جبکہ 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ، 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 539 روپے ریکارڈ کی گئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 36 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ،جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،منگل کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 53 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 284 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 286 روپے سے 285.50 روپے پر آ گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار678 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • بلوچستان:  نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق

    بلوچستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق

    چاغی: بلوچستان کے علاقے شے سالار میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی: لیویز حکام کا کہنا ہے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے شےسالار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما حاجی سیف الحسنی جاں بحق ہوگئے،حاجی سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہیں، اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق واقعے میں حاجی پہلوان شے زئی ولد قلندر شے زئی اور ان کے بیٹے شیر احمد ولد حاجی پہلوان شے زئی شدید زخمی ہوئے، جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہیں۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

  • کراچی:  ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک ہلاک

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک ہلاک

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن، علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول گھر میں داخل ہو رہا تھا تو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی جس سے سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مقتول کے کزن نے بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، سلیم گھر کے باہر واک کررہا تھا، سلیم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری گئی، سیاہ کپڑے پہنے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی، مقتول سلیم چار بچوں کا باپ تھا۔

    دوسری جانب میٹرک بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن کمپنی کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا ،ا جسے پہلے عباسی شہید اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے مقتول سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ارسلان کو گولی ماردی، مقتول ارسلان پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جو نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی تھا۔

    جبکہ کورنگی نمبر پانچ پل کے قریب فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی بھی ہوا ہے اس کے علاوہ کورنگی زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

    علاوہ ازیں لیاری بغدادی میں پولیس نے مقابلے کے بعد بلال ٹینشن گروہ کےکارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بلال ٹینشن نامی گروپ کا ممبر ہے، ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیولری کی دکانوں پر ڈکیتیاں کرتے تھا، ملزم نعیم جیولری شاپ میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جب کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ ملا ہے۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں  درخواست دائر

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پہلی درخواست دائرکر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممبر راجہ طاہر نواز عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے،ڈمی پینل تشکیل دے کرانٹرا پارٹی انتخابات کروائے گئے، انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی۔

    الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے کر سیکرٹری جنرل کو دوبارہ کروانے کی ہدایت کی جائے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بھی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ آج الیکشن کمیشن میں باقاعدہ درخواست دائر کریں گے، اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن کو الیکشن کہنا ہی قابل اعتراض ہے، تمام غیر جانبدار مبصرین و تجزیہ کاروں نے بھی اس الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں کبھی کسی نے نہیں دیکھا کہ کسی الیکشن میں 15 سے 20 لوگ جمع ہوں اور وہ نعرے لگائیں قبول ہے قبول ہے، اور کچھ دیر بعد ہی انتخابات کا اعلان ہو جائے۔

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

    بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں تمام عہدے بلامقابلہ ہی دے دیے گئے، اور اگر ہمارا موازنہ کسی دوسری جماعت سے کیا جائے کہ وہاں بھی ایسے ہی عہدے مل جاتے ہیں یا یہ برائی وہاں بھی ہے تو یہاں بھی اسے تسلیم کرلیا جائے تو پھر پی ٹی آئی کے وجود کی کیا ضرورت تھی۔

    اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ میں پارٹی بنانے والوں میں سے ہوں، ہم نے اس جماعت کا آئین لکھا تھا، میرے علاوہ حامد خان، فوزیہ قصوری، معراج محمد خان، سعید اللہ نیازی بھی تھے، پارٹی آئین میں لکھا گیا تھا کہ پارٹی کا چیئرمین 3 تین سال کے لئے دو ٹرم رہے گا، اور جمہوری طریقے سے انتخاب ہوگا۔ 2013 میں جو انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے اس میں ایک سال لگا تھا، دفاتر میں رونق تھی، کارکنان آتے تھے کاغذات نامزدگی جمع ہوتے تھے، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے، جب تک جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہوگی وہ مخلص قیادت نہیں بن سکتی۔

    انٹرا پارٹی انتخابات:چئیرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چیئرمین جس شخص کو بنایا گیا اس کی جماعت میں کیا خدمات یا میرٹ ہے، اگر ملک میں جمہوریت لانی ہے اور اہل لوگوں کو سامنے لانا ہے، لیکن ان کے راستے بند ہیں، ان کی جماعتیں وارثتی سیاستدانوں پر مشتمل ہیں، جو اہل لوگوں کو اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں، اور ان کے کندھوں پر چڑھ کر کرسی حاصل کرتے ہیں۔