Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئینی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کرجائیں ،جسٹس مظاہر نقوی کا چیف جسٹس کو خط

    آئینی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کرجائیں ،جسٹس مظاہر نقوی کا چیف جسٹس کو خط

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنی آئینی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن کو خط لکھاجس میں کہا گیا کہ بغیر کسی تاخیر کے میری آئینی پٹیشنز سماعت کے لیے مقرر کی جائیں،پہلے بھی خط میں 2 آئینی درخواستوں کو طے کرنے کی درخواست کی تھی، حیران کن ہے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں طے شدہ وقت گزر گیا، کسی بھی درخواست کو نہ تو نمبر دیا گیا نہ ہی عدالت کے سامنے مقرر کیا گیا۔

    جوڈیشل کونسل میں شکایات:جسٹس مظاہر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا

    جسٹس مظاہرنے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت 14 دن کے اندر درخواستوں کی سماعت ذمہ داری ہے، 20 اور 30 نومبر کو اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کرنے والی 2 آئینی درخواستیں دائر کی ،عبوری ریلیف کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں، درخواستوں کے دائر کیے جانے کے باوجود کونسل میرے خلاف کارروائی کر رہی ہے، یہ عمل سپریم کورٹ کے سامنے میری آئینی درخواستوں کو سنگین طور پر متاثر کر رہا ہے۔

    اسرائیل غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،امریکی ٹی وی

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    کراچی: انٹربینک میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت مزید گر گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیجانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 284 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے14 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہونے کےبعد 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بندہوا تھا-

  • شاہ محمود قریشی  پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چئیرمین مقرر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئٰی) کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو پارٹی کے وائس چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی و ی: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین جبکہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے مرکزی صدر ہوں گے،اس کے علاوہ فردوس شمیم نقوی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو،قاسم سوری،مشتا ق غنی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو ئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے علاوہ کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھا-

    بشریٰ بی بی آڈیوکال ریکارڈ‌ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

    چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبرپختونخوا، یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں اس کے علاوہ منیر احمد بلوچ بلوچستان، جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

  • اسرائیل غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،امریکی ٹی وی

    اسرائیل غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،امریکی ٹی وی

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے،تاہم زمینی جنگ ختم ہونے کے بعد حماس کے خلاف سرجیکل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    باغی ٹی وی: امریکی ٹی وی سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنوبی غزہ میں کارروائیاں شمالی غزہ جتنی شدید نہیں ہوں گی، دوسری جانب اسرائیلی حکام مارچ میں ہونے والی پارلیمانی انتخابات سے کئی ہفتے پہلے غزہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے غزہ میں جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو مشکل ہوسکتی ہے۔

    اسرائیل کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری،50 فلسطینی شہید

    اسرائیلی حکومتی ترجمان کے مطابق اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ کے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جہاں وہ جنگ کو عسکری لحاظ سے مشکل تصور کررہا ہے تاہم اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اس مقصد میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے حوالے سے بھی کوشش کررہا ہے، اسرائیل نے غزہ پٹی پر حماس کے زیر انتظام علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے جہاں شمالی علاقوں سے تقریباً 10 لاکھ پناہ گزینوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

    شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری

    اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کا اعلان کردیا ہے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ ​​ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج ہی غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول جاری رکھے گی نیتن یاہو نے کسی غیر ملکی فورس کو یہ ذمہ داری سونپنے کے امکان کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کاکنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے، تنازع ختم ہونے کے بعد اسے ‘فوج کے بغیر ملک’ بنانا چاہیے۔

    اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر بڑا سائبر حملہ

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • بشریٰ بی بی آڈیوکال ریکارڈ‌ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی آڈیوکال ریکارڈ‌ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی :بشریٰ بی بی کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور لطیف کھوسہ ان کے وکیل ہیں،دونوں کی آڈیو کال کو ریکارڈ کر کے پبلک کیا گیا اور پھر میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،سیکرٹری وزیراعظم، دفاع، داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کہہ چکے کہ کسی بھی ایجنسی کو خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت نہیں، ایک وکیل اور موکل کی درمیان کی گفتگو کو پبلک کرنے سے قانونی نظام درہم برہم ہو جائے گا، عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکے اور اداروں اور ایجنسیوں کو تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

    مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتویٰ دیا،اب عمل کرنا ہے، سراج الحق

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق بھی کی تھی-

    190 ملین پاونڈ اسکینڈل،ریاستی ملکیت ریکارڈ شہزاد اکبر نے غائب کر دیا

  • اللہ ہی جانے کون بشر ہے

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں شرابی میں شرابی

    عزیز میاں قوال

    6 دسمبر 2000: یوم وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی قوال عزیز میاں 27 جولائی 1942ء پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں یوپی کے بلند شہر میں پیدا ہوئے قیام پاکستان کے بعداہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی۔معروف قوال استاد عبدالوحید سے قوالی کا فن سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا۔ ان کا نام عبدالعزیز تھا جب کہ ”میاں“ ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے میواتی قوالی کا انداز عزیز میاں نے متعارف کروایا قوالی کے علاوہ عزیز میاں علم جعفر ، علم اعداد اور علم نجوم و رمل کا گہرا مطالعہ رکھتے تھے۔ اور لوگ ان کے اس علم سے بھی فیض یاب ہوتے رہے ۔

    1966 میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر انعام و اکرام اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔عزیز میاں قوال اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے، اس کے علاوہ انہوں نے علامہ محمد اقبال، صادق اور قتیل شفائی کا کلام بھی بارہا گایا لیکن ان کی کامیابی کا راز صرف ان کی آواز نہیں تھی، عزیز میاں نہ صرف ایک عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے۔انہیں اپنے ابتدائی دور میں فوجی قوال کا لقب ملا کیونکہ ان کی شروع کی سٹیج کی بیشتر قوالیاں فوجی بیرکوں میں فوجی جوانوں کے لیے تھیں۔

    عزیز میاں کو شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

    وہ قوالی گانے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔ ان کی مشہور قوالیوں میں … میں شرابی میں شرابی… تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے…اللہ ہی جانے کون بشر ہے …سرفہرست ہیں۔ مزید برآں ان کی ایک نعتیہ قوالی ’’یا نبی یا نبی‘‘ نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ عزیز میاں 6 دسمبر 2000ء کو ایران کے شہر تہران میں وفات پاگئے اور ملتان میں احاطہ مزار بابا ناظر حسین (شہتوتاں والی سرکار) سیتل ماڑی میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    منقول

  • کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کر گئے

    کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کر گئے

    لاہور: ملک کے نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلوکاراستاد حسین بخش گلو طویل عرصے سے بیمار تھے حسین بخش گلو کلاسیکی موسیقی کے مشہور شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے استاد حسین بخش گلو لاہور میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ تھے، وہ پٹیالہ گھرانے کے مشہور و معروف گلوکار استاد نتھو خان کے فرزند تھے، جو استاد بڑے غلام علی خان کے بھی استاد تھے۔

    استاد حسین بخش گلو لائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی پر پورا عبور رکھتے تھے، اور ایک بہت اچھے موسیقار بھی تھے، وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے علاوہ دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور ہر جگہ پر اپنی گائیکی کے نقش چھوڑ آئے۔

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے برصغیر کے نامور گلوکار استاد حسین بخش خان گُلو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استاد حسین بخش گلو کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں استاد حسین بخش گلو دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے، ان کے انتقال سے آج کلاسیکل موسیقی کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل نامور گائیک استاد بدر الزمان بھی انتقال کر گئے تھےمیڈیا رپورٹس کے مطابق استاد بدر الزمان عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور کے مقامی پارک میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی استاد بدرالزمان نےاپنے گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سےمتعلق پولیس کی رپورٹ  مسترد

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سےمتعلق پولیس کی رپورٹ مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس کی رپورٹ کو مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں میں عاصمہ صغیر، محمد قادر، ممتاز، غلام مصطفیٰ اور دیگر شامل ہیں۔

    دوران سماعت پولیس نے رپورٹ پیش کی، تاہم عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو اسٹیریو ٹائپ قرار دے کرمسترد کردیا لاپتاافراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی رپورٹ روایتی ہے، پولیس لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کیوں کچھ نہیں کرتی، عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

    پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی ہمالیہ سے …

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق 21 جے آئی ٹی اور60 ٹاسک فورس کے اجلاس ہو چکے ہیں۔ جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے وکیل سے استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کہاں ہے سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔

    صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    لاپتہ افراد کے اہل خانہ میں سے ایک نے دوران سماعت بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہاتھ جوڑکر التجا کرتا ہوں، یہ کیس بند کر دیں اور یہ تماشہ بھی، میرے بھائی فرقان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، دھکے کھلائے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتی ہے ہمارے پاس نہیں ہیں، 9سال ہوگئے لاپتا فرقان اور ندیم کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ، دفاع سمیت پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیدیا

  • امریکی وفد کی پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات

    امریکی وفد کی پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات

    اسلام آباد: امریکی وفد نے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جولیٹ ویلز کی قیادت میں پاکستانی حکام سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد نے پاکستانی وفد سے دفترخارجہ میں ملاقات کی، امریکی وفد کی قیادت اسسٹینٹ سیکریٹری آف سٹیٹ جولیٹ ویلز نے کی، جب کہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا میں آباد کاری کے منتظر25000 افغانیوں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیدار پاکستان کے دورے کریں گے پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری برائےآبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی جولیٹا والس نوئیس4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا،امریکی عہدیداروں کے دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں، یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

    پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی ہمالیہ سے …

  • پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی  ہمالیہ سے اونچی ہے،احسن اقبال

    پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی ہمالیہ سے اونچی ہے،احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ اور پی ٹی آئی حکومت کا موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی کوہ ہمالیہ سے اونچی ہے۔

    باغی ٹی وی : نوازشریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا تیسرا اجلاس ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں مریم نواز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار بھی شریک تھےآج خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور ملاکنڈ میں موزوں امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلی کے 48 امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے-

    پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت …

    اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں، پاکستان کومشکلات سے نکالنے کے لیے ن لیگ کا ساتھ دیں، آئندہ عام انتخابات ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے، 5سال ایسی حکومت چاہئےجس میں معیشت سنبھالنےکی صلاحیت ہو سوچنے کی بات ہے 100 سال مکمل ہونے پر پاکستان کہاں کھڑا ہوگا، 2013 سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت رہی، پھر 2022 تک پی ٹی آئی کی حکومت رہی، اور اگر موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی کوہ ہمالیہ سے اونچی ہے ن لیگ نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، سی پیک کو پروان چڑھایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو پھینک کر چلے گئے تھے، جس کے بعد مخلوط حکومت نے ملک کو تباہی سے بچایا، اور اب نگراں حکومت مخلوط حکومت کی بنیاد پر ہی مزید اصلاحات کررہی ہے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر