Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

    پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا،سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازبھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے-

    ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے ،شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں-

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …

    شہبازشریف نے کہا کہ آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں ، الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ، شہبازشریف انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، ان شاءاللہ ،

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں ، قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے ، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے-

    ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 …

  • حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، ایلون مسک نے آخر کار اسرائیل،حماس جنگ کے بارے میں بات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین نے یوٹیوب انٹرویو ویڈیو میں ایلون مسک سے پوچھا کہ آپ کیسے امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور غزہ میں موجودہ جنگ ختم ہوگی؟ آپ کو ایسا کون سا راستہ نظر آتا ہے جو دنیا کے اس حصے میں طویل مدت میں انسانی مصائب کو کم کر سکتا ہے؟ –

    مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی آسان جواب نہیں ہے لیکن اگر آپ حماس کے زیادہ ارکان کو قتل کر دیں تو آپ کامیاب نہیں ہوں گےیہ کہنامحفوظ ہےکہ اگر آپ غزہ میں کسی کےبچےکو مارتے ہیں،تو آپ نے حماس کےکم از کم چند ارکان بنائے ہیں ، میری قطعی رائے میں حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا کیونکہ حماس کو فوجی فتح حاصل کر نے کی امید نہیں تھی۔

    ٹیسلا کے سی ای او نے مزید کہا کہ وہ حقیقت میں بدترین ممکنہ مظالم کا ارتکاب کرنا چاہتے تھے تاکہ ایک بڑے جارحانہ اسرائیلی ردعمل کو اکسایا جا سکے اور اسرائیل کے اس ردعمل کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو غزہ اور فلسطین کے لیے نکالا جا سکے وہ حقیقت میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ کیا یہ مسک کا فلسفہ ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے یہ "مناسب” ہے کہ وہ حماس کے ارکان کو تلاش کرے اور یا تو انہیں قتل کرے یا انہیں قید کرے انہوں نے کہا ، "یہ کچھ ایسا ہے جو کرنا ہے کیونکہ وہ دوسری صورت میں آتے رہیں گے اسرائیل کو موبائل ہسپتال فراہم کرنے کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہاں خوراک، پانی اور طبی ضروریات موجود ہوں، اور یہ تمام سہولیات انتہائی شفاف طریقے سے فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ اسے ایک چال کے طور پر نہ دیکھا جا سکے ، انہوں نے کہا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے اصول پر عمل کرنے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ مسک نے حیرت کا اظہار کیا کہ حماس کے ہر رکن کے لیے جسے اسرائیل نے مارا اس نے کتنے اور بنائے ہیں؟ اگر اسرائیل غزہ میں کچھ لوگوں کے بچوں کو مارتا ہےتو اس سے زیادہ غصہ پیدا ہوگا اور شایدطویل مدت میں دہشت گردی ہو گی۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک نے غزہ کے حق میں بات کی ہو۔ پچھلے مہینے، ایلون مسک نے اعلان کیا کہ SpaceX کا Starlink غزہ میں "بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں” کے لیے مواصلاتی تعاون فراہم کرے گا اس اعلان نے اسرائیل کے وزیر مواصلات کو اس اقدام کی مخالفت کا اعلان کرنے پر مجبور کیا مسک نے ایکس پر ذکر کیا کہ غزہ میں زمینی روابط کا اختیار واضح نہیں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس علاقے میں کسی ٹرمینل نے رابطے کی درخواست نہیں کی ہے-

  • ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5  ہو گئی

    ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہو گئی

    کراچی: ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: صوبائی وزارت صحت کے مطابق کراچی کےضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، بچے کو انسداد پولیو کی 3 خوراکیں دی گئی تھیں،متاثرہ بچےکا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے،یہاں کونسل گجرو سے رواں سال کاچوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا-

    دوسری جانب قومی انسداد پولیو مہم 13 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، قومی انسداد پولیو مہم تین مراحل میں مکمل ہو گی، پولیو مہم کا پہلا فیز 13 تا 17 نومبر کو شمالی وزیرستان میں چلے گا، پولیو مہم کا دوسرا فیز 20 تا 24 نومبر کو جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں چلے گا، قومی انسداد پولیو مہم کا تیسرا فیز 27 نومبر تا 3 دسمبر تک چلے گا، تیسرے مرحلے میں قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں چلے گی، مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ 55341 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی

    انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف

    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

  • آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    پونے:ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پونے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا بنگلادیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رن بنائے، آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئی 74 رنز بناکر نمایاں رہے،اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز اسکور کیے، کپتان نجم الحسن شنتو نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ نے 32، مشفق الرحیم نے 21، مہدی حسن مراز نے 29 اور نسم احمد نے 7 رنز بنائے مہدی حسن دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،آسٹریلیا کیجانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ مارکس اسٹوائنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف

    آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،مچل مارش 177 رن کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 53 رن اسکور کیے اسٹیو اسمتھ نے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے، ٹریوس ہیڈ نے 10 رن اسکور کیے، بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی

  • آئی ایم ایف سے  پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان

    آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان

    اسلام آباد: آئی ایم ایف قرض پروگرام کا پہلا جائزہ اجلاس، پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر پالیسی سطح مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، ذرائع کے مطابق پاکستان نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں اب تک کی کارکردگی اہداف اور عملدرآمد سےمتعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ دس روزہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پیر کو تین روزہ پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے جارہے ہیں۔

    وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت پیٹرولیم سے نئے مطالبات کیے جا سکتے ہیں، شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے مرکزی بینک سے براہ راست قرض نہ لینے اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی یقین دہانی سمیت اہم اقدامات سے جائزہ مشن وفد کو آگاہ کیا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات جمعرات تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔

  • انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

    انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

    کولکتہ:ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی: ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا تھا، انگلینڈکے 338 رن کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 43.3 اوور میں 244 رن پر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 51 ، بابراعظم نے 38 اور محمد رضوان نے 36 رن بنائے حارث رؤف نے35، سعود شکیل نے 29، شاہین شاہ آفریدی نے 25، شاداب خان نے4، افتخار احمد نے 3 اور فخر زمان نے ایک رن بنایا جب کہ عبد اللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ تھا، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے نو،نو میچ کھیلے ، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 3 میچ جیتے، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 44 ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا جو کہ نہیں ہو سکا ٹیم ورلڈ‌کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے، ٹیم بھارت سے وطن واپسی کے لیےکل روانہ ہوگی۔

    پاکستان ٹیم کےکچھ کھلاڑی کل صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے پاکستان ٹیم کےکھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ لیں گے،کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ا نگلینڈ کے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سفر ختم ہو گیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ محض روایتی میچ ہے –

    انگلینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 82 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم ڈیوڈ ملان 31 اور جونی بیرسٹو 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ کی شراکت میں بین اسٹوکس اور جو روٹ نے 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بین اسٹوکس نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز جبکہ مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے, ہیری بروک نے 30 اور جوز بٹلر نے27 رن بنائے، معین علی 8 رن بناسکھے-

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3، محمد وسیم نے3، شاہین آفریدی نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں-

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے تاکہ نیٹ ریٹ بہتر کرکے تاریخ رقم کرسکیں لیکن کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے کہ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف شامک ہیں-

    انگلینڈ کا اسکواڈ

    کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں-

  • سونے کی فی تولہ  قیمت میں 2100 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

    باغی ٹی وی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے کا ہوگیا ہے،10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا مارکیٹ میں ایک لاکھ 80 ہزار 898 روپے کا ہو گیا ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا1958 ڈالر ہو گیا ہے۔

    اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ میں ہسپتالوں پر بمباری،بلاول خاموش نہ رہ سکے

    علاوہ ازیں ملک میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تیزی سے جاری ہے، لوکل سریے کی قیمت میں مزید 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ،لوکل سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گیا، برانڈڈ سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضرورت کے مطابق لوہے کا خام مال آنے سے ہی قیمتیں کم ہوں گی سکریپ کی درآمد میں کمی ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے خام مال نہیں آرہا۔

    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

  • مری میں موسم سرما کی پہلی  برفباری ،سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ،سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف اور ژالہ باری شروع ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق اس وقت تک مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جبکہ لانگ ویک اینڈ کی وجہ سے مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے،مری میں اس وقت تک دو سے تین انچ برف باری ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ دانے دار برف باری کی وجہ سے مری کی سڑکوں میں پھسلن ہے اس لیے آنے والے سیاح حضرات سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں،اور لیٹ نائٹ سفر کرنے سے گریز کریں-

    ملک کے مختلف شہروں میں کل تک مزید بارش کا امکان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، اور کوٹلی میں بارش اور برفباری اور دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں،نگراں وزیر نجکاری

  • پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں،نگراں وزیر نجکاری

    پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں،نگراں وزیر نجکاری

    اسلام آباد: نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوئی ڈید لائن نہیں ہے –

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوئی ڈید لائن نہیں ہے تاہم نجکاری پر کافی کام مکمل کرلیا گیا ہے، کل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں معاملات کو دیکھا جائے گا،پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہیں، پی آئی اے کے نقصان کی فہرست بہت لمبی ہے،، مارچ میں سینیٹ کا انتخاب ہونا ہے، مارچ سے قبل عام انتخابات ہونا ہیں، ہمیں دیکھنا تھا کہ کون سے ادارے معیشت پر بوجھ ہیں۔

    شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں

    فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے پر بینکوں کے 430 ارب روپے کے واجبات ہیں،دسمبر تک اثاثوں اور اخراجات کا کام مکمل کرنا ہے، کل ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہے، آپریشن سے متعلق اثاثوں کی ویلیوایشن جلد ہوجائے گی، کل بورڈ آف ڈائریکٹرز معاملات کو دیکھے گا،حکومت میں پی آئی اے کو چلانے کی استعاعت نہیں ، کوئی بھی پی آئی اے کو قرض دینے کو تیار نہیں، نجکاری کے لیے قانون میں کچھ پیچیدگیاں ہوتی ہیں، پی ایس او نے پی آئی اے کے لیے 15 ارب روپے کی حد رکھی تھی، پی ایس او نے 2 ارب روپے کی حد بڑھائی۔

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

  • ایران نے جی سیون کا  حماس جنگجوؤں کی مدد نہ کرنے کے مطالبہ مسترد کر دیا

    ایران نے جی سیون کا حماس جنگجوؤں کی مدد نہ کرنے کے مطالبہ مسترد کر دیا

    تہران: ایران نے جی سیون کے حماس جنگجوؤں کی مدد نہ کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا-

    باغی ٹی وی: تہران کا اس مطالبے پر تبصرہ ایک دن کے وقفے کے بعد سامنے آیا ہے گزشتہ روز جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے جاپان کی میزبانی میں ٹوکیو میں اپنی ‘ ایڈوانس اکانومیز ‘ کے اجلاس میں اسرائیل حماس جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفے پر زور دیا تھا۔
    ‘جی 7 ‘ اجلاس نے ایران سے کہا تھا کہ وہ وہ حماس اور حزب اللہ وغیرہ کی مدد نہ کرے نیز ایسے مزید اقدامات سے دور رہے جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔

    جمعرات کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ‘ جی سیون ‘ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہےایرانی ترجمان نے کہا ‘ ایران کی مسلسل کوشش یہ ہے کہ وہ صیہونی جارحیت پسند رجیم اسرائیل کے فوجی حملوں غزہ کے شہریوں کو بچاسکے۔ ‘

    مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے،جی سیون اجلاس

    واضح رہے ‘ جی سیون ‘ میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی ، فرانس ، کینیڈا، اٹلی اور جاپان شامل ہیں،ایران فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کا حامی ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ‘ ایران کے نزدیک مزاحمتی گروپوں کی حمایت کرنا فرض ہے۔

    یاد رہے کہ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر امداد، شہریوں کی نقل و حرکت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جنگ بندی اور راہداریاں کھولنے کی حمایت کرتے ہیں غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کا اعلان بھی کیا، مطالبہ کیا گیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال بنائے گئے تمام اسرائیلی و غیر ملکیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، ایران حماس اور حزب اللہ کی فوجی اور مالی مدد کرنا بند کرے G7 ممالک نے ایرانی حکومت پر زور دیا سے ہے کہ وہ حماس اور لبنانی حزب اللہ کی حمایت ترک کرے۔

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق