Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • معروف پاکستانی شاعرہ اور افسانہ نگار کومل جوئیہ

    معروف پاکستانی شاعرہ اور افسانہ نگار کومل جوئیہ

    تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے
    جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی شاعرہ اور افسانہ نگار کومل جوئیہ صاحبہ 9 نومبر 1983 میں کبیروالہ میں پیدا ہوئیں۔

    کومل جوئیہ کا اصل نام شازیہ علی اور جوئیہ قبیلے سے تعلق ہے ، کومل تخلص اور قلمی نام کومل جوئیہ ہے انہوں نے 15 سال کی عمر میں 1998 میں شاعری شروع کی اس کے علاوہ افسانہ نگاری بھی کرتی ہیں ۔ شادی کے بعد وہ گوجرانوالہ منتقل ہو گئیں پیشے کے لحاظ سے وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

    کومل جوئیہ کی شاعری میں ہجر و فراق اور معصومیت کم نازو انداز ، شوخی اور بےباکی زیادہ ہے۔ وہ اپنی شاعری میں ملکی اور معاشرتی و سماجی مسائل کو بھی موضوع سخن بناتی ہیں ۔ ان کی شاعری نوجوان نسل میں زیادہ مقبول ہے ۔ کومل صاحبہ کا پہلا شعری مجموعہ ” ایسا لگتا ہے تجھ کو کھو دوں گی” 2013 میں شائع ہو چکا ہے جبکہ ان کا دوسرا شعری مجموعہ ” کاش” طباعت کے مرحلے میں ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سبز موسم کو بھی تحریرِ خزاں بولتے ہیں
    آج کل پیڑ اداسی کی زباں بولتے ہیں

    بعض اوقات مکینوں کی خموشی سے ڈری
    کھڑکیاں شور مچاتی ہیں ، مکاں بولتے ہیں

    کون کرتا ہے ترے بعد ترے جیسا سخن
    ہم ترے بعد کسی سے بھی کہاں بولتے ہیں

    اونچی آواز میں عادت تو نہیں بولنے کی
    ضبط جب توڑ دیا جائے تو ہاں ، بولتے ہیں

    جس جگہ مان رکھا جائے خطابت کا اے دوست
    ہم انا زاد بہت کھل کے وہاں بولتے ہیں

    کیا غلط کرتے ہیں ہم فرطِ عقیدت سے کبھی
    تیری آنکھوں کو اگر سارا جہاں بولتے ہیں

    اس قدر جھوٹ ، ملاوٹ ہے مری بستی میں
    دھول ملبے کی اڑی ہو تو دھواں بولتے ہیں

    حَسْبِیَ الِّلہَ ، نہیں کہتا کوئی مدت سے
    اب بھی ٹھوکر ہمیں لگتی ہے تو "ماں” بولتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اشعار

    تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے
    جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں

    لوگ محروم بصارت ہیں تری بستی کے
    اور ہم خواب ہتھیلی پہ لیے پھرتے ہیں

    اپنی مرضی ہوگی ” کومل ” آئے گی
    نیند کسی کے باپ کی تھوڑی ہے

    کومل جوئیہ

  • ن لیگ اور  ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ایک اور ملاقات طے

    ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ایک اور ملاقات طے

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان میں ایک اور ملاقات طے ہوگئی ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا وفد ہفتے کے روز کراچی پہنچے گا، کراچی میں ن لیگ کا وفد ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا ن لیگی رہنماؤں کا وفد نوازشریف کا پیغام ایم کیوایم اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کو پہنچائے گا۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے عام انتخابات 2024 مل کر لڑنے کا اعلان کیا تھا الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا تھا-

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہاتھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اشتراک مثبت پیشرفت ہے، ہم ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کریں گے، ہم پورے پاکستان کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، ہمارے بنانے منصوبوں سے عوام کا بھلا ہو رہا ہے، پاکستان کے ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے۔

    شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں

  • ملک کے مختلف شہروں میں کل تک مزید بارش کا امکان

    ملک کے مختلف شہروں میں کل تک مزید بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، اور کوٹلی میں بارش اور برفباری اور دن کے درجہ حرارت میں 02 سے 03 ڈ گری سینٹی گر یڈ کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں دو مختلف موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی صبح، رات خنکی دن کے وقت حدت محسوس کی جاسکتی ہے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہرمیں سمندری ہواوں کی جگہ دوپہر کے وقت شمال مشرق جبکہ شام کے وقت صرف مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،بلوچستان کی ہواوں کے شہر پراثرانداز ہونے کے سبب دن کے وقت معمولی حدت جبکہ رات اورصبح کے وقت خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں،بیلجئین وزیر

    بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے کہا کہ بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب خبررساں ادارے "الجزیرہ” سے انٹرویو میں بیلجیئن وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پرغورکر رہی ہےفلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے،غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے، بیلجیئم فلسطین کے لیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اب اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا وقت ہے،انہوں نے اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں اور غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی تحقیقات بھی کی جائے۔

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

    انہوں نے کہا تھا کہ بموں کی بارش غیر انسانی ہے اور غزہ میں جنگی جرائم کیے گئے ہیں، جبکہ اسرائیل جنگ بندی کے عالمی مطالبات کو بھی نظر انداز کر رہا ہے، اسی لیے میں وفاقی حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتی ہوں،یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ وہ معاہدے فوری معطل کرنے چاہیے جو اقتصادی اور سیاسی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے۔

    بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے مقبوضہ خطوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کی جائے جبکہ جنگی جرائم کرنے والے یہودی آبادی کاروں سیاستدانوں اور فوجیوں کی یورپی یونین میں آمد پر پابندی عائد کی جائے۔

    اسرائیلی بربریت کی حمایت،جوبائیڈن امریکہ میں عوامی حمایت کھونے لگے

  • کراچی: سوا مچھلیوں نے ماہی گیروں  کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

    کراچی: سوا مچھلیوں نے ماہی گیروں کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

    کراچی : ماہی گیروں نے 70 کروڑ روپے مالیت کی سوا مچھلیاں پکڑ لیں۔

    باغی ٹی وی: کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑلیں، جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے، ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے،جبکہ نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے۔

    سوا مچھلی کا سائنسی نام ارگائیروسومس جیپونیکس ہے اس کا سائز ڈیڑھ میٹر تک ہوسکتا ہے جبکہ وزن 30 سے 40 کلو بھی ہوسکتا ہے، یہ پورا سال ہی پکڑی جاتی ہے لیکن نومبر سے مارچ تک اس کی دستیابی آسان ہوجاتی ہے کیونکہ یہ بریڈنگ سیزن ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    ماہرین کے مطابق اس کے مہنگے ہونے کی وجہ اس میں موجود ایئر بلیڈر ہے جسے مقامی زبان میں پوٹا کہتے ہیں اس کے ذریعے یہ پانی میں اوپر آتی ہے اور نیچے جاتی ہے، یہ بلیڈر تمام ہی مچھلیوں میں ہوتے ہیں لیکن کروکر میں تھوڑے موٹے اور تندرست ہوتے ہیں،پوٹے کی چینی روایتی کھانوں میں بڑی اہمیت ہے، اس کے علاوہ یہ شان و شوکت کی بھی عکاسی کرتے ہیں جس طرح ہمارے یہاں لوگ گھروں میں سونا رکھتے ہیں، چینی اس سوکھے پوٹے کو اپنے گھر پر رکھتے ہیں-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    واضح رہے کہ چین میں بعض مچھلیوں کی اقسام کو خوش قسمتی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے، مچھلیوں کا جوڑا بدھ ازم کی آٹھ علامات میں بھی شامل ہے,چین کے نئے سالوں کے علامات میں مقبول ایک علامت میں ایک بچے نے ایک بڑی گولڈ فش اور کنول کا پھول اٹھا رکھا ہے۔

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • شہباز شریف  سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں

    شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں-

    باغی ٹی وی:ملاقات میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چودری، رانا اسحاق خاں اور ساجد مہدی شامل تھے،شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینیئر قمر علی السلام اور احسان رضا خان نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں آئیندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-
    https://x.com/pmln_org/status/1722636081533788626?s=20
    شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی تعریف کی کہا کہ نواز شریف کی قیاد ت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے، ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے، ان شاءاللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی، شہباز شریف نےانجینئر قمر السلام کی قربانیوں اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا ، پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی بہادری اور وقار سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور کا مقابلہ کیا-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

  • غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

    غزہ میں روزانہ چار گھنٹے جنگ بندی پر اتفاق

    غزہ:امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر چار گھنٹے جنگ بندی اتفاق کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو 2 انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی، اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وقفےکے دوران کوئی فوجی کارروائی نہیں کرےگا، اسرائیل نے شمالی غزہ سے فلسطینی شہریوں کو نقل مکانی کی اجازت دینے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چار گھنٹے لڑائی معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ غزہ میں یہ وقفے درست سمت کی جانب قدم ہے، غزہ میں مزید امدادی ٹرک جانے کے ضرورت ہے، روزانہ 150 امدادی ٹرک بھیجنا چاہتے ہیں امریکا اس وقت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا حامی نہیں کیونکہ اس سے حماس نے جو کچھ 7 اکتوبر کو کیا تھا، اسے کرنے کی چھوٹ مل جائےگی۔

    دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا کسی قسم کا معاہدہ طے پایا ہےابھی بات چیت جاری ہے اور کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اگر کوئی معاہدہ طے پایا تو اس کا واضح طور پر اعلان کیا جائےگا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 243 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 243 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے،بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 95 خواتین اور 88 بچے شہید ہوئے۔

    سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

    مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2918 خواتین اور 4412 بچے شہید ہو چکے ہیں،اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 905 فلسطینی زخمی ہوئے،فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے طبی عملے کو ہدف بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے،مزید 2 اسپتال بند ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے، غزہ کے 9 لاکھ رہائشی ادویات، پناہ گاہ یا تحفظ کے بغیر زندہ رہنے پر مجبور ہیں،مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2918 خواتین اور 4412 بچے شہید ہو چکے ہیں،اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 905 فلسطینی زخمی ہوئے۔

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

  • ایف آئی اے کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل کراچی نے جمشید ٹاؤن میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کےخلاف کارروائی کی ،گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اور عمران عدمانی شامل ہیں، ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8 ہزار 946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم، اور امانی ریال،کینیڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    https://x.com/FIA_Agency/status/1722642779061518572?s=20
    ایف آئی اے ملتان زون نے کارروائی کی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان خواجہ حمود الرحمن کی ہدایت پر غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائی،ملزم میاں چنوں، خانیوال سے گرفتار،ملزم کے خلاف کاروائی پی ٹی اے حکام کی درخواست پر کی گئی۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722643566617657642?s=20
    اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائیاں،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ ملوث 2 عدالتی مفرور گرفتار۔1 ملزم سال 2020 جبکہ دوسرا ملزم رواں سال سے مفرور تھا۔ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722643791818162461?s=20
    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی،ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے بدنامے زمانہ انسانی سمگلر گرفتار کر لیا، ملزم نے متعدد متاثرین سے بیرون ملک جاپان ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور فی کس 11 سے 15 لاکھ روپے وصول کئے۔

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    https://x.com/FIA_Agency/status/1722644128423616869?s=20
    ایف آئی اے EGOA یونٹ اسلام آباد کی کاروائی کی، گیس چوری میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔ملزم سوئی ناردرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ملازمین کی ملی بھگت سے گیس چوری میں ملوث تھا۔ملزم نے سوئی ناردن کی پائپ لائن سے اپنے ہوٹل کے لئے ڈائریکٹ کنکشن لگایا ہوا تھا۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722644416928874775?s=20
    ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائیاں، ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ملزمان سے مجموعی طور پر 57 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے برآمد۔ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722644655509217773?s=20

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی کاروائیاں، ایف آئی اے فیصل آباد زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ملزمان غیر قانونی طور پر پرائز بانڈ کی خریدوفروخت میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سے متعدد ڈیبٹ کارڈز،موبائل فونز اور لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد۔
    https://x.com/FIA_Agency/status/1722646949529338054?s=20
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کہوٹہ میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی پراپرٹی وگزار کرائی گئی۔15 کنال کی ریزیڈنشنل و کمرشل پراپرٹی واگزار کروائی گئی۔وگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے-

    لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان …

  • بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    نئی دہلی: بھارت نے قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ قطر کی عدالت نے بھارتی شہریوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ 26 اکتوبر کو سنایا تھا،قطری عدالت کی جانب سے دیا گیا فیصلہ کانفیڈینشل ہے اور فیصلے کی کاپی کو صرف قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،قطر کی عدالت کے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں ایک اپیل فائل کی گئی ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہماری حکومت اس معاملے میں قطری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سات نومبر کو قطر میں واقع انڈین سفارتحانے کو سزا پانے والے آٹھ شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی ہے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے سزائے موت پانے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والے انڈین بحریہ کے سابق افسران کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر (ریٹائرڈ) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال اور سیلر راگیش کے طور کی گئی ہے سزا پانے والے انڈین بحریہ کے سابق اہلکار دوحہ میں قائم ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ کے لیے کام کرتے تھے یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ دنوں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی، ان اہلکاروں کو گزشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

  • تھل جیپ ریلی: وزیر اعلی سندھ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار  ہو گئی

    تھل جیپ ریلی: وزیر اعلی سندھ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی

    لیہ: آٹھویں تھل جیپ ریلی سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی-

    باغی ٹی وی: ٹریک جائزے کے دوران مڈ پوائنٹ چوبارہ سے 10 کلومیٹر دور تیز رفتار جیپ الٹ گئی ،حادثے کے نتیجے میں مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ اور ساتھی علی حسین شاہ زخمی ہوئے،زخمیوں کو ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ موضع رکھ خیرے والا کے کھوہ چاہ گنجی والا پر پیش آیا،سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ جیپ ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں-

    8ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز آج ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا سے ہوگا،مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ 3 اضلاع کے صحرائی علاقے پر مشتمل 200 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل اور دشوار ٹریک تیار کر لیا گیا ہے، جیپ ریلی میں نادر مگسی، سلمی،تشنا پٹیل سمیت ملک بھر سے نامور مرد و خواتین جیپ ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    آٹھویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 2023میں شرکت کے لئے 50سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے،ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے زیر اہتمام ہونے والی8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے،تھل جیپ ریلی کے حوالے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے اب تک 50سے زائدکھلاڑیوں نےرجسٹریشن کا کام کروا لیا ہے،ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق ابھی مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہےاورامید ہےکہ ریس میں حصہ لینے والوں کی تعداد 100کے لگ بھگ ہوجائے گی-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …