Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کیوی ٹیم نے 23.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئےآئی لینڈرز کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے دسویں وکٹ کی شراکت میں مہیش تھیکشنا اور دلشان مدھوشانکا نے 43 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مدھوشانکا وکٹ گنوا بیٹھے۔

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر، راچن رویندرا اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ڈیون کانوائے اور رچن رویندرا 45،45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کین ولیمسن 14 اور مارک چپمین 7 رنز بناسکے، گلین فلپس نے 17 اور تام لیتھم نے 2 رنز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا،سری لنکا کی طرف سے اینجلو میتھیوز نے 2، دشمانتھا چمیرا اور مہیش تیکھشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، چمیکا کرونارتنے
    اور دلشان مدھوشانکا

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

    کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ

    پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    واضح رہے کہ کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ پاکستان کیلئے صورتحال تقریباً ناممکن ہوگئی ہے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ میچ کے بعد کیویز کا نیٹ رن ریٹ بھی مزید بہتر ہونے کے بعد 0.398 سے بڑھ کر 0.743 ہوگیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی  کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی بلوچستان کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت کے درمیان صوبے کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی،اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت کی-

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت نے انتخابی مہم کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا اجلاس میں میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سربلند خان جوگیزئی، نواب ثنااللہ خان زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، علی مدد جتک ودیگر شریک تھے-

    سردار عمر گورگیج، اعجاز بلوچ، ڈاکٹر برکت بلوچ، غزالہ گولہ، اقبال شاہ، بسم اللہ خان کاکڑ ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے علاوہ ازیں اجلاس میں جمال سراج رئیسانی، کشور احمد جتک، ملک نورالدین کاکڑ، سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی ودیگر شریک تھے اسی طرح میر حسین بخش بنگلزئی، میر نصیب اللہ شاہوانی، میر ریاض احمد شاہوانی ودیگر بھی اجلاس میں موجود تھے-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    اجلاس میں میر سلیم خان کھوسہ، نوابزادہ شعیب زہری، نوید درانی، نواب محمد خان شاہوانی، صابر بلوچ ودیگر صادق عمرانی، سردار خیر محمد ترین ایڈووکیٹ، شریف خلجی، ملک ذیشان حسین، سید اقبال شاہ، طاہر محمود خان، حیات خان اچکزئی و دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے-

  • شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد: شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی:شاہد خاقان عباسی کی اپنے آبائی علاقے کے لیگی وفد سے ملاقات ہوئی،وفد کے اصرار کے باوجود شاہد خاقان نے ن لیگ سے ٹکٹ نہ لینے کا موقف اختیار کیا،شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دیاشاہد خاقان نے وفد سے پارٹی میں نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کیا-

    قبل ازیں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں،میں نے پہلے سے کہہ دیا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو میں عہدے دار نہیں رہوں گا، مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں-

    شاہد خاقان نے کہا کہ حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباؤ ہے کہ الیکشن لڑوں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے،مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو آپس میں بیٹھنا ہو گا سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ جیل میں ہیں، چاہے انہیں مقبولیت حاصل ہے یا نہیں، انہیں سیاست کو ایک طرف رکھنا پڑے گا، سب جماعتوں کو موقع مل چکا ہے، کوئی کچھ نہیں کر سکا،نواز شریف جب بلائیں گے حاضر ہو جاؤں گا، نیب کے ہوتے حکومت کا نظام نہیں چلے گا، یہ سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔

    لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان …

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہد خاقان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، دل کی گہرائیوں سے شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی ہے، انہوں نے مجھے سنجیدگی سے سنا ہے، وہ سوچ کر جواب دیں گے۔

    روؤف صدیقی نے کہا کہ گزشتہ 7، 8 برس سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہمیں عدالت سے ریلیف نہیں انصاف چاہئے، ہر کیس میں ہم باعزت بری ہوں گے، کس بات کی معافی مانگے، ہم بے گناہ ہیں، تضحیک آمیز مقدمات بنائے گئے، 11 سے 12 سو اشرفیہ خاندان ہیں ایسے ہیں جن کو ریلیف دیا جاتا ہے۔

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی: پاکستان کے مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی سے 4 اور چمن سے 2 نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے، پشاور،کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس ملا، پولیو وائرس افغان میں وائی بی 2 اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے، پولیو وائرس کی موجودگی سے ہر بچےکو خطرہ ہے،5 سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ وائرس عمر بھر کے لیے معذور بناسکتا ہے-

    نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، پاکستان میں پولیو سرویلینس کا نظام مؤثرکام کر رہا ہے، حکومت پولیو کے خاتمےکے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

    چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

    پولیو کیا ہے؟

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔

    سونے کی قیمت میں کمی

    پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔

    2034 فیفا ورلڈ کپ، وژن 2030ء کی طرف گامزن سعودی عرب

  • سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

    سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا

    جاپان میں سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے ایک نیا جزیرہ بن گیا ہے،لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ زیادہ دیر تک نہ چل سکے۔

    باغی ٹی وی: جاپان کے موسمیاتی ادارے جے ایم اے کے مطابق Iwo Jima کے قریب بحر الکاہل میں یہ نیا جزیرہ سمندر میں ابھرا ہے،یہ بے نام جزیرہ زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ ہےسمندر میں اس کے ابھرنے کی تصویر بھی جاری کی گئی ہےاس تصویر میں ایک دھماکے کےبعد سیاہ راکھ کےبادل کو جزیرے کےاوپر پھیلتے دکھایا گیا ہے گزشتہ سال سے اس خطے میں آتش فشانی سرگرمی کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ جزیرہ 30 اکتوبر کو آتش فشاں پھٹنے سے تشکیل پایا،ماہرین کا کہنا تھا کہ زیرسمندر اس چٹان کے بننے کا عمل کافی عرصے سے جاری تھا اور اب جا کر یہ سطح پر ابھری ہے،یہ جزیرہ Iwo Jima کے ساحل سے ایک کلومیٹر دور واقع ہے۔

    چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

    جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے آتش فشاں ڈویژن کے ایک تجزیہ کار یوجی اسوئی کے مطابق، اس کا قطر تقریباً 100 میٹر تھا اور سطح سمندر سے 20 میٹر تک بلندی تک پہنچ گیا، لیکن یہ جزیرہ سکڑ گیا ہے کیونکہ اس کی "ٹوٹ پڑی” سطح لہروں سے بہہ گئی ہے، اور آتش فشاں کی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں۔

    آئو جیما کے قریب آتش فشاں کے پھٹنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور حالیہ برسوں میں سمندر کے نیچے اسی طرح کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں، لیکن ایک نیا جزیرہ ایک اہم پیشرفت ہے-

  • لودھراں: تیز  رفتار  ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو  ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7  افراد  جاں بحق

    لودھراں: تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    لودھراں میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق یہ حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ٹریلرکو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشےکو ٹکر ماری۔

    قبل ازیں حصیل احمد پور شرقیہ کوٹ خلیفہ حادثات میں دو افراد موقع پر جانبحق دو افراد زخمی ہو گئے،زخمی افراد ریسکیو سٹاف نے ہسپتال منتقل کر دئیے خبر کے مطابق احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب دس ویلر ٹینکر نے ٹریکٹر ٹرالی والے پیچھے سے ہیٹ کیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گر موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شبیر احمد ولد رشید احمد سے ہوئی جس کا تعلق اوچ شریف کے نواحی علاقے چکی مراد والی سے ہے جانبحق ہونے والے شخص شبیر احمد کی ڈیڈ باڈی ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دی

    دوسرا واقعہ اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر واقعہ ہوا ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ 22 ویلر ٹرالا ایک موٹر سائیکل جس پر تین لوگ سوار تھے پیچھے سے ہٹ کر کے فرار ہو گیا ہے ایک شخص جو کہ موٹر سائیکل کا ڈرائیور تھا کا سر ٹریلر کے ویل کے نیچے آگیا۔ کچل جانے کی وجہ سے موقع پر جان بحق ہو چکا ہے۔ ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے،زخمی بچے کو موقع پر موجود لوگ اپنی سواری پر آر ایچ سی اوچ شریف لے کر جا چکے ہیں۔ایک خاتون جو کہ معمولی زخمی ہیں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • واٹس ایپ میں  نئے فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    سلیکان ویلی: واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنائے گا۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ واٹس ایپ میں پہلے ہی میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے،اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں کالز کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے،واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنائے گا۔

    اس فیچر کے تحت صارف کی کال واٹس ایپ سرورز کے ذریعے کی جائے گی،اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جائے گا،اگرچہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے کالز کو زیادہ تحفظ مل سکے گا مگر کال کوالٹی کسی حد تک متاثر ہوگیااس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو میوٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے اس فیچر سے صارفین اپنے ڈیٹا کو سائبر حملوں سے زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

     

    یقین تو نہیں لیکن شبہ ہے عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے،رانا …

    یہ فیچر آپشنل ہے یعنی صارف کو خود اسے ان ایبل کرنا ہوگا،اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں،سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں ایڈوانسڈ آپشن کو سلیکٹ کریں،وہاں پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز کے آپشن پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں،اس فیچر کے استعمال سے کال کا معیار کسی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔

    تکلیف کسی اور جگہ،شکایت کسی اور جگہ،سزا کسی اور کو دی جاتی ہے،مولانا فضل الرحمان

  • چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

    چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

    اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) سے متعلق معاملات میں مکمل با اختیار ہوں گی، پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا،آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی بھی امور رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی، سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان کوبھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی، عالمی منڈ ی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالرز کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1948 ڈالر ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت دوبارہ بڑھنے سے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے،عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں 50 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان میں لوہے کی قیمت میں 30 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہےاس اضافے کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزارہو گئی ہے، ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

    تین خواتین کا گٹھ جوڑ،فرح گوگی ماسٹر مائنڈ،عمران خان نے بھی مال بنایا،عطا تارڑ

    رواں سال تعمیراتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں گزشتہ ماہ ڈالر کی قدر میں کمی سے سریے کی فی ٹن قیمت میں پچاس ہزار کمی واقع ہوئی تھی لیکن دوبارہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

    خطے میں تجارتی سرگرمیوں سےہی ترقی ممکن ہے،نگران وزیراعظم

  • سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک بند رہیں گے،سٹیٹ بینک

    سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک بند رہیں گے،سٹیٹ بینک

    کراچی: سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔

    باغی ٹی وی : سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن (ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور)، ضلع گوجرانوالہ، ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارروال کے تمام بینک/مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غزہ کے علاقے خان یونس کی سب سے بڑی مسجد میں بمباری

    کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ 10 نومبر سے 12 نومبر تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول، دفاتر، مارکیٹیں، تفریحی مقامات ، شادی ہال،سنیماگھر بند رہیں گے جبکہ فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے پہلے ہی اسموگ ایڈوائزری جاری کی ہوئی ہےاین ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے،وجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں،کمشنر گوجرانوالہ نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ نقل ، حرکت کو محدود رکھیں۔

    لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو …

    دوسری جانب نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10 نومبر جمعے کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے اضلاع میں اسموگ کے پیشِ نظر چھٹی کا اعلان کیا تھا۔