Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یوکرینی وزیر خارجہ رواں ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے

    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے

    اسلام آباد: یوکرین کے وزیر خارجہ ڈیمٹری کولیبا رواں ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرینی وزیر خارجہ آئندہ 3 روز کے درمیان پاکستان پہنچیں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ڈیمٹری کولیبا میں مذاکرات ہوں گے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت بھی ہوگی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ ملاقات میں روس یوکرین جنگ سے غذائی بحران کے خاتمے پر بات چیت کریں گے دوسری جانب اس ضمن میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اور تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کے لیے اصلاحات کا ایک راستہ نکالے گا تاکہ وہ بالآخر اتحاد میں شامل ہو سکے لیکن اس حوالے سے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دے گا۔

    سلیوان نے آج منگل کو ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے جیک سلیوان نے روسی حملے کے خلاف جاری جنگ کے دوران مغربی حمایت یافتہ یوکرین کے لیے فوری طور پر داخلے کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایسا کوئی اقدام نیٹو کو روس کے ساتھ جنگ میں لے جائے گا۔

    اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کر سکتا،ترجمان دفتر خارجہ

    ولنیئس میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے عزائم کے لیے رضامندی کا کا حوالہ دیتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ "سوال یہ ہے کہ راستہ کیا ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک اچھی تفہیم پر پہنچ سکتے ہیں۔

    یوکرین کی رکنیت کے معاملے سے الگ نیٹو ممالک یوکرین کی پیش کش کے لیے ٹھوس عبوری حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات کیف کی فوج کو روسیوں کو پیچھے دھکیلنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے موجودہ امداد کے علاوہ ہے۔ سلیوان نے کہا کہ بائیڈن اور زیلنسکی کے درمیان بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    شیریں مزاری ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

  • شیریں مزاری ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    شیریں مزاری ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا-

    باغی ٹی وی :شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا ہے درخواست میں شیریں مزاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبوری نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے۔

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔

    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    ای سی ایل کیا ہے؟
    وزارت داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جن کے بارے میں کسی عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری کیا ہو یا پھر نیب اور خفیہ اداروں کی طرف سے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں اگرچہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہوتا ہے لیکن موجودہ حالات میں یہ اختیار وزیر داخلہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    سائفر تحقیقات روکنے کا معاملہ،تحریک انصاف کے سربراہ کو نوٹس جاری

  • وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: دوران گفتگو شہباز شریف نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیو کا خاتمہ، غذائی مسائل پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں، مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت جاری صحت اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے فاؤنڈیشن کے تعاون اور مدد کو سراہا تھا جبکہ شہباز شریف نے 2022 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ شرکت داری کو مستحکم بنانے کے خواہش مند ہیں، وفاقی حکومت پولیو کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان نافذ کر رہی ہے بل گیٹس نے صحت کے شعبے میں پاکستان کیلئے مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔

    نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے

  • قرآن پاک کی بے حرمتی: طالبان حکومت نےافغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں

    قرآن پاک کی بے حرمتی: طالبان حکومت نےافغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں

    کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے سویڈن میں توہین قرآن کے واقعے کے خلاف افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔

    باغی ٹی وی: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ توہین قرآن اور مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے پر سرکاری سطح پر معافی مانگنے تک سویڈن کی تمام سرگرمیاں افغانستان میں معطل رہیں گی افغانستان میں تمام سرکاری ادارے اس حکم پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

    اعلامیے میں طالبان کی جانب سے دیگر مسلم ممالک سے بھی مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ سویڈن کی اس مذموم حرکت کے خلاف اپنے تعلقات پر نئے سرے سے غور کریں-

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

    اس سے قبل سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی نے سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کرنےکا اعلان کیا تھا، یمنی میڈیا نےحوثی وزیرتجارت کا حوالہ دیتےہوئےکہا کہ یمن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد سویڈش تجارت پر پابندی لگائی ہے۔

    واضح رہے کہ رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جب کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں یوم تقدیس قرآن بھی منایا گیا۔

  • کوئی بھی ملک کتنے بھی وسائل رکھتا ہو آبادی کے دھماکے سے نمٹ نہیں سکتا،وزیراعظم

    کوئی بھی ملک کتنے بھی وسائل رکھتا ہو آبادی کے دھماکے سے نمٹ نہیں سکتا،وزیراعظم

    آج دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : آبادی کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی عالمی یوم آبادی پرپیغام جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کادن بڑھتی آبادی اور وسائل کی دستیابی سےمتعلق اقدامات پرتوجہ مبذول کراتاہے ترقی پذیر ممالک کے لیے آبادی میں اضافے کا انتظام سماجی و اقتصادی ترقی کی کلید ہے-


    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک کتنے بھی وسائل رکھتا ہو آبادی کے دھماکے سے نمٹ نہیں سکتا آبادی اوروسائل میں توازن کسی بھی معاشرے یاملک کیلئےانتہائی ضروری ہے-

    ایک سروے کے مطابق اس وقت پاکستان کی آبادی کا تخمینہ 240.5 ملین (24 کروڑ سے زائد) ہے اور 2050 تک اس کے 403 ملین (40 کروڑ 30 لاکھ) تک پہنچنے کا امکان ہے پاکستان میں ہر سال تقریباً 56 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، پاکستان میں کی کل زرخیزی کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے بچے کی پیدائش کے دوران کئی مائیں مرجاتی ہیں۔ پاکستان میں ہونے والی اموات کی یہ تعداد ہر سال تقریباً 12,000 ہے اگر مانع حمل ادویات کا استعمال 34 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد ہو جائے تو تقریباً 6500 جانیں سالانہ بچائی جا سکتی ہیں۔

    سروے کے مطابق ہر سال ہزار میں سے 62 شیر خوار بچے ایک سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں اگر مانع حمل ادویات کا استعمال 34 فیصد سے 52 فیصد بڑھ جائے تو سالانہ 140000 سے زیادہ شیر خوار بچوں کو بچایا جاسکتا ہےخاندانی منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے 17.3 فیصد شیر خوار بچے غیر ارادی طور پر پیدا ہوتے ہیں اور پاکستان میں اوسطاً ایک جوڑا ایک غیر ارادی بچہ پیدا کرتا ہے۔ اس سے نوزائیدہ بچوں میں غذائیت کی کمی بھی ہوتی ہے اگر پاکستان کی آبادی میں سالانہ دو فیصد کے حساب سے اضافہ ہوتا رہا تو 2040 تک 101 ملین ملازمتیں درکار ہوں گی، جبکہ اس وقت پاکستان میں 12.2 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔

    اسی طرح 2040 تک مزید ایک کروڑ 90 لاکھ گھروں کی ضرورت ہوگیِ 85000 مزید پرائمری اسکولوں کی ضرورت ہوگی اس وقت، پانچ سے سولہ سال تک کی عمر کا ہر تین میں سے ایک بچہ اسکول سے باہر ہے، جس میں 27 فیصد لڑکے اور 37 فیصد لڑکیاں شامل ہیں سالانہ دو فیصد اضافے کی موجودہ شرح سے آبادی میں اضافے نے بھی پاکستان کے وسائل پر بوجھ ڈالا ہے۔

    سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 36.9 فیصد آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے اور پاکستان میں پانی کی فی کس دستیابی 1951 میں 5650 کیوبک میٹر سے کم ہو کر 908 کیوبک میٹر سالانہ کی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جس سے پاکستان بھی پانی کی قلت کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

    2023 کے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سروے کے مطابق جب خواتین اور لڑکیوں کو اپنی زندگی اور جسم کے بارے میں فیصلے کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے، تو وہ اور ان کے خاندان ترقی کرتے ہیں۔ خواتین اور لڑکیوں کو تمام کوششوں کا مرکز ہونا چاہیے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ان کی تولیدی صحت اور حقوق، تعلیم، ہنر کی ترقی اور روزگار کو ترجیح دینا ہوگی خاندانی منصوبہ بندی اور معیاری زچگی کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور مناسب معلومات ہر کسی تک پہنچنی چاہئیں-

  • سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈ پازٹ کردیئے ہیں، دوست ممالک کی جانب سے مالی مدد پر بےحد مشکور ہوں،وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں مزید استحکام آئے گا۔

    پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے ایک فنانسنگ منصوبہ پیش کیا تھا جس میں عالمی قرض دہندہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے بجائے 8 ارب ڈالر کا بندوبست کرے گی آئی ایم ایف نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگی تھی تاہم، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے 8 بلین ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پاگیا ہے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے-

    ذرائع نے بتایا تھا کہ چین پاکستان کو 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے اسلام آباد دو بلین ڈالر ڈپازٹ میں رکھے گا، جب کہ بیجنگ کے کمرشل بینک ملک کو 1.5 بلین ڈالر فراہم کریں گے علاوہ ازیں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی،اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

  • چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے –

    دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے بھی جانا تھا، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،معاون وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری لاہور جبکہ فیصل چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن آنے کا کہا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

    واضح رہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی،اسی دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی جاری کیا۔

    300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج

    رواں برس 10 جنوری کو الیکشن کمیشن اسی معاملے میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھےالیکشن کمیشن ، توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب مسترد کرچکا ہے عمران خان نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں بھیجا گیا نوٹس آئین کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی بلکہ ای سی پی کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

  • برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

    برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان میں سفر کے بارے میں نئی ہدایات جاری کر دیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی حکومت کیجانب سے اپنے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردحملوں کاخطرہ ہےصوبہ خیبرپختونخوا میں باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اورجنوبی وزیرستان کے اضلاع کا سفر نہ کریں۔

    ہدایات کے مطابق چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈیرا اسماعیل خان، سوات، بونیر اور لوئر دیر کے اضلاع کے سفر سے بھی گریز کا کہا گیا ہے، جب کہ پشاور شہر اور ضلع مردان رنگ روڈ کے شمال سے ضلع چترال کے کنارے تک N45 روڈ پر سفر سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    حکومتِ برطانیہ کا کہنا ہے کہ شہری پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے جنوبی ساحل کے علاوہ کسی علاقے میں نہ جائیں پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو سیاسی مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہےکچھ سیاسی مظاہروں میں مغرب مخالف جذبات موجود ہیں اسلام آباد، لاہور، کراچی میں دہشت گردی، اغواء، فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ ہے، علاوہ ازیں برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو شدید گرمی سے بھی خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

  • نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے

    نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے

    ڈیرہ مراد جمالی (منصور مگسی ): نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے-

    باغی ٹی وی: باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے چند ایک میونسپل اداروں میں عبرت انگیز کرپشن ہو رہی ہے جس کے تحت لاشوں ، مزدوروں اور کتوں کے بجٹ کو بھی مبینہ طور پر ہڑپ کرنے کا دھندہ پرانا ہے جن کو خوردبرد کرنے کیلئے عجیب عجیب قسم کے طریقہ کار استعمال کئے جاتے ہیں-

    ذرائع کے مطابق میونسپل اداروں کے مجاز حکام کفن چور، مزدور کش، انسان کش اور آوارہ کتوں کے محافظ بنے ہوئے ہیں لاوارث میت یا لاشوں کو دفنانے کے ماہرین ہر ماہ دو یا تین حقیقی لاوارث لاشوں کی تدفین کے ساتھ ساتھ کئی فرضی لاوارث لاشوں کی بھی” تدفین” کر لیتے ہیں جس سے اس مد میں متعلقہ مخصوص بجٹ پر ہاتھ صاف کرتے رہتے ہیں جبکہ صفائی کے عملے کے عارضی ملازمین میں سے فرض شناس ملازمین کو مبینہ طور پر 22 ہزار روپے کی جگہ 10 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں اور دستخط 22 ہزار روپے کی وصولی کے لیئے جاتے ہیں انکار کی صورت میں ان غریب ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے-

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    اس کے برعکس بااثر شخصیات کے مخصوص عارضی ملازمین کو گھر بیٹھے 22 ہزار روپے کی تنخواہ ادا کی جاتی ہے جبکہ آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کی بجائے ان کی رقم بھی مبینہ طور پر ہڑپ کی جاتی ہے جس سے کتے تو مرنے سے بچ جاتے ہیں مگر ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مہنگا علاج نہ ملنے کے باعث کتوں کے کاٹے ہوئے غریب مریض اذیت کی موت مر جاتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے چند میونسپل اداروں کے بجٹ پر ایک درجن سے زائد بااثر شخصیات کے مہمان خانے چل رہے ہیں اور وہ شخصیات مفت میں” سخی اور فیاض” بنے ہوئے ہیں ۔

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

  • ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    برسلز: نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کے لیے حمایت کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے سویڈن کی حمایت کرنے پراتفاق کیا ہے طیب اردگان ترک پارلیمنٹ سے سویڈن کی حمایت کی توثیق کو یقینی بنائیں گے۔

    سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، یہ سویڈن کے لیےاچھا دن ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ صدر اردگان کی جانب سے تیزی سے توثیق کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں، وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میں یورو-اٹلانٹک کے علاقے میں دفاع اور ڈیٹرنس کو بڑھانے کے لیے صدر اردگان اور ترکی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میں وزیر اعظم کرسٹرسن اور سویڈن کو ہمارے 32 ویں نیٹو اتحادی کے طور پر خوش آمدید کہنے کا منتظر ہوں-

    پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنا چاہیے،افغان طالبان

    جرمن وزیر خارجہ اینالن بیرباک نے ٹویٹ کیا کہ 32 کے گروپ میں ہم سب ایک ساتھ زیادہ محفوظ ہیں۔” برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ سویڈن کی شمولیت "ہم سب کو محفوظ بنا دے گی”۔

    مسٹر اسٹولٹنبرگ نے پیر کو دیر گئے اس معاہدے کا اعلان لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ترک اور سویڈش رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کیا نیٹو کے سربراہ نے اسے ایک "تاریخی قدم” قرار دیا، لیکن اس بات پر زور دیا کہ سویڈن کب فوجی اتحاد میں شامل ہو گا اس کے لیے "واضح تاریخ” نہیں دی جا سکتی – کیونکہ اس کا انحصار ترک پارلیمنٹ پر ہے۔

    سویڈن اور اس کے مشرقی ہمسایہ فن لینڈ – دونوں ممالک جن کی جنگ کے وقت کی غیر جانبداری کی طویل تاریخ ہے – نے گزشتہ سال مئی میں نیٹو میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا، اس کے کئی ماہ بعد جب روس نے یوکرین پر مکمل حملہ کیا تھا۔ فن لینڈ نے اپریل میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔

    نوبل ادب انعام یافتہ ایلس منرو

    مسٹر اسٹولٹنبرگ نےکہا کہ ترکی اور سویڈن نے ترکی کے جائز سیکورٹی خدشات” کو دور کیا ہے اور اس کے نتیجے میں سویڈن نے اپنے آئین میں ترمیم کی ہے، اپنے قوانین میں تبدیلی کی ہے، پی کے کے (کردستان ورکرز پارٹی) کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائی کو بڑھایا ہے اور ترکی کو ہتھیاروں کی برآمدات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

    ترکی اور ہنگری اس وقت نیٹو کے صرف دو رکن ہیں جو ابھی تک سویڈن کی رکنیت کی درخواست کی توثیق نہیں کر سکے ہیں بوڈاپیسٹ کی مخالفت کے بارے میں پوچھے جانے پر، مسٹر اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ "ہنگری نے واضح کر دیا ہے کہ وہ توثیق کرنے والے آخری نہیں ہوں گے مجھے لگتا ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ نے اس سے قبل نیٹو میں شمولیت کی سویڈن کی درخواست کو بلاک کر رکھا تھا اور اس پر کرد عسکریت پسندوں کی میزبانی کا الزام لگایا تھا۔ ترکیہ اور ہنگری اس وقت نیٹو کے صرف 2 رکن ہیں جو ابھی تک سویڈن کی رکنیت کی درخواست کی توثیق نہیں کر سکے ہیں نیٹو کے 31 ارکان میں سے ایک کے طور پر، ترکی کے پاس گروپ میں شامل ہونے والے کسی بھی نئے ملک کو ویٹو حاصل ہے۔

    گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی کی وطن واپسی

    اس سے قبل گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ملک کی یورپی یونین میں شمولیت کے بدلے میں سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی کوشش کی توثیق کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر یورپی یونین کے حکام نے یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر کہا کہ یہ 2 الگ الگ معاملے ہیں۔

    لیکن معاہدے کے اعلان کے بعد ایک بیان میں، نیٹو نے کہا کہ سویڈن "ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت کے عمل کو دوبارہ متحرک کرنے” کی کوششوں کی فعال طور پر حمایت کرے گا اور اس میں "EU-Türkiye کسٹم یونین کی جدید کاری اور ویزا لبرلائزیشن” شامل ہے ترکی نے پہلی بار 1987 میں یورپی یونین میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی لیکن صدر اردگان کی قیادت میں آمریت کی طرف بڑھنے سے الحاق کا عمل رک گیا۔

    تاہم یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے، مسٹر اردگان نے ماسکو میں اثر و رسوخ رکھنے والے نیٹو رہنما کے طور پر بھی منفرد کردار ادا کیا ہے اردگان نے پچھلے سال کے بلیک سی گرین انیشی ایٹو میں بروکر کی مدد کی، جو یوکرین کو اپنی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات برآمد کرنے کے قابل بناتا ہے ترکی نے اس معاہدے کو برقرار رکھنے میں مدد کی ہے، روس کی طرف سے انخلا کی مسلسل دھمکیوں کے باوجود لیکن ترکی نے بھی یوکرین کو مسلح ڈرون فراہم کر کے کریملن کو ناراض کر دیا ہے۔

    نوبل ادب انعام یافتہ ایلس منرو