Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

    نیویارک: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکا، روس اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ اہم اجلاسوں میں بھی شرکت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سائیڈ لائن میں نگران وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر مشیر ڈیرک شولے اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

    دونوں رہنماؤں سےملاقاتوں کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،جلیل عباسی جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے نیو یارک میں ملاقات کی۔
    https://x.com/JalilJilani/status/1705033047936999732?s=20
    وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

    https://x.com/PakinCuba/status/1705053174736773226?s=20
    اس کے علاوہ نگراں وزیر خارجہ نے اپنے اسی موقع پر کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
    https://x.com/Defense785/status/1704690727513628998?s=20
    جلیل عباس نے جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصری وزیر خارجہ صمیح شوکری سے بھی ملاقات کی دونوں کے درمیان نشست میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
    https://x.com/Defense785/status/1704930720307687909?s=20
    نیویارک میں جلیل عباس جیلانی آرگنائیزیشن آف اسلامک کو آپریشن اور کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ کے وزرائے خارجہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوئے۔

    نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

  • بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

    نیویارک: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کینیڈین شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا اور ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کےلیے قانون کی حکمرانی انتہائی اوربنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہےجبکہ کینیڈا میں انصاف کا نظام بہترین اور آزادانہ کام کرتا ہے جس کے تحت کیس کو فالو کریں گے، کینیڈا بھارت کواشتعال دلارہا ہے نہ مسائل پیدا کر رہا ہے بلکہ یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے، اندرون یا بیرون ملک کینیڈین شہریوں کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتےہیں اور یقینی بنائیں گے کہ کینیڈین نظام کا احترام کیا جائے سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل سنگین معاملہ ہے اور اس معاملےکو سنجیدگی سےلیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں۔

    نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

    دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا، کینیڈین ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں جبکہ گلوبل افئیرز کینیڈا بھارت میں سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث کینیڈین حکومت نے سفارتخانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور شروع کر دیا اور اگر صورتحال اسی طرح رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارتخانے بند کر دے گی۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

    ماہرین نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی مودی سرکار نے اسی طرح کے حربوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا اور مودی کے خلاف ڈاکیومنٹری نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی تھیں۔

  • ملک کےمختلف علاقوں میں اتوار تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

    ملک کےمختلف علاقوں میں اتوار تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقو ں میں آج سے 24 ستمبر بروز اتوار تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 22 سے 24 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں، ان سے سندھ میں کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اورموسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ان تین دنوں میں سبی، قلات، لسبیلہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی، نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے اور آندھی سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر د ی ہیں۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

    محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت بعض نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہےبارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ آج راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر30ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا کاعملہ مشینری کے ساتھ تعینات کر دیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی میں پانی کابہاؤمعمول کے مطابق ہے۔

    نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

  • نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

    نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

    نیویارک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی کی لہرسمیت افغانستان کی صورتحال اجاگر کیے جانے کا امکان ہے،نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز فورم پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور داعش کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا بھر کیلئے تشویش کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے۔

    نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، معاشی خوشحالی کیلئے پاکستان کے پڑوس میں امن اور استحکام بہت ضروری ہے پاکستانی عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کرلیں گے، نگران حکومت کا مینڈیٹ آزاد اور شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے، مستحکم اور جمہوری پاکستان ہماری ترجیح ہے، حکومت میں پاکستانیوں کی مکمل نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

  • ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

    ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

    واشنگٹن: امریکا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگانے کے معاملے پر کینیڈا کے ساتھ کسی بھی کشیدگی کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی: امریکا کےقومی سلامتی کےمشیرجیک سلیوان نے واضح کیا کہ بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات پر تشویش ہے تاہم تشویش کے باوجود امریکا اور کنیڈا کے درمیان اس معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے امریکا نے بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اعلیٰ ترین سطح پراٹھایا ہے، امریکا چاہتا ہےکہ تحقیقات آگے بڑھے اور قتل میں ملوث افراد انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں-

    جیک سلیوان نے واضح کیا کہ اس معاملے میں امریکا کی دلچسپی صرف اس لیے ختم نہیں ہوجائے گی کہ یہ بھارت سے جڑا ہے جس سے امریکا اپنا قریبی تعلق چاہتا ہے تاہم یہ ایک ایسی بات ہے جو امریکا انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اورخواہ کوئی بھی ملک ہو، ایسے عمل پر کوئی استشنیٰ نہیں دیا جا سکتا اس معاملے میں امریکا اور کینیڈا کے درمیان دوری پیدا کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

    بھارت میں کینیڈین ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

    اس سے قبل امریکا نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر کینیڈا کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کو کینیڈا سے تعاون کرنا چاہیے امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، امریکا ان تمام اقدامات کی حمایت کرے گا جس سے اس واقعے کی سچائی تک پہنچا جاسکے۔

    میپ میں غلط راستہ بتانے پر گوگل پر مقدمہ درج

  • میپ میں غلط راستہ بتانے پر گوگل پر مقدمہ درج

    میپ میں غلط راستہ بتانے پر گوگل پر مقدمہ درج

    شمالی کیرولائنا کے ایک شخص کے اہل خانہ نے گوگل میپس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کار پُل سے نیچے گرنے کے باعث اُس کی ہلاکت پرٹیکنالوجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکوری میں ایک گاڑی پُل پر جاتے وقت کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 بچیوں کے والد فِل پیکسن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کا ذمہ دار متوفی کی بیوہ نے گوگل کو ٹھہرایا ہے،ویک کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں منگل کے روز دائر مقدمے کے مطابق 30 ستمبر 2022 کو فلپ پیکسن اپنی جیپ گلیڈی ایٹرز کے ہکوری میں سنو کریک میں گرنے سے ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

    47 سالہ فِل پیکسن شمالی کیرولائنا میں ایک دوست کے گھر اپنی 9 سالہ بیٹی کی سالگرہ پارٹی سے رات کے وقت شدید بارش میں واپس آرہے تھےاندھیرا ہونے کی وجہ سے فِل پیکسن نے اپنے فون پر گوگل میپس کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 4.3 میل دور 10 منٹ کے فاصلے پر اپنے گھر تک GPS ہدایات آن کردیں۔ تاہم جی پی ایس انہیں اسنو کریک پُل پر لے گیا جو 2013 میں جزوی طور پر ڈھے گیا تھا۔

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

    جیسے ہی وہ پُل پر آئے پیکسن کی جیپ گلیڈی ایٹر سڑک سے 20 فٹ نیچے کھائی میں جا گری شمالی کیرولائنا کے سیکورٹی حکام نے کہا کہ عام طور پر ڈرائیوروں کو پل عبور کرنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگائی جاتی ہیں لیکن کچھ دنوں میں مرمت اور توڑ پھوڑ کے کام کے بعد پُل سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں، مقدمے کے مطابق وہ ایک غیر محفوظ کنارے سے گاڑی چلا کر تقریبا 20 فٹ نیچے گرے۔

    پیکسن کی بیوہ نے اپنے شوہر کی موت کا گوگل کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گوگل کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے یہ مقدمہ 19 ستمبر کو ویک کاؤنٹی کی نارتھ کیرولینا سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، جہاں گوگل کا رجسٹرڈ دفتر بھی موجود ہے۔

    مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ گوگل نے ٹوٹے ہوئے پل کے بارے میں شہریوں کی شکایات کو نظر انداز کیا اور اپنے نقشوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اپریل 2023 تک گوگل میپس نے پل کو قابل گزر راستے کے طور پر دکھایا ہوا ہے۔

    سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

    ان کی اہلیہ الیسیا پیکسن کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں پوچھتی ہیں کہ ان کے والد کی موت کیسے اور کیوں ہوئی اور میں ان الفاظ سے محروم ہوں جو وہ سمجھ سکتی ہیں کیونکہ مجھےبھی سمجھ نہیں آرہی-

    نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ پٹرول نے کہا تھا کہ پل کی دیکھ بھال مقامی یا ریاستی حکام نہیں کرتے تھے اور اصل ڈویلپر کی کمپنی تحلیل ہو گئی تھی۔ مقدمے میں کئی نجی پراپرٹی مینجمنٹ کمپنیوں کا نام لیا گیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پل اور ملحقہ زمین کے ذمہ دار ہیں۔

    مقدمے کے مطابق متعدد افراد نے گوگل میپس کو پل کے گرنے کے بارے میں مطلع کیا تھا اور کمپنی پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے روٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرے۔

    کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

    منگل کو دائر کی گئی عدالتی شکایت میں ہکوری کے ایک اور رہائشی کے ای میل ریکارڈ بھی شامل ہیں جنہوں نے ستمبر 2020 میں نقشے کے ”ایڈٹ کی تجویز“ کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ڈرائیوروں کو منہدم پل پر ہدایت دے رہی ہے۔

    گوگل کی جانب سے نومبر 2020 میں ای میل کی تصدیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کمپنی کو ان کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور وہ تجویز کردہ تبدیلی کا جائزہ لے رہی ہے، لیکن مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل نے مزید کوئی قدم نہیں اٹھایا گوگل کے ترجمان جوز کاسٹانیڈا نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’ہمیں پیکسن خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ہے‘ ہمارا مقصد میپس میں درست روٹنگ معلومات فراہم کرنا ہے اور ہم اس مقدمے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

  • بھارت میں کینیڈین ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

    بھارت میں کینیڈین ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں

    نئی دہلی: بھارت میں کینیڈین ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کینیڈین ہائی کمیشن نے انکشاف کیا کہ اس کے سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ہائی کمیشن میں موجود اسٹاف کو عارضی طور پر کہیں اور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کینیڈا ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ویزا معطلی اور اسٹاف کو موصول دھمکیوں پر بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے،کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے یہ بیان بھارت کے اس فیصلے کے چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا جس میں بھارت نے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے،کانگریس لیڈر

    واضح رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد بھارت نے کینیڈا میں ویزا سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی ہے بی ایل ایس انٹرنیشنل کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بھارتی مشن نے کہا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر21 ستمبر 2023 سے بھارت ویزا سروسز کو غیرمعینہ مدت تک معطل کر رہا ہے بی ایل ایس انٹرنیشنل بھارت میں قائم ایک کمپنی ہے، جو دنیا بھر میں سرکاری اور سفارتی مشنوں کے لیے آن لائن ویزا خدمات پیش کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ پیرکے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے جون میں ہونے والے قتل میں ملوث ہے، جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

  • پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

    دبئی: پاکستانی خاتون نمیرا سلیم اکتوبر 2023 میں خلا تک جانے والی پہلی پاکستانی ہوں گی-

    باغی ٹی وی : امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کا گلیکٹک 04 نامی مشن 5 اکتوبر کو نیو میکسیکو کے اسپیس پورٹ امریکا سے روانہ ہوگا دبئی میں مقیم نمیرا سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو قطب شمالی (2007) اور قطب جنوبی (2008) میں پاکستانی پرچم کو لہرا چکی ہیں۔

    ورجین گلیکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا تھا۔
    https://x.com/namirasalim/status/1703578670181339509?s=20

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

    بعد ازاں اگست میں اس کمپنی نے سیاحوں کے لیے پہلی خلائی پرواز کو خلا میں روانہ کیا تھا، جبکہ ستمبر میں بھی ایک پرواز سیاحوں کو خلا میں لے کر گئی اس کمپنی کے آئندہ مشن میں نمیرا سلیم بھی موجود ہوں گی اس مشن میں نمیرا سلیم سمیت 3 سیاح سفر کریں گے جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی اسپیس کرافٹ کے کیبن میں موجود ہوں گے یہ اس کمپنی کی مجموعی طور پر چوتھی کمرشل خلائی پرواز ہوگی۔

    خیال رہے کہ نمیرا سلیم نے 2006 میں ہی اس سفر کے لیے ٹکٹ بک کرالی تھی اور اب جاکر انہیں خلا میں جانے کاموقع مل رہا ہےجبکہ حکومت پاکستان نے 2006 میں نمیرا سلیم کو پہلی پاکستانی خلا باز قرار دیا تھا اور 2011 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

    پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

  • سندھ کے کچے میں اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کا انکشاف

    سندھ کے کچے میں اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کا انکشاف

    سندھ کے کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کی خبریں پاکستان اور ملک کی فضائی حدود کیلئے شدید نقصان اور مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستانی میڈیا پرسندھ میں کچےکےڈاکوؤں کی سرگرمیوں سےجڑی خبروں میں ملزمان کےپاس اینٹی ائیر کرافٹ میزائلز کی مبینہ موجود گی کےحوالےدیئے گئےان خبروں کو جواز بناکر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نےپاکستانی فضائی حدود میں پروازوں کیلئے ایڈوا ئز ری جاری کی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود کی ایڈوائزری پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپ سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا اور حقائق کے ساتھ ایاسا کو آگاہ کیا کہ ایڈوائزری زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتی، ایاسا کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستانی حدود کی فضائی ایڈوائزری عجلت میں جاری کی گئی-

    عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    ایاسا کی ایڈوائزری میں برطانیہ کی سابقہ ایڈوائزری کا حوالہ دیا گیا تھا جو کہ غلط تھا کیونکہ برطانیہ اپنی ایڈوائزری پہلے ہی واپس لے چکا ہے اور برطانوی فضائی ایڈوائزری کے باوجود برطانیہ سے پروازیں پاکستان آ رہی تھیں ایاسا کی ایڈوائزری پاکستانی ایوی یشن پر انتہائی منفی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جس کیلئے مزید مثبت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

  • ماہرین نے 375 سال بعد ایک گمشدہ براعظم دریافت کرلیا

    ماہرین نے 375 سال بعد ایک گمشدہ براعظم دریافت کرلیا

    جغرافیائی ماہرین نے 375 سال بعد ایک گمشدہ براعظم دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ماہرین کے مطابق یہ جزیرہ کسی وقت میں ایک قدیم سپر براعظم کا حصہ تھا جس میں مغربی انٹارکٹیکا اور مشرقی آسٹریلیا شامل تھےماہرین قیاس آرائیاں کرتےرہے ہیں کہ ماؤری زبان میں زیلینڈیا یا( تی ریو ماوی) کے نام سے جانا جانے والا براعظم تاریخی طور پرخطے پرموجود ہے زیلینڈیا کا سائز 1.89 ملین مربع میل ہے تقریباً 1.89 ملین مربع میل (4.9 ملین مربع کلومیٹر) پرمحیط یہ براعظم جو جگہ جگہ چھپا ہوا تھا، زیادہ تر زیرآب ہے اسے سب سے پہلے 1642 میں ڈچ تاجر اور ملاح ایبل تسمان نے دریافت کیا تھا ، جو ”عظیم جنوبی براعظم“ بے نقاب کرنے کے لئے نکلا تھا ۔

    ایبل تسمان کی ملاقات وہاں موجود ماؤری قبیلے کے لوگوں سے ہوئی جو اس کی وہاں موجودگی سے ناخوش تھے لیکن پھر انہوں نے اسے وہاں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جواس کے لئےکافی حیرت انگیزتھیں ،انہوں نےاسے وہاں موجود مشرق میں ایک بڑے زمینی حصے کے وجود کے بارے میں بھی آگاہ کیا تھا-

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ کراؤن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جی این ایس سائنس کے ماہر ارضیات اینڈی ٹلوچ کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح کسی بہت واضح چیز کو سامنے آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے انھوں نے وضاحت کی کہ یہ براعظم 6560 فٹ (2 کلومیٹر) پانی کے نیچے واقع ہے،اس تحقیق کی قیادت کرنے والے ساتھی نک مورٹیمر نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”بہت اچھا“ تھا اور انہوں نے وضاحت کی کہ اسے دریافت کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا۔

    عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    اس عظیم جنوبی براعظم کے بارے میں رومن دور سے نظریہ سازی کی گئی ہے اور یہاں تک کہ 1600 کی دہائی میں اسے جزوی طور پر دریافت کیا گیا تھا یہ پہلا موقع تھا جب کسی نے پراسرار آٹھویں براعظم کے بارے میں معلومات ریکارڈ کیں،ماہرین ارضیات کو نئے براعظم پر اتفاق کرنے میں بھی طویل عرصہ درکار ہے۔