Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    کرم ایجنسی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا-

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تو ایک ڈیری فارم میں چھپایا گیا بارودی مواد برآمد ہوا، بارودی مواد میں 250 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، بارودی سرنگ اور 8 ریسیور شامل ہے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی ضلع خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لے کر خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد ہوا خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، خودکش حملہ آور، لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا-

    خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

    بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے،کانگریس لیڈر

    سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

  • نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: نیب نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس حوالے سے چیئرمین نیب کی منظوری سے خط بھی لکھ دیا گیا ہےنیب نے اپنے خط میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔

    نیب حکام کے مطابق نیب میں تمام خالی آسامیوں پرفوری تقرریاں کردی جائیں گی، اور ڈپٹی چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹرجنرل کے عہدوں پرمستقل افسران کا تقررکردیا جائے گا، حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے۔

    آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے،جج احتساب عدالت

    واضح رہے کہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کوکالعدم دےدیا تھا،سپریم کورٹ کے احکامات کےبعد نیب عدالتوں میں آصف زرداری، یوسف رضاگیلانی، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عاصم حسین، مصطفی کمال کے کیسز سمیت متعدد کیسز واپس آگئے ہیں نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں80 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کی ہے۔

    آصف علی زرداری، نواز شریف، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی سمیت 80 نیب کیسز …

    نیب نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس کھولنے کی درخواست دائر کی ہےسابق آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں جبکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا، اس کے علاوہ مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیسز بھی بحال کر دیے گئے ہیں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھل گیا ہے، جب کہ ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں کرپشن کیسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

  • عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروائے جائیں گے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کی جائے گی جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبرکو شائع کی جائے گی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہونے کے 54 روز بعد عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے-

    چیف جسٹس کا وکیل پر جرمانہ عائد،رقم خیرتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش …

    قبل ازیں گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر تک مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتخابات سے متعلق مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیاں مکمل کرکے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا ،اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بھی الیکشن کے اس فیصلے کی تائید جب کہ پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کی مخالفت کی تھی۔

    دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں-

    آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے،جج احتساب عدالت

    ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کا واولا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے۔

    آڈیو لیک کیس:بشری بی بی نے ایف آئی اے تحقیقات کےخلاف متفرق درخواست دائرکردی

  • بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے،کانگریس لیڈر

    بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے،کانگریس لیڈر

    نئی دہلی: بھارتی آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ارکان پارلیمنٹ میں تقسیم کی گئی آئین کی انگریزی کاپیوں میں الفاظ "سوشلسٹ، سیکولر” کی عدم موجودگی نے خصوصی اجلاس کے باضابطہ طور پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہونے کے ایک دن بعد ایک بڑے تنازع کو جنم دیا ہے-

    پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر ارکان پارلیمنٹ کو آئین کی کاپیاں دی گئی تھیں اس حوالے سے وزیر قانون ارجن میگھوال کا دعویٰ ہے کہ ان کاپیوں میں آئین کی تمہید کا "اصل ورژن” دیا گیا، جب آئین وجود میں آیا تو اس میں سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ نہیں تھے سوشلسٹ اور سکیولر کے الفاظ بھارتی آئین میں 1976 میں 42 ویں ترمیم میں شامل کیے گئے۔

    سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس تبصرے نے مزید مظاہروں کو ہوا دی کیونکہ اپوزیشن نے حکومت پر مناسب عمل کی پیروی کیے بغیر ایک بڑی تبدیلی میں چھپنے کا الزام لگایا بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی انگریزی کاپی سے سولشسٹ اور سیکولر کے الفاظ ہٹانے کو آئین پر حملہ قرار دیا ہے-

    کانگریس رہنما ادھیر رنجن کا کہنا ہے کہ بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے، حکمران جماعت بھاریہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کی نیت مشکوک ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ الفاظ 1976 میں ترمیم کے بعد شامل کیے گئے تھے، لیکن اگر کوئی آج ہمیں آئین دیتا ہے اور اس کے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے، ان کی نیت مشکوک ہے، یہ ہوشیاری سے کیا گیا ہے ایک سنگین معاملہ ہے اور ہم اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر مسٹر چودھری نے مزید کہا کہ مجھے ان کی نیتوں پر شک ہے کیونکہ ان کا دل اس پر صاف نہیں لگتاسی پی آئی-ایم کے بنوئے وسام نے اس غلطی کو ایک "جرم” قرار دیا۔

    واضح رہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سکیولر ریاست ہونے کا دعویدار ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کی متعدد رپورٹس میں بھارتی دعوؤں کی قلعی کھل چکی ہے بھارت میں اقلیتوں کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے اور بھارت ایک ہندوتوانہ اسٹیٹ بن کر رہ گئی ہے۔

    کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

  • سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

    سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

    کراچی: سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا،محکمہ اینٹی کرپشن نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردیں-

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے اسمال ڈیمز پراجیکٹ شروع کیا گیا، جس کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران مقرر کئے گئے گزشتہ 15 سال سے چھوٹے ڈیم بنانے کے نام پر اربوں روپے جاری ہوچکے، جن کا نہ کوئی آڈٹ ہوا اور نہ کوئی تحقیقات کی گئیں کہ یہ پیسے کہاں خرچ ہوئےمحکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سیکریٹری آبپاشی کو خط لکھ دیا اور ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی،اور 12 نکات پر مشتمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ تفصیلات فراہم نہ کرنے کی صورت میں اینٹی کرپشن رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

    محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسمال ڈیمز حیدر علی خواجہ کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ خاص طور پر سال 2022 – 2023 میں ملنے والے بجٹ اور اخراجات کے متعلق آگاہ کیا جائے، ٹینڈرز، ٹھیکیداروں کی فہرست، سپرا ویب سائٹ پر جاری کئے گئے تمام ٹھیکوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، محکمہ اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل افسر سے ریکارڈ کی انسپیکشن کرائی جائے گی-

    سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

  • معروف ادیبہ، شاعرہ اورمصورہ شائستہ مفتی

    معروف ادیبہ، شاعرہ اورمصورہ شائستہ مفتی

    دل میں طوفاں سے الجھنے کا سمایا سودا
    ڈوب جائے نہ کہیں اپنا ہی گھر پانی میں

    شائستہ مفتی

    معروف ادیبہ، شاعرہ اور مصورہ شائستہ مفتی صاحبہ کے اجداد کا تعلق میرٹھ سے تھا بچپن میں ان کے دادا ڈاکٹر مقرب حسین مفتی نے ان کے ادبی ذوق کے آبیاری کی گھر میں ادبی اور علمی ماحول تھا بچپن سے ہی ان کو لکھنے پڑھنے کا شوق رہا پہلی کہانی 11 برس کی عمر میں بچوں کے ایک رسالے میں چھپی تھی بائیوکیمسٹری میں ماسٹرز کی ڈگری لی شہید حکیم محمد سعید کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے، ان کے قائم کردہ تعلیمی ادراے سے کافی عرصہ وابستہ رہیں ان کی 3 کتابیں چھپ چکی ہیں۔ 2 کتب شاعری کی ہیں: ’ہوا کے ہاتھ‘ اور محبتوں کے شہر میں‘ ’تیسری کتاب‘ ’چاک اور چراغ‘ افسانوں کا مجموعہ ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    اجنبی شہر میں الفت کی نظر کو ترسے
    شام ڈھل جائے تو رہ گیر بھی گھر کو ترسے

    خالی جھولی لیے پھرتا ہے جو ایوانوں میں
    میرا شفاف ہنر عرض ہنر کو ترسے

    جس جگہ ہم نے جلائے تھے وفاؤں کے دیئے
    پھر اسی گاہ پہ دل دار نظر کو ترسے

    میری بے خواب نگاہیں ہیں سمندر شب ہے
    وقت تھم تھم کے جو گزرے ہے سحر کو ترسے

    جانے ہم کس سے مخاطب ہیں بھری محفل میں
    بات دل میں جو نہ اترے ہے اثر کو ترسے

    کتنے موسم ہیں کہ چپ چاپ گزر جاتے ہیں
    تیرے آنے کا دلاسہ ہے خبر کو ترسے

    شبنمی راکھ بچھی ہے مرے ارمانوں کی
    نقش پا تیرے کسی خاک بسر کو ترسے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    لکھے ہوئے الفاظ میں تاثیر نہیں ہے
    دل پر جو کسی عشق کی تحریر نہیں ہے

    اس زیست کے ہر موڑ پہ لڑنی ہے مجھے جنگ
    قرطاس و قلم ہیں کوئی شمشیر نہیں ہے

    ممکن ہی نہیں تھا تجھے آواز لگاتے
    ہے عشق کی روداد پہ تشہیر نہیں ہے

    دنیا میں وفا ڈھونڈنے نکلے تھے ندارد
    اک بوجھ ہے دل پر مرے شہتیر نہیں ہے

    لمحے میں پلٹ دیں گے زمانے کو تمہارے
    ہے عہد ہنر جان یہ تسخیر نہیں ہے

    پیوست ہیں اس گھر سے بہت آپ کی یادیں
    گزرے ہوئے لمحات ہیں زنجیر نہیں ہے

    چپ چاپ بہت دیر سے پھرتے ہیں گریزاں
    دنیا میں کوئی آپ سا دلگیر نہیں ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    ان سے ملنے کا ارادہ ہے قضا سے پہلے
    کیوں نہ دل کھول کے جی لوں میں سزا سے پہلے

    اس حوالے سے ہی شاید اسے پہچان سکوں
    خود کو پہچان لوں گر اپنے خدا سے پہلے

    زرد موسم کی تھی تمثیل مری آنکھوں میں
    رنگ کچھ اور بھی گزرے ہیں خلا سے پہلے

    وقت معدوم ہے اور دہر کے انداز جدا
    کچھ بھی ممکن ہے مقدر میں قضا سے پہلے

    تیری محفل کی طرف لوٹ کے جاؤں کیسے
    پوچھ تو لوں دل آشفتہ ادا سے پہلے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آنکھ یوں ڈوب کے ابھری ہے تری یادوں سے
    جس طرح کوئی بسایا ہو نگر پانی میں

    دستکیں دے رہا ہے دل پہ کوئی
    کس کا آیا پیام رہنے دے

    تیرے خط جلاتے ہی لکھ رہی ہوں کیا کیا کچھ
    حرف کو مٹانے کا دکھ سبھی کو ہوتا ہے

    روز و شب کی چکی میں پس کے رہ گئے ورنہ
    آ گیا تھا چوکھٹ تک پھر وصال کا موسم

    کیسے اس خواب کو ٹوٹا ہوا دیکھے گی سحر
    شوق کے دیپ بجھا دوں میں جفا سے پہلے

  • سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکی طرف پیش رفت ہو رہی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جا رہے ہیں، اسرائیل سے سعودی عرب کا فی الحال کوئی تعلق نہیں ہے مسئلہ فلسطین اہم ہے اسے دو طرفہ تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں کے دوران حل ہونا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    امریکی ثالثی میں مذاکرات کے معطلی کی تردید کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کےتناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان کاکہنا تھا کہ ہمارے لیے فلسطین کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ہم پہلےاس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس پر کیا ہو سکتا ہے انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ہم کسی ایسے مقام تک ضرور پہنچیں گے جس سے فلسطینوں کیلئے زندگی کی مشکلات کچھ کم ہوں گی۔

    سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

    محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا، ایران کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ جو ملک بھی جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے اور باقی دنیا کے ساتھ متصادم ہوگا جوہری ہتھیار حاصل کرنا بیکار ہے کیونکہ اسے استعمال نہیں کیا جائے گا دنیا ایک نئے ہیروشیما کو برداشت نہیں کرسکتی،سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی اور غیر ملکی کمپنیاں آئیں اور مشرق وسطیٰ میں محفوظ ماحول میں سرمایہ کاری کریں۔ سعودی عرب امریکا سے ہتھیار خریدنے والے 5 بڑے ممالک میں شامل ہے۔

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ

    دوسری جانب نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ بائیڈن کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن قائم کر سکتے ہیں۔

  • سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ

    سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں برقع پہننے پر پابندی کو حتمی قانونی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی ایوان زیریں میں قانون کی منظوری کے لئے 151 ووٹ ڈالے جب کہ اس کے خلاف صرف 29 ووٹ کاسٹ کیے گئے برقع اور نقاب پر پابندی کا قانون سوئٹرلینڈ کا ایوان بالا پہلے ہی منظور کر چکا ہے، اسے دائیں بازو کی عوامیت پسند سوئس پیپلز پارٹی نے آگے بڑھایا،یہ اقدام دو سال قبل ملک بھر میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد اٹھایا گیا تھا جس میں سوئس ووٹرز نے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

    ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد پارلیمنٹ نے اس پابندی کو وفاقی قانون میں تبدیل کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار فرانک (تقریباً 1100 ڈالر) تک کا جرمانہ عائد ہوگا سوئٹزرلینڈ کے کچھ حصوں بشمول جنوبی ٹکینو اور شمالی سینٹ گیلن میں پہلے ہی اسی طرح کے قوانین موجود ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ کے علاوہ بیلجیئم اور فرانس جیسے ممالک بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھا چکے ہیں۔

    کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

    دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ نے اسلامی لباس کوڈ کی خلاف ورزی پر 10 سال تک کی قید کی سزاؤں کا قانون منظور کرلیا ایران کی اسمبلی نے “حجاب اور عفت کی ثقافت کی حمایت” بل کو 3 سال کی آزمائشی مدت کے لیے منظور کرلیا جس کے بعد یہ بل گارڈین کونسل کے پاس توثیق کے لیے بھیج دیا گیا۔

    اس بل کے تحت اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 5 سے 10 سال تک قید، جرمانے اور دیگر سخت سزائیں دی جا سکیں گی خواتین کے لی اسلامی ڈریس کوڈ میں سر کو مکمل طور پر ڈھانپنا کہ بال اور گردن نظر نہ آئیں، لازمی ہےاس بل پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے جگہ جگہ سی سی ٹی وی فوٹیجز نصب کیے گئے اور انھیں ایک مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔

    چیف جسٹس کا وکیل پر جرمانہ عائد،رقم خیرتی ادارے میں جمع کرا کے رسید پیش …

    یہ بل مہسا امینی نامی 22 سالہ کرد لڑکی کی پولیس کی زیر حراست ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد متعارف کرایا گیا ہے ان مظاہروں میں خواتین نے حجاب کی خلاف ورزی کی اور اپنے بال کاٹے تھے۔

    یاد رہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ہی ایران میں خواتین کے لیے سر اور گردن کو ڈھانپنے والے اسکارف پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی اجازت مل …

  • سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

    سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

    نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : نیو یارک میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے ترقی پذیر ملکوں کو مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے مسائل سے نجات اور مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ توانائی کی کمی و دیگر مسائل ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار روک رہے ہیں معاشی رقوم کی ترسیل بہتر ہو تو ایس ڈی جی میں بہتری آسکتی ہے، ایس ڈی جی پر مستند پروگرامز کو ترقی پذیر ممالک کے لئے آگے لانا ہوگا۔

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں ہونے والے موسمیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قرآن مجید کی سورہ یونس آیت نمبر 14 کی آیات کا حوالہ دیا،نگراں وزیراعظم نے آیت کا ترجمہ کیا "پھر ہم نے تم کو ان کے بعد زمین میں نائب بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو”،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ اسلام ہم پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ ہم ماحول کی حفاظت کریں اور حکم الٰہی کے مطابق اس کا تحفظ کریں۔
    https://x.com/anwaar_kakar/status/1704696705235456334?s=20

    کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

  • سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    بھارتی پنجاب کی پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس کے ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات 21 ستمبر کو ریاست کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے صبح 7 بجے شروع کیے جانے والے یہ چھاپے دوپہر 2 بجے تک جاری رہیں گےحکام کے مطابق انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں آپریشن کی رپورٹ آج شام 5 بجے تک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کو پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گینگسٹر گولڈی برار نے بھارت میں حکام کو گمراہ کرنے کے بعد کینیڈا اور امریکہ میں پناہ لی جبکہ اس کے ساتھی بھارت میں ہی موجود ہیں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گولڈی برارکے خلاف غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت معاملہ درج کیا تھا ملزم کے خلاف پنجاب میں کئی دیگر مقدمات بھی زیرالتوا ہیں۔

    اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    تفتیشی ایجنسی نے بدھ کے روز تصاویر کے ساتھ 54 لوگوں کی دو فہرستیں جاری کیں جو گزشتہ سال درج کیے جانے والے دو مقدمات کی جانچ میں مطلوب ہیں ان میں گولڈی برار، لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی اور ارشدیپ سنگھ گل سمیت کئی مطلوب گینگسٹر شامل ہیں فہرستوں میں سے ایک میں 11 اور دوسرے میں 43 افراد کے نام شامل ہیں، جسے این آئی اے نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ