Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سوات اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 جب کہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

  • اسحاق ڈارکی چینی سفارت خانے کےچارج  سے ملاقات

    اسحاق ڈارکی چینی سفارت خانے کےچارج سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو کو آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان اسٹاف لیول کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق چائنیزسفارت خانے میں چارج ڈی افیئرز مس پینگ چنکسو نے پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی،ملاقات کیلئے وزارت خزانہ آمد پر اسحاق ڈار نے چائنیز سفارت خانے کی چارج ڈی افیئر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تاریخی دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔

    واٹس ایپ نے بھارت میں مزید 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی


    وزیر خزانہ نے چارج ڈی افیئرز کو آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاف لیول کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے حکومت کس طرح اس معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور معیشت کو ترقی کی طرف لےجانے کےلیےاقدامات کر رہی ہےمزید برآں انہوں نے متعدد محاذوں پرپاکستان کےلیےچین کی حمایت کوسراہا بالخصوص گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان کے ساتھ چینی مالیاتی اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

    پاکستان کو قرض کی منظوری،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے …

    پینگ چنکسو نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کے بارے میں جذبات کا اظہار کیااور مشکل معاشی حالات کے باوجود ملک میں معاشی استحکام بحال کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو بھی سراہا انہوں نے وزیر خزانہ کو مزید یقین دلایاکہ چینی حکومت پاکستان کی حمایت جاری رکھےگی دونوں فریقوں نے اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے لیے دستیاب مختلف وسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ تعاون کو بے مثال سطح تک فروغ دیا جا سکے یقین دہانی کروائی ہے کہ چینی حکومت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی۔

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

  • واٹس ایپ نے  بھارت میں مزید 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

    واٹس ایپ نے بھارت میں مزید 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

    میٹا کی زیرملکیت مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بھارت میں 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی۔

    واٹس ایپ نے ایڈوانس آئی ٹی 2021 کے تحت بھارت میں 65 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے، یہ پابندی واٹس ایپ کو بھارتی صارفین کی جانب سے موصول شکایات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے خدشات کو دور کرنے کی ایک شکایاتی کمیٹی(GAC) کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا صارفین کے انٹرنیٹ پر شیئر کیے گئے مواد اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے، بھارتی حکام اس حوالے سے ماہانہ رپورٹ بھی شائع کرتے ہیں۔

    پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کتنے ممالک کا سفر ممکن؟

    زی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ کارروائی نئے آئی ٹی رولز 2021 کے مطابق تھی۔ مجموعی طور پر ممنوعہ اکاؤنٹس میں سے 2.42 ملین کو ملک سے کسی بھی صارف کی رپورٹس موصول ہونے سے پہلے ہی فعال طور پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس میں سے 24 لاکھ اکاؤنٹس کو صارفین کی جانب سے موصول شکایت کے بغیر ہی بند کردیا گیا، مئی کے مہینے میں واٹس ایپ کو بھارتی صارفین کی جانب سے اکاؤنٹس بند کرنے سمیت 3912 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 297 پرکارروائی کی گئی۔

    سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا پھیلانے والی 19ویب سائٹس کی نشاندہی

    واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں ایک ماہ کے دوران لاکھوں اکاؤنٹس پر پابندی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل اپریل میں بھی واٹس ایپ نے بھارت میں 74 لاکھ اکاؤنٹس بند کیے تھے،بھارت میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہے، اس لحاظ سے واٹس ایپ بھارت کی ایک مقبول ترین میسیجنگ/کالنگ ایپ ہے۔

  • پاکستان کو قرض کی منظوری،آئی ایم ایف  کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

    پاکستان کو قرض کی منظوری،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا

    پاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائےگی پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک (1.1) ارب دس کروڑ ڈالر ہوگا۔

    آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا جس سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھائےگا ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکےگی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنےگا جس سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائےگا۔

    ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    واضح رہےکہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہےیہ تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو بلائے جانے کی پہلے ہی تصدیق کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط تسلیم کرلی،پاکستان کو آئندہ مالی سال کے لیے 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل گیس کی قیمت فروخت میں 45 تا 50 فیصد اور بجلی کےنرخ میں ساڑھے3 سے 4 روپےفی یونٹ تک اضافہ کرنا ہوگا۔

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

  • ڈالر کے بعد  سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    کراچی:ڈالر کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی کئی ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت 8 ہزار روپے تک کم ہوگئی ہے اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے ذرائع صرافہ مارکیٹ کے مطابق تعطیلات سے قبل سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعدڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈکی گئی، آج پیر کو پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت اوپن مارکیٹ میں 284 روپے پر آگئی ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 889 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی اسٹینڈ بائے اریجمنٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا-

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

  • آٹھویں جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

    آٹھویں جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

    بھارتی ریاست آسام میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس نے آٹھویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہےپولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کمروپ ضلع کے علاقے گووہاٹی کے سونا پور میں پیش آیا جہاں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے دریا میں پھینکا گیا اور اس کی لاش دریا سے برآمد ہوئی۔

    پولیس کے مطابق لڑکی گزشتہ پیر کو موبائل چارج کرانے کا بول کر گھر سے گئی اور لاپتا ہوگئی جس کے بعد اس کی لاش سوناپور میں دریا سے برآمد ہوئی اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جو رکشہ ڈرائیور ہے جب کہ اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

    شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی

    آٹھویں کلاس کی طالبہ گزشتہ پیر کو اپنا فون ری چارج کرنے کے لیے موبائل شاپ گئی تھی۔ بعد میں لڑکی لاپتہ ہوگئی۔ خاندان کی شکایت کے بعد پولیس کی جانچ کے بعد جمعہ کو سوناپور میں دیگرو ندی میں طالب علم کی لاش ملی۔

    پولیس نے مزید تفتیش میں ملزم آٹو رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اس دوران مقامی باشندوں نے سونا پور پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور پھانسی کا مطالبہ کیا۔

    فرانس میں 17 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد فسادات میں اضافہ

    دوسری جانب پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کرلیا،درج مقدمہ میں کہا گیا کہ لاہور سے اسلام آباد آئی تو ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا،واپس لاہور گئی تو ملزم نے دوبارہ شادی کا کہہ کربلایا، ملزم قیمتی موبائل فون، نقدی اور کپڑوں بھرا بیگ بھی چھین کر فرار ہوگیا اسلام آباد پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی-

    صحرائے تھر ، بارشیں سانپ نکل آئے،3 دن میں‌25 سے زائد افراد کو سانپوں نے …

  • ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

    اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈکی گئی، آج پیر کو پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت اوپن مارکیٹ میں 284 روپے پر آگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 889 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی اسٹینڈ بائے اریجمنٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا-

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 400 پوائنٹس کے تاریخی اضافے کے بعد 43 ہزار 853 پر آ گیا ہے۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2 ہزار 231 پوائنٹس کے غیرمعمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کے آغاز پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارک دی اور کہا کہ الحمدللہ، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہےشدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، قوم کو مبارک ہو،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے اور 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا تیزی سے اعتماد بحال ہو رہا ہے خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے قائد محمد نوازشریف نے معاشی ترقی، مہنگائی میں کمی اور پاکستان کی تعمیر وترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا، وہیں سے پھر دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ہماری مسلسل محنت اور درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں-

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

  • آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط تسلیم کرلی،پاکستان کو آئندہ مالی سال کے لیے 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل گیس کی قیمت فروخت میں 45 تا 50 فیصد اور بجلی کےنرخ میں ساڑھے3 سے 4 روپےفی یونٹ تک اضافہ کرنا ہوگا۔

    اوگرا نے گزشتہ 2 جون کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمت میں 50 فیصد اضافے (415 روپے 11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو) کا اعلان کیا تھا جس سے قیمت بڑھ کر 1238.68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جب کہ سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی ایل) کے صارفین کے لیے قیمت میں 45 فیصد اضافہ (417.23) فی ایم ایم بی ٹی یو طے کیا گیا۔

    پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کتنے ممالک کا سفر ممکن؟

    تاہم حکومت کی جانب سے اس اضافے کی توثیق ابھی باقی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کو اب بھی 560 ارب 37 کروڑ روپے سے زائدخسارے کا سامنا ہے، توقع ہے حکومت اپنی گزشتہ پالیسی کوجاری رکھتے ہوئے زیادہ گیس استعمال کرنےو الے صارفین کوزیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی جس کا یکم جولائی سے اطلاق طے ہے۔

    وزارت توانائی کے اعلیٰ افسرکے مطابق قیمتیں بڑھانے سے اسٹاف سطح پر آئی ایم ایف سے متفقہ تین ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی راہ ہموار ہوگی مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 4300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں 1700 ارب روپے تیل و گیس اور 2600 ارب روپے بجلی کے شعبے کے ہیں۔

    آئی ایم ایف کی شرط پر نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا اعلان جلد متوقع ہے تاہم ٹیرف میں پریشان کن بات بیس ٹیرف میں استعدادی چارجز میں گزشتہ مالی سال کے 57 کے مقابلے میں 63 فیصد اضافہ ہے۔ اس طرح صارفین پر اس مد میں 1.3 سے 1.5 ٹریلین روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

    دوسری جانب آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی عید کی تعطیلات کے بعد اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 889 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی اسٹینڈ بائے اریجمنٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 231 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے پر کھلی ہے۔ آج کا دن ہنڈریڈ انڈیکس کے ریکارڈ ساز اضافے کا دن ہو سکتا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 400 پوائنٹس کے تاریخی اضافے کے بعد 43 ہزار 853 پر آ گیا ہے۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

  • پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کتنے ممالک کا سفر ممکن؟

    پاکستانی پاسپورٹ پر بغیر ویزہ کتنے ممالک کا سفر ممکن؟

    ویسے پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان سمیت دیگر تین ممالک سے بہتر تصور کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسے ملک بھی ہیں جہاں آپ بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔

    ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ یافتہ شہری دنیا کے 11 ممالک و ریاستوں کا ویزا حاصل کئے بغیر سفر کر سکتے ہیں ان ممالک و ریاستوں میں باربادوس، کُک آئلینڈ، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرو نیشیا، مونٹسیرٹ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں اس کے علاوہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے قطر، صومالیا، مالدیپ، سینیگل، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21 ممالک میں آمد پرویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز (ای ٹی اے) حاصل کرسکتے ہیں۔

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے مندرجہ ذیل 1 ممالک کا دورہ کرنے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (eTA) حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ایک eTA ایک ڈیجیٹل سفری دستاویز ہے جو اہل مسافروں کے لیے درکار ہے جو کسی مخصوص ملک کے لیے ویزا سے مستثنیٰ ہیں، اور اسے سفر سے پہلے آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    ای ویزا حاصل کرنے کے عمل میں عام طور پر آن لائن فارم پُر کرنا، ذاتی اور پاسپورٹ کی معلومات فراہم کرنا، ضروری دستاویزات (جیسے پاسپورٹ کے سائز کی تصویر) اپ لوڈ کرنا اور ویزا فیس کی ادائیگی شامل ہوتی ہے۔ درخواست کا جائزہ لینے اور منظور ہونے کے بعد، ای ویزا درخواست دہندہ کو، عام طور پر ای میل کے ذریعے، پی ڈی ایف یا دیگر الیکٹرانک فارمیٹ میں بھیجا جاتا ہے۔ مسافر کو سفر کے دوران اپنے ساتھ لے جانے کے لیے ایک کاپی پرنٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ای ویزا کے تقاضے مسافر کی قومیت اور منزل کے ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے اپنے منزل مقصود ملک کے لیے مخصوص ویزا کی ضروریات کو چیک کرنا ضروری ہے-

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا ،کہ بات کچھ بھی نہ تھی …

  • ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

    ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے اور کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رات گئے لاہور میں اکبرچوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اورکام کی رفتار کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ،کلمہ چوک انڈرپاس میں بارش کا پانی جمع ہونے کی رپورٹ ملنے پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے، صرف نجی اسپتال میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا،ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہورہے،کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا، امید ہے جو ٹارگٹ رکھا ہوا ہے یہ منصوبہ اس پر مکمل ہوگا۔

    عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر اورنگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا تھا کہ صحت سہولت کارڈ کا نام بدلتا رہا، لوگ اس کارڈ پر ارب پتی بن گئے اور اتنے اسٹنٹ ڈالے گئے کہ ملک سے اسٹنٹ ختم ہوگئے،صحت کارڈ ایک اچھا مثبت قدم تھااسے بند نہیں کیا جا رہا اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورسوشل ویلفیئر سےرجسٹرڈ غریب افراد صحت کی سہولت حاصل کرسکیں گے،جونیئرز ڈاکٹرز نے پرائیوٹ اسپتالوں میں آپریشن کیے، 50 فیصد نارمل ڈلیوری کے سی سیکشن ہوئے۔

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    عامر میر کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اسکیم نواز شریف کے دور 2015 میں غریبوں کے لیے تھی، اس دور میں ہیلتھ کارڈ پر آپریشن کیلئے 3 لاکھ حد رکھی گئی تھی،ابق حکومت نے ہیلتھ کارڈ پر400 ارب روپےمختص کیےایک مافیہ بنا پرائیوٹ اسپتالوں کےساتھ کمیشن طے ہوئے، دھڑا دھڑ مریضوں کو پرائیوٹ اسپتالوں میں آپریشن کیلئے بھیجا گیااور خوب پیسا کمایا گیا، سابق حکومت کے صحت کارڈ پرپرائیوٹ اسپتا لوں کے 100، 100 ارب روپے کے بل بنے پڑے ہیں، صحت سہولت کارڈ سے متعلق خبروں سے غلط تاثر پیدا ہورہا ہے، اب یہ سہولت ان لوگوں کے لیے ہوگی جو افورڈ نہیں کرسکتے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت