Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا

    عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لے لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کا حکم امتناع واپس لے لیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔

    جسٹس انوار حسین نے چئیرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے مقدمے کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی طرز کی درخواستیں جسٹس شاہد کریم کے پاس زیرِ سماعت ہیں، اس درخواست کو بھی ان کے پاس سماعت کے لیے بھجوا دیا جائے جسٹس شاہد کریم نے اس قسم کی درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا، حکم امتناعی کو واپس لیا جائے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    درخواست گزار ملک ذوالفقار کی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا، پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے نیابورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلےآنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔

    برٹش پاکستانیوں پر تنقید ،برطانوی وزیر داخلہ مضبوط حمایت کھو بیٹھیں

  • مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 8 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، لسبیلہ ،ڈی آئی خان، ملتان، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور حیدر آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےشدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    مون سون بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خطرہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کونقصان پہنچ سکتا ہے ،اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے خدشےکے پیش نظر سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز وسط جولائی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جاسکے گی،کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کا زور آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی، کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری اور میرے وفد کی میزبانی کرنے پر وزیر خارجہ حیاشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں یہ میرا جاپان اور اس خوبصورت شہر ٹوکیو کا پہلا دورہ ہے پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست ہیں اور گہرے روابط پر مبنی ایک خاص تعلق کا اشتراک کرتے ہیں پاکستانی عوام جاپان اور جاپانی عوام کے لیے گرمجوشی اور پیار کے گہرے جذبات رکھتے ہیں ضرورت کے وقت ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ہم جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،پچھلے سال، ہم نے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے تعلقات میں نئی ​​توانائی اور ولولہ دیکھا ہے مجھے آسیان علاقائی فورم (ARF) کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر 4 اگست 2022 کو کمبوڈیا کے نوم پینہ میں وزیر حیاشی سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ، میں نے آج صبح اپنے جاپانی ہم منصب کیساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت کی کہ کس طرح دونوں ممالک ہمارے باہمی تعاون کو مزید گہرا کر سکتے ہیں ، ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے، آئی ٹی، دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،سیاحت اور زراعت جیسے شعبوں میں اپنے باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے مشترکہ طور پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کیلیے ملکرکام کرنےپراتفاق کیا ہے ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں شمسی توانائی، صاف پانی کی فراہمی گھروں کی تعمیر کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ، دونوں فریقوں نے ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان میں جاپانی زبان کے لیے لینگویج سکل اسسمنٹ ٹیسٹ کرانے پر اتفاق کیا ہے ہم نے جاپان میں نوجوان پاکستانی ہنر مند انسانی وسائل کی درآمد اور ان کی زبان کی تربیت کو تعاون کا ایک اہم شعبہ قرار دیا ہے . ہم نے پاکستان میں جاپانی اداروں کی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی غور کیا ، اپنے دورے کے دوران، میں اپنی مصروفیات کو مزید وسعت دینے کے لیے نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات کروں گا ،میرا ماننا ہے کہ دونوں فریقوں کو مثبت بات چیت کو مزید آگے بڑھانے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لیے ہر سطح پر مصروف رہنے کی ضرورت ہے ، میں اپنے جاپانی ہم منصب کی مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتا ہوں

    برٹش پاکستانیوں پر تنقید ،برطانوی وزیر داخلہ مضبوط حمایت کھو بیٹھیں

    اس سے قبل بلاول بھٹو نے جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو ہوئی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے پاس باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے-

    قرآن پاک کی بےحرمتی،سویڈن حکومت نے مذمتی بیان جاری کر دیا

  • ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا ،کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا ،کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا
    کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ناصر زیدی

    3 جولائی 2020: یوم وفات

    اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب، مصنف اور کالم نگار سید ناصر زیدی 8 اپریل 1943ء کو مظفر نگر (یوپی) میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ ہجرت کر کے لاہور پاکستان میں آ کر آباد ہوئے ۔ لاہور میں تعلیم وتربیت پائی۔ بی اے لاہور سے کیا۔ لاہور ہی میں ان کا ذوق شعری روزہ ’’حمایت اسلام‘‘ سے کالم نویسی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصہ روزنامہ ’’امروز‘‘ میں سامع بصری، کے قلمی نام سے لکھتے رہے۔ پندرہ روزہ ’’آہنگ‘‘ کراچی میں لاہور کی ادبی ڈائری بھی لکھتے رہے۔

    ماہ نامہ ’’ادب لطیف‘‘ کے علاوہ متعدد ادبی و نیم ادبی رسائل کے ایڈیٹر رہے۔ کئی وزرائے اعظم کے اسپیچ رائٹر رہے۔ چند برس سے لاہور میں مقیم تھے اور مختلف اخبارات میں کالم لکھ رہے تھے ۔ روزنامہ پاکستان میں باد شمال کے عنوان سے کالم لکھتے رہے، آپ ماہنامہ "ادب لطیف” کے مدیر بھی تھے.ادبِ لطیف کے علاوہ ماہانہ شائع ہونے والے شمع، بانو، آئینہ، بچوں کی دنیا، امنگ، رنگ و بیاں اور اخبار مصنفین جیسے ادبی اور سماجی رسائل کے مدیر بھی رہے۔ ادب لطیف کے اس دور میں انہوں نے کئی سالنامے اور یادگار نمبر شائع کیے۔2019 میں غالب نمبر شائع ہوا۔

    اس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے تصنیف و تالیف کے ذریعے بھی شاندار کردار کیا۔ اُن کا پہلا شعری مجموعہ “ڈوبتے چاند کا منظر ” پہلی بار 1976 میں شائع ہوا۔ اس کتاب کے شروع میں اپنا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے خود کہا کہ “میں فطری طور پر حسن کا پرستار ہوں۔ حسن جہاں ہو، جس رنگ میں ہو، میرے دل و دماغ کی دنیا میں ہلچل پیدا کر دیتا ہے”۔

    1976 میں شائع ہونے والے اس شعری مجموعے نے بہت پذیرائی حاصل کی۔ یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ لوگوں میں شعری اور ادبی ذوق موجود ہے اور ساتھ ہی شاعر کی مقبولیت بھی بڑی واضع دلیل تھی۔ یہ پہلا ایڈیشن ایک سال سے بھی کم عرصے میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا تھا “ڈوبتے چاند کا منظر” کا دوسرا ایڈیشن 1977ء میں شائع ۔

    آپ کی نگرانی میں ہی نومبر 2019ء میں پہلی مرتبہ ادب لطیف کا "اقبال نمبر” شائع ہوا تھا اور دوسرے اقبال نمبر پر کام جاری تھا. اس کے علاوہ آپ نے "بیاد شاعر مشرق” بھی مرتب کی تھی.3 جولائی 2020ء کو اسلام آباد میں ان کی وفات ہوئی۔

    تصانیف

    بیاد شاعر مشرق (سوانح علامہ اقبال)
    کشمیر ہمارا ہے، کشمیر ہمارا ہے، (مرتب/ مضامین)
    ڈوبتے چاند کا منظر (شاعری)
    وصال (شاعری)
    التفات(شاعری)
    وہ رہبر ہمارا وہ قائد ہمارا(سوانح قائد اعظم)

    ناصرؔ زیدی کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ ایک شخص کہ جس سے شکایتیں تھیں بہت
    وہی عزیز اسی سے محبتیں تھیں بہت

    وہ جب ملا تو دلوں میں کوئی طلب ہی نہ تھی
    بچھڑ گیا تو ہماری ضرورتیں تھیں بہت

    ہر ایک موڑ پہ ہم ٹوٹتے بکھرتے رہے
    ہماری روح میں پنہاں قیامتیں تھیں بہت

    پہنچ گئے سر منزل تری تمنا میں
    اگرچہ راہ کٹھن تھی صعوبتیں تھیں بہت

    وہ یوں ملا ہے کہ جیسے کبھی ملا ہی نہ تھا
    ہماری ذات پہ جس کی عنایتیں تھیں بہت

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا
    کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ہمارے بعد ہوا اس گلی میں سناٹا*
    ہمارے دم سے ہی ناصرؔ حکایتیں تھیں بہت*

    غزل

    جو میری آخری خواہش کی ترجماں ٹھہری
    وہ ایک غارت جاں ہی متاعِ جاں ٹھہری

    یہ غم نہیں کہ مرا آشیاں رہا نہ رہا
    خوشی یہ ہے کہ یہیں برق بے اماں ٹھہری

    وہ تیری چشمِ فسوں ساز تھی کہ موجِ کرم
    وہیں وہیں پہ میں ڈوبا جہاں جہاں ٹھہری

    کبھی تھے اس میں مری زندگی کے ہنگامے
    وہ اک گلی جو گزر گاہِ دشمناں ٹھہری

    وہی تھی زیست کا حاصل وہی تھی لطفِ حیات
    وہ ایک ساعتِ رنگیں جو بے کراں ٹھہری

    میں اس کو بھول بھی جاؤں تو کس طرح ناصرؔ*
    *جو شرط خاص مرے ان کے درمیاں ٹھہری

    غزل

    جسے چاہوں اسے اپنا بنا کر چھوڑ دیتا ہوں
    حسینوں کو بہت نزدیک لا کر چھوڑ دیتا ہوں

    میں اپنے دشمنوں سے بھی عداوت کر نہیں سکتا
    خود اپنے قاتلوں کو مسکرا کر چھوڑ دیتا ہوں​

    جنونِ شوق میں حائل نہ ہوں منطق کی دیواریں
    خِرد کی راہ میں کانٹے بچھا کر چھوڑ دیتا ہوں

    مجھے معلوم ہے رسم و رَہِ الفت کی دشواری
    پری چہروں سے میں پینگیں بڑھا کر چھوڑ دیتا ہوں

    کسی زلفِ رسا کے پیچ و خم پر جاں فدا میری
    کسی جُوڑے میں پھولوں کو سجا کر چھوڑ دیتا ہوں

    کوئی شعروں کی فرمائش کرے مجھ سے اگر ناصرؔ*
    میں اس کو صرف حالِ دل سنا کر چھوڑ دیتا ہوں*

  • قرآن پاک کی بےحرمتی،سویڈن حکومت نے مذمتی بیان جاری کر دیا

    قرآن پاک کی بےحرمتی،سویڈن حکومت نے مذمتی بیان جاری کر دیا

    سویڈن کی حکومت نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’اسلاموفوبیا‘ سے متعلق عمل قرار دیا ہے۔

    سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار 2 جولائی کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بات کو بخوبی سمجھتی ہے کہ سویڈن میں ہونے والے مظاہروں کے دوران لوگوں کی جانب سے کی جانے والی اسلاموفوبیا کی کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ہو سکتی ہیں-

    وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو کسی بھی طرح سویڈش حکومت کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے، نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور اس سے متعلق عدم رواداری کی سویڈن یا یورپ میں کوئی جگہ نہیں ہے،سویڈن کو ”اجتماع، اظہار اور مظاہرے کی آزادی کا آئینی طور پر محفوظ حق حاصل ہے-

    او آئی سی ہنگامی اجلاس؛ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول قرار

    یہ مذمت سعودی عرب میں قائم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اجتماعی اقدامات کے مطالبے کے جواب میں سامنے آئی ہے57 رکنی تنظیم نے بدھ یکم جولائی کو اپنے جدہ ہیڈ کوارٹر میں اس واقعے کا جواب دینے کے لئے اجلاس بُلایا تھا جس میں سویڈن میں مقیم ایک عراقی شہری 37 سالہ سلوان مومیکا نے مسجد کے باہر قرآن پاک کے کئی صفحات نذرآتنش کردیئے تھے۔

    او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے بیان میں رُکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ قرآن کے نسخوں کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ اور اجتماعی اقدامات کریں قرآن پاک یا کسی بھی اور مقدس کتاب کو نذر آتش کرنا توہین آمیز اور واضح اشتعال انگیزی ہے۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،عراق کا جواب

    عراق، کویت، متحدہ عرب امارات اور مراکش سمیت دیگر ممالک نے قرآن جلانے کے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے سویڈن کے سفیروں کو طلب کیا ۔

  • برٹش پاکستانیوں پر تنقید ،برطانوی وزیر داخلہ مضبوط حمایت  کھو بیٹھیں

    برٹش پاکستانیوں پر تنقید ،برطانوی وزیر داخلہ مضبوط حمایت کھو بیٹھیں

    برٹش پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین کومہنگا پر گیا-

    باغی ٹی وی: ٹوری وزیر اسٹیو بیکر نے وزیر داخلہ کی حمایت واپس لیتے ہوئے کہا کہ ہوم سکریٹری کا سخت رویہ ان کے ٹوری لیڈر بننے کے امکانات کو روک سکتاہے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اپنے حلقے میں سفید فام ایسے جرائم میں ملوث ہیں، وزیر داخلہ نے ان سفیدفام مجرموں کو سخت تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ صرف برٹش پاکستانیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بیرونس سعیدہ وارثی نے بھی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے وزیر داخلہ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

    برطانوی وزیر داخلہ نے ’چائلڈ گرومنگ گینگ‘ کے جرم میں برٹش پاکستانیوں پرسخت تنقید کی تھی،بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سےدےدقدعدسسوئیلا بریورمین نے کہا تھا کہ پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں۔

    اس حوالے سے ممتاز تجزیہ کار مہدی حسن نے کہا کہ سوئیلا بریورمین کنزرویٹو پارٹی کی تاریخ کی سب سے متعصب اور نفرت انگیز سیاست دان ہیں سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ کے مطابق 84 فیصد جنسی زیادتی کے مجرم سفید فارم ہوتے ہیں۔

    ورزش اور وزن کی کمی سے ذیابیطس کامرض دور ہوسکتا ہے، ماہرین

  • لاہوراور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    لاہوراور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ آج اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے لاہور، قصور ، اوکاڑہ اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا ضلعی انتظامیہ صوابی،ہری پور اور نوشہرہ کو مراسلہ جاری

    دوسری طرف سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز وسط جولائی تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی گرمی کی شدت میں کمی دیکھی جاسکے گی،کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کا زور آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے اوقات میں کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    دس پاکستانیوں سمیت دس دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا …

  • صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ

    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ

    حکومت کی جانب سے شدید مخالفت، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بِل کی حکومتی وزرا نے شدید مخالفت کی تھی۔ حکومتی وزرا کے ردِ عمل کے بعد صادق سنجرانی کی طرف سے بل واپس لینے کا فیصلہ کا گیا چیئرمین سینیٹ نے متعقلہ سینیٹرز کو بِل واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں صادق سنجرانی نجی بل کو فنانس بِل کے ساتھ منظور کروانا چاہتے تھے۔

    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کے بِل کے مطابق چیئرمین سمیت ان کے اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہونی تھی جبکہ چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کیا جانا تھا ان بلوں میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر کا خرچہ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کے گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 50 ہزار روپے رکھے گئے تھے-

    ورزش اور وزن کی کمی سے ذیابیطس کامرض دور ہوسکتا ہے، ماہرین

    نئے قانون کے مطابق چیئرمین سینیٹ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جا سکتے تھے جبکہ چیئرمین سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4 افراد کو ساتھ لے جا سکتے تھے۔ اسی کے ساتھ چیئرمین کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار تھے ان مراعات میں تمام سابق چیئرمین سینیٹ کو تاحیات اضافی مراعات ملنا تھیں جبکہ تین برس تک چیئرمین رہنے والے افراد بھی اضافی مراعات کے حقدار تھے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

  • پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

    حلیم عادل شیخ نے کراچی ڈویژن کیلئے نگراں کمیٹی قائم کردی، جس کا نوٹی فکیشن پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری نے جاری کیا نگراں کمیٹی ایک ہفتے میں 7 اضلاع کے عہدیداروں کے نام فائنل کرے گی اور ٹاؤن، یو سی اور بلاک سطح پر تنظیم کو مکمل کرے گی کراچی نگراں کمیٹی میں خرم شیر زمان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ سیکرٹری کمیٹی ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل

    واضح ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، پی ٹی آئی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے،جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ جلدہی پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

    کائنات کے دو بڑے معموں کا مشاہدہ کرنے یوکلیڈ ٹیلی سکوپ روانہ

  • ورزش اور وزن کی کمی سے ذیابیطس کامرض دور ہوسکتا ہے، ماہرین

    ورزش اور وزن کی کمی سے ذیابیطس کامرض دور ہوسکتا ہے، ماہرین

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریض ورزش کا معمول جاری رکھتے ہوئے اگر اپنے وزن میں 10 فیصد تک کمی کرلیں تو اس سے بہت سے طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

    سیٹ لوئی میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے ممکنہ یا مرض کے لاحق ہونے سے پریشان ہیں تو وزن کم کرنے کے ساتھ اگر ورزش کو شامل کرلیا جائے تو انسولین کی حساسیت دوگنا بڑھ جاتی ہے۔ اس سے پری ڈائبیٹس کا اثرکم ہوجاتا ہے اور شوگرکامرض آپ سے بہت دور ہوسکتا ہے۔

    تحقیق میں ماہرین نے 30 س 49 بی ایم آئی کے بہت سے رضاکاروں کو شامل کیا گیا جن میں انسولین سے مزاحمت پیدا ہورہی تھی۔ ان میں پری ڈائبیٹس میں مبتلا افراد بھی شامل تھے۔ تمام رضاکاروں کو دوگروہوں میں شامل کیا گیا۔ ایک گروہ کو صرف وزن کم کرنے کا کہا گیا اور انہوں نے لگ بھگ 10 فیصد وزن گھٹایا۔

    کولمبیا میں 2 طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے،ویڈٰیو

    دوسرے گروہ کو وزن کی اتنی ہی فیصد کم کرائی گئی اور باقاعدگی سےورزش بھی کرائی گئی جن افراد نے ورزش اور وزن میں کمی کی تھی ان کو غیرمعمولی فائدہ ہوا اور وہ ذیابیطس سے دور ہوتے چلے گئے جبکہ انسولین مزاحمت کا معاملہ بھی بہتری دکھارہا تھا اسی بنا پر پری ڈائبیٹس مریضوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزن پر سختی سے قابو رکھیں اور ورزش بھی جاری رکھیں۔

    کائنات کے دو بڑے معموں کا مشاہدہ کرنے یوکلیڈ ٹیلی سکوپ روانہ

    ڈاکٹر سیموئیل کلائن کے مطابق انسولین سینسٹیوٹی کا تعلق نہ صرف ٹائپ ٹو ذیابیطس سے ہے بلکہ یہ جگرکی چربی، خون میں چکنائیوں اور موٹاپے کی وجہ بھی بنتی ہے۔ اس کیفیت کو ورزش اور وزن میں کمی سے بہت اچھی طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر پرعارضی طور پر نئی حد بندیاں متعارف کروا دیں