Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رانا زئی میں سرچ آپریشن کے دوران شر پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 3 شر پسند مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی کے محلہ رانا زئی میں سیکیورٹی فورسز کےسرچ آپریشن کے دوران شر پسندوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جوابی دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا اور مقابلے میں 3 شر پسند ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

    ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

    دوسری جان ب بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا –

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے پولیس کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    چمن :17 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد جیل عملے کی تبدیلی کے بعد نیا …

  • فرانس میں ہنگامہ آرائی جاری، مشتعل افراد نے پیرس کے میئرکے گھر کو آگ لگا دی

    فرانس میں ہنگامہ آرائی جاری، مشتعل افراد نے پیرس کے میئرکے گھر کو آگ لگا دی

    فرانس میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے پیرس کے میئر ونسنٹ جین برن کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پیرس کے میئر کے گھر سے کار ٹکرا دی جس کی وجہ سے میئر کی بیوی اور بچہ زخمی ہو گئے پیرس کے میئر ونسنٹ جین برن کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے میرے گھر کو آگ بھی لگائی۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرانس میں رات بھر مزید 719 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہےملک بھر میں توڑ پھوڑ کے واقعات میں 577 گاڑیوں اور 74 املاک کو جلایا گیا ہے دکانوں اور کاروباری مراکز میں مظاہرین کی لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے 45 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،عراق کا جواب

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے فرانس کے شہروں میں ہنگاموں کی چوتھی رات کے بعد اتوار کو شروع ہونے والا جرمنی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے فرانس اور بیرون ملک بہت سے لوگوں نے قتل کے نتیجے میں ہونے والے فسادات کا ذمہ دار ملک میں وسیع طور پر آباد تارکین وطن کو ٹھہرانے کی کوشش کی۔

    دی گارڈین نے یہاں تک اطلاع دی کہ پولیس نے فسادیوں کو، جن میں سے زیادہ تر نوجوان تھے، ”وحشی گروہ“ کہا تھا تاہم، حالیہ عرصے میں اسی طرح کے واقعات پر ایک نظر سے واضح ہوتا ہے کہ جس طرح فرانسیسی پولیس نے ایک نوجوان کو قتل کیا اور پھر اس کے بعد کے حالات سے نمٹا، یہ ایک منظم نسل پرستی ہے اس سال پولیس کی فائرنگ سے کسی شخص کی ہلاکت کا یہ تیسرا واقعہ ہے اور گزشتہ سال اس طرح کے ریکارڈ 13 واقعات ہوئے تھے۔

    کولمبیا میں 2 طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے،ویڈٰیو

    دی گارڈین کا کہنا ہے کہ 2017 سے اب تک ایسی فائرنگ کا زیادہ تر شکار سیاہ فام یا عرب ہیں فرانس کہتا ہے کہ نسل سے ہٹ کر ایک یکساں فرانسیسی شناخت کو فروغ دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ نسل پر مبنی اعدادوشمار بھی جمع نہیں کیے جاتے، حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے حقیقت میں، عرب اور سیاہ فام لوگوں کو سفید فاموں کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ پولیس چیکنگ کے لیے روکا جاتا ہے اور جیلوں میں نسلی اقلیتوں کی بھی بہت زیادہ نمائندگی ہوتی ہے۔

    نسلی اقلیتوں کے خلاف تشدد بھی کوئی نئی بات نہیں ہے 1961 میں فرانسیسی پولیس نے پیرس میں احتجاج کرنے والے 100 سے زائد فرانسیسی عربوں کو ہلاک کیا اس واقعہ کو تقریباً 50 سال بعد تسلیم کیا گیا لیکن کبھی معافی نہیں مانگی گئی۔

    کائنات کے دو بڑے معموں کا مشاہدہ کرنے یوکلیڈ ٹیلی سکوپ روانہ

  • وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کی تفصیلات  دوبارہ طلب

    وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کی تفصیلات دوبارہ طلب

    وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں تعیناتی سے متعلق ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کی تفصیلات دی جائیں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کوچز، کنٹریکٹ اور مستقل تعیناتیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرے خط میںمنیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں۔

    پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط …

    خط کے ذریعے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دور میں معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے خط میں پوچھا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دور میں کوچز اور آفیشلز کے خلاف کتنی انکوائریاں ختم کی گئیں؟

    وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کو تمام ریکارڈ 4 جولائی تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے خط کی کاپی وزیرِ اعظم آفس کو بھی ارسال کی ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

    کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

    اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ یاد دہانی کے خطوط 16 مٸی، 2، 13، 22جون کو بھی لکھ چکی ہے۔جس کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی علاوہ ازیں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

  • جعلی عامل کے کہنے پر بکرے کا خون پینے والا 25 سالہ نوجوان انتقال کرگیا

    جعلی عامل کے کہنے پر بکرے کا خون پینے والا 25 سالہ نوجوان انتقال کرگیا

    سانگھڑ میں جعلی عامل کے کہنے پر بکرے کا خون پینے والا 25 سالہ نوجوان انتقال کرگیا۔

    پولیس کے مطابق سانگھڑ کے گاؤں مانک تھیم میں جعلی عامل کی جانب سے نوجوان کو بکرے کا خون پلانے کا واقعہ پیش آیا مانک تھیم کے رہائشی نوجوان عاشق علی ولد علی گل تھیم کی طبعیت خراب ہونے پر اس کے گھر والے دعا کے لئے ٹنڈوآدم کے قریب درگاہ ہاشم شاہ کے گدی نشین پیر شاہ کے پاس لے گئے، جو خود کو بھوپا بھی کہلاتا ہےبھوپے پیر نے کہا کہ نوجوان عاشق علی پر جن ہے اور جن خون پیے گا، فوری بکرا لے آؤ ۔

    دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، نواز شریف سےاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کےبھی رابطے

    بھوپے پیر نے بکرا کٹوا کر اس کا خون نوجوان عاشق علی کو پلا دیابکرے کا خون پینے کے بعد نوجوان کی طبیعت بگڑ گئی اور اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی فوت ہونے والے عاشق علی تھیم کے ورثا نے بھوپے پیر پر نوجوان کے قتل کا الزام عائد کیا ورثا نے تعلقہ تھانے سے میڈیکل لیٹر لے کر لاش کا تعلقہ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کروایا۔

    چمن :17 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد جیل عملے کی تبدیلی کے بعد نیا …

    فوت ہونے والے نوجوان عاشق علی تھیم کے بھائی اکرم علی تھیم نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے بھائی کو بھوپے پیر اور اس کے سہولتکاروں روشن تھیم اور سلطان تھیم نے قتل کیا ہے بھوپے پیر نے میرے بھائی پر جن نکالنے کے بہانے تشدد کیا اور اسے بکرے کا خون پلایا جس سے میرا بھائی تڑپ تڑپ کر فوت ہوگیا مقتول کے بھائی نے اعلیٰ افسران سے فراڈی بھوپے پیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

  • دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، نواز شریف سےاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کےبھی رابطے

    دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری، نواز شریف سےاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کےبھی رابطے

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں، نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے بھی رابطے کئے ہیں-

    ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ ہفتے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات کریں گے نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے بھی رابطے ہوئے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں اور وہ دبئی میں مزید ایک ہفتہ قیام کریں گے، نواز شریف آج شیخ زاید روڈ کے ہوٹل میں ن لیگ امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے-

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط …

    واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے دبئی میں قیام پزیر ہیں اور انہوں نے فیملی کے افراد کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی،غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے-

    دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان …

  • سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،عراق کا جواب

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،عراق کا جواب

    سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف عالمِ اسلام سراپائے احتجاج ہے اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمان شدید غم اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں بھی ایک مختلف انداز میں قرآن سے محبت کا مظاہرہ کر کے سوئیڈن کے واقعے کا جواب دیا گیا عراقی فٹبال لیگ کے ایک میچ کے شروع ہونے سے پہلے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھایا اور اسے چوم کر اور سینے سے لگا کر اس سے محبت اور اس کی عزت و تکریم کا مظاہرہ کیا۔
    quran e pak
    اس دوران اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بھی خوبصورت اور بھرپور طریقے سے قرآن کریم سے اپنی محبت کا اظہار کیا اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے بینر اٹھایا ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ قرآن ہمارا ابدی قانون ہے اور اس کا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے۔

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    دوسری جانب سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی(او آئی سی) اجلاس آج جدہ میں ہو گا او آئی سی نے متعلقہ حکومتوں پر زور دیا ہے کہ قرآنِ کریم اور دیگر اسلامی اقدار، علامتوں اور مقدسات کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں سوئیڈن میں ہونے والے واقعے کے خلاف عالمِ اسلام سراپا احتجاج ہے اور دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،یورپی یونین نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

    یورپی یونین نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں، سوئیڈن واقعہ جارحانہ، بےعزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضح عمل ہے یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائےکی عکاسی نہیں کرتا، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے، یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط بھیجنےکا فیصلہ

    علاوہ ازیں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں قائم مقام صدر نے کہا کہ سوئیڈن حکومت فوری ایکشن لے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

    دوسری جانب سوئیڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو انفرادی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

    ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

  • چمن :17 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد جیل عملے کی تبدیلی کے بعد نیا عملہ تعینات

    چمن :17 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد جیل عملے کی تبدیلی کے بعد نیا عملہ تعینات

    چمن میں سب جیل سے سنگین جرائم میں ملوث 17 قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد جیل عملے کی تبدیلی کے بعد نیا عملہ تعینات کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ عید کی صبح سنگین جرائم میں ملوث 17 قیدیوں نے سب جیل کی حفاظت پر مامور اہلکار سے اسلحہ چھین کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور 3 اہلکاروں کو زخمی کر کے گیٹ کا تالا فائرنگ سے توڑ کر فرار ہو گئے تھے،پولیس نے قریبی سرحدی علاقوں میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مفرور قیدی کو ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا جبکہ 1 قیدی نے رضاکارانہ گرفتاری دے دی تھی واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں اس واقعے پر ایس پی نے جیلر سمیت 3 پولیس افسروں اور ایک اہلکار کو معطل کر دیا تھا-

    ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

    ایس پی چمن محمدنعیم خان اچکزئی نے بتایا کہ فرار ہونے والوں میں قتل اور دیگر سنگین جرائم کے قیدی شامل تھے جیل سیکورٹی پر 25اہلکار تعینات ہوتے ہیں تاہم عیدگاہوں کی اضافی سیکیورٹی کیلئے جیل اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔ مفرور قیدیوں میں 7 کا تعلق قلعہ عبداللہ، 5کا چمن ایک کا مظفرگڑھ اور ایک کا تعلق افغانستان سے ہے۔دوسری جانب گزشتہ ایس پی چمن نعیم خان اچکزئی نے جنگ کو بتایا کہ سرکار کی مدعیت میں جیل توڑنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ کوئیک رسپانس فورس سمیت پولیس سیکیورٹی انچارج کو بھی تبدیل کردیاگیاہے انکا کہنا تھا کہ مفرور قیدیوں کے سرحد پار فرار ہونے کے خطرے کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں مسلسل کوئیک رسپانس آپریشن ہے-

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل پر حملے اور 17 خطرناک قیدیوں کے فرار کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے وزیراعلئ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیئے مشترکہ کاروائی کریں تاہم اب نیا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے-

    اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک صدی قدیم جیل کی تعمیر کے بعد مرمت نہیں ہوئی، بیرکس کے چاروں اطراف لگا حفاظتی جنگلہ کئی بار قیدی دھکا دے کر گرا چکے ہیں جیل کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں، جیل اور بیرکس کی حفاظت کے لیے واچ ٹاورز تک نہیں بن سکے، بلوچستان حکومت اور محکمۂ داخلہ کو کئی بار صورتِ حال سے آگاہ کیا تھا واقعے کے دن ایک افسر اور دو اہلکار جیل سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

    دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان …

    دوسری جانب پولیس نے سب جیل سے سنگین جرائم میں ملوث 17 قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا ہے مفرور قیدیوں کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی جس سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے،دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے،ولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا –

    ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

    ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا –

    ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    پولیس کی جانب سے حملہ آور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط …

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

    کولمبیا میں 2 طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے،ویڈٰیو

  • دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاق کو دھمکی

    دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاق کو دھمکی

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فوری طورپر نیا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ لانے کا مطالبہ کر دیا۔

    ایک بیان میں عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنےکی روایت برقرار رکھی، 30 جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات ملے نہ این ایف سی کا پورا شیئر مل سکا وفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہےوزیراعظم کے اعلان کے باوجود 30 جون تک بلوچستان کو نہ تو پی پی ایل کے واجبات اور نہ ہی این ایف سی کا پورا شئیر مل سکا خزانہ ڈویژن اور پی پی ایل بورڈ کی جانب سے وزیراعظم کے اعلان کو ہوا میں اڑا دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ وزیراعظم کی باتوں اور وعدوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط …

    عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ہماری وفاقی حکومت سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں،ہم نے این ای سی اور وفاقی بجٹ کا بائیکاٹ بھی وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر کیا، وزیراعظم نے بلوچستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے مالی مسائل کے حل کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی ، ہم نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے 11 نکات پر مبنی اپنا مؤقف بھی بھیجا پی پی ایل اور این ایف سی شئیر کے علاوہ وفاقی منصوبوں کے لیے فنڈزکا عدم اجرا بھی ایک سنگین مسئلہ ہےبلوچستان کی قومی شاہراہیں تباہ حال ہیں وفاق میں بلوچستان کے پالیمانی نمائندے بلوچستان کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں۔

    کائنات کے دو بڑے معموں کا مشاہدہ کرنے یوکلیڈ ٹیلی سکوپ روانہ

    یاد رہے کہ 1973 کے آئین کی شق 160 کے مطابق صدر پاکستان مختلف طرح کے ٹیکسز اور محصولات وغیرہ سے اکھٹی ہونے والی آمدن کی تقسیم کے لیے ہر پانچ سال بعد ایک کمیشن تشکیل دیتے ہیں اس کمیشن کو قومی مالیاتی کمیشن یا نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی) کہا جاتا ہےصدر پاکستان کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وفاقی حکومت قومی آمدن سے حاصل کردہ آمدنی کا کتنا حصہ اپنے پاس رکھے گی اور کتنا حصہ صوبوں میں تقسیم کرے گی۔

    چینی کمپنی علی بابا کے بانی پاکستان پہنچ گئے