Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکا میں انسان میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب

    امریکا میں انسان میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب

    امریکا میں انسان میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص میں سور کے گردے کی پیوندکاری کی گئی ہے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا گردہ انسان میں 32 روز سے فعال ہے، ایک آپریشن کی جانب ایک اہم قدم نیویارک کی ٹیم کو امید ہے کہ آخر کار زندہ مریضوں میں کوشش کرے گی۔

    امریکی سائنسدان انسانی جانوں کو بچانے کے لیے جانوروں کے اعضا کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، اور تحقیق کےلیےعطیہ کی گئی لاشیں ایک شاندار تجربہ پیش کرتی ہیں،NYU Langone Health کی طرف سے بدھ کے روز اعلان کردہ تازہ ترین تجربے میں سور کا گردہ کسی شخص میں سب سے طویل کام کرنے کی نشاندہی کرتا ہے، اگرچہ ایک مردہ ہو اور یہ ختم نہیں ہوا ہے،محققین دوسرے مہینے تک گردے کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    واٹس ایپ نےاسکرین لاک کا فیچرمتعارف کروا دیا

    انسان میں سؤر کے گردے کا معمول کے مطابق کام کرنا بڑی پیشرفت ہے اور امید ہے سؤر کا گردہ دیگر انسانوں میں بھی معمول کے مطابق کام کرے گا، کیا یہ عضو واقعی انسانی عضوکی طرح کام کرنےوالا ہے؟ابھی تک ایسا ہی لگتا ہے،ڈاکٹررابرٹ مونٹگمری، NYU لینگون کے ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا۔

    مونٹگمری نے 14 جولائی کو کہا کہ یہ انسانی گردے سے بھی بہتر نظر آتا ہے، مونٹگمری نے 14 جولائی کو کہا جب اس نے ایک مردہ آدمی کے اپنے گردے کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے ایک گردے سے تبدیل کیا اور دیکھا کہ یہ فوری طور پر پیشاب بنانا شروع کر دیتا ہے۔

    اقوام متحدہ کوپ 28 اجلاس اور غذائی قلت کا مسئلہ

    اس امکان کے کہ سورکےگردے ایک دن پیوند کاری کےقابل اعضاء کی شدید قلت کودورکرنے میں مدد کر سکتے ہیں، نیو یارک کے اوپری حصے سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ماریس "مو” ملر کے خاندان کو اس تجربے کے لیے اپنا جسم عطیہ کرنے پر آمادہ کیا میں نے اس کے ساتھ جدوجہد کی، اس کی بہن، میری ملر ڈفی نے اے پی کو بتایا۔ لیکن وہ دوسروں کی مدد کرنا پسند کرتا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ میرا بھائی یہی چاہتا ہے چنانچہ میں نے اپنے بھائی کو ان کے سامنے پیش کیا وہ طبی کتابوں میں شامل ہونے والا ہے، اور وہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

    جنوبی افریقہ؛ کورونا وائرس کے ایریس ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

  • نوازشریف ستمبرمیں وطن واپس آکر انتخابی مہم چلائیں گے،سینیٹر مسلم لیگ ن

    نوازشریف ستمبرمیں وطن واپس آکر انتخابی مہم چلائیں گے،سینیٹر مسلم لیگ ن

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کرسکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ہے، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودے پر غور نہیں ہوتا، جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ (ن) لیگ کے بل نہیں تھے پی ڈی ایم کے بل تھے،ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی ، بل پر دستخط کیے، میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، اس حوالے سے 10 اگست کو اسپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی رسپانس نہیں آیا۔

    پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی،عمران خان شامل

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونا چاہیے، نوازشریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے جبکہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پر اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے مئی 2022 میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے،افتخار احمد

  • پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی،عمران خان شامل

    پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی،عمران خان شامل

    لاہور: پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر بنائی گئی ویڈیو میں عمران خان کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پر بنائی جانے والی ویڈیو کا نیا پرومو جاری کردیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کی تصاویر کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں عمران خان کی دو تصاویر اور ویڈیو کو شامل کیا گیا، پرانی ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردی گئی۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ 2023 تک ایک پروموشنل مہم شروع کی ہے اور اس سلسلے میں 14 اگست کو اپ لوڈ کی گئی ویڈیو لمبی ہونے کی وجہ سے مختصر کردی گئی تھی جس کے باعث کچھ اہم کلپس غائب ہوگئے تاہم اب ویڈیو کو مکمل ورژن میں درست کردیا گیا ہے۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    واضح رہے کہ قبل ازیں یوم آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے لیے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان سرے سے غائب تھے،سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ سمیت پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے بھی پی سی بی کو اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سابق کرکٹ وسیم اکرم نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا-

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

  • بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا  کپتان بھی ہے،افتخار احمد

    بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے،افتخار احمد

    قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم ایشیا کپ جیت جائیں اور یہ خوشی ہم اپنے پاکستانیوں کو دیں۔

    باغی ٹی وی: بیٹر افتخار احمد نے ایج انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے، وہ خود جس طرح دلیری کے ساتھ کھیلتا ہے اسی طرح کھلاڑیوں کو بھی دلیری سے کھیلنے کی تلقین کرتا ہے،بابر اعظم ہمیشہ پوری ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے اور تمام کھلاڑیوں سے کہتا ہے کہ اگر آپ کو بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ میں یا پھرکسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتائیں میں اس کا کوئی حل نکال لوں گا لیکن بات کو دل میں مت رکھیں، ہمارا بہت اچھا ٹیم کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

    وسیم اکرم کا پی سی بی کو ویڈیو ڈیلیٹ کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ

    علاوہ ازیں افتخار احمد نے خود سے منسوب جھوٹا بیان پھیلانے والے ایکس اکاؤنٹ صارف پر غصے کا اظہار کیا ہے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نواز نامی صارف نے افتخاراحمد کےنام سےمنسوب ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے ، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں-

    افتخار احمد نے اس ٹوئٹ کا لنک اور اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اپنے اس بیان کی مکمل تردید کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہونے جا رہا ہے، ایشیا کپ کے چند میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ زیادہ تر میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

    وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،تین اہلکار زخمی

    کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،تین اہلکار زخمی

    کراچی میں سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حملہ بلاول شاہ جوکھیو گوٹھ میں ہوا اہلکارعلاقے میں گشت کررہے تھے کہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھے-

    حملے میں تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خمیسو سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جس میں پولیس کانسٹیبل صمد اور غنی شامل ہیں،حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب رینجرز اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ : شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی …

    دوسری جانب شہید اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں آرپی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، پولیس افسران ، وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت.

    شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈسکہ سے پولیس لائنز لایا گیاتمام راستہ شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے شیر جوان کا شایان شان استقبال کیا شہر کے تمام اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی گئی جبکہ پولیس کے افسران و جوانوں نے شہید کو سلامی پیش کی-

    گوجرخان: تھانہ جاتلی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک،دوسرا گرفتار

    آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سیالکوٹ نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہید کی بلندی درجات کیلیے دعا کی گئی.

    آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہید اے ایس آئی کے بھائی اور بیٹے سے ملاقات کی،پولیس کے بہادر سپوت اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی. واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-

    اوچ شریف : جھانگڑہ انٹر چینج پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر، …

  • واٹس ایپ نےاسکرین لاک کا فیچرمتعارف کروا دیا

    واٹس ایپ نےاسکرین لاک کا فیچرمتعارف کروا دیا

    میٹا کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کو مزید بہترسیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسکرین لاک کا فیچر متعارف کروا دیا-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی جانب سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا فیچر فی الحال صرف واٹس ایپ ویب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور نئے فیچر کے ذریعے غیرمصدقہ اشخاص ایپ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے کیوں کہ رسائی کے لیے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ معلوم ہونا لازم ہو گا۔

    بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم نے پچھلے سال اسکرین لاک آپشن سے متعلق ایک آرٹیکل شیئر کیا تھا یہ ایک ایسا فیچر ہے جو واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بیٹا کے لیے ہے پاس ورڈ کے ذریعے ایپ کو غیرمجاز رسائی سے دور رکھا جاسکے گا، واٹس ایپ نے طویل ٹیسٹنگ کے بعد اس فیچر کو بیٹا صارفین کے لیے ریلیز کردیا ہے۔

    واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچر کا فیصلہ

    screen lock
    صارفین واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی ٹیب کے ذریعے مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ یہ فیچر دستیاب ہے یا نہیں، لاک کے ایکٹیو ہونے کے بعد اضافی سیٹنگ کو اپنے طور پر ترتیب دیا جاسکتا ہےواضح رہے کہ اسکرین لاک فیچر کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا تاہم اب اسے باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا ہے، یہ اپ گریڈیشن فی الحال صرف بیٹا پروگرام کے صارفین کے لیے ہے-

    گوگل کا جی بورڈ متعارف کرانے کا عندیہ

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت  ملتوی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اٹک سےاڈیالہ جیل منتقلی کےلیےدائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث آج سماعت ملتوی کر دی گئی-

    گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی عدالت نے کہا بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو محفوظ کھانا مہیا کرنے پر تاحال فیصلہ نہ ہوا، ان کو اڈیالہ جیل میں بھی منتقل نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلہ اس وقت جاری کیا جب ملاقات کا وقت ہی ختم ہوچکا چیئرمین تحریک انصاف کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں، ہم نے تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھی ہیں۔

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    واضح رہے کہ رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

    رضوانہ تشدد کیس،سول جج کو او ایس ڈی بنانے کے بعد تفتیش کی نئی راہ ہموار
    سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس،سول جج کو او ایس ڈی بنانے کے بعد تفتیش کی نئی راہ ہموار ہو گئی

    وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کروانے کیلے دوبارہ طلب کر لیا ،پولیس جے آئی ٹی کو جج کو شامل تفتیش کرنے کی رکاوٹ بھی دور ہو گئی جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    گھریلو ملازمہ کو تشدد بنانے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد نے سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کیے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست کردی ،آئی جی اسلام آباد نے استدعا کی کہ سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنا چاہتے ہائیکورٹ اجازت دے .

    چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنانے کے حکم کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا ہے،انہیں 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ زیرسماعت ہے بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے سر کے گہرے زخم کا علاج اور دیگر شدید چوٹوں کے باعث پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے، اس دوران سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی جارہی ہیں،پلاسٹک سرجری کے سیشنز ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے جب کہ متاثرہ بچی کی پٹیاں 24 سے 48 گھنٹے بعد تبدیل کی جاتی ہیں،ڈیڑھ ماہ تک رضوانہ کے زخموں کی بھرائی کا عمل جاری رہےگا اور بچی کی پلاسٹک سرجری کی رپورٹ نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پیش بھی کی جائے گی۔

    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری

    پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ زخموں کی صفائی اور گرافٹنگ ایک مشکل عمل ہے اوررضوانہ کی صحت بارے صوبائی وزیر صحت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرتے ہیں۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ رضوانہ کے سراورکمرکے زخم صاف کرکے پٹی کی گئی ہے اور پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہو چکی ہے-

    خیال رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لے کر آئی-

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

  • لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    سانتو دومنگو: لاطینی امریکی ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے،مرنے والوں میں 4 ماہ کا نومولود بچہ بھی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق دھماکہ دارالحکومت سانتو دومنگو کے کاروباری مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے 9 عمارتیں متاثر ہوئیں جن میں سے 4 جزوی طور پر تباہ ہو گئیں ابتدائی طور پر دھماکے میں 27 افرا ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے 59 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے جبکہ 17 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    دوسری جانب امریکہ کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا آگ کے باعث اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،اور ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر جل کر راکھ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے-

    امریکی حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی ثابت ہوئی ہے ،3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر موجود سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جبکہ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔

  • مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی: ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    حکام کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے گزشتہ روزدریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ