Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات

    رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات

    رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو تبدیل کردیا گیا جبکہ غلام نبی میمن کی جگہ گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،پروونشل پولیس آفیسر تعینات کیے گئے رفعت مختار پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے جن کا سندھ پولیس میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
    karachi
    انسپیکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے غلام نبی میمن ان دنوں چھٹیوں پر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں،غلام نبی میمن کو نئے احکامات ملنے تک اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • یوکرین میں روس کے میزائل حملے،11 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ،5 ہلاک

    یوکرین میں روس کے میزائل حملے،11 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ،5 ہلاک

    یوکرین میں روس کے میزائل حملے میں 5افراد ہلاک اور11 بچوں سمیت 37 زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے یہ حملہ یوکرین کے شمالی شہر چرنیہیف کے مرکزی چوک پرکیا گیا،یوکرین کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ لوگ مذہبی تعطیل منانے کے لیے گرجا گھر جا رہے تھے جب میزائل حملہ کیا گیا-

    سویڈن کے سرکاری دورے کے موقع پرصدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کہ ایک روسی میزائل ہمارے چرنیہیف شہر کے عین وسط میں گراہے ایک چوک، پولی ٹیکنک یونیورسٹی اور ایک تھیٹر پر گراہے ہفتے کو عام تعطیل کا دن روس نے دردآمیز اور نقصان زدہ بنا دیا ہے۔

    چین میں چینی مٹی سے بنے ​​پانی کے پائپوں کا ایک قدیم ترین نیٹ ورک …

    ساتھ ہی زیلنسکی نے ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ملبہ علاقائی ڈراما تھیٹر کے سامنے ایک چوک پر بکھرا پڑا ہے، جہاں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ویڈیو میں ایک لاش کو کار کے اندر لٹکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    قبل ازیں یوکرین کے پُررونق علاقےپوکروسک میں روسی فوج نے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے تھے جبکہ رہائشی عمارتوں، ہوٹل، پکوان سینٹرز، دکانوں اورانتظامی عمارتوں کوشدید نقصان پہنچا تھایوکرین کے مشرقی شہر پوکروسک میں روس نے 40 منٹ کے فرق سے دو میزائل داغے اس علاقے میں قبضے کے لیے دونوں ممالک کی افواج متحارب ہیں۔

    میکسیکومیں گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد

    کئی عمارتیں اور کاروباری مراکز مٹی کے ڈھیر بن گئے تھے 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے 7 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 67 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں ڈونیٹسک علاقے کا ایک اعلیٰ سطح کا اہلکار بھی شامل ہے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے لیکن ریسکیو اہلکاروں کو بار بار ہونے والی شیلنگ کی وجہ سے اپنا کام معطل کرنا پڑا ہےروس یوکرین جنگ کے حالیہ محاذ پوکروسک شہر کی آبادی 60 ہزار کے لگ بھگ ہے تاہم جنگ کے بعد سے اکثریت شہر چھوڑ کر دوسرے مقام پر منتقل ہوگئی-

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

    واضح رہے کہ روس نے فروری 2022 میں شروع کیے گئے اپنے مکمل حملے کے حصے کے طور پر جنگی محاذوں سے دور واقع یوکرین کے شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں پوکروسک کو ستمبر میں یوکرین نے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا لیکن روس نے اس شہر کے بڑے علاقے پر پھر سے قبضہ کرلیا۔

  • ہالینڈ میں سیاستدان کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

    ہالینڈ میں سیاستدان کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

    سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی ملعون ڈچ سیاستدان نے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،پاکستان کی شدید مذمت

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے معلون سیاستدان اور انتہاپسند سفید فام پارٹی کے رہنما نے دو ساتھیوں سمیت ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کو روکنے کے لیے درجنوں مسلمان پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا کچھ افراد نے ملعون شخص پر پتھراؤ بھی کیا۔

    رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے ملعون سیاستدان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا ہالینڈ کے ترک نژاد وزیر انصاف نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا، ہالینڈ میں اس طرح کے انتہا پسند مظاہروں اور اقدامات کو روکنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

    چند روز قبل سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتی کا دوسرا واقعہ پیش آیا تھا جب ملعون شخص نے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔ اس شخص کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچر کا فیصلہ

    پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا، بین الاقوامی قانون ریاستوں کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے لیے جان بوجھ کر اکسانے کی روک تھام اور ممانعت کرنے کا پابند کرتا ہے۔

    اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کی متقاضی ہے، یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلامو فوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکیں، یہ دانستہ اسلامو فوبیا کا حامل عمل دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچانے کے مترادف اور پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

    امید تھی پی ڈی ایم حکومت کے نکلنے کے بعد لاقانونیت کا راج ختم ہو جائے گا

    ترجمان نے کہا کہ اس اقدام پرپاکستان کےتحفظات ہالینڈ کےحکام تک پہنچارہے ہیں،ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اس طرح کی نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرے-

    جیکب آباد میں صحافی ہوٹل سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ

  • دفتر خارجہ کی مسیحی برادری کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی یقین دہانی

    دفتر خارجہ کی مسیحی برادری کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی یقین دہانی

    اسلام آباد: جڑانوالہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دفتر خارجہ کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم پاکستان نے فیصل آباد میں ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسیحی برادری کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، پورے ملک کے عوام مسیحی برادری سے سلوک پر دکھی ہیں،وزیراعظم نے جڑانوالا واقعہ میں ملوث مجرمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے اس واقعے میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں ہفتہ وار بریفنگ میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر بھار تی بیانات کاجواب نہیں دوں گی، ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے پاکستانی ٹیم کو خوف اور ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرنابھارت کی ذمہ داری ہے، ایسا ماحول ہوجس میں تماشائی پاکستانی کھلاڑیوں کوہراساں نہ کر سکیں-

    نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر ملنے پہنچ گئے

    ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کا پاکستان کے اندر حملے کرنے کے خلاف بیان خوش آئند ہے، جب کہ روس کی طرف سے 14 اگست کے بیان اور انتظامات کیلیے شکرگزار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جڑانوالہ میں مشتعل ہجوم نے توہینِ مذہب کا الزام لگا کر 4 گرجا گھروں سمیت مسیحی برادری کے درجنوں مکانات اور گاڑیاں اور مال و اسباب کو جلا دیا تھا،فیصل آباد پولیس کا ملزمان تک پہنچنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے دو مقدمات درج کرلیےگئےہیں، جڑانوالہ میں مساجد میں اعلانات کر کے عوام کو اشتعال دلانےوالے شخص کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے 37 نامزد اور 600 سے زائد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات میں انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات لگا دی گئی ہیں۔

    جڑانوالہ سانحہ،میرے گھر پر بھی حملہ کیا گیا،پادری،100 افراد گرفتار

    کشیدہ صورتحال کے باعث جڑانوالہ شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور رینجرز کی دو کمپنیاں مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں جبکہ فیصل آباد میں تاحکم ثانی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی اور مساجد سے یہ اعلان بھی کروایا گیا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے لیکن قرآن کی بے حرمتی کی وجہ سے اشتعال بڑھ چکا تھا اور 5 سے 6 ہزار کا مجمع مختلف ٹولیوں کی صورت میں جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں اکٹھا ہوا اور انہوں نے ایک اقلیت کی آبادیوں پر حملہ کیا-

    جڑانوالہ،مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی،مشتعل افراد نے چرچ جلا دیا

    جڑانوالہ کے گرجا گھروں کے انچارج بادری خالد مختار کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے چھ گرجا گھروں کو نشانہ بنایا، ان کی اپنی رہائش گاہ پیرش پادری ہاؤس پر بھی حملہ کیا گیا مظاہرین دو گھنٹے تک ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع رہے اور وہ بمشکل اپنے اہل خانہ کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،پادری خالد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد بار پولیس کو بلایا لیکن وہ مدد کے لیے نہیں آئے-

  • برٹش میوزیم سے قیمتی نوادرات چوری، عملے کا ایک رکن برطرف

    برٹش میوزیم سے قیمتی نوادرات چوری، عملے کا ایک رکن برطرف

    برٹش میوزیم سے قیمتی نوادرات کی چوری کی خبر پر برطانوی حکام نے ایکشن لیتے ہوئے نے اپنے عملے کے ایک رکن کو برطرف کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : "ایسٹرن آئی” کی رپورٹ کے مطابق ترجمان لندن میوزیم کے مطابق چوری ہونے والے قیمتی زیورات اور خراب حالت میں پائے جانے والے نوادرا میوزیم کے اسٹور روم میں رکھے تھے چوری ہونے والی اشیاء میں 15 ویں صدی قبل مسیح سے 19 ویں صدی عیسوی تک کے سونے کے زیورات ،قیمتی پتھر سمیت شیشے کے جواہرات اور دیگر اشیاء شامل ہیں،زیادہ تر اشیاء چھوٹے چھوٹے ٹکڑے تھے جو میوزیم کے مجموعوں میں سے ایک سے تعلق رکھنے والے اسٹور روم میں رکھے گئے تھے۔

    ان میں سے کوئی بھی حال ہی میں عوامی نمائش پر نہیں تھا ، اور انہیں بنیادی طور پر تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لئے رکھا گیا تھا،برٹش میوزیم سے قیمتی نوادرات کی چوری کی خبر پر برطانوی حکام نے ایکشن لیتے ہوئے نے اپنے عملے کے ایک رکن کو برطرف کر دیا ہے اور سکیورٹی بڑھانے کے لیے ’ہنگامی اقدامات‘ نافذ کر دیئے ہیں۔

    گوگل نے ویب براؤزر کروم میں نیا اے آئی فیچز شامل کرلیا

    برطرف کیے گئے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی میٹروپولیٹن پولیس کی اکنامک کرائم کمانڈ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    میوزیم کے ڈائریکٹر ہارٹ وگ فشر کا کہنا ہے کہ ’یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے۔ ہم اپنی دیکھ بھال میں تمام اشیاء کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں، برٹش میوزیم کی حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں اور ہم بیرونی ماہرین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ لاپتہ، تباہ اور چوری ہونے والی چیزوں کا حتمی حساب کتاب مکمل کیا جا سکے، اس سے ہمیں اشیاء کی بازیابی کا موقع ملے گا-

    جارج نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بلایا، سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات نافذ کیے، جو کچھ ہوا اس کا ایک آزاد جائزہ لیا اور سیکھنے کے لیے سبق، اور اس فرد کے ساتھ نمٹنے کے لیے جو ہم ذمہ دار سمجھتے ہیں، ہمارے پاس موجود تمام تادیبی اختیارات استعمال کیے-

    واٹس ایپ نےاسکرین لاک کا فیچرمتعارف کروا دیا

    برطانیہ کے سابق چانسلر خزانہ نے میوزیم کی ترجیح کو تین گنا قرار دیا کہا کہ چوری شدہ اشیاء کی بازیابی، یہ جاننے کے لیے کہ اسے روکنے کے لیے کیا کیا جا سکتا تھا اور سیکیورٹی اور جمع کرنے کے ریکارڈ میں سرمایہ کاری کے ساتھ "جو کچھ بھی ہو” کرنا، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے افسوسناک دن ہے جو ہمارے برٹش میوزیم سے محبت کرتے ہیں، لیکن ہم غلطیوں کو درست کرنے اور ایک مضبوط میوزیم کی تعمیر کے لیے تجربے کو استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

  • ائرپورٹ پر گم ہونے والا چالیس لاکھ مالیت کا سونا پولیس نے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا

    ائرپورٹ پر گم ہونے والا چالیس لاکھ مالیت کا سونا پولیس نے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا

    کراچی: پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی،ائیرپورٹ پر گم ہونے والا چالیس لاکھ مالیت کا سونا پولیس نے ڈھونڈ کر خاتون مسافر کے حوالے کر دیا-

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق خاتون سائرہ مصطفی کا سات اگست کو اسلام آباد سے کراچی پہنچی خاتون مسافر اپنا بیگ ائرپورٹ پارکنگ ایریا میں بھول گئی ،خاتون گھر پہنچیں اوراپنا سامان چیک کیا،تو ان کا ایک بیگ سامان میں موجود نہیں تھا جو وہ ائیر پور ٹ پارکنگ ایریا میں ٹرالی سے اٹھانا بھول گئی تھیں، مسافر خاتون کے ہینڈ بیگ میں سونا موجود تھا-

    پولیس حکام کے مطابق خاتون نے ائیرپورٹ تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور بتایا کہ بیگ میں 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، 40 ہزار روپے نقد، بینکوں کے مختلف کارڈز اور دستاویزات موجود تھیں۔ خاتون کا ہینڈ بیگ پارکنگ ایریا سے کار سوار کو ملا ،کار سوار وہ بیگ اپنے گھر لے گیا خاتون نے تلاش کے مایوس ہو کر پولیس کو اطلاع دی، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر لائن کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی مگر کسی کو گمشدہ بیگ کے بارے میں علم نہیں تھا۔

    ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

    پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چوبیس گھنٹے میں بیگ ڈھونڈ نکالا ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے مذکورہ گاڑی کا ریکارڈ نکالا گیا تو وہ ایک ادارے کی ملکیت تھی جس پر پولیس نے کمپنی سے رابطہ کیا کمپنی کے سکیورٹی عملے نے مطلوبہ بیگ پولیس کے حوالے کیا جو کہ ان کے ڈرائیور نے لاوارث قرار دے کر کمپنی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرایا تھا خاتون اپنا سونا ملنے پر انتہائی خوش ہوئی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی-

    ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی نے اچھا کام کرنے پر ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسی اور ان کی ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

    صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

  • افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی

    افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی

    کابل: افغانستان میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیرانصاف شیخ عبدالحکیم شریعی کا کہنا ہے کی ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں مکمل طور پرروک دی گئی ہیں کیونکہ ان کی کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے سیاسی جماعتوں سے قوم کے مفادات وابستہ ہیں اورنہ ہی نہ قوم انہیں پسند کرتی ہے۔

    حکومت کے احتساب پروگرام کے تحت وزارت انصاف کی ایک سال کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کر تے ہوئے وزیرانصاف نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے ماتحت وزارت نے 38 قانونی دستاویزات، 10 پالیسی متن اور ایک قانون سمیت 49 قانونی دستاویزات کا مسودہ منظوری کے متعلقہ حکام کو بھجوادیا ہےگزشتہ ایک سال میں 1401 افراد کو وکالت کے لائسنس جاری کیے یا تجدید کی گئی۔

    صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    اس کے علاوہ ملک بھر میں ایک ہزار قانون سے آگاہی کے عوامی پروگرام شروع کیے گئے عدالتوں میں لاوارث ملزمان کے 754 قانونی اور فوجداری مقدمات کا دفاع کیا گیا جبکہ 298 مدعا علیہان کو مفت قانونی مشورے دیئے گئے انجمنوں اور خیراتی اداروں کو 142 لائسنس جاری کیے گئے، 5 لائسنسوں کی تجدید اور14 کومنسوخ کیاگیا۔ خیراتی اداروں اورسوسائٹیز کے 470 دفاتر کی نگرانی کی گئی۔ معاملات کی قانونی مشاورت کے 664 نئے لائسنس جاری کیے، 379 لائسنسوں کی تجدید اور 346 کو منسوخ کیا گیا۔

    ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    صدارتی ایوارڈ یافتہ سہ زبان شاعر، 30 سے زائد کتابوں کے مصنف
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تحریر و تعارف : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سندھی ، اردو اور سرائیکی زبان کے ممتاز ادیب، شاعر ، مصنف ، میزبان و کمپیئر اور ایم بی بی ایس و پی ایچ ڈی ڈاکٹر ذوالفقار سیال صاحب 28 مئی 1957 میں لاڑکانہ کے محمد خان سیال صاحب کے گھر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کرنے کے بعد بی ایس سی، ایم اے سندھی ، سندھ یونیورسٹی جام شورو ، ایم بی بی ایس لیاقت میڈیکل کالج جام شورو، پی ایچ ڈی کراچی یونیورسٹی سے کی ان کو سندھی ادبی سنگت سندھ کے جنرل سیکرٹری و مرکزی فنانس سیکرٹری ، دوران ملازمت سندھ کے تمام میڈیکل کالجوں کے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رہنے ، S A N A امریکہ کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے کا کا قابل فخر اور تاریخی اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی شاعری کو 50 سے زائد ملک کے نامور گلوکاروں اور گلوکارائوں نے گایا ہے جن میں شہنشاہ غزل مہدی حسن ، استاد گلزار علی خان ، محمد یوسف ، زرینہ بلوچ ، حمیرا چنا، وحید علی ، گل بہار بانو، مہناز ، خلیل حیدر، محمد علی شہکی، عالمگیر، برکت علی، رجب علی ، سجاد یوسف، شہناز علی، ٹرپل ایس سسٹرز، بینجمن سسٹرز، ثمینہ کنول، کنول ابڑو، شہلا گل ، فرح خانم، ریشما، غلام علی سندیلو،غلام شبیر سمو ، عاشق نظامانی، شاہدہ پروین، استاد فیروز گل، منظور سخیرانی، شمن علی میرالی، دیبا سحر، ماسٹر منظور، قمر سومرو، غلام قادر لنجار، و دیگر شامل ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ، انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان ، انجمن ترقی اردو پاکستان اور پاکستانی زبانیں فورم اسلام آباد کے رکن بھی ہیں ۔ عالمی ادبی کانفرسز اور مشاعروں میں شرکت کے حوالے سے وہ امریکہ ، جرمنی، جاپان ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے مشاعروں اور ادبی کانفرنسوں میں شرکت کر چکے ہیں ۔

    ڈاکٹر ذوالفقار سیال نے نظم اور نثر لکھنے کا آغاز 1972 سے کیا ان کی اب تک 30 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور 2 کتب طباعت کے آخری مراحل میں ہیں ۔ ان کی شائع ہونے والی کتب کی تفصیل اس طرح ہے۔ بچوں کے ادب کے حوالے سے کتابیں ، 1 مکھڑین مالھا 1979 ایوارڈ یافتہ 2 . منھنجی دیس جا بار 1982 ایوارڈ یافتہ 3 گیت کھیڈونا (اردو شاعری کا منظوم ترجمہ ) 4. گلن جہڑا گیت۔ 1986, ایوارڈ یافتہ 5 لفظن جا راندیکا 1989. ایوارڈ یافتہ 6 اکھر اکھر سرہان 2002 . 7_ گل ایں مکھڑیوں ۔ 2006 . 8_ دعائون ۔ 2010 . 9_ پنھنجی بولی پیاری بولی 10 _ ننڈھڑا فرشتا پیاریوں پریوں ۔ 2019 , 11 چنڈ بہ منھنجو راندیکو 2020 . 12 _ منھجو گڈڑو منھجو گڈڑی ۔ 13 _ پنھنجی دنیا دھار ۔ 14 اماں مونکھی کھیڈن ڈے ۔

    شعری مجموعے : 1. رن سجو رت پھڑا 2 _ گاڑھا ہتھ پیلا چہرا 3 ۔ چہرا چنڈ گلابن جہڑا . 4 ۔ بارش کھاں پوء 5 . ماٹھو اجرا رستا میرا . 6. لفظ لفظ خوشبو . 7 . الانگڑا ٹانڈا . 8. سرد ہوا جمیل گوڑھا –

    تحقیق: 1. سندھی شاعری کا سفر 2. میر علی نواز ناز کی شاعری کا تنقیدی ابھیاس (پی ایچ ڈی تھیسز) کالمز اور مضامین پر مشتمل کتاب”آئینہ ایں عکس ” ڈاکٹر ذوالفقار کے متعلق لکھی گئی کتب: ڈاکٹر ذوالفقار سیال، سوچ ایں ویچار، ڈاکٹر ذوالفقار سیال سہ زبان شاعر، ڈاکٹر ذوالفقار سیال ، ادب ایں شخصیت ، وادھو _ کٹ _ ضرب –

    ڈاکٹر ذوالفقار سیال پچھلے 30 سال سے مختلف اخبارات میں کالم اور قطعات لکھتے رہے ہیں جن میں روزنامہ عبرت، ہلال پاکستان، خادم وطن، سندھ نیوز، عوامی آواز. و دیگر شامل ہیں ۔ وہ پی ٹی وی کے اسکرپٹ رائٹر بھی رہے ہیں جن میں پروگرامز ، روشن تارا، مہکار، سوال ھی آھی، میڈیکل فورم ، واء سواء، ادبی سنگت، مہران میگ شامل ہیں ۔ ڈاکٹر ذوالفقار سیال کے ریلیز شدہ آڈیو کیسٹس کی تعداد 12 ہے۔
    اسٹیج ڈرامے : سور کان سکون تائین، گر تو برا نہ مانے-

    ڈاکٹر صاحب میڈیکل آفیسر سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور آر ایم او وغیر کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد 2017 میں رٹائر ہوئے اولاد کے حوالے سے ماشاء اللہ وہ 5 بچوں کے باپ ہیں اور وہ اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔

  • ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

    ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا جس کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا –

    باغی ٹی وی : جاری شیڈول کے مطابق 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہو گی جبکہ 72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہوگی اسی طرح دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    شیڈول کے مطابق دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر ہو گئی ہے شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی، فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے۔

    گوگل نے ویب براؤزر کروم میں نیا اے آئی فیچز شامل کرلیا

    ای پاسپورٹ جسے اکثر ڈیجیٹل پاسپورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، معیاری پاسپورٹ کی طرح ہی ہوتا ہے۔ ای پاسپورٹ میں ایک الیکٹرانک چپ شامل ہوتی ہے جس میں وہی ڈیٹا ہوتا ہے جو پرنٹ شدہ ہوتا ہے، چپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں، پاسپورٹ کی توثیق ہوگی-

    ای پاسپورٹ پہلی نظر میں ایک عام پاسپورٹ جیسا لگتا ہے، تاہم، واحد اہم تبدیلی یہ ہے کہ سابق میں ایک چھوٹی الیکٹرانک چپ ہے، بالکل اسی طرح جو ڈرائیور کےلائسنس پرپائی جاتی ہے، مائیکرو چِپ آپ کےپاسپورٹ پر تمام تفصیلات محفوظ کرتی ہے،بشمول آپ کا نام، تاریخ پیدائش، پتہ، اور دیگر ذاتی تفصیلات، یہ امیگریشن کاؤنٹرز کو مسافر کی معلومات کی فوری تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

    امریکا میں انسان میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب

    اس کارروائی سے جعلی پاسپورٹوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی مارکیٹ اس چپ نے حفاظتی طریقہ کار کو بہتر بنایا ہے جو دھوکہ بازوں کے لیےمحفوظ کردہ ڈیٹا کےساتھ چھیڑ چھاڑکرنا ناممکن بنا دیتا ہےاس وقت، مسافر پاسپورٹ کی تصدیق، تفصیلات کی تصدیق وغیرہ سمیت ضروریات کو پورا کرنے کےلیےامیگریشن کاؤنٹرز پر کافی وقت گزارنے پر مجبور ہیں، کیونکہ حکام کو پاسپورٹ پر موجود ہر چیز کو ذاتی طور پر چیک کرنا ہوتا ہے۔

    ای پاسپورٹ کےساتھ، اس وقت خرچ ہونے کی پیشگوئی نصف سےزیادہ کم ہو جائے گی مائیکرو چِپ میں بائیو میٹرک ڈیٹا اوردیگر معلومات رکھنےکی بھی اطلاع ہے، جس سے ڈیجیٹل طور پرمسافرکی شناخت کرنا آسان ہو جاتا ہےیہ چپ پچھلے دوروں کے بارے میں بھی معلومات محفوظ کر سکتی ہے۔

    ارسلان نسیم کی عمر 13 نہیں بلکہ 20 برس ہے، پولیس کا دعویٰ

  • گوگل نے ویب براؤزر کروم میں نیا اے آئی فیچز شامل کرلیا

    گوگل نے ویب براؤزر کروم میں نیا اے آئی فیچز شامل کرلیا

    کیلیفورنیا، امریکا: گوگل اپنے ویب براؤزر کروم میں ایک نیا اے آئی فیچز شامل کرنے جارہا ہے جس کے تحت وہ آرٹیلز کو اپنے طور سے خود مختصر کردے گا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اپنےسرچ جنریٹیو ایکسپریئنس (ایس جی ای) میں نئے فیچر متعارف کرتےرہتا ہےاس بار ایک نئی خصوصیت کے ساتھ گوگل اپنی پروڈکٹ لائن میں نیا اے آئی فیچر لانچ کرنے جارہا ہے جو آن لائن آرٹیکلز کو ازخود مختصر کردے گا۔

    گوگل بلاگ پوسٹ میں فیچر سے متعلق کیے گئے اعلان کے مطابق عوام فی الحال یہ نیا فیچر فوری طور پر نہیں دیکھ سکیں گےجسے گوگل نے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس کا نام دیا ہے تیار کردہ فیچر اگلے ہفتے منگل کو ابتدائی تجربے کے طور پر شروع کیا جائے گا یہ ڈیسک ٹاپ کروم براؤزر سے پہلے موبائل فونز پر دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ نےاسکرین لاک کا فیچرمتعارف کروا دیا

    علاوہ ازیں یہ فیچر صرف ان آرٹیکلز پر لاگو ہوگا جو ویب پر عوام کےلیے فری دستیاب ہیں، یہ ان ویب سائٹس یا مضامین پر لاگو نہیں ہوگا جن کے لیے ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے،پہلے سے ہی آپ کے لیے تلاش کے نتائج کا خلاصہ کر سکتا ہے تاکہ آپ جو تلاش کر رہے ہیں اسے تلاش کرنے کے لیے آپ کو ہمیشہ کے لیے اسکرول نہ کرنا پڑے، اور یہ نئی خصوصیت اس لیے ڈیزائن کی گئی ہے کہ آپ کسی لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ کی مدد کر سکیں آپ کو شاید یہ فیچر نظر نہیں آئے گا، جسے گوگل "براؤزنگ کے دوران SGE” کہہ رہا ہے۔

    اگر آپ کو موبائل پر گوگل ایپ تک رسائی حاصل ہے تو، اسکرین کے نیچے آئیکن پر ٹیپ کرنے کے بعد گوگل کسی مضمون سے AI سے تیار کردہ "کلیدی نکات” کا ایک سیٹ نکال لے گا۔ فیچر کو "صرف ان مضامین پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ویب پر عوام کے لیے آزادانہ طور پر دستیاب ہیں”؛ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ان ویب سائٹس کے ساتھ کام نہیں کرے گا جنہیں پبلشرز پے والڈ کے بطور نشان زد کرتے ہیں۔

    ڈیجیٹل تبدیلی کے میدان میں ایک پائیدار نظام قائم کرنا چاہتے. آرامکو

    سائنس، معاشیات اور تاریخ جیسے موضوعات کے بارے میں تلاش کے سوال کے لیے SGE کے نتائج پر، Google کا کہنا ہے کہ آپ کسی موضوع کے بارے میں تعریفیں یا خاکے حاصل کرنے کے لیے مخصوص الفاظ پر ہوور کر سکیں گے۔ Google SGE کے کوڈنگ کی معلومات کے خلاصے کو سمجھنا بھی آسان بنا رہا ہے۔

    گوگل نے مئی میں Google I/O میں SGE کا اعلان کیا اور اس کے بعد کے مہینوں میں اسے بہتر کر رہا ہے، لیکن گوگل اس کی ترقی سے خوش ہے۔ کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ صارف کی رائے "اب تک بہت مثبت رہی ہے” اور یہ کہ "وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تلاش کے کام کرنے کا طریقہ یہی ہوگا۔

    چھوٹی موٹی چوریاں کرکے کروڑ پتی بننے والا چور