Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 2 بچوں کے باپ کوآشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد

    2 بچوں کے باپ کوآشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد

    بھارت میں 2 بچوں کے باپ کو مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلق کی بنا پر آشنا کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورہ کے ٹاؤن بیلونیا میں2 بچوں کے باپ اور 20 سالہ لڑکی کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کے الزام میں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مرد اور ایک لڑکی کو بجلی کے کھمبے سے بندھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ادھیڑ عمر خاتون کھمبے سے بندھی لڑکی کے بال کھینچ کھینچ کر اسے مارتے دیکھی گئی بھارتی شخص اور اس کی آشنا کو سرعام ایک بزرگ کی جانب سے بھی بے عزت کیا گیا آس پاس موجود لوگ واقعے دیکھتے رہے لیکن کسی نے جوڑے کی مدد نہیں کی۔

    سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نےموقع پر پہنچ کر متاثرین کو بچالیا دوسری جانب متاثرہ مرد اور لڑکی کی جانب سے کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی گئی البتہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے علاقہ مکینوں کیخلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

    اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (لاء اینڈ آرڈر) جیوتشمان داس چودھری نے بتایا کہ پولیس نے اس شخص کو زخمی حالت میں پایا اور عورت کو برقی کھمبے سے بندھا ہوا پایا جب وہ بیلونیا کے ایشان چندر نگر گاؤں کی منڈا بستی پہنچےانہوں نے دونوں کو بچایا اور خاتون کو بیلونیا اسٹیشن لے گئےاس شخص اور اس کی بیوی کے دو بچے ہیں۔

    خدا گواہ ہے،میں نے آفیشل سیکرٹس اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں …

    قبل ازیں 2020 میں، مغربی تریپورہ ضلع میں ایک 45 سالہ خاتون پر اسی طرح پانچ خواتین نے ان میں سے ایک کے شوہر کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کے الزام میں حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

  • سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں

    سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں

    اسلام آباد: اعظم خان کے بیان کے بعد ہی ایف آئی اے نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر میں گرفتاریاں شروع کیں-

    باغی ٹی وی: سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے گزشتہ ہفتے سائفر معاملے میں 161 کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے حقائق کھول کر رکھ دیئے پہلے شاہ محمود قریشی ، اس کے بعد اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے کے مطابق شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 15 اگست کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے حوالے سے درج مقدمے میں کی گئی۔

    وزارت داخلہ کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے سائفر گمشدگی کا مقدمہ سنگین آفیشل سیکرٹ ایکٹ 6،5-1923 اور سیکشن 34 کے تحت درج کیا ہے، جس میں چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی گرفتار

    سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے نیب ٹیم کے سامنے انکشاف کیا تھ کہ سابق وزیراعظم نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبرکو 190 ملین پاؤنڈ کا معاملہ حوالے کیا تھا 2 فروری 2019 کو شہزاد اکبرنے 190 ملین پائونڈ کا سیل بند ریکارڈ سابق وزیراعظم کوذاتی حیثیت میں پیش کیا،اس پوری ڈیل کا خفیہ ریکارڈ شہزاد اکبراورتحریک انصاف کے چیرمین کے پاس ہے۔

    سابق پرنسپل کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر نے 190 ملین پونڈ کیس کے معاملے میں پرنسپل سیکرٹری سے کوئی کمیونیکیشن شئیرنہیں کی این سی اے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستانی واپسی کی ڈیل سے شہزاد اکبر نے صرف اس وقت کے وزیراعظم کوآگاہ کیا تھا این سی اے سے 190 ملین پائونڈ پاکستان کوحوالگی سے متعلق معاملے کو کابینہ میں باقاعدہ بحث کیلیے پیش نہیں کیا گیا کابینہ کے پانچ ارکان نے این سی اے معاہدہ اورپیسے کی حوالگی پرشہزاد اکبر کی بریفنگ چاہتے تھے۔

    سابق وفاقی وزیر اسد عمراسلام آباد سے گرفتار

    اعظم خان کے مطابق القادریونیورسٹی پروجیکٹ میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ، ذوالفقار بخاری، شہزاد اکبراوربحریہ ٹائون کے چئرمین شامل تھےالقادریونیورسٹی پروجیکٹ میں ذوالفقاربخاری اورشہزاد اکبرنے بحریہ ٹائون کے ساتھ 458 کنال زمین گفٹ کے معاملات طے کیے-

    اعظم خان نے کہا تھا کہ القادریونیورسٹی پروجیکٹ کو ملنے والے عطیات کے بارے انہیں معلوم نہیں،مجھے اس اہم کیس پر تفصیلی جواب کیلیے مزید وقت دیا جائے،اعظم خان کی مزید وقت کی درخواست نیب ٹیم نے منظورکرلی –

    آفیشل سیکریٹ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل،صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

  • خدا گواہ ہے،میں نے آفیشل سیکرٹس اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے،عارف علوی

    خدا گواہ ہے،میں نے آفیشل سیکرٹس اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے،عارف علوی

    اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق صدر مملکت عارف علوی کے بیان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا-

    باغی ٹی وی: وزارت قانون و انصاف نے صدر کے حالیہ ٹویٹ پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق، جب کوئی بل منظوری کے لیے بھیجا جاتا ہے، تو صدر کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، یا تو منظوری دیں، یا مخصوص مشاہدات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجیں، آرٹیکل 75 کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا،فوری معاملےمیں، کوئی بھی ضروریات پوری نہیں ہوئیں،اس کےبجائے، صدر نے جان بوجھ کر منظوری میں تاخیر کی، بلوں کو بغیر کسی مشاہدے یا منظوری کے واپس کرنا آئین میں فراہم نہیں کیا گیا-

    وزارت قانون و انصاف نےکہا کہ ایسا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے، اگر صدر کے پاس کوئی مشاہدہ تھا تو وہ اپنے مشاہدات کے ساتھ بل واپس کر سکتے تھے، جیسا کہ انہوں نے ماضی میں کیا تھاصدر اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز بھی جاری کر سکتے تھے،یہ تشویشناک بات ہے کہ صدر نے اپنے ہی عہدیداروں کو بدنام کرنے کا انتخاب کیا ہے، صدر کو اپنے اعمال کی ذمہ داری خود لینا چاہیے-

    سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے، اخلاقیات کا تقاضا ہےکہ صدر مستعفی ہوں، صدر مؤثر انداز میں دفتری کام کرنے میں ناکام رہے، اللہ ہماری مدد کرے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جس صدرکو نہیں پتہ کہ ایوان صدر میں کیا ہو رہاہے وہ عہدے پر رہنےکا اہل ہی نہیں، صدر بیان دینے، معافی مانگنےکے بجائے بتائیں ان افسروں کےخلاف کیا کارروائی کی۔

    دوسری جانب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے صدرِمملکت کی ٹویٹ پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا ہے صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خالد مسعود سندھو نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ صدر مملکت کے دفتر سے اس قسم کی خبر کا آنا پوری دنیا میں وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بنے گا، پوری قوم میں اس معاملے پر شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے،بطور سربراہ ریاست صدر مملکت کو اس معاملے پر ٹویٹ کی بجائے قانونی کارروائی کرنی چاہیے، اس پورے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ، محض معافی مانگنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
    https://twitter.com/PMMLMedia/status/1693212157133861105?s=20
    انہو‌ں نے کہا کہ یہ ریاست کے وقار کا معاملہ ہے سپریم کورٹ اس کا سوموٹو نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کرے صدر مملکت کے عملے کا ان کی مرضی کے خلاف کام کرنا ملکی سلامتی کے لیے انتہائی تشویشناک ہے بطور سپریم کمانڈر افواج پاکستان صدر مملکت کا دفتر انتہائی حساس حیثیت رکھتا ہے۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی جس عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے اس کی توہین کی ہےرانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو ٹویٹ کرنے کے بجائے انکوائری کرنی چاہیے تھی، ان کے ٹویٹ سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، اس معاملے میں تین لوگوں کا کردار ہوسکتا ہے، صدر عارف علوی، سیکرٹری اور ایم ایس صدر اس میں ملوث ہو سکتے ہیں،یہ بہت حساس معاملہ ہے، اس سے ملک کی بدنامی ہو گی، ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی ہوتی ہے ، ٹویٹ نہیں-

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صدر علوی کھل کر بات کریں، اگربلوں سےاختلاف تھا توانہوں نےکیوں اپنے اعتراضات درج نہ کیے؟ ہاں یا ناں کے بغیربل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟ میڈیا پر خبریں آنے کے باوجود وہ 2 دن کیوں چپ رہے؟صدرمملکت بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا، اگر ان کا اسٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں۔

    مسلم لیگ کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل واپس ہی نہیں گئے تھے، عملے کو مورد الزام ٹھہرانا ایک گھٹیا بہانہ لگتا ہے،رہنما ن لیگ اور سابق مشیر وزیراعظم عطا تارڑ نے بھی اپنی ٹویٹ میں صدر مملکت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بل واپس کیے گئے تھے ان سب کی میڈیا میں تشہیر کی گئی تھی سب جانتے تھے کہ یہ 2 بل کبھی واپس نہیں کیے گئے تھے، بل بھیجنے اور وصول کرنے کا ایک طریقہ ہے، اسے ڈبل چیک کیا جا سکتا تھا، اپنے عملے کو مورد الزام ٹھہرانا ایک گھٹیا بہانہ لگتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے صدر مملکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی ناک کے نیچے بلز پرکوئی اور دستخط کرتا ہے؟ صدر کی وضاحت ان کے صدارتی منصب سنبھالنے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے، اگر ایسا ہی ہے تو صدرکو اس عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے، اگر آپ کا عملہ آپ کے کہنے میں نہیں تو آپ صدارتی منصب چھوڑ دیں، تحریک انصاف کی حکومت میں وہ صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کے طور پر چلاتے رہے،کیا اس وقت بھی آرڈیننسز پر کوئی اور دستخط کر کے واپس کیا کرتا تھا؟صدر عارف علوی اپنے وضاحتی بیان کے بعد صدارت کے آئینی عہدے پر رہنےکے اہل نہیں رہے۔

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ یہ تو ایک نیا پنڈورابکس کھل گیاہے، اگر صورت حال واقعی ایسی ہی ہے جیسا کہ صدر نے لکھا ہے تو یہ ریاست پاکستان، پارلیمنٹ اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ 24کروڑ پاکستانیوں کی توہین ہے معاملات ایک دفعہ پھر عدالتوں میں جائیں گے، ملک کے اعلیٰ ترین منصب کے اس حال سے پاکستان کے حالات کا اندازہ لگایا جا سکتاہے، اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹے پہلے صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جیسا کہ خدا میرا گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صدر مملکت نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط کرنے کے حوالےسے پیغام جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ خدا میرا گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے-

    شاہ محمود قریشی گرفتار

    انہوں نے مزید لکھا کہ کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس آچکے ہیں اور یقین دلایا گیا کہ وہ ہیں تاہم مجھے آج پتہ چلا ہے کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا جیسا کہ اللہ سب جانتا ہے، وہ انشاءاللہ معاف کر دے گا لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو متاثر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر اسد عمراسلام آباد سے گرفتار

  • شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے کمرہ عدالت پہنچایا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا، انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،شاہ محمودقریشی کے ریمانڈ پر ان کیمرہ سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوا رٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے آج انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا ایف آئی اے کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا-

    رانی پور:مبینہ تشدد میں ہلاک کمسن ملازمہ کی تحقیقات کےدوران جنسی تشدد کا انکشافات

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    امریکی ریاست میں سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر الرٹ جاری

    واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

  • رانی پور:مبینہ تشدد میں ہلاک کمسن ملازمہ کی تحقیقات کےدوران جنسی تشدد کا انکشافات

    رانی پور:مبینہ تشدد میں ہلاک کمسن ملازمہ کی تحقیقات کےدوران جنسی تشدد کا انکشافات

    خیرپور: رانی پور میں پیر اسد شاہ کی حویلی میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کی تشدد سے ہلاکت کی تحقیقات کے دوران ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس سے کیس نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے فاطمہ پر جسمانی تشدد کی تصدیق کی ہےاور بچی کےساتھ جنسی زیادتی کا خدشہ ظاہرکیا ہے تفتیش میں شامل سابق ایس ایچ اورانی پور، ہیڈ محرر، ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کا بھی ریمانڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ملزمان کو حقائق مسخ کرنے، لاش بغیر پوسٹ مارٹم دفنانے پر نامزد کیا جائے گا،حویلی سے تمام بچوں کو فوری ریسکیو کر کے ان کے گھروں کو بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ حویلی میں پولیس کیمپ قائم کر کے تمام مردوں کے ڈی این اے سیمپل لیے جائیں گے۔

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

    دوسری جانب کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کو خون اور ڈی این اے سیمپل کے لیے گمبٹ اسپتال لایا گیا جہاں ملزم کے خون اور پیشاب کے نمونے لیے گئے ملزم اسد شاہ چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ واقعے میں غفلت برتنے پرایس ایچ او رانی پورامیر چانگ، ہیڈ محرر محمد خان، ڈاکٹر فتح میمن اور ڈسپنسر امتیاز بھی پولیس تحویل میں ہیں، چاروں افراد کی نا اہلی کے باعث بچی کو بنا پوسٹ مارٹم دفنایا گیا تھا بچی کی لاش پر تشدد کے نشانات نوٹ کیے گئے، بچی کے گلے، پیٹ اور بازوؤں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

    مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    جبکہ بچی کے والدین کا کہنا ہےکہ مرکزی ملزم پیر اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ مختلف لوگوں کے ذریعے ان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ کیس سے پیچھے ہٹ جائيں،پولیس نے رانی پور اسپتال کے ڈسپنسر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، گرفتار مرکزی ملزم اسد شاہ نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ ڈسپنسر امتیاز، فاطمہ کا گھر پر علاج کرتا رہا تھا،ملزم کی بیوی حنا شاہ نے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے دوسری جانب سابق ایم این اے مہرین بھٹو نے بچی کے والدین سے ملاقات کی اور سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

    پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا

  • سابق وفاقی وزیر اسد عمراسلام آباد سے گرفتار

    سابق وفاقی وزیر اسد عمراسلام آباد سے گرفتار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد پولیس نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں ایف آئی کے حوالے کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کو وفاقی دارالحکومت سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، انہیں سائفر معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا،شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوا رٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے آج انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا ایف آئی اے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی جائے گی۔

    سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

  • سابق ٹیسٹ کرکٹراور آئی سی سی کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے

    سابق ٹیسٹ کرکٹراور آئی سی سی کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر نوشاد علی آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتقال کرگئےنوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہےاہل خانہ کے مطابق نوشاد علی کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔

    واضح رہے کہ نوشاد علی نے 1965 میں پاکستان کی طرف سے 6 ٹیسٹ میچز کھیلے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور تجزیہ کار بھی کئی پرو گرامز کا حصہ بنتے رہے علاوہ ازیں نوشاد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر رہتے ہوئے خدمات انجام دی ہیں،نوشاد علی رضوی برطانوی دور میں گوالیار کے مقام پر پیدا ہوئے وہ ایک پاکستانی ریٹائرڈ آرمی آفیسر اور سابق کرکٹر ہیں وہ پاک فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے-

    ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا

    انہوں نے 1960 سے 1979 تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی، نو سنچریاں بنائیں وہ میچ ریفری اور ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان،کراچی،شمال مغربی سرحدی صوبہ (اب کے پی کے)پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن،پنجاب، راولپنڈی، اور پاکستان سروسز کےلیے بھی کرکٹ کھیلی۔

    حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار

    نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچ کی 11 اننگز میں 156 رنز بنائے جس میں 39 ان کا سب سے زیادہ سکور تھایہ رنز 14.19 کی اوسط سے بنائے گئےجبکہ 83 فرسٹ کلاس میچوں کی 115 اننگزمیں 16 بارناٹ آؤٹ رہ کرانہوں نے 4322 رنز بنائے 158 ان کا بہترین سکور تھا 36.31 کی اوسط سے بنائے ان رنزوں میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں اس کے علاوہ انہوں نے وکٹ کیپر کے طور پر 9 کیچز بھی پکڑے،نوشاد علی نے ریٹائر ہونے کےبعد ایمپائرنگ میں بھی قسمت آزمائی کی انہوں نے 5 ٹیسٹ 13 ون ڈے اور ایک فرسٹ کلاس میچ بھی سپروائز کیا انہوں نے کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی مختلف حیثیتوں میں اپنے فرائض ادا کیے۔

    ذکاء اشرف قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لئے کولمبو چلے گئے

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف، دیگر ارکان اور بورڈ ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے،ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ نوشاد علی کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں-

  • امریکی ریاست میں سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر الرٹ جاری

    امریکی ریاست میں سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر الرٹ جاری

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہلیری نامی سمندری طوفان کے پیش نظرجنوبی حصے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ممکنہ سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کی توقع ہے حکام نے کہا کہ کیلیفورنیا میں111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہے مزید بتایا کہ لاس اینجلس، سان ڈیاگو، جنوبی کیلیفورنیا، نیواڈا اور ایریزونا میں بارش متوقع ہےامریکی نیشنل ویدر سرو س کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان اور سمندری طوفان پیشگوئی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ انتظامیہ نے کیلیفورنیا میں ساحلی لوگوں کیلئے شیلٹر ہومز قائم کر دیئے گئے ہیں،ان کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، "زمین پر 7,500 سے زیادہ بوٹس” پہلے ہی سمندری طوفان ہلیری کے اثرات سے بچانے میں مدد کے لیے تعینات ہیں۔

    چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن کو لینڈنگ سے قبل ہنگامی صورتحال کا …

    گورنر گیون نیوزوم نے جنوبی کیلی فورنیا کے بیشتر حصوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تاکہ سمندری طوفان ہلیری کے ردعمل اور بحالی کی کوششوں میں مدد کی جا سکے کیونکہ ریاست آج سے شروع ہونے والے طوفان کے پیشن گوئی کے اثرات سے قبل وسائل کو متحرک اور مربوط کر رہی ہے-

    نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق، طوفان، جو جنوب مغرب کے کچھ حصوں پر ایک سال سے زیادہ کی بارش برسا سکتا ہے، ہفتے کی رات کو کیٹیگری 2 کے طوفان سے کیٹیگری 1 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا، جیسا کہ یہ کیلیفورنیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مرکز نے کہا کہ طوفان میں زیادہ سے زیادہ 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    لداخ: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا،9 فوجی ہلاک، 2 زخمی

    طوفان تیز ہو گیا ہے اور توقع سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اب یہ 18 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، اور اس وقت سان ڈیاگو سے 535 میل جنوب مشرق میں واقع ہےہلیری کی کمزوری جاری رہنے کی توقع ہے کیونکہ وہ شمالی کیلیفورنیا کی طرف ٹھنڈے پانیوں کے ذریعے شمال غرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    جنوب مغرب کے رہائشی "تباہ کن اور جان لیوا سیلاب” کے لیے تیار ہیں کیونکہ اس نظام سے توقع کی جاتی ہے کہ اس خطے کو ایک نایاب طوفان کے طور پر متاثر کرے گا، جس کے شدید ترین اثرات اتوار سے پیر تک متوقع ہیں طوفان سے آنے والی سیلابی بارش ہلیری کی تیز ہواؤں کے مرکز سے پہلے ہی اچھی طرح آنا شروع ہو جائے گی۔ نیشنل ہریکین سنٹر کے مطابق، یہ ہوائیں اتوار کی صبح کے ساتھ ہی مزید تیز اور خطرناک بارش کے ساتھ پہنچ سکتی ہیں۔

    ہالینڈ میں سیاستدان کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

  • ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا

    ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا

    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی ہو گی۔

    باغی ٹی وی:بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں کہہ دیا گیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے سکیورٹی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان سکیورٹی تحفظات سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔

    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے بورڈ فار کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو مطلع کیا ہے کہ انہیں مسلسل دنوں میں ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ حیدرآباد کا راجیو گاندھی اسٹیڈیم 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان میچ کی میزبانی کرے گا اور اس کے اگلے ہی دن اسی مقام پر سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    ذکاء اشرف قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لئے کولمبو چلے گئے

    حیدرآباد پولیس نے دونوں کھیلوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہونے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ حکام کے لیے خصوصی تشویش کا باعث ہے۔

    ابتدائی طور پر یہ میچ 12 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کے بعد، اس کھیل کو آگے لایا گیا تاکہ پاکستان کو میچوں کے درمیان آرام کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جا سکے۔

    ایشیا کپ،کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ رہ گئے

    واضح رہےکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلےہی تبدیل کیا جا چکا ہے،پاکستان کے 3 میچز سمیت 9 میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی اب ایک مرتبہ پھرشیڈول میں تبدیلی کےامکانات پیدا ہو گئےہیں حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نےلگاتار 2 دن میچزکےانعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کا میچ ہےجبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ ری شیڈولڈ کیا گیا ہے حیدر آباد پولیس نے میچز کے دروان وقفہ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پولیس نے پاکستان اور سری لنکا میچ پر خاص طور پر سکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار

    پاکستان سری لنکا کا میچ پہلے شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو حیدر آباد میں ہونا تھاچونکہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں اب 14 اکتوبر کو ہونا ہے جو پہلے 15 اکتوبر کو تھا اور پاک بھارت میچ نووارتری تہوار کی وجہ سے 1 روز پہلے کیا گیا تھا لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پاکستان سری لنکا کامیچ پھر دو روز پہلے کیا گیا تھا پاکستان انگلینڈ کا میچ بھی کالی پوجا کی وجہ سے کولکتہ میں 12نومبر کی بجائے 11نومبر کو کیا جا چکا ہے،ورلڈ کپ کے ٹکٹ باضابطہ طور پر 25 اگست سے فروخت ہوں گے۔

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن کو لینڈنگ سے قبل  ہنگامی صورتحال کا سامنا

    چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن کو لینڈنگ سے قبل ہنگامی صورتحال کا سامنا

    چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 کو چاند پر لینڈنگ سے قبل ہی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن لونا 25 میں غیرمعمولی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں روسی خلائی ایجنسی کےمطابق آپریشن کے دوران خودکار اسٹیشن پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے ایمرجنسی صورتحال کا پتاچلا ہے، ماہرین لونا 25 میں پیش آنے والی ایمرجنسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،واضح رہے کہ چاند کے مدار میں موجود لونا 25 کو آج چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترنا تھا۔

    یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ مسئلہ قمری لینڈر کو روک دے گا، جسے پیر کے روز جلد ہی چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترنا تھا، ٹچ ڈاؤن کی کوشش کرنے سے۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

    روس کا لونا 25 لینڈر مشن سوویت دور کے بعد چاند پر خلائی جہاز اتارنے کی ملک کی پہلی کوشش ہے۔ آخری قمری لینڈر، لونا 24، 18 اگست 1976 کو چاند کی سطح پر اترا تھا،10 اگست کو روس کے امور اوبلاست میں ووسٹوچنی کاسموڈروم سے لانچ کیا گیا خلائی جہاز سویوز-2 فریگیٹ راکٹ پر سوار ہو کر گاڑی کو چاند کے تیز سفر پر لے گیا۔

    لونا 25 نے تیز رفتاری کے باعث بھارت کے چندریان 3 قمری لینڈر کو پیچھے چھوڑدیا، جو کہ جولائی کے وسط میں چاند پر جانے کیلئے لانچ ہوا تھا۔

    سنٹر فار ایسٹرو فزکس، ہارورڈ اینڈ سمتھسونین کے ایک محقق فلکی طبیعیات دان جوناتھن میک ڈویل کے مطابق، میڈیا کی خصوصیات جو کہ بھارت اور روس قطب قمری کے لیے دوڑ رہے ہیں، مکمل طور پر درست نہیں ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں منصوبوں پر ایک دہائی سے زائد عرصے سے کام جاری ہے۔

    ہالینڈ میں سیاستدان کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

    چاند کی سطح پر خلائی جہاز کو محفوظ طریقے سے اتارنا روس کے خلائی پروگرام کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔

    Luna 25 کو Roscosmos کے مستقبل کے روبوٹک چاند کی تلاش کے مشنوں کے لیے ایک ثابت ہونے والے میدان کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ مستقبل کے کئی لونا مشن اسی خلائی جہاز کے ڈیزائن کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    روس یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس کا سول اسپیس پروگرام، جس کے بارے میں کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں سے مسائل کا سامنا ہے، اب بھی ہائی پروفائل، ہائی اسٹیک مشنز میں انجام دے سکتا ہے۔

    وکٹوریہ سیمسن، سیکیور ورلڈ فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ جو بیرونی خلا کی پرامن تلاش کو فروغ دیتا ہے کے واشنگٹن آفس ڈائریکٹر نے کہا کہ انہیں کوالٹی کنٹرول، بدعنوانی، فنڈنگ ​​کے ساتھ بہت سے مسائل کا سامنا تھا-

    ایلون مسک نے ایکس (ٹوئیٹر) پر بلاک فیچر ختم کرنے کا کہہ دیا