Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بیٹے کو قتل کر کےخودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے، والد میر رضا

    بیٹے کو قتل کر کےخودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے، والد میر رضا

    پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کراچی کے رہائشی میر رضا علی خان،کے والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    میر رضا علی کے والد حسین رضا کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا جبکہ اس کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے بیٹے کے چہرے، جسم اور ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو جلایا گیا، اسے پیچھے سے گولی ماری گئی میڈیکل رپورٹ صرف گولی لگنے کی کیوں آئی ہے؟ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا کیوں نہیں بتایا گیا؟

    میر رضا علی کے والد کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کو بیٹا لاپتہ ہوا، 29 جولائی کو لاش ملی تو 24 گھنٹے تک وہ کہاں تھا؟ 28 جولائی کو گھر سے جاتے ہوئے میر رضا کی بہن سے بات ہوئی تھی،ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا ہے کہ میر رضا خوش تھا اور گاڑی میں گانے لگائے، اعلیٰ افسران سے اپیل ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کی جائیں۔

    دوسری،جانب،کراچی میں نوجوان میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقتول سے مالی لین دین رکھنے والے تمام افراد کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 18 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو بھائیوں سمیت آٹھ افراد پر میر رضا کی رقم واجب الادا تھی،دو بھائیوں پر کروڑوں روپے جبکہ دیگر افراد پر لاکھوں روپے کے واجبات تھے، اسی لیے ان تمام افراد سے مالی معاملات اور دیگر ممکنہ پہلوؤں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    تحقیقات میں شامل حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے چھ کا تعلق ایک گیسٹ ہاؤس سے ہے، جبکہ کرائم سین کے قریب سے گزرنے والے چار افراد کو بھی تحقیقات کے لیے پولیس تحویل میں لیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق ہر ممکن معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    دوسری جانب کیس میں ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس نے تحقیقات میں اہم پیش رفت پیدا کر دی ہے،پولیس کے مطابق ویڈیو میں میر رضا کو اپنی جیب سے ایک روشن چیز نکال کر سڑک کنارے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی جائزے کے مطابق سی سی ٹی وی میں نظر آنے والی یہ چیز موبائل فون معلوم ہوتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ایک شہری نے متعلقہ موبائل فون ملنے کی اطلاع دی اور پولیس کو اس مقام کی نشاندہی بھی کی۔ شہری کے مطابق اسے فون اسی جگہ سے ملا تھا جہاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو کوئی چیز پھینکتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے موبائل فون کا فرانزک معائنہ اور ڈیجیٹل ڈیٹا حاصل کرنے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ قتل کیس کے تمام پہلوؤں، مالی معاملات، رابطوں اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے گریجویٹ، 25 سالہ نوجوان تاجر اور ’وافلکس‘ کے بانی میر رضا علی خان 28 جولائی کی شب اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ وہ چند منٹ میں واپس آ جائیں گے، تاہم وہ گھر نہ لوٹے۔

    ان کے والد میر حسین علی نے بتایا تھا کہ میر رضا اس رات اپنی دکان سے واپس آنے کے بعد والدہ کو یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ صرف دس منٹ میں واپس آ جائیں گے، لیکن اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اگلے روز، 29 جولائی کو گلستانِ جوہر بلاک ون میں جھاڑیوں سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی،میر رضا علی کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی ہے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

  • بھارت:جنسی زیادتی کا شکار خاتون کوہی،پنچایت نے تھوک چاٹنے پر مجبورکردیا

    بھارت:جنسی زیادتی کا شکار خاتون کوہی،پنچایت نے تھوک چاٹنے پر مجبورکردیا

    بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں پنچایت نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو قصور وار قرار دے کر سرِعام تذلیل کا نشانہ بنایا۔

    بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے کی ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی ایک خاتون کو گاؤں کی پنچایت نے سرِعام ذلیل و رسوا کیا اس غیر قانونی پنچایت نے خاتون کو اُس وقت اٹھک بیٹھک کرنے اور زمین سے تھوک چاٹنے پر مجبور کیا جب اُس نے اپنے پڑوسی پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ خاتون جو کہ 3 بچوں کی ماں بھی ہے، اسے 2 اور 4 جون کے درمیان پڑوسی نے مبینہ طور پر 2 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاجب یہ معاملہ پنچایت تک پہنچا تو انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا اسے ہی قصوروار قرار دے کر تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہےمقدمے میں خاتون نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنسی زیادتی اور پھر پنچایت میں تذلیل اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں ہوئی جو کہ گاؤں سے دور مزدوری کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبودھ کمار اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • لندن میں مقیم پاکستانیوں کیلئے جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی بڑی سہولت

    لندن میں مقیم پاکستانیوں کیلئے جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی بڑی سہولت

    پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم کے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے وژن کے تحت پنجاب میں جائیداد کی براہِ راست ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت اب ہائی کمیشن میں بھی دستیاب ہے۔

    پاکستان ہائی کمیشن لندن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس جدید نظام کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی منتقلی کے لیے پاور آف اٹارنی، کسی تیسرے فریق یا ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی،جائیداد کی منتقلی کا پورا عمل براہِ راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جس سے طریقہ کار نہ صرف شفاف اور محفوظ بنتا ہے بلکہ تیز رفتار اور کم خرچ بھی ثابت ہوتا ہے۔

    ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے اوورسیز پاکستانیوں کو صرف جائیداد کی منتقلی کے لیے پاکستان کا سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا، جس سے ان کے وقت اور اخراجات دونوں میں نمایاں بچت ہوگی،اس نئی سہولت کے تحت مسٹر فضل اور ان کے اہلِ خانہ کی جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو اس نظام کی مؤثر کارکردگی کا عملی مظہر ہے۔

    ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی جائیداد کی براہِ راست اور ڈیجیٹل منتقلی کے عمل میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

  • 13 سالہ طالب علم نے ہوا سے پانی بنانے والی مشین تیار کرلی

    13 سالہ طالب علم نے ہوا سے پانی بنانے والی مشین تیار کرلی

    امریکا کی ریاست اوریگن کے ایک 13 سالہ طالب علم نے ایک ایسی جدید مشین (چیمبر) تیار کی ہے جو ہوا میں موجود نمی کو پانی میں تبدیل کر سکتی ہے۔

    وٹ فورڈ مڈل سکول کے ہونہار طالب علم روئے کم کی اس منفرد ایجاد کا مقصد خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرنا ہے اس اہم اور کارآمد تکنیک کے باعث روئے کم کا نام 2026 کے تھری ایم ینگ سائنٹسٹ چیلنج کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    تھری ایم تھری ینگ سائنٹسٹ چیلنج، جس کا انعقاد تھری ایم اور ڈسکوری ایجوکیشن مشترکہ طور پر کرتے ہیں، امریکا کے پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے منعقد کیا جاتا ہے اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو سائنس اور انجینئرنگ کے ذریعے حقیقی مسائل کے حل تلاش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

    یہ جدید مشین ایک خاص الیکٹرانک آلے کی مدد سے کام کرتی ہے جو بجلی ملنے پر ایک طرف سے گرم اور دوسری طرف سے بے حد ٹھنڈا ہو جاتا ہے،مشین کے اندر پہلے ہوا داخل کی جاتی ہے جسے تھوڑا گرم کرنے کے بعد پنکھے کے ذریعے ٹھنڈی سطح پر بھیجا جاتا ہے جیسے ہی گرم ہوا اس ٹھنڈی جگہ سے ٹکراتی ہے تو ہوا میں موجود نمی کے قطرے پانی کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

    اس پانی کو ایک کیف کے ذریعے جمع کر کے نالی کی مدد سے پودوں تک پہنچایا جاتا ہے اس سسٹم میں مٹی کی نمی اور موسم کا حال بتانے والے سینسر بھی لگے ہیں جو یہ خود طے کرتے ہیں کہ پودوں کو کب اور کتنے پانی کی ضرورت ہے، تاکہ پانی ضائع نہ ہو،آزمائش کے دوران اس مشین نے دو گھنٹے کے اندر 10 ملی لیٹر پانی تیار کیا، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی 135.8 گرام فی کلو واٹ آور ریکارڈ کی گئی۔

    روئے کم نے یہ پروجیکٹ زراعت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی پینے اور آبپاشی کے پانی کی کمی کو حل کرنے کے لیے بنایا ہے،دنیا بھر میں کسان اب بھی بارشوں، زیر زمین پانی اور ندی نالوں پر انحصار کرتے ہیں جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے روز بروز کم ہو رہے ہیں ایسے میں فضا سے پانی حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی مستقبل میں ایک اہم متبادل ثابت ہو سکتی ہے، اگرچہ اسے بڑے پیمانے پر استعمال کے لیے مزید تحقیق اور بہتری کی ضرورت ہوگی۔

    روئے کم نے اپنی اس کامیابی پر امید ظاہر کی کہ ان کی یہ ایجاد دنیا بھر میں زراعت کے نئے اور جدید طریقوں کو فروغ دینے کا سبب بنے گی،روئے کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں انجینئرنگ کے شعبے میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ پانی کی قلت اور ماحول کے بگڑتے ہوئے حالات جیسے عالمی مسائل کے حل کے لیے مزید کام کر سکیں۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف امریکا کی 25 ریاستوں نےعدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

    ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف امریکا کی 25 ریاستوں نےعدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

    امریکا کی 25 ریاستوں اور دولتِ مشترکہ کے علاقوں پر مشتمل اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے مجوزہ 10 سے 12.5 فیصد عالمی درآمدی ٹیرف کے خلاف امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    ریاستوں کا مؤقف ہے کہ امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے جبری مشقت کے معاملے پر کی گئی تحقیقات کو محض قانونی جواز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے وہ تجارتی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کی ہے جنہیں وفاقی عدالتیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ٹی آر نے صرف ڈھائی ماہ میں 60 معیشتوں کی تحقیقات مکمل کیں، حالانکہ اس نوعیت کی تحقیقات میں عموماً ایک سال سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہےانتظامیہ نے پہلے ہی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا، کیونکہ خام مال اور تیار شدہ مصنوعات پر یکساں ٹیرف عائد کیا گیا ہے، بغیر اس کے کہ مختلف ممالک میں جبری مشقت کی صورتحال کا الگ الگ جائزہ لیا جائے۔

    نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے کہا کہ امریکی آئین کے مطابق صدر کو اپنی مرضی سے کسی بھی ملک پر وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں،نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکُل نے ان اقدامات کو ’محنت کش خاندانوں پر ٹیکس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اشیائے خور و نوش اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹریڈ ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت عالمی ٹیرف نافذ کرنے کی تیسری کوشش بھی غیر قانونی ہےانتظامیہ کے اقدامات من مانی، قانون کے منافی اور آئین کی خلاف ورزی ہیں، کیونکہ ٹیکس عائد کرنے کا اختیار صرف کانگریس کے پاس ہےریاستوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ قانون کے مطابق اختیارات استعمال کر رہی ہے ترجمان کش دیسائی کے مطابق امریکا ایسے غیر منصفانہ اقدامات، پالیسیوں اور طریقوں کے خاتمے کے لیے قانونی اختیار استعمال کر رہا ہے جو امریکی تجارت کو نقصان پہنچاتے ہیں، لیبر قوانین پر عمل درآمد میں غیر ملکی ناکامی امریکی کارکنوں کے مفادات کو متاثر کرتی ہے، جبکہ سیکشن 301 کے تحت ٹیرف امریکی تجارتی پالیسی کا مؤثر اور قانونی ذریعہ رہے ہیں۔

  • عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟

    عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟

    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر دلہن کے روپ میں ایک ویڈیو شیئر کرکے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے-

    ثانیہ اشفاق گزشتہ کئی ماہ سے عماد وسیم سے طلاق اور سابق شوہر سے متعلق الزامات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں،اس دوران انہوں نے مختلف مواقع پر پیش آنے والے واقعات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیےان کا دعویٰ تھا کہ طلاق سے قبل اور بعد میں انہیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سابق شوہر کی بے وفائی، دوسری شادی، جائیداد کے معاملات پر دباؤ اور دیگر مسائل شامل تھےان کے سابق شوہر نے انہیں اپنے ایک بچے کا اسقاط حمل کرانے پر مجبور کیا-

    اب ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے لباس میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سرخ عروسی جوڑے اور کندن کے روایتی زیورات پہنے نظر آتی ہیں ویڈیو میں وہ فون پر اپنے ساتھ موجود ایک شخص سے پوچھتی ہیں ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘ جس پر جواب آتا ہے ’میری دلہن لگ رہی ہو‘،ویڈیو کے ساتھ ثانیہ اشفاق نے کیپشن میں لکھا، ”زندگی کے نئے باب کا آغاز، الحمدللہ۔“

    اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا بریک اپ کے بعد کسی خاتون کو خود کو سنبھالتے اور پہلے سے زیادہ پراعتماد دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے،متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ضروری نہیں کہ نئی شادی کا اعلان ہو بلکہ ممکن ہے یہ ثانیہ اشفاق کے ماڈلنگ یا شوبز کیریئر کے کسی نئے منصوبے کی تشہیر ہو۔ تاہم خود ثانیہ اشفاق نے تاحال اس ویڈیو کی نوعیت یا اپنے ’نئے باب‘ کی وضاحت نہیں کی جس کے باعث مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔

  • آزادکشمیرانتخابات:ایل اے 27اور28کے 54پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ جاری

    آزادکشمیرانتخابات:ایل اے 27اور28کے 54پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ جاری

    آزاد کشمیرانتخابات کے سلسلے میں 2اگست کوخراب موسم کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی ایل اے 27اور28کے 54پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ جاری ہے-

    ایل اے 27اور28میں پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ایل اے 27 کوٹلہ ون میں استحکام پاکستان پارٹی،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےامیدوارمدمقابل ہیں ، آئی پی پی کے سردار تبارک ،پیپلز پارٹی کے جاوید ایوب اور ن لیگ کی نورین عارف میدان میں ہیں، ایل اے 28 لچھراٹ میں ن لیگ کے چودھری شہزاد اور پیپلز پارٹی کےباذل نقوی مدمقابل ہیں ۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں پولنگ کی تاریخ مقرر کر دی،الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں 10 اگست 2026 کو پولنگ ہوگی،ایل اے 24 بلوچ میں پولنگ پونچھ ڈویژن کے دیگر حلقوں کے ساتھ 10 اگست کو ہوگی۔

  • مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہاپسند ہندو مسلمانوں کی شناخت مٹانےکے درپے

    مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہاپسند ہندو مسلمانوں کی شناخت مٹانےکے درپے

    سیکولرریاست کےنام نہاد دعویدار بھارت میں مسلمانوں کیخلاف مظالم ریاستی جبرکا حصہ بن چکے ہیں-

    مودی حکومت نےہندوتوا کے فروغ کیلئےانتہاپسند ہندووں کو مسلمانوں کیخلاف مظالم کی کھلی چھوٹ دے دی ہے اور ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اورعبادات پرجبراً پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزکے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دَل نےمسلمانوں کی قبروں کومسمارکردیا لینڈ جہاد کا نام دے کرانتہاپسند ہندووں نےمزارکی مسماری کے دوران ڈھول بجا کرخوشی کا بھی اظہارکیا ۔

    دہلی کےعلاقے منڈاولی میں بھی ہندوانتہاپسند تنظیم رکشا دَل کے کارندوں نے مسلمانوں کونمازپڑھنے سے بھی روک دیا ۔ انتہاپسند ہندو تنظیم رکشا دَل کے کارکنوں نے کہا کہ کوئی مسلمان نہ تو نماز پڑھ سکے گا اورنہ ہی گلیوں میں نکل سکے گا ،اورباہرنکل،کردکھادےہ،یہا،کھڑےہیں-

  • یومِ شہدائے پولیس:وزیرداخلہ، صدر اور وزیراعظم کا پولیس اہلکاروں  کو خراجِ عقیدت

    یومِ شہدائے پولیس:وزیرداخلہ، صدر اور وزیراعظم کا پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت

    صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اوروفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی،نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں دہشتگردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے شہدا اور ان کے اہلِخانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیس جرائم، دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وطنِ عزیز کے امن و سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے بہادر افسران اور جوان پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بے مثال جرأت، غیر متزلزل وابستگی اور قومی خدمت کے لیے دی گئی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خدمات انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی غیر معمولی بہادری کو سراہا۔

    صدر نے شہدا کے اہلِخانہ کے صبر، استقامت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان خاندانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی و معاشی معاونت پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں دہشتگردی، انتہاپسندی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا جو قابلِ تحسین ہے، پولیس کے شہدا کی ناقابلِ فراموش قربانیوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور ملک میں امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے شہدا کے اہلِخانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

    وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ قانون کی بالادستی، انصاف کے تحفظ، دہشت گردی اور جرائم کے مکمل خاتمے اور شہدا کی قربانیوں کے شایانِ شان ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےبھی،یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا کہاکہ،قیام امن اور جرائم کی سرکوبی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس کے شہداء قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔

    انہوں،نےکہاشہدائے پولیس کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، شہدائے پولیس کی لازوال قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی خدمات قابلِ فخر ہیں، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، شہدائے پولیس کی عظیم قربانیاں وطن کے امن اور استحکام کی ضمانت ہے قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہدائے پولیس کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں-

  • افغان طالبان رجیم کیخلاف مسلح  گروپوں کی مزاحمت میں تیزی

    افغان طالبان رجیم کیخلاف مسلح گروپوں کی مزاحمت میں تیزی

    طالبان کے افغانستان میں حکومت میں آنے کے بعد پہلی بارسابق افغان فوجی جنرل نے منظرعام پرآ کر طالبان رجیم کو چیلنج کیا۔

    سابق افغان فوجی کمانڈراورافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھارسے فوجی کارروائیوں کا اعلان کیا سابق کمانڈرجنرل سمیع سادات نے افغان طالبان رجیم کے رویے سے پریشان افغان عوام کو جلد آزادی کی امید دلائی –

    صحافی عبداللہ جان صابر نےسابق افغان جنرل سمیع سادات کے بیان پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مظالم اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کی وجہ سے افغان عوام طالبان رجیم سے بدظن ہو چکے ہیں، افغان طالبان اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں ،دہشت گردوں کی سرپرستی اور متنازع پالیسیوں کے باعث افغان طالبان سے پڑوسی ممالک کی ناراضگی بڑھ رہی ہے،افغان طالبان کے خلاف مختلف مزاحمتی گروہوں کا ممکنہ اتحاد رجیم کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔