Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور بحیرہ احمر میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو درپیش خطرات بھی زیرِ بحث آئےصدر رجب طیب اردوان نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا۔

    ترک صدر نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیے گئے کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اتحاد عالمی بحری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوگا،دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • ملک بھر میں آج چہلم نواسہ رسول و شہداء کربلاعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں آج چہلم نواسہ رسول و شہداء کربلاعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں،نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و شہداء کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،شہر بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کی 642 امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 994 پولیس افسران اور ہلکار تعینات ہوں گے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کنٹرول رومز قائم ، سرچ اینڈ اسکواڈ اورعمارتوں پراسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ، پوسٹ انسیڈنٹ رسپانس ٹیمیں بھی فرائض انجام دیں گی،مرکزی جلوس کے تمام روٹس سے ملحقہ سڑکوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا جبکہ نشتر پارک اور اطراف میں بھی غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود رہتے ہوئے پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید سخت کریں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم عمارتوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہےشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی مزید مربوط بناتے ہوئے چیکنگ اور سرچنگ کے عمل کو مؤثر بنایا گیا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے جلوسوں اور اہم مقامات پر سوئپنگ اور کلیئرنس کا عمل مکمل کیا جائے گاایڈوانس انٹیلیجنس کلیکشن اور اس کی تھانہ سطح پر فوری شیئرنگ کو بھی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے-

    دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 میں ختم ہوگیاپشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں امام حسینؓ کے چہلم کا مرکزی جلوس صبح حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمد ہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا،شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد، گوالمنڈی اور بروری کے علاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہے گی،حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

  • مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

    جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

    پی سی بی نے مائیکل اسمتھ کی تقرری کی تصدیق کر تےہوئےکہاکہ، مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا،مائیکل اسمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کیں، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2003 سے 2013 کے دوران 89 فرسٹ کلاس، 72 لسٹ اے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے۔

    مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائززاسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، مائیکل اسمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں،، جبکہ کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر جنوبی افریقا کی ’کے زیڈ این اِن لینڈ‘ اور ’ایسٹرن پروونس‘ ٹیموں کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیےپاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔

  • یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد  تین مقامات پر حملےکی،کارووائی   آخری لمحے منسوخ کر دی،ایران

    یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد تین مقامات پر حملےکی،کارووائی آخری لمحے منسوخ کر دی،ایران

    تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر کے اعلیٰ فوجی مشیر محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے یوکرین میں تین مقامات پر حملے کی مکمل تیاری کر لی تھی ۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے مجوزہ حملوں کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں، لیکن بعد میں آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا،یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد ایران نے فوجی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم انہوں نے اس مبینہ معذرت کی نوعیت یا اس کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

    محسن رضائی نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ ایران اپنی مقررہ بحری گزرگاہ کے علاوہ کسی متبادل راستے کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مخالف بحری جہاز ایران کی نظر میں غیر قانونی راستہ اختیار کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے حالیہ 17 روزہ ایران۔امریکا کشیدگی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں نے امریکی فوجی منصوبوں کو ناکام بنایا اور امریکی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی آزاد شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے 25 جولائی کو یوکرین پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے بحیرہ کیسپین میں ایک ایرانی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک عملہ رکن ہلاک ہو گیا تھا،دوسری جانب یوکرین نے ان الزامات کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی مؤقف جاری نہیں کیا، جبکہ محسن رضائی کے تازہ دعوؤں کی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز پرنامعلوم میزائل کا نشانہ

    آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز پرنامعلوم میزائل کا نشانہ

    آبنائے ہرمز میں عمان کے ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کے بحری تجارتی نگرانی کے ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ جہاز نے اطلاع دی کہ اسے ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ آ کر لگا، واقعہ عمان کے شہر الخصب سے تقریباً 20 ناٹیکل میل (تقریباً 37 کلومیٹر) شمال مشرق میں پیش آیا۔

    برطانوی بحری ادارے نے متاثرہ جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی فوری طور پر یہ بتایا کہ حملے سے جہاز کو کتنا نقصان پہنچا یا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں،متعلقہ حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت، استعمال ہونے والے پروجیکٹائل اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیج کے دیگر سمندری راستوں میں سیکیورٹی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے، حالیہ ہفتوں کے دوران خطے میں کئی بحری واقعات اور فوجی کشیدگی کے باعث بین الاقوامی جہاز رانی پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

  • ٹرمپ کاامریکی آئل کمپنیوں سے قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ

    ٹرمپ کاامریکی آئل کمپنیوں سے قیمتیں فوری کم کرنے کا مطالبہ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی دو سب سے بڑی آئل کمپنیوں ایگزون موبل اور شیورون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایندھن کی بلند قیمتوں کے باعث حد سے زیادہ منافع کما رہی ہیں-

    صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بالکل پسند نہیں، شیورون اور ایگزون موبل بہت زیادہ پیسہ کما رہی ہیں جو کہ حد سے زیادہ ہے-

    صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھی ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے شیورون کے چیف ایگزیکٹو مائیک ورتھ کے ایک ٹی وی انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بات بھول گئے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ذہانت، بصیرت اور طاقت کے بغیر یہ تیل کی صنعت اور ہمارا ملک تباہ ہو چکے ہوتے۔

    انہوں نے وینزویلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں سے شیورون کو نکال دیا گیا تھا لیکن اب وہ واپس آ کر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور بھاری منافع کمانے کی توقع رکھ رہی ہےٹرمپ نے تیل کمپنیوں کو واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے لیے پیٹرول کی ریٹیل قیمتوں میں فوری طور پر کمی کریں، ایران کے ساتھ تنازع ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں زمین پر آ جائیں گی۔

    دوسری جانب امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی ترجمان نے کمپنیوں کا دفاع کرتے ہوئے بیان دیا کہ آج ایندھن کی بلند قیمتیں عالمی رسد، طلب اور آبنائے ہرمز سمیت اہم بحری راستوں میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہیں، اس میں کسی ایک کمپنی کا کوئی قصور نہیں ہے۔

    تاہم اس تنازع اور صدارتی تنقید کے باوجود شیورون کے چیف ایگزیکٹو مائیک ورتھ نے اپنے ملازمین کو ایک ای میل کے زریعے بتایا کہ وہ اس سال کی غیر معمولی آپریشنل کامیابیوں اور ریکارڈ منافع پر تمام ملازمین کو نصف ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر خصوصی بونس دے رہے ہیں، اس جیسے غیر معمولی سال میں اس قسم کے نتائج عام نہیں ہیں، یہ غیر معمولی حالات میں کی جانے والی غیر معمولی کوششوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    امریکا میں رواں سال نومبر میں ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات کے پیش نظر پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک بڑا سیاسی خطرہ بن چکی ہیں، کیونکہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد سے وہاں پیٹرول کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہےاگرچہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے لیکن پیٹرول پمپس پر عام صارفین کو اس کا فوری فائدہ نہیں پہنچ پا رہا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل دباؤ کے باوجود ایگزون موبل اور شیورون کی جانب سے اس صدارتی بیان پر فی الحال کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا ہے-

  • روس کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

    روس کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

    روسی طیارہ ساز کمپنی یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن نےاعلان،کیاہےکہ،روس کے جدید مسافر بردار طیارے ایم سی-21 کے بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے پہلے ماڈل نے اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔

    ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ آزمائشی پرواز ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائبیریا میں واقع اس طیارے کی اسمبلنگ فیکٹری کا اچانک دورہ کیا تھا، جہاں انہیں طیارے کی تیاری اور آزمائشی پرواز کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

    کمپنی کے مطابق ایم سی-21-310 طیارہ ارکتسک ایوی ایشن پلانٹ کے رن وے سے اڑا اور ایک گھنٹہ 23 منٹ تک فضا میں رہااس دوران طیارے نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی جبکہ 6 ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کی،طیارہ اڑانے والے پائلٹ رومان تاسکایف نے پرواز کے بعد کہا کہ اسمبلی لائن سے تیار ہونے والے پہلے طیارے نے بہترین کارکردگی دکھائی اور پرواز کا منصوبہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔

    یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر وادیم بادیکھا نے بتایا کہ ارکتسک کی فیکٹری اس وقت ابتدائی مرحلے میں 18 مسافر طیارے تیار کرنے کی تیاری کر رہی ہے، صدر ولادیمیر پیوٹن کے 24 جولائی کے دورے کے بعد حکومت نے مزید طیاروں کی تیاری کے احکامات بھی منظور کر لیے ہیں۔

    ایم سی-21 منصوبے کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا اور ابتدا میں اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2016 میں شروع ہونا تھی، تاہم مختلف پابندیوں اور بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے پرزوں کے متبادل تیار کرنے میں تاخیر کے باعث منصوبہ کئی برس پیچھے چلا گیا طیارہ تیار کرنے والے انجینیئرز کا کہنا ہے کہ اب ایم سی-21 مکمل طور پر روس میں تیار کیے گئے پرزوں سے بنایا جا رہا ہے۔

    روسی سرکاری دفاعی ادارے روس ٹیک، جو یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کی نگرانی کرتا ہے، کا ہدف ہے کہ ایم سی-21 کو 2026 کے اختتام تک تمام ضروری سرٹیفکیٹس حاصل ہو جائیں، جس کے چند ماہ بعد اس کی تجارتی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق طیارے کے چیف ڈیزائنر ویتالی ناریشکن نے کہا، کہ پیداوار اور آزمائشی مراحل کو ایک ساتھ جاری رکھنے سے سرٹیفکیشن مکمل ہونے اور طیاروں کی فراہمی شروع ہونے کے درمیان وقت کو کم سے کم کیا جا سکے گا۔

  • اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قیدیوں کی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا منصوبہ عارضی طور پر روک دیا

    اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قیدیوں کی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا منصوبہ عارضی طور پر روک دیا

    اسرائیل کی ایک عدالت نے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کے جنوبی اسرائیل کے صحرائے نقب (نیگیو) میں واقع کیتزیوت جیل کے اطراف کھودی گئی خندقوں میں مگرمچھ چھوڑنے منصوبے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے-

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان فلسطینیوں کے لیے مختص جیل کے حصے کے گرد خندقیں کھودنا شروع کر دی تھیں، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا بن گویر کے منصوبے کے مطابق ان خندقوں میں مگرمچھ رکھے جانے تھے تاکہ انہیں حفاظتی اقدام اور باز رکھنے کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے مطابق یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے اتوار کی شام جانوروں کے حقوق کی تنظیم ’لیٹ دی اینیملز لِو‘ کی درخواست پر عارضی حکمِ امتناع جاری کیا اس منصوبے کی حمایت اسرائیل کی وزارتِ قومی سلامتی اور اسرائیلی جیل سروس کر رہی تھی۔

    عدالت کے جج ابراہم روبن نے حکام کو ماحولیاتی تحفظ کی وزیر ایدیت سلمن کے اس فیصلے پر عمل درآمد سے روک دیا، جس میں مگرمچھوں کو قانونی طور پر نگہداشت میں رکھے جانے والے جنگلی جانورقرار دیا گیا تھا اس قانونی درجہ بندی کے بعد انہیں جیل منتقل کرکے وہاں رکھا جا سکتا تھا۔

    عدالت کا یہ حکم اس وقت سامنے آیا جب مذکورہ تنظیم نے تل ابیب یونیورسٹی کے ماحولیاتی انصاف اور جانوروں کے حقوق کلینک کے تعاون سے وزیر ایدیت سلمن، ایتامار بن گویر اور اسرائیلی جیل سروس کے خلاف انتظامی درخواست دائر کی۔

    عدالت کی جانب سے جاری عارضی حکم اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک اسرائیلی حکام عدالت میں اپنا جواب جمع نہیں کرا دیتے، جس کی توقع اگست کے وسط تک کی جا رہی ہے تنازع کی بنیاد 15 جولائی کو وزیر ایدیت سلمن کا وہ فیصلہ ہے، جس کا مقصد مگرمچھوں کو جیلوں میں حفاظتی اور باز رکھنے کے ذریعےکے طور پر استعمال کرنے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

    درخواست گزار تنظیم کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے مگرمچھوں کی قانونی حیثیت تبدیل ہو جائے گی اور ان پر بطور محفوظ جنگلی جانور لاگو نگرانی اور لائسنسنگ کے ضوابط ختم ہو جائیں گےاسرائیلی جیل سروس جیل کے گرد نہر نما خندق کی تعمیر سمیت بنیادی ڈھانچے پر کام شروع کر چکی ہے، جبکہ وزارتِ قومی سلامتی نے اس آزمائشی منصوبے کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ شیکل (تقریباً 69 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کیے ہیں یہ فیصلہ مناسب قانونی اختیار کے بغیر کیا گیا اور ماہرین کی ان آراء کو نظر انداز کیا گیا جن میں جانوروں، عوام اور ماحولیات کے لیے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا گیا تھا۔

    لیٹ دی اینیملز لِواور تل ابیب یونیورسٹی کے ماحولیاتی انصاف اور جانوروں کے حقوق کلینک نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس حکم سے فی الحال ایسے ناقابلِ واپسی اقدامات رک گئے ہیں جو منصوبے پر عمل درآمد کو آگے بڑھا سکتے تھے، جبکہ تنظیم اس منصوبے کو مستقل طور پر منسوخ کرانے کی کوشش جاری رکھے گی۔

    رپورٹ کے مطابق ایتامار بن گویر نے 2022 کے اواخر میں منصب سنبھالنے کے بعد فلسطینی قیدیوں کی حراستی شرائط مزید سخت کر دی ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ان پالیسیوں میں خوراک کی شدید قلت، طبی سہولیات سے محرومی، تشدد اور طویل تنہائی جیسی اقدامات شامل ہیں،فلسطینی اور اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 9 ہزار 500 فلسطینی قیدی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سخت حالات میں قید ہیں۔ ان تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ بھوک، تشدد اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث درجنوں فلسطینی قیدی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • آزاد کشمیر کے عوام  مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، ترقی کے حق میں فیصلہ دیا،عظمیٰ بخاری

    آزاد کشمیر کے عوام مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، ترقی کے حق میں فیصلہ دیا،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں خواتین کا ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا اور یہ الیکشن مریم نواز کی پنجاب میں کارکردگی پر ہوا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور انتخابات میں عوام نے ترقی کے حق میں فیصلہ دیا،گزشتہ روز کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ وہ آزاد کشمیر میں پنجاب جیسی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں، انتخابات میں خواتین کا ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا اور یہ الیکشن مریم نواز کی پنجاب میں کارکردگی پر ہوا۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سندھ میں گزشتہ 18 سال سے حکومت میں ہیں، ان کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کو بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں تھا اگر وہ عوام کو یہ نہیں بتا سکتے کہ 18 سال میں انہوں نے کیا کیا، تو یہ ان کے لیے لمحۂ فکریہ ہےمسلم لیگ (ن) خدمت اور ترقی پر یقین رکھتی ہے، جبکہ کشمیر کے عوام نے بھی ترقی کو ووٹ دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کسی شہری نے یہ نہیں کہا کہ اس نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ قمر زمان کائرہ کے حلقے میں پیپلز پارٹی کو 457 ووٹ ملے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں ووٹ تھے، پیپلز پارٹی میں کچھ ایسے مسترد شدہ سیاست دان موجود ہیں جو چاہتے ہیں کہ ملک میں ہر وقت فساد، لڑائی اور جھگڑے کی کیفیت برقرار رہے،پارٹی میں قابل لوگوں کی بات نہیں سنی جاتی اور ان کی آواز بلاول بھٹو تک بھی نہیں پہنچتی۔

  • غلط ای چالان کےشکارشہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

    غلط ای چالان کےشکارشہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے غلط ای چالان پرشہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی۔

    پنجاب پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق اگر کسی شہری کو غلط ای چالان موصول ہوتا ہے تو وہ پنجاب سیف سٹیز کی ویب سائٹ پر لاگ اِن کر کے ریویو سیکشن میں جا سکتا ہے جہاں متعلقہ ثبوت اپ لوڈ کرنے کے بعد درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے، اگر ریویو کے دوران چالان غلط ثابت ہو جائے تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔

    پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے صرف حقیقی شکایات کی صورت میں ہی اس سہولت سے استفادہ کریں تاکہ نظام کی شفافیت اور مؤثر کارکردگی برقرار رکھی جا سکے۔

    پنجاب پولیس،کی،جانب،سےاس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا، کئی افراد نے آن لائن ریویو کی سہولت کو سراہا جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ غلط ای چالان جاری کرنے والے اہلکاروں سے بھی بازپرس ہونی چاہیے۔