Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آزاد کشمیر میں فارم 47 پلس کی حکومت بن رہی ہے ، شرجیل میمن

    آزاد کشمیر میں فارم 47 پلس کی حکومت بن رہی ہے ، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 2024 کے انتخابات کی روایت کو دہرایا گیا،آزاد کشمیر میں فارم 47 پلس کی حکومت بن رہی ہے-

    آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن،نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ،ترجیح ن لیگ کو نہیں انتخابات کو دی جائے ، پیپلز پارٹی آخری مرحلے تک میدان خالی نہیں چھوڑے گی ، چاہے کتنے بھی گٹھ جوڑ ہوں ہم مقابلہ کریں گے،پوری دنیا نے دیکھا کہ پیپلز پارٹی کو ہرانے کے لیے ن لیگ، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ تھا ، الیکشن کمیشن شروع سے ن لیگ کے ساتھ پارٹی بنا ہوا تھا، چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کی بی ٹیم بنے ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ فارم 47 کی حکومت تھی ، یہ فارم 47 پلس کی حکومت بن رہی ہے ، آج وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس میں تکبر نظر آ رہا تھا ، ہمارا لب و لہجہ بدتمیزی والا نہیں ہو گا ،ہم دلیل کے ذریعہ اپنی بات کریں گے 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں الیکشن ہوا ، اس کی بیشتر شکایات الیکشن کمیشن کو تحریری دی گئیں مگر کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

    اس موقع پر چوہدری یاسین نے کہا کہ میں دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہا تھا ، صبح سے ہی شکایات مل رہی تھیں کہ پولنگ روک دی گئی ہے ، میں نے الیکشن کمیش حکام سے رابطہ کیا ،40 پولنگ اسٹیشنز میں 85 سے 99 فیصد تک ووٹ ڈالے گئے ، رات کو ووٹ ڈالتے رہے اور صبح نتائج کا اعلان کیا پری پول دھاندلی پہلے دن سے شروع کی گئی ، پنجاب پولیس کے لوگوں نے خود ووٹ ڈالے اور ہمارے لوگوں کو مارا۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 54سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 12سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 6ہزار 291روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46روپے کے اضافے سے 5ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے ہیں۔

  • آزاد کشمیر انتخابات دوسرا مرحلہ: خاتون سمیت 7 نئے  امیدوار اسمبلی میں پہنچ گئے

    آزاد کشمیر انتخابات دوسرا مرحلہ: خاتون سمیت 7 نئے امیدوار اسمبلی میں پہنچ گئے

    آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خاتون سمیت 7 نئے امیدوارقانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔

    مظفر آباد ڈویژن سے 2 جبکہ مہاجرین کی نشستوں سے 5 نئے امیدوار پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے پیپلز پارٹی کے سردار مختیار احمد پہلی بار قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے، سردار مختیار احمد نے سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

    ایل اے 31 کھاوڑہ سے مسلم لیگ ن کے راجا ثاقب مجید اور ایل اے 36 جموں 3 سے مسلم لیگ ن کے محمد احسن رضا پہلی بار اسمبلی پہنچ گئے،ایل اے 37 جموں 4 سے مسلم لیگ ن کی مریم جاوید پہلی بار قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں،ایل اے 38 جموں 5 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان علی، ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ ن کے محمد عامر شاہ اور ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے مسلم لیگ ن کے محمد یاسین لون پہلی بار قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔

    انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 5 نئے امیدوار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، دونوں مراحل کے بعد مجموعی طور پر 12 نئے امیدوارآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن گئے۔

  • برطانیہ میں یومیہ 2 لاکھ پاؤنڈ کا  پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف

    برطانیہ میں یومیہ 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف

    لندن: برطانیہ میں یومیہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایران کی جنگ کے ساتھ شروع ہونے والے پیٹرول کے بحران کے بعد برطانیہ بھر کے پیٹرول پمپس سے ڈرائیور روزانہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا پیٹرول بغیر ادائیگی کے چوری کرکے لے جا رہے ہیں،پیٹرول چوری کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی کمپنی فور کورٹ آئی کے تجزیے کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں تنازع شروع ہونے کے بعد کے 5 ماہ کے دوران، اس سے پہلے کے 5 ماہ کے مقابلے میں پیٹرول چوری کے واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے-

    فور کورٹ آئی کے مطابق،جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں چوری ہونے والے پیٹرول کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملک کے 8,359 پیٹرول پمپس پر روزانہ اوسطاً 194,000 پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے، پہلی بار بغیر ادائیگی کے پیٹرول لے جانے والوں کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ جب کہ بار بار ایسا کرنے والوں کی تعداد 17 سے 20 فیصد رہی، اس کے علاوہ، چوری کیے گئے پیٹرول کی مقدار میں 26 فیصد اضافہ بھی دیکھا گیا، یہ اعداد و شمار ملک بھر کے 550 نمائندہ پیٹرول پمپس سے موصول ہونے والی رپورٹس پر مبنی ہیں۔

    ایران جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 27 پنس اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس فی لیٹر اضافہ ہوا،پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پمپ عملے سے بدسلوکی کے واقعات بھی بڑھ گئے۔

    فور کورٹ آئی نے اپنے صارفین کو پیٹرول چوری کی روک تھام کے لیے مفت ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے فیس واچ سسٹم کے ذریعے شناخت کیے گئے ملزمان کے بارے میں فوری اطلاع موصول ہو سکے گی۔

  • مصر میں 5.6 شدت کا زلزلہ

    مصر میں 5.6 شدت کا زلزلہ

    مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور اس کے گرد و نواح میں آج علی الصبح 5.6 شدت کا زلزلہ آیا-

    مصری قومی ادارہ برائے فلکیاتی و جیو فزیکل تحقیق کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر ایک منٹ پر آیا، جبکہ اس کا مرکز سوئز شہر سے تقریباً 38 کلومیٹر دور واقع تھا۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلے کے بعد صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں،زلزلے کے اثرات فلسطین، اردن، لبنان اور قبرص تک محسوس کیے گئے۔

    یورپی بحیرہ روم زلزلہ نگرانی مرکز (ای ایم ایس سی) کے مطابق تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ افراد ایسے علاقوں میں موجود تھے جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی،جبکہ آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں کے دوران آفٹر شاکس آ سکتے ہیں، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب جرمن سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی اور بتایا کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، ماہرین کے مطابق مختلف سائنسی اداروں کی جانب سے شدت میں معمولی فرق سامنے آنا معمول کی بات ہے کیونکہ ہر ادارہ اپنے الگ مشاہداتی نظام اور تجزیاتی طریقہ کار کے مطابق اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔

    مرکز طقس القدس نے بھی تصدیق کی کہ تقریباً 5.5 شدت کا زلزلہ مصر اور جنوبی فلسطین میں محسوس کیا گیا، جس کا مرکز سوئز کا علاقہ تھا ادارے نے مزید آفٹر شاکس کے امکان سے بھی خبردار کیا ہے،مصری ہلال احمر نے ان تمام شہروں میں ہنگامی منصوبہ فعال کر دیا ہے جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے امدادی ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرانی، کمزور یا دراڑوں والی عمارتوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

  • رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے

    رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ اور مقام طے

    پرتگال کے معروف فٹبالر اور النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈواور جارجینا روڈریگز کی شادی کی تاریخ اور مقام سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق طویل عرصے سے ایک ساتھ رہنے والے رونالڈو اور جارجینا اب شادی کرنے جا رہے ہیں، جوڑے کی شادی پرتگال کے جزیرے مادیرا میں ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں رونالڈو پیدا ہوئے اور ان کی پرورش ہوئی،برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب 8 اگست کو متوقع ہے-

    برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا روڈریگز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے،شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی، جہاں عام طور پر تقریبات سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں،شادی کے بعد استقبالیہ کی تقریب شہر کے معروف فائیو اسٹار ’ساوائے پیلس‘ ہوٹل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ سال تقریباً 8 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد جارجینا کو شادی کی پیشکش کی تھی، 40 سالہ فٹبالر نے اپنی اسپینش پارٹنر کو قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پیش کی، جسے جارجینا نے قبول کر لیا تھا،بعد ازاں جارجینا نے انسٹاگرام پر ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا تھا اور ان کی انگلی میں بڑی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں تھی۔

    رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی تقریباً 8 سال قبل شروع ہوئی، جب جارجینا میڈریڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر کام کرتی تھیں، دونوں کو پہلی مرتبہ 2017ء میں عوامی سطح پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، دونوں کے 5 بچے ہیں، تاہم اپریل 2022ء میں ان کے جڑواں بچوں میں سے ایک چل بسا تھا۔

  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

    گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گی، انہوں نے وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پیش کر دیا گیا ہےاور مطالبات تسلیم نہ ہونےکی صورت میں ہڑتال جاریرہےگی،ٹرانسپورٹرز کے اہم مطالبات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ختم کرکے ماہانہ بنیاد پر مقرر کرنا اور حالیہ اضافے واپس لینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ٹول ٹیکس میں اضافہ فوری واپس لے کر 30 جون 2024 کی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر کے اسے آئل ٹینکرز کی طرح 2 فیصد کیا جائے، جبکہ ایکسل لوڈ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اوورلوڈنگ کی مکمل روک تھام کی جائے،انہوں نے کسٹمز کے ایس آر او 1619/2024 کے خاتمے، ڈرائیورز کے لیے ٹیسٹ کے بعد ایچ ٹی وی لائسنس کے اجرا، اور کراچی پورٹ و پورٹ قاسم کے قریب ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو جلانے کے واقعات تشویشناک ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں انہوں نے 20 سال پرانی گاڑیوں پر پابندی کے قانون اور روڈ حادثات کی صورت میں 97 لاکھ روپے دیت کے قانون کو مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، جبکہ سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دوران تھرڈ پارٹی انشورنس کے نام پر مبینہ بھتہ خوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا-

  • نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے،گورنر سندھ

    نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے،گورنر سندھ

    گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیشہ نوجوانوں اور یوتھ کے حق میں کھڑے رہے ہیں اب ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کریں-

    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے آج تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ قیمتی تحفہ حاصل کرنے کے لیے موجود ہیں نوجوانوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں سب سے پہلے ’اقرا‘ یعنی پڑھنے کا حکم دیا ہے علم کا سفر ’اقرا‘ سے شروع ہوتا ہے،نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے، لیپ ٹاپ کی فراہمی نوجوانوں کو جدید تعلیم اور علم کے حصول میں مدد دے گی پاکستان 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے –

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیشہ نوجوانوں اور یوتھ کے حق میں کھڑے رہے ہیں اب ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کریں میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستان کبھی غلام نہیں تھا اور نہ کبھی غلام ہوگا پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر وجود میں آیا ہے،تقسیم کا لفظ انتہائی نامناسب ہے، میں نہیں چاہتا کہ ملک تقسیم ہو میں آئینی گورنر ہوں، عوامی گورنر نہیں ہوں میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ میں آئین کے تحت گورنر کے منصب پر آیا ہوں،میں عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوا ہوں میں آئین کے تحت کام کر رہا ہوں اور آئندہ بھی آئین کے مطابق کام کرتا رہوں گا۔

    کراچی میں نوجوان تاجر کے اغوا، قتل یا خودکشی سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں یہ میری معلومات ہے، باقی کیس کی تفتیش جاری ہے کسی بھی نوجوان کی ہلاکت ہمارے لیے افسوس کی بات ہےکراچی جتنا بڑا شہر ہے ہمیں سیکیورٹی کےانتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جہاں آبادی زیادہ ہوتی ہے وہاں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، 2010 میں جرائم کی شرح زیادہ تھی، اب جرائم میں کمی آئی ہیں۔

  • ایران اور امریکا کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسماعیل بقائی

    ایران اور امریکا کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسماعیل بقائی

    ایرانی وزارت خارجہ،کاکہناہےکہ اس وقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، جبکہ عمان کے ساتھ صرف آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور اس کے انتظام سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ رابطے صرف عمان کے ساتھ ہیں، عمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا مقصد آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے اور اس اہم آبی گزرگاہ کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کرنا ہے-

    انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، تاہم ان میں کوئی صداقت نہیں اور تہران کی موجودہ توجہ صرف عمان کے ساتھ جاری مشاورت پر مرکوز ہے آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم بحری راستہ ہے، اسی لیے اس سے متعلق معاملات پر علاقائی سطح پر مشاورت جاری رہنا ضروری ہے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی رابطوں اور مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں،سیاسی مبصرین کے مطابق ایران کے تازہ بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تہران اس وقت امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بجائے آبنائے ہرمز سے متعلق علاقائی تعاون کو ترجیح دے رہا ہے۔

  • طالبان رجیم کی زیرِسرپرستی القاعدہ، فتنۃ الخوارج سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان میں سرگرم

    طالبان رجیم کی زیرِسرپرستی القاعدہ، فتنۃ الخوارج سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان میں سرگرم

    افغانستان میں طالبان رجیم کی سرپرستی میں القاعدہ،فتنۃ الخوارج سمیت عالمی دہشت گردتنظیمیں سرگرم ہیں۔

    قابض طالبان رجیم افغانستان کوعالمی اورعلاقائی دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا کرخطے کی سلامتی کو داؤ پرلگا رہی ہے، اقوام متحدہ کے سابق عہدیدارایڈمنڈ فٹن براؤن نےافغان طالبان،القاعدہ اورفتنۃ الخوارج کاسہ فریقہ اتحاد آشکارکردیا،افغان میڈیاآموٹی وی سے گفتگومیں اقوام متحدہ کی دہشتگردی سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرنےوالی ٹیم کےسابق عہدیدارایڈمنڈ فٹن براؤن نےکہاکہ طالبان رجیم القاعدہ کوافغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں،تربیت اور بھرتی کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

    ایڈمنڈ فٹن براؤن کے مطابق افغان طالبان القاعدہ اور فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) کو پاکستان میں سرحد پار حملوں کی اجازت دیتے ہیں ، فتنۃ الخوارج،افغان طالبان اورالقاعدہ کےدرمیان اتحاد قائم ہے، جوپاکستان کےاندر سرحد پار حملےکررہا ہے افغانستان میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، ترکستان اسلامک موومنٹ اورجماعت انصار اللہ جیسے شدت پسند گروہ بھی موجود ہیں،افغان طالبان رجیم ان دہشتگردگروہوں کوپڑوسی ممالک پر دباؤ بڑھانے اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے افغان طالبان رجیم کو دہشتگردی کیخلاف مغربی ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار نہیں سمجھنا چاہیے۔