Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کا بل پیش

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ’سیاسی معاملات میں عدلیہ کی بے جا مداخلت‘ کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل ’سیاسی معاملات میں عدلیہ کی بے جا مداخلت کا مسودہ منظور کیا گیا۔

    وفاقی حکومت کا عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ

    سیاسی معاملات میں عدلیہ کی بے جا مداخلت کا بل وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ایوان عدالیہ کی مداخلت کو سیاسی عدم استحکام کا باعث سمجھتا ہےیہ ایوان چار ججزکے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے توقع کرتا ہے اعلیٰ عدلیہ سیاسی و انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے گی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خودمختار ادارہ ہے اس کے آئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے’یہ ایوان سمجھتا ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت غیر جانبدار نگران حکومتوں کے تحت ہونے چاہییں وہ دستوری معاملات جن میں اجتماعی دانش درکار ہو اور اس کا مطالبہ بھی ہو، اس کی سماعت عدالت عظمیٰ کا فُل کورٹ کرے۔

    پہلی ششماہی میں 10.21 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں. سٹیٹ بنک

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کیلئے عدالتی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں تجویز پیش کی گئی کہ چیف جسٹس کےہمراہ 2 سینئر ترین ججز پر مشتمل کمیٹی از خود نوٹس لینے کا فیصلہ کرے بل میں ایک اور تجویز پیش کی گئی کہ 3ججز پر مشتمل کمیٹی بینچزکی تشکیل اور کیسز تفویض کرنے کا فیصلہ بھی کرے گی جن میں چیف جسٹس بھی شامل ہوں گے-

    وفاقی وزیر قانون سینیٹراعظم نذیر تارڑ کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے انتظامی معاملات پر ایک دن میں 4 ازخود نوٹس لیے، سپریم کورٹ کے قواعد سے متعلق بہت تنقید ہوتی رہی ہے، ماضی میں بعض ازخود نوٹس ادارے کی تکریم میں اضافے کا باعث نہیں بنے، کئی نوٹس کے تحت ایسے فیصلے ہوئے جس سے نقصان ہوا، ادارے کا تقدس متاثر ہوا۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے3 سینئر ترین جج از خود نوٹس لینے کا فیصلہ کریں گے، از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 روزمیں اپیل دائر کرنے کا حق دیا گیا ہے ، اپیل دائر ہونے کے14 روز کے اندر سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگی ازخود نوٹس کے استعمال سے سپریم کورٹ کے وقار کو نقصان پہنچا، گزشتہ روز 2جج صاحبان کا موقف سامنے آنے سے تشویش پیدا ہوگئی تھی ۔

    ڈیجیٹل مردم شماری،خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بل پیش ہونے کے بعد ارکان اسمبلی نے بل کو اجلت میں منظور کرنےکی مخالفت کی اور تجویز پیش کی گئی کہ تمام آئینی اداروں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف ارکان اسمبلی کی تجویز پر عدالتی اصلاحات کا بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ہے-

    اس کے بعد ایوان میں بل پر بحث کی گئی، بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشزف نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھیج دیا اور کہا کہ آرڈر آف دی ڈے یہ تھا کہ سپریم کورٹ سے متعلق بل آج ہی پاس کیے جائیں، ایوان کی رائے کے مطابق دونوں بل لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کو بھیجے جارہے ہیں انہوں نے رولنگ دی کہ سپریم کورٹ سے متعلق دونوں ترمیمی بل کمیٹی کو بھیجے جاتے ہیں اور کمیٹی سے درخواست ہے کہ رپورٹ جلد ایوان میں پیش کرے۔

    مریم نواز بھائی کی مقروض،کیپٹن ر صفدر دوستوں کے مقروض

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کل صبح ہوگا جس کی صدارت چیئرمین محمود بشیر ورک کریں گے قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کل ہی بل منظور کرکے ایوان میں رپورٹ دے گی، قومی اسمبلی کل عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کی حتمی منظوری دے گی اور پھر مجوزہ بل جمعرات کو سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

  • باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹرملک رمضان اسراء کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار

    باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹرملک رمضان اسراء کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار

    تھانہ کینٹ پولیس نے ملک رمضان اسراء کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی: ملک رمضان اسراء کے گھر پر حمد ایوب نامی شخص نے قبضے کے لئے حملہ کیا تھا ملزم کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروانے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا تا ہم بااثر افراد نے ملزم کو چھڑوا لیا تھا جس کے بعد محمد ایوب نے ملک رمضان کے گھر پر حملہ کیاجس کےبعد رمضان اسرا نے دوبارہ شکایت درج کروائی جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ہے-

    ڈیرہ اسماعیل خان میں باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسرا کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا تھاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک رمضان کاکہنا ہے کہ محمد ایوب نامی شخص نے ان کے گھر پر قبضے کے لئے حملہ کیا ہے جس کے بعد وہ گھر میں محصور ہو گئے ہیں ملک رمضان سمیت پورا خاندان گھر میں محصور ہو چکا ہے۔

    ملک رمضان نے محمد ایوب نامی شخص کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروائی تھی اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا تا ہم بااثر افراد نے ملزم کو چھڑوا لیا جس کے بعد محمد ایوب نامی شخص نے ملک رمضان کے گھر پر حملہ کیا ہے۔

    ملک رمضان اسرا کا کہنا ہے کہ محمد ایوب نامی شخص ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس مقام پر قبضہ کرنا چاہتا ہے وہ جگہ انہوں نے خریدی ہوئی ہے اور سارے دستاویزی ثبوت انکے پاس موجود ہیں پولیس کو بھی ممکنہ حملے کی اطلاع دی گئی تھی تا ہم پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے بعد چھوڑ دیا ملک رمضان کا کہنا تھا کہ اعلی حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور ملزم کے خلاف فوری کاروائی کریں-

  • آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کو تیار ہوں

    آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھنے کو تیار ہوں

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہےالیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے۔

    پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    انہوں نے کہا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثنا اللہ کا کلیدی کردار ہے،رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں، میرے قتل کی تحقیقات سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے رانا ثنا اللہ بزدل آدمی ہے قتل کی دھمکیوں اور ارادے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

    وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اےپی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عدلیہ پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہیں، یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔

  • روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ بنادیا

    روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ بنادیا

    روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دفاعی نظام نے امریکی گائیڈڈ میزائل مار گرایا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی فضائی دفاعی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں یوکرین کی افواج کی طرف سے داغے گئے جی ایل ایس ڈی بی گائیڈڈ میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

    سعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    روس کی وزارت دفاع نے منگل کے روزیوکرین کے داغے گئے اسمارٹ بم کوروکنے کی اطلاع دی ہے یہ پہلا موقع ہے جب روس کی دفاعی فورسز نے زمین سے داغے جانے والے اس بم کوروک کرناکارہ بنایا ہے-

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرینی افواج کی جانب سےروس کی طرف فائر کیا گیاامریکی گراؤنڈ لانچڈ سمال ڈایامیٹر بم (GLSDB) مار گرایا گیا ہے۔

    پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے …

    روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکی گائیڈڈ میزائل روس کی حدود میں مار گرایا گیا ہے، یوکرین جنگ کے دوران روس نے پہلی بارامریکی ساختہ میزائل گرایا ہے۔

    روسی خبررساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس سال کے اوائل میں امریکا نے یوکرین کو زمین سے داغاجانے والا چھوٹے قُطرکا یہ بم (جی ایل ایس ڈی بی) مہیّا کیاتھا۔اس کو’اسمارٹ بم‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

  • پاکستانی مسالے،کھجوریں اور ڈرائی فروٹس اسرائیل میں برآمد

    پاکستانی مسالے،کھجوریں اور ڈرائی فروٹس اسرائیل میں برآمد

    پاکستانی تاجر کے مسالے، کھجوریں اور ڈرائی فروٹ اسرائیلی مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی یہودی شہری فشیل بن خالد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں پاکستانی مسالے، کھجوریں اور دیگر سامان یہودی مارکیٹ میں فروخت کیلئے رکھا ہوا ہے۔


    فشیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بحیثیت پاکستانی مجھے مبارک ہو میں نے پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کی پہلی کھیپ اسرائیل کی مارکیٹ میں برآمد کی۔

    فشیل بن خالد کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سے فوڈ پروڈکٹ کا پہلا بیج اسرائیل برآمد کیا ہے جس میں کھجوریں، خشک میوہ جات اور مسالے شامل ہیں۔

  • حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ،سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر

    حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ،سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر

    سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر

    حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ

    سیدہ سلویٰ فاطمہ نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں غربت میں آنکھ کھولی۔ وہ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ان کے والد اشفاق احمد ایک بیکری میں یومیہ اجرت پر کام کرتے تھے۔ لیکن فاطمہ بچپن سے ہی ایوی ایشن سے متعلق اخباری آرٹیکل پڑھا کرتیں، انھیں محفوظ کرلیا کرتی تھیں اور گھنٹوں ان پر طیاروں کی تصاویر کو دیکھا کرتی تھی۔

    قارئین: سلویٰ فاطمہ آج دنیا بھر میں ہندوستان کی حجابی پائلٹ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ وہ ہندوستان کی ان چار مسلم خواتین میں سے ایک ہیں جن کے پاس کمرشیل پائلٹ لائسنس(سی پی ایل) ہے۔ وہ اپنی تربیت ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی سراہا گیا۔ وہ ہندوستان میں مسلم خواتین کو بااختیار بنانے کی سنہری مثال ہیں۔ سلویٰ فاطمہ کی کہانی اس بات کو نکارتی ہے جہاں اکثر کہا جاتا ہے کہ ٹیلنٹ کے بعد بھی مسلمانوں کو مواقع نہیں ملتے یا مسلمان لڑکیاں صرف گھریلو کام کے لئے پیدا ہوتی ہیں۔


    انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی سلویٰ فاطمہ نے کبھی غربت کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ انہوں نے بات کرتےہوئے بتایا کہ ان کا بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا خواب تھا۔ بارہویں پاس کرنے کے بعد جب انجینئرنگ میں ایڈمیشن کی کوچنگ کے لئے داخلہ لیا تو مجھ سے میرے خواب کے بارے میں پوچھا گیا۔ چنانچہ میں نے پائلٹ بننے کی خواہش ظاہر کی۔ اس دوران لوگوں نے میرا مذاق اڑایا۔ میرے والدین بھی اس فیصلے سے مایوس ہو گئےمیرے والدین نے انجینئرنگ کرنے کا مشورہ دیا- لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ "منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں زندگی ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا، ہمت کے ساتھ پرواز ہوتی ہے۔”

    روزنامہ سیاست کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلویٰ فاطمہ نے بتایا کہ وہ عزیزیہ اسکول کی ایک ہونہار طالبہ رہی ہیں۔ میٹرک میں ان کا رزلٹ بہت اچھا تھا جس کی وجہ سے شہر کے ایک نامور کالج نے ان کی پچاس فیصد فیس معاف کر دی تھی- گرچہ والدین چاہتے تھے کہ وہ سائنس یا انجنیئرنگ کے کسی کورس میں داخلہ حاصل کریں لیکن وہ عام لڑکیوں سے کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں- پائلٹ بننا ان کا جنون تھا لیکن اپنے والدین کے کہنے پر سلویٰ نے ایک مفت کوچنگ سینٹر میں داخلہ لیا جہاں انجنیئرنگ اور میڈیکل کے انٹرنس ٹیسٹ کے امتحان کی تیاری کرائی جاتی تھی۔

    سلویٰ فاطمہ مزید کہتی ہیں کہ کوچنگ سینٹر کی طرف سے نئے گروپ کی افتتاحی تقریب تھی- جب مجھے پتہ چلا کہ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر زاہد علی خان صاحب ہیں- تو میں نے اس پروگرام میں اپنے ٹیچر سے ویلکم اسپیچ کرنے کی ضد کی کیونکہ میرے لئے یہ خاص موقع تھا کہ میں زاہد علی خان صاحب کی توجہ اپنی جانب مبذول کراؤں- وہ کہتی ہیں انھوں نے میری اسپیچ سنی، اسپیچ کے بعد ان سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا- میں نے بلا مبالغہ پائلٹ بننے کو کہا اور پائلٹ بننے کے لئے مالی امداد کی پیشکش کی۔

    زاہد علی خان اور ان کے رفقاء کی تعاون سے فاطمہ نے 2007 میں آندھرا پردیش ایوی ایشن اکیڈمی میں داخلہ حاصل کیا- پانچ سال کی سخت ٹریننگ کی اور کمرشیل پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا- علاوہ ازیں انہوں نے پرائیوٹ پائلٹ لائسنس اور فلائٹ ریڈیو ٹیلی فون آپریٹر کا لائسنس بھی حاصل کیا-

    اس پوری ٹریننگ کے دوران سلویٰ فاطمہ نے سیسنا 152 اور 172 پر 200 گھنٹے پرواز کی- جس میں ان کی 123 گھنٹے کی سولو فلائٹ بھی شامل تھی۔ لیکن یہ ان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں تھا۔ اب انہیں بوئنگ یا ایئربس جیسے بڑے طیاروں کی تربیت حاصل کرنی تھی، جہاں اس ٹریننگ پر انہیں 35-30 لاکھ روپیے خرچ کرنے تھے۔

    پیسے نا ہونے کی وجہ سے والدین نے شادی کی پیشکش کی اور وہ اس فیصلے سے راضی ہوگئیں۔ جب فاطمہ چار ماہ کی حاملہ تھیں، اس وقت تلنگانہ حکومت سے انہوں نے مدد کی اپیل کی، حکومت نے ان کی مدد کی اور نیوزی لینڈ میں ان کی ٹریننگ کے لئے 36 لاکھ روپے کی منظوری دی۔ نیوزی لینڈ میں اپنی ٹریننگ کے دوران فاطمہ نے 5 گھنٹے تک ملٹی انجن والا ہوائی جہاز اڑایا اور 10 گھنٹے تک سمیلیٹر پر ٹریننگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے بحرین میں گلف ایوی ایشن اکیڈمی میں ایئربس پر ٹائپ ریٹنگ کوالیفائی کیا۔

    قارئین: انڈیگو ایئر لائنز میں کام کرنے والی سلویٰ فاطمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پائلٹ بننے کا خواب ضرور دیکھا تھا۔ لیکن انہیں کبھی یقین نہیں تھا کہ یہ خواب پورا بھی ہو گا۔ کیونکہ ان کے والد کو دو وقت کی روٹی کے لئے پوری طاقت سے جدوجہد کرنی پڑتی تھی کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو ہمیشہ کہتے تھے کہ میں ایک عورت ہوں اور مجھے شادی کے بعد گھر اور بچوں کا خیال رکھنا ہے، یہ محنت رائیگاں ہے۔ لیکن نہ صرف میرے والدین بلکہ میرے شوہر اور سسرال والوں نے بھی مجھے ہر قدم آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

    سلویٰ کہتی ہیں کہ میرے والد سید اشفاق احمد مجھے پیار سے ’”معجزہ لڑکی” کہتے ہیں اور کہیں نہ کہیں ٹھیک ہی کہتے ہیں کیونکہ ایک غریب باپ جو ایک بیکری میں ملازم ہے، جس کی روزآنہ کی تنخواہ محض تین سو روپے ہے- ایسی حالت میں اتنے بڑے خواب دیکھنا اور اسے تکمیل کرنے کے لئے بیٹی کے ساتھ جدوجہد کرنا کسی بھی باپ کے لئے معجزہ ہی ہو سکتا ہے-

    وہ مزید کہتی ہیں کہ میں ایک پائلٹ بننے کا خواب ضرور دیکھتی تھی لیکن میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ ہوائی جہاز کا ٹکٹ خرید سکوں- یہ خدا کا شکر اور میری خوش قسمتی ہے کہ میری پہلی اڑان مسافروں والے سیٹ سے نہیں بلکہ کاکپٹ سے تھی-

    حجاب پہننے کی وجہ سے کسی طرح کی دشواری کے سوال پر وہ کہتی ہیں کہ انہیں کبھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بلکہ حجاب کی وجہ سے انہیں بحرین میں بہت سراہا گیا۔ ایک میگزین نے ان کے لباس اور حجاب کے ساتھ تصویر بھی شائع کی اپنی بیٹی کے حوالے سے کہتی ہیں کہ "میں چاہتی ہوں کہ وہ آئی اے ایس آفیسر بنے۔”

    مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے ایسوسیٹ پروفیسر محمد مصطفیٰ علی سروری سلویٰ فاطمہ کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ سلویٰ کے شروعاتی ادوار تھے جب میں نے روزنامہ سیاست کے لئے ان کا ایک انٹرویو کیا تھااس وقت سلویٰ اس قدر مشکلات و پریشانیوں سے دو چار تھیں کہ لگتا تھا ان کا خواب ٹوٹ جائے گا- وہ جو خواب دیکھ رہی ہیں وہ خواب ان کے لئے نہیں بنے ہیں- گویا کہ ہر فرد ان کے ناکام ہونے کی بات کرتا تھامیں نے خود ان کے انٹرویو کی جو سرخی لگائی تھی وہ تھی "غریبوں کے خواب کبھی مکمل نہیں ہوتے” لیکن سلویٰ لوگوں کے مختلف باتوں کو درکنار کرتے ہوئے اپنے مشن میں پر عزم رہیں- یہی وجہ رہی کہ آج انہوں نے اپنے اس خواب اور مشن کو شرمندہ تعبیر کیا-

    سلویٰ فاطمہ جو خواتین کو بااختیار بنانے کا چہرہ بن چکی ہیں- ان کو ممبئی میں قائم خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک تنظیم نے اپنی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی مقرر کیا ہے تاکہ پسماندہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی جا سکے وہ خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ عورتیں کسی بھی شعبےمیں رہیں لیکن اپنےخواب کوکبھی بھی ترک نہ کریں۔ وہ اپنے اس سلوگن کا اعادہ کرتی ہیں کہ "جہاں مرضی ہوتی ہے وہاں راستہ ہوتا ہے۔” مشکلات اور ناکامیاں کامیابی کا حصہ ہیں۔ اگر آپ کامیاب ہونا چاہتی ہیں تو انہیں کبھی بھی اپنے آپ پر حاوی نہ ہونے دیں۔

    ~ عبد المقیت
    عبید اللّہ فیضی

  • پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل بطور اعلیٰ ادارہ بالخصوص اور عام طور پر قانونی برادری کی نمائندہ کی حیثیت سے ہمیشہ یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے عدلیہ کو غیر جانبدار رکھنے کے لیے سیاسی معاملات میں کبھی ملوث نہ ہوں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان بار کونسل کے مطابق بدقسمتی سے سیاسی معاملات میں حالیہ سوموٹو لیا گیا تھا جس کی ضرورت نہیں تھی خاص طور پر جب یہ معاملہ دو مختلف ہائی کورٹس میں زیر سماعت تھا۔ سپریم کورٹ کا یہ معمول رہا ہے کہ جب بھی معاملہ کسی بھی ہائی کورٹ کے سامنے زیرِ سماعت ہوتا ہے تو معزز عدات مداخلت نہیں کرتی لیکن بدقسمتی سے اس طرز عمل کو بعض معاملات میں نظر انداز کیا گیا ہے خاص طور پر سوموٹو دائرہ اختیار کے معاملے میں جس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز نےسی سی پی او لاہور کے تبادلے سے متعلق ایک سروس معاملے میں جس کا اختتام معزز سپریم کورٹ کے اختلافی فیصلے پر ہوا اور عدلیہ کے وقار کو کم کیا گیا.

    الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔ مریم نواز

    پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولرائزیشن اور تقسیم کے تاثر کو ختم کرنے کی کوشش اور درخواست کی کہ سوموٹو دائرہ اختیار کے حوالے سے معیارات بنائے جائیں اور بنچوں کی تشکیل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ ادارے میں ہم آہنگی برقرار رہے.
    https://twitter.com/tayyabbalochpk/status/1640723846612369409

    بار کونسل نے اپنے اعلامیہ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل عدلیہ کے ادارے کے لیے بہت عزت اور احترام رکھتی ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ عدلیہ کے ادارے پر عوام کے اعتماد کو کبھی بھی متزلزل نہیں ہونا چاہیے جبکہ خاص طور پر سپریم کورٹ کے تازہ ترین فیصلے کے پیش نظر، یہ ایک اہم معاملہ ہے۔

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا تھانے کے سامنے …

    علاوہ ازیں بارکونسل نے اس بات پر تشویش کرتے ہوئے کہا ایک فل کورٹ کو روکتے ہوئے، دو معزز ججز جنہوں نے اس معاملے کو سننے سے انکار کر دیا تھا، ملک و قوم کو انتشار کی صورتحال سے بچانے کے لیے آئین کی تشریح کے حوالے سے معاملے کی سماعت کریں جبکہ کونسل کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججوں کے کردار کشی سے گریز کریں، وہ صرف فیصلے پر تبصرہ کریں ججز پر نہیں سپریم کورٹ کی عزت اور معزز عدلیہ کے وقار کو بحال کیا جائے

  • سعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی حمایت سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور چینی صدر کے درمیان گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے ایران سعودیہ کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات میں پیشرفت میں چین کےکردارکو سراہا۔

    پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے …

    سعودی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے جی سی سی ممالک اور مشرق وسطیٰ سے روابط میں سعودی کردارکوسراہا جب کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات کی شی جن پنگ نے کہا کہ انہیں امید ہے دونوں فریق مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو بہتر بناتے رہیں گے۔

    ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

  • حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

    حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو ڈی ایس پی رینک سے نواز دیاحارث رؤف کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی ایس پی رینک سے نوازا۔


    اس سے قبل بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

  • امریکا:اسکول میں خاتون حملہ آور کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

    امریکا:اسکول میں خاتون حملہ آور کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

    امریکا: نیش ول کے ایک پرائیویٹ اسکول میں ایک 28 سالہ خاتون نے فائرنگ کر کے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو ہلاک کر دیا جس کے بعد پولیس نے حملہ آور خاتون کو بھی مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق نیش ویل پولیس کے ترجمان ڈان آرون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذکورہ بالا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں کرسچن ایلیمنٹری اسکول میں صبح 10 بجے کے بعد پیش آیا مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب پہلی ہنگامی کال موصول ہونے کے تقریباً 15 منٹ کے اندر افسران جائے وقوع پر موجود تھے جہاں ان کا حملہ آور کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا پھر اسے گولی ماردی گئی۔

    پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے …

    ترجمان ڈان آرون نے بتایا کہ کم از کم دو اسالٹ رائفلز اور ایک ہینڈگن سے لیس، شوٹر سائیڈ والے دروازے سے کرسچن کووننٹ اسکول میں داخل ہوئی اور فائرنگ کردی اسکول میں عملےکے تقریباً 33 افراد اور تقریباً 260 طلباء ہیں واقعے کے فوری بعد طلبا کےوالدین کو فون کیا گیا اورکہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے لیں تاہم انہیں واقعے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    پولیس حکام نے کہا کہ نوجوان خاتون کی شناخت پولیس نے نیش ویل سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ کے طور پر کی گئی ہے، جس نے اسکول میں داخل ہو کر متعدد گولیاں چلائیں تاہم حملے کے محرک کے بارے میں ابتدائی طور پر کوئی اشارہ نہیں ملا-

    زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات ،امریکہ کا لاتعلقی کا اظہار

    پولیس چیف نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر پتا چلا کہ فائرنگ کرنے والی لڑکی کا نام اوڈرے ہیل تھا اور اس کی عمر 28 سال تھی، بعدازاں پتا چلا کہ وہ ٹرانس جینڈر تھی اوڈرے ہیل کے پاس اسکول کے نقشے موجود تھے جن میں سیکیورٹی اور داخلے کے راستوں کی تفصیل تھی اور وہ پلاننگ کے ساتھ آئی تھی مبینہ ملزم بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی اور وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑنے کے لیے بھی تیار تھی،فائرنگ کرنے والی لڑکی کے خاندان کے فرد نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اوڈرے ہیل ٹرانس جینڈر تھی۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد بہت سے طلباء کو اپنے اسکول یونیفارم میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیاعلاقے کے دیگر اسکول احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈاؤن میں چلے گئے ہیں۔

    ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    نیش ویل کے فائر ڈپارٹمنٹ کی کینڈرا لونی نے کہا کہ بقیہ تمام طلبہ کو فیکلٹی اور عملے کے ساتھ عمارت سے باہر نکال لیا گیا تھا، ہم جائے وقوع پر موجود تھے تاکہ کسی کو یہ دیکھنے سے روک سکیں کہ اور کیا ہو رہا ہمیں یقین ہے کہ انہوں نے ارد گرد ہونے والی افراتفری کو سنا، لہذا ہمارے پاس دماغی صحت کے ماہرین اور پیشہ ور افراد موجود ہیں جو طلبہ اورخاندانوں دونوں کےدوبارہ ملنے کے مقام پر موجود ہیں۔

    وائٹ ہاؤس نے اسکول میں ہونے والی تازہ ترین فائرنگ کو ’دل دہلا دینے والا‘ قرار دیا اور ریپبلکنز پر زور دیا کہ وہ صدر جو بائیڈن کے امریکا میں بڑے فائرنگ کے واقعات میں استعمال ہونے والے اسالٹ ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی حمایت کردی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے کہا کہ جو بائیڈن کو معصوموں کی ایک اورفائرنگ کی دل دہلا دینے والی خبر‘کےبارے میں آگاہ کردیا گیا ریپبلکن ’اسالٹ ہتھیاروں پر پابندی کو منظور کرنے کے لیے قدم اٹھانے اور عمل کرنے کے لیے‘ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

    روس کے مشہورانقلابی شاعر، ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس اور صحافی میکسم گورکی

    امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات خطرناک حد تک عام ہیں، جہاں حالیہ برسوں میں آتشیں اسلحے کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے البتہ شاذ و نادر ہی حملہ آور کوئی خاتون ہوتی ہے۔

    2012 میں کنیکٹی کٹ کے سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول میں 20 بچوں سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے تھے اس جیسے ہونے والے ہائی پروفائل قتل عام پر عوامی ہنگامے کے باوجود واشنگٹن میں بندوق کے تشدد سے نمٹنے کے لیے قانون سازی تعطل کا شکار ہےگزشتہ برس ٹیکساس کے شہر اوولڈے میں ایک حملہ آور نے فائرنگ کر کے 19 طلبہ اور 2 اساتذہ کو ہلاک کر دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کو قانونی مشورہ دینا میرا کام نہیں،وزیر قانون