Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

    یورپی ملک آئرلینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پر غیر متوازن لینڈنگ کے دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگئی-

    باغی ٹی وی :ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ریان ائیر کی پرواز ایف آر 5542 انگلینڈ کےلیورپول جان لینن ائیرپورٹ سے آئرلینڈ پہنچی پرواز ڈبلن انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے نمبر 28 پر لینڈنگ کے دوران غیر متوازن ہوئی اور رن وے سے ٹکرانے سے بوئنگ 737 طیارے کا اگلا گیئر بری طرح نقصان کا شکار ہوا نوز گیئر کا ٹائر پھٹ گیا تاہم طیارہ کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے رکن کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہےتاہم اس واقعے میں ایک مسافر کی صدمے سے حالت خراب ہوئی ہنگامی صورتحال کے بعد پہنچنے والے نیشنل ایمبولینس سروس کے اہلکاروں نے مسافروں کی جانچ پڑتال کی۔

    امریکا میں خرگوش پولیس افسر بن گیا

    ایمرجنسی کی وجہ سے ڈبلن ائیرپورٹ کا جنوبی رن وے بند ہے اور شمالی رن وے استعمال میں ہے۔

  • امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیوجرسی کی ایک مسجد کے امام چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹر سن کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ ایک شخص نے امام مسجد سید النقیب پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    انتخابات نہ کروانے کے حوالے سے تنقیدی تبصرہ، جرمن سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم


    سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکلتے اور امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وار کیے زخمی امام مسجد کو اسپتال منتقل کیا گیا امام مسجد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے-

    نمازیوں نے امام مسجد پر چاقو کے وار کرنے والے شخص کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے وقت مسجد میں 200 نمازی موجود تھے۔

    ایرانی حکومت کا بےحجاب خواتین کی نگرانی کرنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    پولیس حکام نے حملہ آور کے بارے میں تفصیلات جاری کیے بغیر بیان میں کہا کہ حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور حملہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں،البتہ اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

    دوسری جانب کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی 28 سال کے ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے اس پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہےکینیڈا کی وفاقی اورصوبائی حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔

    قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئےسعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا

  • دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    امریکی ادارے National Oceanic and Atmospheric Administration (این او اے اے) کی جانب سے ابتدائی ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث بحری ہیٹ ویوز عام ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: این او اے کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ اپریل 2023 کے آغاز میں سمندری سطح کا اوسط درجہ حرارت 21.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جس نے 2016 میں قائم ہونے والے 21 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ نیا ریکارڈ موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔

    دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مزید خطرناک انکشاف

    سائنسدانوں نے بتایا کہ 3 سال تک لانینا نے بحر الکاہل کے درجہ حرارت کو دبانے میں مدد فراہم کی اور زہریلی گیسوں کے اخراج کے اثرات سے بچایا، تاہم اب سمندری سطح کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جو اس سال ممکنہ ایل نینو لہر کی جانب اشارہ ہے۔

    این او اے اے کے محقق ڈاکٹر مائیک میکفیڈن نے بتایا کہ لانینا لہر اختتام کے قریب ہے جس نے دنیا بھر میں سمندری سطح کے درجہ حرارت کو بڑھنے نہیں دیا تھا،لانینا کے دوران وسطی اور مشرقی بحر الکاہل کا درجہ حرارت کم رہتا ہے جبکہ تیز ہوائیں چلتی ہیں جس سے عالمی درجہ حرارت میں کمی آتی ہے،اس کے برعکس ایل نینو کے دوران سمندری سطح معمول سے زیادہ گرم ہو جاتی ہے جس سے دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    این او اے اے کے ڈیٹا کے مطابق اس سے قبل سمندری سطح میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 2014 سے 2016 کی ایل نینو لہر میں دیکھنے میں آیا تھا۔

    گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سےانٹارکٹیکا برف کا پگھلاؤ عالمی سمندری نظام درہم برہم کرسکتا …

    قبل ازیں مارچ 2023 میں سائنسدانوں نے پہلی بار سمندر کی گہرائی میں بھی ہیٹ ویوز کو دریافت کیا تھا اور اسے موسمیاتی تبدیلیوں کا خطرناک اثرقرار دیا تھا اس تحقیق میں سمندر کے درجہ حرارت میں اضافے کا جائزہ لیا گیا اور دریافت ہوا کہ زیرآب بحری ہیٹ ویو کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے پانی کا درجہ حرارت 0.5 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔

    این او اے اے کی اس تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ ہم 10 سال سے زائد عرصے سے سمندر کی سطح پر ہیٹ ویو کا مشاہدہ کر رہے تھے پہلی بار ہم نے یہ جائزہ لیا کہ سطح پر ہیٹ ویو سے سمندر کی گہرائی میں کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ان کا ماننا ہے کہ سمندروں کی گہرائی میں ہیٹ ویوز سے دنیا بھر کے بحری نظام پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ چھوٹی اور بڑی ہر طرح کی سمندری حیات کو نقصان پہنچا ہے سمندروں کی گہرائی میں پانی کے درجہ حرارت میں ایک صدی کے دوران ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے درجہ حرارت بڑھنے سے سمندری ہیٹ ویوز کی شرح میں گزشتہ دہائی کے دوران 50 فیصد اضافہ ہوا سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ نہ ہونے پر بھی سمندر کی گہرائی میں ہیٹ ویو کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری

    واضح رہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بڑھنے والی حرارت کا 90 فیصد حصہ سمندر جذب کرتے ہیں۔

    گزشتہ برس دسمبر 2022 میں ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ 2023 رواں سال کے مقابلے میں زیادہ گرم ثابت ہونے والا ہے،یہ انتباہ برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے سامنے آیا تھا کہ درحقیقت 2023 کے دوران عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.2 سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے پروفیسر ایڈم سکافی کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے 2023 درجہ حرارت کے حوالے سے ریکارڈ توڑنے والا سال ثابت نہ ہو مگر عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافے کے نتیجے میں وہ بہت گرم ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔

    جنگلات کےساتھ مشروم کی افزائش موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کم کر سکتی ہے،تحقیق

    عالمی درجہ حرارت کی پیشگوئی کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر Nick Dunstone نے کہا تھا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران لانینا کے اثرات سے عالمی درجہ حرارت پر اثرات مرتب ہوئے تھے لانینا نے عارضی طور پر اوسط عالمی درجہ حرارت کو کم کیا، مگر 2023 کے لیے ہمارے موسمیاتی ماڈل سے لانینا کے اثر کے خاتمے کا عندیہ ملتا ہے، جس کے باعث اگلا سال 2022 کے مقابلے میں زیادہ گرم ثابت ہوسکتا ہے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 2023 کے دوران عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.08 سے 1.32 سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے۔

    اگر رواں سال 2023 کے بارے میں برطانوی سائنسدانوں کی پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو یہ مسلسل 10 واں سال ہوگا جب درجہ حرارت صنعتی عہد سے پہلے کے مقابلے میں کم از کم ایک سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

  • امریکا میں خرگوش  پولیس افسر بن گیا

    امریکا میں خرگوش پولیس افسر بن گیا

    امریکا میں خرگوش پولیس افسر بن گیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں امریکی پولیس فورس میں افسر کے رینک پر ترقی پانے والے اس خرگوش کا نام "پرسی” ہے گزشتہ سال کیلی فورنیا کے شہر یوبا کے علاقے پرسی میں ایک پولیس افسر ایشلے کرسن کو یہ خرگوش ملا۔

    بلی سے حسن سلوک؛ حکومت کا امام کے لئے اعزازی استقبالیہ

    نامعلوم خرگوش کو پولیس افسر اپنے ساتھ دفتر لے گئیں اور خرگوش کو جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈپارٹمنٹ کے حوالے کیا اور اس کے مالک کا پتا لگانے کا ٹاسک دیا یہ ادارہ بھی خرگوش کے خاندان یا اس کے مالک کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے میں ناکام رہا تاہم پولیس ڈپارٹمنٹ نے اس خرگوش کو گود لے لیا اور اس کا نام پرسی ہی رکھ دیا۔

    اور اب یوبا سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کو عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سے کچھ دن قبل ہی خرگوش کو ترقی دیتے ہوئے اسے فلا ح و بہبود کا افسر تعینات کر دیا جس کے بعد اب خرگوش آفیسر پرسی بن گیا ہے۔

    دھوکہ دہی کرکے 105 خواتین سے شادی کرنے والا امریکی شہری

    محکمہ نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ آفیسر پرسی دن کے وقت محکمہ پولیس کے لاؤنجز میں رہتا ہے اور سب کے لیے معاون جانور ثابت ہورہا ہے۔

  • سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کر دیئے

    سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کر دیئے

    اسلام آباد:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کوانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے وفاقی پولیس نے ایک مرتبہ پھرطلبی نوٹسز جاری کردیئے۔

    پاکستان ریلویز ملازمین کی تنخواہیں 18 اپریل تک ادا کی جائیں. وفاقی وزیر

    نوٹسز سی ٹی ڈی کے انسپکٹر محمداشرف کی جانب سے جاری کئے گئے۔ الگ الگ جاری طلبی نوٹسز میں کہاگیا کہ عمران خان 11 اپریل کوتھانہ رمنا اور سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے مقدمات میں شامل تفتیش ہوں۔

    نوٹسز میں بتائے گئے مقدمات کے مطابق عمران خان پولیس پرحملے کروانے ،سرکاری ونجی املاک کونقصان پہنچانے ،جلاؤ گھیراو اور سیکیورٹی اسٹاف پرحملے کروانے کےالزامات کے تحت درج مقدمات میں سی پی او دفتر اسلام آباد پولیس لائنز میں دن 2 بجے آکر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

    آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ آصف علی زرداری

    علاوہ ازیں نوٹسز میں 12 اپریل کوتھانہ کھنہ میں درج اسی نوعیت اور دفعات کے مقدمہ میں دن 4 بجے شامل تفتیش کی ہدایت کی گئی۔

    مجموعی طور پرعمران خان اوران کے دیگر ساتھیوں کیخلاف نسداد دہشت گردی کے مقدمات تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی ، کھنہ ، سنگجانی اور بھارہ کہو میں درج ہیں۔

  • اسلام آباد :ٹریفک حادثے میں 3 دوست جاں بحق ایک شدید زخمی

    اسلام آباد :ٹریفک حادثے میں 3 دوست جاں بحق ایک شدید زخمی

    اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق حادثہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے قریب پیش آیا جس میں ایک ٹرک اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا۔ نتیجے میں تیز رفتار کار میں سوار تین نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    چترال :مزدہ ٹرک دریائے چترال میں جاگرا، ڈرائیور جاں بحق


    پولیس ذرائع کے مطابق چاروں نوجوان آپس میں دوست ہیں اور ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کارروائی کی جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اوکاڑہ :جمال کوٹ کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ،2 نوجوان جاں بحق


    دوسری جانب اپر چترال مستوج سے لوئر چترال آتے ہوئے مزدہ گاڑی لوئر چترال کےمقام کوغزی مشکیلی میں حادثےکا شکاذہو کر دریائے چترال میں جا گری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم جائے حادثہ پہنچی اور حادثے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے ڈرائیور کو ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا-

    اوکاڑہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آنکھ کھل گئی،ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والے ریڈار پر …

    ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو دریائے چترال سے ریکور کر لیا ، جانبحق ہونے والے ڈرائیور کا تعلق لوئر چترال دروش سے ہے.

  • خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے ہمسایہ ملک بھارت سے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم اور سکھ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈرسردار امرجیت سنگھ نے کہا کہ وہ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں پاکستان کی دھرتی دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس ہے۔

    سردار میر سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری گوردوارہ ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقدس مقامات کی بھی یاترا کریں گے رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کو بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ بھارت نے اس سال بھی یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ پاکستان نے 2956 یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل کی مدت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں،بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں کئی ایسے بھی ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہیں جو یہاں اپنے آباءو اجداد کے گھر دیکھنے آئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک خطاب وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے وائٹ پیپر میں حکومت کی کارکردگی اور دیگر ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے موجودہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی بدترین فسطائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ ایک سال پہلے، وہ رات جب ملکی روشنیاں ختم کرکے ایک حکومت مسلط کی گئی۔

    دوسری طرف رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ اورعوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔ ووٹ چوری کرکے آنے والوں سے عوام کی نجات کو ایک سال ہوگیا معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں سے نجات پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ معیشت اور نوجوانوں کا روزگار تباہ کرنے والوں سے آزادی مبارک ہو۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

  • کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیر نگرانی ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان پر فائرنگ کی گئی، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

    گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ہیں اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،آج اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کی جائے گی، کچے کے علاقےسےمجرموں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت …

    عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب سے 2 ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔

  • سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    ریاض: سعودی عرب میں ہونے والا حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کونسلر ترکی آل الشیخ نے ’عطر الکلام‘ پروگرام کی آخری قسط میں 20 فاتحین کو انعامات سے نوازا۔

    تلاوت کی کیٹیگری میں پہلا انعام 30 لاکھ سعودی ریال تھا جو ایران کے یونس شاہ مرادی نے حاصل کرلیا اذان کیٹگری میں سعودی عرب کے محمد آل شریف سب سے آگے نکل گئے اور 20 لاکھ ریال انعام کے حقدار ٹھہرے۔

    تلاوت میں سعودی عرب کے عبد العزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے 20 لاکھ ریال اور مراکش کے زکریا الزریک نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا، مراکش کے ہی عبد اللہ الدغری نے چوتھی پوزیشن پر آکر 7 لاکھ ریال انعام پایا۔

    قرآن و اذان کا یہ مسابقہ اپنے اختتام کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 6 ریکارڈ بھی اپنے نام کرگیا۔ پہلا ریکارڈ یہ تھا کہ یہ ملکوں تعداد کے اعتبار سے قران کا سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ دوسرا یہ ملکوں کی تعداد کے اعتبار سے اذان کی کیٹگری میں بھی سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ تیسرا یہ شرکت کرنے والوں کی تعداد کے اعتبار سے تلاوت کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔

    چوتھا یہ شرکا کی تعداد کے اعتبار سے اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ پانچواں ریکارڈ یہ تھا کہ اپنے انعام کےاعتبار سے تلاوت قرآن کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ ’’ عطر الکلام‘‘ نے چھٹا ریکارڈ یہ بنایا کہ انعام کو مد نظر رکھ کر یہ اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ بن گیا۔

    اس سال مقابلے کے لیے پہلے کوالیفائر کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔ اس مرحلہ میں 165 ملکوں کے 50 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل کوالیفائر مرحلہ تک صرف 50 افراد پہنچے تھے۔ یہ 50 افراد ’’ عطر الکلام‘‘ میں قرآن اور اذان کی دو کیٹگری میں حصہ لے رہے تھے۔ اس آخری کوالیفائر مرحلہ کو ٹی وی چینل ایم بی سی اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا گیا۔