Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی سکھ یاتریوں کا لاہور گردوارے کیلئے سنگ مرمر کا تحفہ

    بھارتی سکھ یاتریوں کا لاہور گردوارے کیلئے سنگ مرمر کا تحفہ

    بھارتی سکھ یاتریوں کی جانب سے سفید سنگ مرمر پاکستان کو تحفے کے طورپر دیا گیا ہے جو لاہور میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب کی تزئین و آرائش میں استعمال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: لاہورمیں سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کا شہیدی استھان ہے جسے گوردوارہ ڈیرہ صاحب کہا جاتا ہےبادشاہی مسجد کے پہلو میں واقع اس تاریخی گوردوارہ صاحب کی تزئین و آرائش اور توسیع کا کام چند برس پہلے شروع ہوا تھا پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اور باہمی تجارت بند ہونے کے باعث گوردوارہ صاحب میں استعمال ہونیوالا سفید سنگ مرمر بھارت سے امپورٹ نہیں کیا جاسکا تھا۔

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    اب گوردوارہ صاحب کی تعمیر وتوسیع کرنیوالی سکھ پارٹی نے یہ پتھر تحفےکےطورپر پاکستان بھیجا ہےیہ وہی سنگ مرمر ہےجو امرتسر انڈیا میں سکھوں کے سب سے مقدس استھان گولڈن ٹمپل میں استعمال کیا گیا ہےسفید سنگ مرمر کے 480 مختلف سائز کے پتھر ہیں۔ جن کو سائز کے مطابق کاٹ کر سکھ مذہب کے رسم ورواج کے مطابق ان پر نقش ونگار بنائے گئے اور گور مکھی میں گورونانک دیو کے اقوال کنندہ کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد :ٹریفک حادثے میں 3 دوست جاں بحق ایک شدید زخمی

    تزئین و آرائش کا کام بھارت سے آئے ہوئے باباگورمیت سنگھ اور دیگر کاریگرکررہے ہیں جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی اس میں خطیر رقم خرچ کی ہے۔

  • ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: اپنے ایک انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے-

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا جبکہ ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

  • دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر دکھایا جسے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    بل گیٹس کی نواسی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے گوکل پیلے نامی آرٹسٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصویروں نے سب کو حیران کردیا۔

    آرٹسٹ کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک، امریکی بزنس مین بِل گیٹس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ و دیگر کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت …

    ان تصاویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے زیادہ ترصارفین نے ایلون مسک پر تبصرے کئے ایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک غریبی میں بھی ہینڈسم دکھ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نریندر مودی رہ گیا ہےایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک تو ایسے لگ رہا ہے جیسے وزٹ کرنے آیا ہو ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو یہ سب کروڑ پتی ہیں-

    واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کو لےکر ایلون مسک اوربِل گیٹس مختلف رائےرکھتے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے 1 ہزار ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ دوسری طرف بل گیٹس نے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کون لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو روک دیا جائے۔

    گوگل سرچ انجن میں تبدیلی کا اعلان

  • 81 سالہ خواتین کا 80 دن میں پوری دنیا کا سفر

    81 سالہ خواتین کا 80 دن میں پوری دنیا کا سفر

    امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی دو 81 سالہ خواتین نے 80 دن میں پوری دنیا کا سفر کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: 81 سالہ ڈاکیومنٹری فوٹوگرافر ایلی ہیمبے اور 81 سال کی ہی لیکچرار سینڈے ہیزلیپ نے سخت اور دشوار گزار راستوں کو عبور کرتے ہوئے دنیا کی سیر کر ڈالی دونوں دوستوں نے 11 جنوری کو اپنے سفر کا آغاز کیا اور پہلا پڑاؤ انٹارکٹیکا میں کیا، انہوں نے برفانی راستوں اور سخت سردی کے باوجود اپنے سفر کو یادگار بنا دیا۔

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند


    رپورٹس کے مطابق ایلی اور سینڈے جو کہ بہترین دوست بھی ہیں نے 7 برا عظموں کے 18 ملکوں کا سفر کیا اور دنیا کے بہترین اور حیرت انگیز مقامات کی سیر کرتے ہوئے ان لمحات کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔

    سینڈے کا کہنا تھا کہ 1999ء میں شوہر کے انتقال سے قبل ایلی سے میری پہلی ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کے شوہر زیمبیا کے میڈیکل مشن پر ایک ساتھ کام کرتے تھے ایلی کے شوہر کا انتقال 2005 میں ہوا، اس کے بعد یہ دونوں خوتین بہترین دوست بن گئیں، دونوں کو دنیا گھومنے اور سفر کرنے کا شوق تھا۔

    دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر …


    دونوں نے کچھ ممالک کا ایک ساتھ سفر بھی کیا اور اس دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ جب وہ 80 سال کی ہوں گی تو وہ 80 دن میں دنیا گھومنے کے لئے جائیں گی دونوں خواتین نے 2022 میں 80 ویں سالگرہ منائی لیکن کورونا پابندیوں کی وجہ سے وہ اپنے منصوبے پر عمل نہ کر سکیں لیکن رواں سال انہوں نے اپنے خواب کی تکمیل کر لی۔

    گزشتہ 3 ماہ کے اپنے سفر میں دونوں نے انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز سے لے کر مصر کے ریگستان اور نیپال کے پہاڑوں تک سیر کی، ایلی اور سینڈے نے اپنے اس یادگار سفر کو اپنے آنجہانی شوہروں کے نام کر دیا۔

    امریکا میں خرگوش پولیس افسر بن گیا

  • مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار سے زائد مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے

    مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار سے زائد مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے

    رواں برس رمضان المبارک میں مسجد نبویﷺ میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے،مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے لیے الیکٹرانک "زائرین” ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن کی گئی۔

    باغی ٹی وی: عرب نیوز کے مطابق منگل سے مسجد نبویﷺ میں معتکفین کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں 4 ہزار 200 معتکفین مسجد نبوی کے مہمان ہوں گے۔

    ایرانی بحری جہاز سے 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال مالیت کی منشیات برآمد

    مرد معتکفین کے لیے مسجد نبویﷺ کی مغربی چھت مختص کی گئی، مرد معتکفین باب نمبر6 اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کے لی،استعمال کریں گےخواتین معتکفات کے لیے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لیے باب 24اور 25 مختص کیے گئے ہیں۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لیے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اورطبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے ان کی زبانوں میں دینی درس دینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ اس عبادت کے زیادہ سے زیادہ فیوض سمیٹ سکیں۔

    سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

  • عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دوسری درخواست کس طرح سنی جا سکتی ہے،وکیل نے کہا کہ اس میں دو استدعا کی گئی ہیں-

    وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    عدالت نے کہا کہ آپ پارٹی چیئرمین کو ہٹانے کے کس طرح متاثرہ فریق ہیں،وکیل نے کہا کہ میں ایک ووٹر اور ملک کا شہری ہوں،عدالت نے کہا کہ آپ کو اعتراض ہے تو کسی دوسری پارٹی میں چلے جائیں،آپ کی یہ پہلی پٹیشن ہےوکیل نے کہا کہ جی یہ میری پہلی پٹیشن ہے-

    دائر درخواست میں عمران خان،چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے،الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو عمران خان کے خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا-

    ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا،گورنر سندھ

    درخواست میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو نااہل قرار دیا،اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے،جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی-

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے-

    جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں،رانا مشہود

  • ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا،گورنر سندھ

    ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں، پانی نہ آئے تو کہیے گا۔

    باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے طارق روڈ پر واقع چائنیز ریسٹورنٹ میں پہنچے اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ آئی جی کو چار دن میرے انڈر میں دیں پانچویں دن میں ذمہ دار ہوں، اب میں کہتا ہوں ایم ڈی واٹر بورڈ میرے انڈر دیں پانی کا مسئلہ حل کردوں گا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ٹینکروں کے لیے پانی ہے اور لوگوں کے لیے نہیں ہے جب کہ گیس کے بڑے سپلائرز کا کہنا ہے کہ گیس موجود ہے۔

    صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ،پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

    گورنر سندھ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھائی اس انتظار میں نہ رہیں کہ کون اقتدار میں آئے گا، اوورسیز کیا ملک کو ڈیفالٹ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں؟ اوورسیز پاکستان کو امداد نہ دیں اس ملک میں پیسہ لگائیں کاروبار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان رات کے وقت بھائی ہیں، دن میں ناراض ہوتے ہیں، انہیں اعتراض ہے کہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو مہندی کیوں لگ رہی ہے؟ آپ حافظ صاحب پریشان نہ ہوں، میں یہ سب اپنے پیسے سے کررہا ہوں حافظ صاحب آپ کو میرے افطار پر بھی اعتراض ہے، آپ کو اعتراض ہے کہ میں نے پکوڑوں میں کیوں چمچہ مارا؟ میں نے پکوڑوں میں ہی چمچہ مارا ہےآپ کی میئر شپ پر تھوڑی چمچہ مارا ہے،آپ کو تو مجھے مبارکباد دینی چاہیے تھی کہ پہلی بار کسی نے گورنر ہاؤس کھولا، گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے وہ وہ کام کریں گے کہ لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

  • جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں،رانا مشہود

    جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں،رانا مشہود

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہےکہ معیشت کو بہتر کرنے کےلیےفسادی سیاست ختم کرنےکی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے علاقے گلشن راوی میں اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب یہ جان لینا چاہیےکہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے،یہ کیا بات ہوئی، ایک جنرل کو یہ اپنا ابو کہتےہیں، جب وہ چلا جائے تو چیف جسٹس کو ابو کہنا شروع کر دیتے ہیں،ثاقب نثار کو چوراہے پر لٹکایا جانا چاہیے-

    وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف انشا اللہ جلد واپس آئیں گےاور پاکستان دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہوگا ، جن لوگوں نے نواز شریف کو نااہل کیا تھا، ان کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے اور آرٹیکل 6 کے مطابق سزائیں ملنی چاہئیں۔

    رانا مشہود نے کہا کہ جو آئین کے مطابق فیصلے نہ کریں، ان پر غداری کے مقدمے ہونے چاہئیں جب کہ ججز پارلیمان کے مرہون منت ہیں، اگر یہ پارلیمان کی عزت نہیں کریں گے تو پارلیمنٹ کو اپنی عزت کرانا آتی ہے۔

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

  • وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنےکا فیصلہ چیلنج کر دیا

    لاہور: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جہاں حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔

    بم حملہ،پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

    حکومتی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا سنگل بینچ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ کی تفصیل پبلک کرنےکاحکم دیا تھا۔

    23 مارچ کو جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے 7 یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ حکومت 1990ء سے 23 مارچ 2023ء تک تحائف دینے والوں کا نام بھی 7 یوم میں پبلک کرے تحائف کی ملکیت حکومت کے پاس ہوتی ہے، تحائف تب تک حکومت کے پاس ہوتے ہیں جب تک لینے کا طریقہ نہ اختیار کیا جائے۔

  • صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ،پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

    صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ،پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

    صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق تورڈھیر پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    2 روز قبل یارحسین میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک اے ایس آئی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے اے ایس آئی ساحر خان اور کانسٹیبل گل نصیب اور اعجاز افطار سے قبل یار حسین بازار کے علاقے میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

    ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے افطار کے لیے یار حسین تھانے کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان/عسکریت پسند ان کی گاڑی کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    دنیا بھر میں سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر …

    واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں کوہاٹ پولیس کے اہلکار ایاز اور قاسم پر میرزئی کے علاقے بنوں روڈ پر اس وقت شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جب وہ نماز تراویح کی سیکیورٹی ڈیوٹی دینے کے لیے مسجدِ ابوبکر اور مسجدِ حمزہ کی جانب جارہے تھے جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شہید ہوگئے تھے۔