Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی

    پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی

    پاکستان پیپلزپارٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گندم کی مقرر کردہ قیمت مسترد کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور پی پی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ وفاقی وزیر شیری رحمان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا کچھ بہتر نہیں ہوگا، کسانوں کو سپورٹ نہ کرنے سے صورتحال خراب ہوجاتی ہے۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد…

    انہوں ںے کہا کہ جب ہم نے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی تھی تو گندم کی اضافی فصلیں لگائی گئیں، 2008 میں ہم نے گندم کی امدادی قیمت 450 سے بڑھا کر 950 کر دی تھی، ہمارے سابقہ دورمیں اضافی گندم برآمد بھی کی گئی تھی جب ملک میں پیداوارنہیں ہوتی تو مجبوراً ہمیں گندم باہر کے ملکوں سے امپورٹ کرنا پڑتی ہے، باہر سے گندم امپورٹ کرنا ہمیں مہنگا پڑتا ہےگندم کی ایسی امدادی قیمت مقرر ہونی چاہئے جس سے کسان ا ور ملک دونوں کا فائدہ ہو۔

    وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ میٹنگز میں مختلف ممالک سے گندم امپورٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں، بارشوں اور سیلاب کے بعد بہت سی زمینیں کاشت کے قابل نہیں ہیں، آج وزیراعظم نے ایک کسان پیکج کا اعلان کیا ہے، کسانوں کو مناسب قیمت فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں، ہمارے احتجاج کے بعد امدادی قیمت کی سمری واپس لی گئی۔

    ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    سید نوید قمرالزماں شاہ نے کہا کہ سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے کی من مقرر کی ہے، احتجاج پر ہمیں یقین دلایا گیا کہ وفاق گندم کی امدادی قیمت مناسب کی جائے گی، اس فیصلے سے کسان کو فائدہ ہوگا، کسان کو فائدہ ہوگا تو گندم کی فصل بھی لگے گی، سیلاب کے بعد کسانوں کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب سے 80 فیصد کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری کوشش ہے کوئی تصادم نہ ہو, ہم نے بھی لانگ مارچزکئے ہیں، وہ شارٹ کٹ مارچز نہیں تھے، آپ صبح نکلے اور شام کو گھر چلے گئے، ہم کراچی سے نکلے اور ہر دیہات میں رکتے ہوئے اسلام آباد پہنچے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، ہم چاہتے ہیں کسی کا حق نہ چھنے، لیکن ڈنڈے برسانے، خون بہانے کی باتیں کریں گے تو دمادم مست قلندر ہوگا، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گےمشکل فیصلے ہمیں کرنے پڑے، آئین کے مطابق چلیں آئیں توڑنے کی بات نہ کریں، مارچ کی پرانی تصویریں ڈال رہے ہیں۔


    قبل ازیں سید نوید قمرالزماں شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی پی نے وفاقی کابینہ کو کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت پر دوبارہ بحث کرائی جائے۔

    یاد رہے کہ روس نے پاکستان کے لیے گندم درآمد کرنے کی پیشکش کی تھی چند روز قبل وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے روسی وفد سے ملاقات کی تھی جس میں وفد نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کی تھی-

    کل سے یوٹیلیٹی سٹورز پر شناختی کارڈ اور موبائل فون کے بغیر خریداری بند

    وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اور حامد علی، ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اور اتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔ روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے، حکومت سے حکومت فریم ورک کے تحت گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

    روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا تھا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے، روس پاکستان میں روس کو چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔

    2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

  • 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

    2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

    سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 10لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2000 بندے اکٹھے نہیں کر سکا، عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔

    پولیس چیف کا ڈاکوؤں سے مقابلے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسران کیلیے انعام کا اعلان


    سابق وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ اتنی ڈھٹائی سے بولا ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا،اتنے دن بعد بھی یہ لوگ جواب نہیں دے سکے، اسی لیے سارا زور صرف گالم گلوچ تک محدود ہے۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد…

    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے کہہ دیا ہے 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اس فتنے کو فیس سیونگ دینی ہے،جس کے لیے یہ بیتاب ہے ،وزیراعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔


    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ عمران خان کی قیادت میں 28 اکتوبر سے جاری ہے اور اب تک گوجرانوالا پہنچا ہے۔

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر کی قیمتیں جو سولہ اکتوبر سے چل رہی ہیں وہ برقررا رہیں گی آج ٹیکس رٹرن فائل کرنے کی اخری تاریخ تھی، صورتحال کو سامنے رکھتےہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد اضافہ


    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔

    ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 3 ماہ سے پھنسی ہوئی ایل سی میں رعایت دیں گے،پہلے 50 ہزار ڈالر تک ایل سی کو کلیئر کرنے کی اجازت دی تھی، اب ایک لاکھ ڈالر کی ایل سیز بھی یکم نومبر سے کلیئر ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب مزید 1350 ایل سیز فوری کلیئر ہوجائیں گی،پہلے 4350 ایل سیز کلیئر کراچکے ہیں،مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد ایل سیز رکی ہوئی تھیں۔

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

  • بلوچستان:دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 نوجوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان:دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 نوجوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک

    شاہرگ، بلوچستان کے قریب کمان پاس کے پاک فوج کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں دو نوجوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہرگ، بلوچستان کے قریب کمان پاس کے عمومی علاقے میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے مشتبہ مقام کے قریب ہیلی گرا دی گئی تاکہ فرار کے راستوں کو بلاک کر کے ٹھکانے کو صاف کیا جا سکے۔

    تاہم، بلاکنگ پوزیشنز کے قیام کے دوران، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بار دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • سوئزرلینڈ میں دو کلومیٹر لمبی دنیا کی طویل ترین ٹرین کے سفر کا آغاز

    سوئزرلینڈ میں دو کلومیٹر لمبی دنیا کی طویل ترین ٹرین کے سفر کا آغاز

    سوئزرلینڈ: سوئزرلینڈ نے اپنے محکمہ ریلوے کی ایک سو پچھترہویں سالگرہ پر دنیا کو حیران کرتے ہوئے سب سے طویل ترین ٹرین کا افتتاح کردیا ہے جو لگ بھگ دو کلومیٹر لمبی ہے۔

    باغی ٹی وی : قریباً 1910 میٹر طویل بجلی سے چلنے والی اس ٹرین میں 100 ڈبے ہیں اور ملک کی قومی ریٹیان ریلوے کی ایک سو پچھترویں سالگرہ پر بنائی گئی ہے اور اسے دنیا کی طویل ترین ٹرین کا خطاب دیا گیا ہے مشرقی سوئٹزرلینڈ میں پریڈا سے الوانیو تک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی شاندار البولا لائن پر تقریباً 25 کلومیٹر (تقریباً 15 میل) کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگا۔

    اسے کیپریکورن کا نام دیا گیا ہے جس کا مجموعی وزن 2990 ٹن ہے اور ایسی 25 ریل گاڑیاں بنائی جائیں گی۔ جب اسے مخصوص پرفضا مقام سے گزارا گیا تو بل کھاتے راستوں سے سے یہ سرخ سانپ کی طرح دکھائی دی۔ اس تاریخی واقعے کو دیکھنے کے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔
    https://twitter.com/dw_culture/status/1586405753321136135?s=20&t=OY-zKhACiS5Op53fCkbtsA
    اپنے افتتاح کے موقع پرٹرین کو 25 کلومیٹر تک چلایا گیا جہاں وہ سطح سے سمندر سے 1788 میٹر بلند تک گئی اور وہاں سے مزید ایک ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اسے آڑھے ترچھے راستوں سے گزارا گیا جس میں 22 سرنگیں اور 48 چھوٹے بڑے پل بھی شامل ہیں۔

    سول انجینئرنگ کا ایک عالمی شہرت یافتہ شاہکار، Thusis اور St Moritz کے درمیان 62 کلومیٹر کی لائن کو 55 پلوں اور 39 سرنگوں کی ضرورت کے باوجود بنانے میں صرف پانچ سال لگے۔


    جولائی 1904 میں اس کی تکمیل سے پہلے، زائرین کو گھوڑوں کی گاڑیوں یا سلیجوں میں کھردری پٹریوں پر 14 گھنٹے کے خطرناک سفر کا سامنا کرنا پڑتا تھا لائن کا مرکز 5,866 میٹر لمبی البولا ٹنل ہے، جو رائن اور ڈینیوب ندیوں کے درمیان پانی کے نیچے سے گہرائی میں چلتی ہے۔

    لیکن اتنی طویل ٹرین کو چلانا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ ذرا سی بھی بداحتیاطی سے پورا نظام متاثرہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ڈبے میں اسپیڈ کنٹرول سسٹم لگائے گئے جو خودکار انداز میں کام کرتے ہوئے انجن کے حساب سے اپنی رفتار کم یا زیادہ کرتے ہیں۔ اس طرح ٹرین کے تمام حصے 100 فیصد ہم آہنگ ہوکر کام کرتے ہیں۔

    پہلی مرتبہ ٹرین ناکام ہوئی کیونکہ اس کے سات ڈرائیور تھے اور ان کے درمیان رابطے کی خرابی کی وجہ سے بریک لگانے میں مسئلہ پیش آیا تھا۔


    اس کے بعد فوری رابطے کا ٹیلی فون سسٹم لگایا گیا اورمزید 21 تکینیک ماہرین لمبی ترین ٹرین میں بٹھائے گئےجب جب ریل تنگ راستوں، سرنگوں اور ڈھلان پر چڑھی تمام ڈرائیور رابطے میں رہے۔ لیکن ابتدائی طور پر اس کی رفتار 35 کلومیٹر رکھی گئی تھی۔

    پھر ٹرین میں بادحرکیاتی اور میکانکی نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خاص کیبل اور نظام لگایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تین ہزار افراد نے اس میں سفر کیا جنہیں بھرپور تفریح کے ساتھ کھانے بھی پیش کئے گئے۔

  • پولیس چیف کا ڈاکوؤں سے مقابلے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسران کیلیے انعام کا اعلان

    پولیس چیف کا ڈاکوؤں سے مقابلے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسران کیلیے انعام کا اعلان

    نارتھ کراچی بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس کا نارتھ کراچی سیکٹر 7-A بلال کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سرسید کی کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ،مبینہ طور پر ایس ایچ او اغواء ،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

    ہلاک ہونے والے ملزم کو چھیپا ایمبولینس اور زخمی ایس ایچ او کو پولیس موبائل میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

    زخمی ہونے والے ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر شاہد تاج نے بتایا کہ وہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اطلاع ملی کہ بلال کالونی میں ایک گھر کی چھت پر ڈاکو بیھٹے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر انہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اس گھر کا محاصرہ کر لیا۔

    جس کے بعد ملزم نے ایس ایچ او پر فائر کیا جس کے نتیجے میں گولی ان کی کلائی پر لگی اور زخمی ہوگئے جبکہ انہوں نے اسی حالت میں ملزم کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی تنگ گلیوں اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بائیو میٹرک کے ذریعے 28 سالہ آدم خان ولد اکبر خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والے ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ہلاک ملزم ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف تھانوں سرسید، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، گبول ٹاؤن اوردیگرتھانوں کی پولیس کو اسٹریٹ کرائم، گھروں میں ڈکیتی اور بینک سے رقم لےکرآنےوالے افراد سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    ترجمان کراچی پولیس نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بہادری سے ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ایس ایچ او سرسید ٹاؤن اور سب انسپکٹر سید شاہد تاج کے لیے 20 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد کا دینے اعلان کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او سرسید ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا تھا ، ترجمان کے مطابق پولیس نے ہلاک ڈاکو کے ساتھی کو بھی گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں ۔

    جعلی بریگیڈیئر بھتہ خور اپنے کارندوں سمیت گرفتار

  • انٹارکٹیک میں برف کے نیچے بہنے والا طویل پُر اسرار دریا دریافت

    انٹارکٹیک میں برف کے نیچے بہنے والا طویل پُر اسرار دریا دریافت

    سائنسدانوں نے انٹارکٹیک میں برف کے نیچے بہنے والے ایک طویل پُر اسرار دریا کو دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کے امپیریل کالج لندن اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے محققین نے پہلی بار 460 کلو میٹر طویل اس دریا کو ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سے برف کے پگھلنے میں تیزی آرہی ہو۔

    دنیا میں اگلی وبا گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے آسکتی ہے،تحقیق

    نو دریافت شدہ دریا جرمنی اور فرانس کے مشترکہ رقبے کے برابر رقبے سے پانی اکٹھا کرتا ہے جو اس کے بہاؤ اور اس خطے میں برف کو متاثر کرتا ہے۔

    یہ دریافت امپیریل کالج لندن، یونیورسٹی آف واٹر لو، کینیڈا، یونیورسٹی ملائیشیا ٹیرینگانو اور نیو کیسل یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے، جس کی تفصیلات نیچر جیو سائنس میں شائع ہوئی ہیں۔

    سائنس دانوں کو یہ ڈر ہے کہ اگر موسمیاتی تغیر سطح پر برف کے پگھلنے کی صورتحال کو مزید بد تر کرتا ہے تو یہ دریا اس خطے کی برف کی چادر کے نیچے موجود برف کو کم کر سکتا ہے۔

    سربراہ محققین ڈاکٹرکرسٹین ڈاؤ کا کہنا تھا کہ سائنسدان کی جانب سے ان دریائی نظاموں کوکھاتے میں نہ لا کر برف کے پگھلنے کے حوالے سے اندازے لگایا جانا بڑا مغالطہ ہو سکتا ہے سیٹلائٹ سےکی جانے والی پیمائشوں سےسائنسدان جانتے ہیں کہ انٹارکٹیکا کے کونسے خطوں میں کتنی برف پگھل رہی ہےلیکن یہ علم نہیں ہےکہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ یہ دریافت ممکنہ طور پر سائنس دانوں کے ماڈلز میں ایک مفقود کڑی ہوسکتی ہے۔

    اداسی محسوس ہو تو دریا یا نہر پر چلے جانا مزاج کو بہتر کر سکتا ہے،تحقیق

    زمین پر موجود برف کی چادروں کے نیچے دو صورتوں میں پانی بہتا ہے۔ پہلی صورت میں سطح پر پگھلتی برف سے پانی دراڑوں سے گہرائی میں جاتا ہے جن کو مولِنس کہتے ہیں دوسری صورت میں زمین کی قدرتی گرمائش کی وجہ سے بنیادوں میں برف پگھلتی ہے جس سے پانی بہتا ہے۔

    امپیریل کالج لندن کے گرانتھم انسٹی ٹیوٹ کے شریک مصنف پروفیسرمارٹن سیگرٹ نےکہا کہ جب ہم نے پہلی بار انٹارکٹک برف کے نیچے جھیلیں دریافت کیں توہم نےسوچا کہ وہ ایک دوسرےسےالگ تھلگ ہیں۔ اب ہم وہاں سمجھنا شروع کر رہے ہیں کیا وہاں اس کے نیچے پورے نظام ہیں، جو دریا کے وسیع نیٹ ورکس سے ایک دوسرے سے باگی ٹی وی جڑے ہوئے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے وہ ہوسکتے ہیں اگر ان کے اوپر ہزاروں میٹر برف نہ ہوتی۔

    مگرمچھوں کے خون میں زہریلے کیمیائی اجزا کی موجودگی کا انکشاف

    جس خطہ پر یہ مطالعہ کیا گیا ہے وہاں عالمی سطح پر سطح سمندر کو 4.3 میٹر تک بلند کرنے کے لیے کافی برف موجود ہے اس میں سے کتنی برف پگھلتی ہے، اور کتنی جلدی، اس بات سے منسلک ہے کہ برف کی بنیاد کتنی پھسلن ہے اس عمل کو سختی سے متاثر کرتا ہے۔

    برف کی چادروں کے نیچے پانی دو اہم طریقوں سے ظاہر ہو سکتا ہے: سطح کے پگھلنے والے پانی کے گہرے دروں سے نیچے گرنے سے، یا زمین کی قدرتی گرمی اور رگڑ کی وجہ سے جو زمین پر برف کے حرکت کرتی ہے۔

    تاہم، شمالی اور جنوبی قطبوں کے ارد گرد برف کی چادریں مختلف خصوصیات رکھتی ہیں۔ گرین لینڈ میں، سطح گرمیوں کے مہینوں میں مضبوط پگھلنے کا تجربہ کرتی ہے، جہاں پانی کی بے تحاشا گہرائیوں سے گزرتی ہے جسے مولین کہتے ہیں۔

    تاہم، انٹارکٹیکا میں، سطح کافی مقدار میں پگھل نہیں پاتی تاکہ مولین پیدا ہو، کیونکہ گرمیاں اب بھی بہت ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ یہ خیال کیا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انٹارکٹک برف کی چادروں کی بنیاد پر نسبتاً کم پانی تھا۔

    ویڈیو شئیرنگ ایپ یو ٹیوب میں نئے فیچرز کا اضافہ

  • سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد اضافہ

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کےکمرشل صارفین کیلئےگیس کی فی یونٹ قیمت میں دوگنا سےزائد اضافہ

    سوئی ناردرن گیس کمپنی کے کمرشل صارفین کے لیےگیس فی یونٹ قیمت میں دوگنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ گیا ہے،گیس کی قیمت فی یونٹ1283 روپے سے بڑھا کر 3763 روپے کر دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صحافی صدف نعیم کی بیٹی ،بیٹے سے ملاقات، دیا چیک

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوجائےگا، کمرشل صارفین ایل این جی کی جگہ آر ایل این جی کا نیاکنٹریکٹ کریں، آرایل این جی کا نیا کنٹریکٹ نہ کرنے والےکمرشل صارف کا کنکشن کاٹ دیا جائےگا۔

    رپورٹ کے مطابق کمرشل صارفین کوایل این جی1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو دی جارہی تھی, یکم نومبر سےکمرشل صارفین کو آر ایل این جی 3763 روپےفی ایم ایم بی ٹی یوملےگی, کمرشل صارفین میں فیکٹریاں، دکانیں، ہوٹل، تندور اور دیگرکاروباری ادارے شامل ہیں۔

    قبل ازیں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس قلت پر قابو پانے کے لئے گھریلو کے بعد کمرشل صارفین کو بھی ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا نومبر میں کمرشل صارفین اوگرا کے منظور شدہ قیمت پر ایل پی جی خرید سکیں گے۔

    راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ابتدائی طور پرگھریلو صارفین کو ایل پی جی سلنڈر دینے کا فیصلہ کیا تاہم بحران کی شدت بڑھنے کے خدشات کی وجہ سے کمرشل صارفین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جس پر اب کمرشل صارفین پینتالیس کلو گرام کا سلنڈر ایس این جی پی ایل سے وصول کر سکتے ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو کیساتھ ساتھ کمرشل صارفین سے بھی درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے، سلنڈر کی سیکیورٹی اور قیمت کی ادائیگی پر کمرشل صارفین ایل پی جی مقررہ قیمت پر خرید سکیں گے۔

    کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ،مبینہ طور پر ایس ایچ او اغواء ،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

  • ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہو شربا اضافہ

    معروف جاپانی برینڈ ایٹلس ہونڈا نے اپنے بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت پانچ ہزار روپے کے اضافے کے بعد اب 121,500 ہو گئی ہے موٹر سائیکل کی پرانی قیمت 116,500 تھی-

    راولپنڈی: ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹ لی،مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

    ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 5,400 روپے کے اضافے کے بعد اب 129,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 124,500 روپے تھی-

    ہونڈا پرائڈر کی نئی قیمت 6,000 روپے کے اضافے کے بعد 161,900 ہو گئی جبکہ اس کی پرانی قیمت 155,900 تھی –

    اس کے بعد کمپنی کی دوسری سب سے مشہور موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 6000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 185,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 179,900 روپے تھی-

    ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 8,600 روپے کا اضافہ جس کے بعد اس کی قیمت 219,500 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 210,900 تھی-

    ارشد شریف کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل

    Honda CB 125F میں 10,000 کا اضافہ ہوا ، موٹر سائیکل کی قیمت 273,900 سے بڑھ کر 283,900 روپے ہو گئی ہے Honda CB 150F کی نئی قیمت 15000 روپے کے اضافے کے بعد 353,900 ہو گئی ہے اس کی پرانی قیمت 338,900 تھی-

    CB 150F SE کی قیمت میں بھی 15,000 کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 342,900 سے بڑھ کر 357,900 روپے ہو گئی ہے-

    نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے ہو گا۔

    واضح رہے کہ کمپنی نے یکم اگست 2022 کو اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اس مرتبہ بھی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کوئی وجہ نہیں بیان نہیں کی اور، ہونڈا اٹلس نے یہ فیصلہ اس وقت لیا ہے جب امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ رہی ہے۔

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ان اونچی قیمتوں کے باوجود، "آن منی” کلچر بائیک مارکیٹ میں داخل ہو چکا ہے۔ اور لوگ دیر سے ڈیلیوری پر بائک بک کر رہے ہیں-.

  • کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاتا ہے

    کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاتا ہے

    ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچنے اور ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹیولین یونیورسٹی کی سربراہی میں ہونے والی نئی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذائیں ٹائپ 2 ذیا بیطس کے مریضوں میں ہیموگلوبین اے 1 سی (جو بلڈ شوگر کی سطح کی نشان دہی کرتا ہے) کو کم کرتا ہے۔

    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی

    جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں 40 سے 70 برس کے درمیان 150 افراد شریک ہوئے جن کے بلڈ شوگر کی سطح ذیابیطس میں مبتلا ہونے سے قبل کیفیت سےذیابیطس میں مبتلا ہونے تک تھی اور ان میں ایسے افراد بھی تھےجو ذیابیطس کی ادویات نہیں لیتے تھے۔

    اس نئی تحقیق میں کم کاربوہائیڈریٹ کی غذا کھانے والے گروپ نے ابتدائی تین ماہ میں 40 گرام سے کم کاربوہائیڈریٹس کی کھپت کا ہدف رکھا اور تین سے چھ ماہ کے دوران یہ ہدف بڑھا کر 60 گرام تک کم کیا گیا۔

    سبزی کھانے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

    عمومی طور پر کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں میں پروٹینز اور بغیر نشاستہ والی سبزیوں پر توجہ دی جاتی ہے، جبکہ اناج، پھل، روٹی، میٹھا اور نشاستہ کی حامل سبزیاں اور پھل کا استعمال محدود کر دیا جاتا ہے۔

    ماہرین کےمطابق امریکیوں کو دی جانے والی غذائی ہدایات کے مطابق کسی بھی شخص کی جانب سے روزانہ لی جانے والی کیلوری کا 45 سے 65 فی صد حصہ کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتے ہیں یعی روزانہ 2000 کیلوریز میں 900 سے 1300 تک کا حصہ کاربو ہائیڈریٹس کا ہوتا ہےاس کے برعکس کاربوہائیڈریٹس کو 20 گرام سے 57 گرام تک محدود کرنے سے 80 سے 240 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔

    معالجین عموماً ذیابیطس کےمریضوں کو کم کاربوہائیڈریٹس والی خوراک کی تجویزدیتے ہیں لیکن آیاکم کاربوہائیڈریٹس کا کھایا جانا ذیابیطس کے مریضوں یا ایسے افراد جو اس مرض میں مبتلا ہونے والے ہوں میں بلڈ شوگر کو متاثر کرسکتا ہے کہ نہیں، اس متعلق بہت محدود شواہد موجود ہیں۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق