Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حجاب پابندی سے متعلق  کیس:بھارتی سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ کا الگ الگ فیصلہ

    حجاب پابندی سے متعلق کیس:بھارتی سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ کا الگ الگ فیصلہ

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پابندی سے متعلق کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے الگ الگ فیصلہ دےدیا۔

    بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے ججز نے متضاد فیصلہ دیا دو رکنی بینچ ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے متفقہ فیصلہ نہ کرسکا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک جج نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کو خارج کر دیا جبکہ دوسرے جج کی جانب سے اپیلوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیاگیا۔

    سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا،جوبائیڈن

    یاد رہے کہ 22 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ نے طویل سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جبکہ عدالت میں سماعت 10 روز تک جاری رہی۔

    جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے صبح 10:30 بجے فیصلہ سنایا جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا نے کرناٹک حجاب پر پابندی کیس میں الگ الگ فیصلے سنائے ہیں۔

    حکم سناتے ہوئے جسٹس سدھانشو دھولیا نے کہا کہ یہ انتخاب کا معاملہ ہے، کچھ زیادہ نہیں، کچھ کم نہیں میرے ذہن میں سب سے اہم سوال بچیوں کی تعلیم کا تھا اس نے اس معاملے میں اپیل کی اجازت دی اور کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو ایک طرف رکھ دیا۔

    جہاں ڈویژن بنچ کے جج جسٹس سدھانشو دھولیا نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹنے کے حق میں لکھا ہے، وہیں جسٹس ہیمنت گپتا نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ سنایا معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس بھیج دیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں روس کی یوکرین کےعلاقوں کی’غیرقانونی‘ الحاق کی مذمت،پاکستان اورچین کا ووٹنگ سے اجتناب

    اس سے قبل جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی ڈویژن بنچ نے 10 دن کی طویل سماعت کے بعد 22 ستمبر کو اس پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ڈویژن بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کل 23 عرضیوں کی سماعت کی۔

    جس میں کرناٹک حکومت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ حجاب پر پابندی کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے لیے لیا گیا ہےمسلم طالبات کی جانب سے عدالت میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ حجاب پہننے سے کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

    دلیل یہ بھی دی گئی ہے کہ اگر سکولوں میں پگڑی، کڑا اور بنڈی پر پابندی نہیں تو حجاب پر کیوں؟ حجاب مذہبی آزادی کے حق میں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق حجاب پر پابندی کے بعد 17000 طالبات نے امتحان نہیں دیا یا اپنی پڑھائی چھوڑ دی۔

    فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس دھولیا نے کہا کہ یہ ان کی پسند کا معاملہ ہے۔ اصل بات بچیوں کی تعلیم کی ہے لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اور بھی بہت سی مشکلات ہیں لیکن کیا ہم ایسی پابندیاں لگا کر ان کی زندگی بہتر بنا رہے ہیں

    واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھاجس نے حجاب کو اسلام کا غیر لازمی جز قرار دیتے ہوئے حجاب پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا-

    خیال رہے کہ کرناٹک حکومت نے 5 فروری 2022 کو ایک حکم دیا تھا، جس میں اسکولوں اور کالجوں میں مساوات، سالمیت اور امن عامہ میں رکاوٹ بننے والے کپڑے پہننے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ عرضی گزاروں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس نے ریاستی حکومت کے اسکولوں اور کالجوں میں یونیفارم کی پابندی کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ خواتین کے لیے حجاب پہننا اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے۔ اس کے خلاف سپریم کورٹ پہنچنے والے درخواست گزاروں نے مذہبی آزادی کے حق کی دلیل دی ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا

  • ملک بھر میں مندروں اور گوردواروں سےمتعلق رہنمائی کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع

    ملک بھر میں مندروں اور گوردواروں سےمتعلق رہنمائی کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع

    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے ملک بھر میں مندروں اور گوردواروں سے متعلق معلومات کی فراہمی اور ان کے لوکیشن بارے رہنمائی کے لئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: موبائل ایپ کی مدد سے ملکی اورغیرملکی سیاحوں کو سکھوں اورہندوؤں کےمقدس مقامات تک پہنچنے اوران سےمتعلق جاننے میں رہنمائی ملے گی۔

    سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین حبیب الرحمن گیلانی نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اس ایپ میں تمام تاریخی اورقدیم مندروں سے متعلق معلومات ہوں گی۔سکھوں اور ہندؤں کے مقدس مقامات کی تصاویر اور مستند معلومات فراہم کی جائیں گی ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے-

    ایف بی آر کو چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ اس ایپ میں یہ سہولت بھی ہوگی کسی بھی مقدس مذہبی مقام کے ایک سے دو کلومیٹر اطراف میں جو بھی اہم تاریخی اورمذہبی مقامات ہوں گے ان سے متعلق بھی رہنمائی مل سکے گی۔ اس کے لئے ان مقامات تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل میپ میسرہوگا۔

    حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے اوران کی رہنمائی کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکا استعمال انتہائی ضرروی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس موبائل ایپ میں سکھوں اورہندوؤں کے مقدس مقامات کے تھری ڈی تصاویراورویڈیوزبھی شیئر کی جائیں گی تاہم اس کےلئے ابھی ہم کوئی سپانسراورکمپنی تلاش کررہے ہیں جو اس حوالے سے کام کرسکے-

    عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی،چیف جسٹس

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیشی کرکٹرٹپس لینے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلہ دیشی کرکٹرٹپس لینے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے

    بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس میچ کے بعد ٹپس لینے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جس میں محمد رضوان 69 اور بابر اعظم 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے بھی 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    میچ کے بعد بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس مفید مشورے لینے کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچے جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔


    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان لٹن داس کو اردو میں مشوروں سے نواز رہے ہیں اور بنگلا دیشی بیٹر بھی ان کے ساتھ اردو میں گفتگو کر رہے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے لٹن داس کو مشورہ دیا کہ اپنے حوالے سے جتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہے گا، ناچاہتے ہوئے بھی شک و شبہات آتے ہیں لیکن ایک آدھ بات بھی اپنے حوالے سے سنی اور آپ نے دھیان دیا تو آپ کی پرفامنس متاثر ہو سکتی ہے۔

    آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اکتوبر کوپاکستان پہنچ کر 4 نومبرکوپہلا میچ کھیلےگی

    محمد رضوان نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ٹیم میں کچھ مختلف کرو گے تو سب سے الگ نظر آؤ گے۔

    لٹن داس نے سوال کیا کہ اچھا کھیلتے کھیلتے اچانک فوکس آؤٹ ہو جاتا ہے جس پر رضوان نے کہا کہ اپنے آپ کو ایک چیز کے لیے تیار کر لو کہ میری زندگی میں 10 اننگز ایسی ہوں گی جن میں پھنسوں گا اور 10 ایسی اننگز ہوں گی جس میں 12 گیندوں پر 20 رنز چاہیے ہوں گے میں کر لوں گا، بڑا کھلاڑی ہو گا تو اس کا ذہن بالکل ٹھنڈا ہو گا اور وہ 10 میں سے 4 اننگز میں فلاپ ہو گا اور باقی میں اچھا کر کے دکھائے گا۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

  • شاداب خان کیلئےضرورت رشتہ کا اشتہار سوشل میڈٰیا پر وائرل،صارفین کی تنقید

    شاداب خان کیلئےضرورت رشتہ کا اشتہار سوشل میڈٰیا پر وائرل،صارفین کی تنقید

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے لیے ضرورت رشتہ کا اشتہار زیر گردش ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سخت ناراض ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں قومی کرکٹر شاداب خان کے ایک دوست فلک راجا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر شاداب کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ضرورت رشتہ کے لیے طویل پیغام لکھا۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر


    شاداب کے دوست نے اسٹوری پر لکھا کہ ضرورتِ رشتہ! لڑکی کی عمر 16 سے 20 کے درمیان ہو، قد کم سے کم 5 فُٹ 3 انچ، ڈاکٹر لڑکیوں کو اہمیت دی جائے گی، لڑکی کا تعلق اچھے خاندان سے ہو، باحیا، باپردہ اور بے تحاشہ خوبصورت ہو-

    رشتے کے اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ مجھ سے میسج پر رابطہ کریں، میں آپ کی تفصیلات شاداب خان اور اس کی فیملی تک پہنچا دوں گا۔

    بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    اس اشتہار کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شاداب خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صارفین نے کہا کہ لڑکی کی عمر اتنی کم بتائی ہے کہ لڑکی ڈاکٹر تو نہیں مگر ڈاکٹروں والے کھلونوں سے کھیلنے والی ضرور مل سکتی ہے۔

    تاہم تنقید کے بعد فلک راجا نے ایک اور اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے معافی مانگی۔

    انہوں نے وضاحتی پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ گزشتہ کچھ روز سے میرے اور شاداب کے پاس لوگوں کے ان گنت میسجز آئے جو غلط خبریں سن کر ہم سے سوالات کررہے تھے کہ شاداب شادی کیوں کررہے ہیں؟-

    فلک نے لکھا کہ آپ لوگ سوچ نہیں سکتے کہ ہمیں کس قسم کی بد دعائیں لوگ بھیج رہے تھے، اسی لیے تنگ آکر میں نے یہ اسٹوریز پوسٹ کیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں، ان میں کچھ الفاظ ایسے تھے جن سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے اور میں اس پر معافی مانگتا ہوں ۔

    فلک نے لکھا کہ کرکٹر کی فیملی اب بھی ان کے لیے رشتہ ڈھونڈ رہی ہے، جیسے ہی مناسب رشتہ ملا، عوام کو پتا چل جائے گا، اسی لیے غلط خبریں پھیلانا بند کریں-

    یواے ای کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی

  • سعودی عرب 2022 کے دوران شرح نمو کے لحاظ سےجی 20 ممالک میں سرفہرست ہے،آئی ایم ایف

    سعودی عرب 2022 کے دوران شرح نمو کے لحاظ سےجی 20 ممالک میں سرفہرست ہے،آئی ایم ایف

    آئی ایم ایف نے جولائی میں جاری اپنی سابقہ پیش گوئیوں کو اپ ڈیٹ کرکے نئی رپورٹ جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب 2022 کے دوران شرح نمو کے لحاظ سے جی 20 ممالک میں سرفہرست ہے۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 2022 کے دوران سعودی معیشت کی نمو کے لیے اپنی پیشن گوئی 7.6 فیصد مقرر کی۔ گزشتہ جولائی اور اپریل کی توقعات کے بعد مسلسل دوسری مرتبہ زیادہ پیش گوئی کی گئی۔ اس سے قبل جنوری میں جو توقعات ظاہر کی گئی تھیں ان کے مطابق سعودی جی ڈی پی کی نمو 4.8 فیصد متوقع تھی۔


    آئی ایم ایف نے 2023 کے لیے سعودی معیشت کی نموکی پیش گوئی 3.7 فیصد رکھی۔ منگل کے روز جاری ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق یہ شرح سابق پیش گوئی کے تقریبا برابر ہی ہے۔ اپریل کی پیش گوئی میں یہ شرح 3.6 فیصد تھی۔ 2021 میں سعودیہ کی حقیقی شرح نمو 3.2 فیصد رہی۔

    اقوام متحدہ میں روس کی یوکرین کےعلاقوں کی’غیرقانونی‘ الحاق کی مذمت،پاکستان اورچین کا ووٹنگ سے اجتناب

    رپورٹ کے مطابق 2022 کی شرح نمو کے لحاظ سے گروپ آف ٹوئنٹی میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، اس کی شرح نمو 6.8 فیصد متوقع ہے۔ انڈونیشیا کی شرح نمو 5.3، ترکی 5، ارجنٹائن 4، آسٹریلیا 3.8 اور برطانیہ کی شرح نمو 3.6 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔


    آئی ایم ایف نے سعودی عرب میں افراط زر کے حوالے سے پیش گوئی کی کہ 2022 میں افراد زر 2.7 فیصد تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ 2021 میں یہ شرح 3.1 فیصد تھی۔ 2023 میں افراط زر کی شرح کم ہوکر 2.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    مملکت کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر 2022 کے لیے 16 فیصد اور 2023 کے لیے 12.3 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ گزشتہ برس یہ 5.3 فیصد رہا تھا۔

    وائٹ ہاوس نے صدر جوبائیڈن کا نیشنل سیکیورٹی پلان جاری کر دیا


    آئی ایم ایف نے کہا کہ عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں وسیع پیمانے پر سست روی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے جو توقعات سے زیادہ ہے۔ مہنگائی کی شرح پچھلی کئی دہائیوں کی ریکارڈ شرح سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    عالمی اقتصادی ترقی اس سال 3.2 فیصد، 2023 میں 2.7 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ 2021 میں عالمی اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد رہی تھی۔

    سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا،جوبائیڈن

  • جادوکے ذریعے دولت مند بننے کیلئے 2 خواتین کی قربانی،ملزمان گرفتار

    جادوکے ذریعے دولت مند بننے کیلئے 2 خواتین کی قربانی،ملزمان گرفتار

    جادو کر کے دولت مند بننے کی کوشش کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر دو خواتین کو ہلاک کر دیا-

    باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق جادو کرانے کے لیے مالی مشکلات کے شکار جوڑے نے محمد شفیع کو تین لاکھ روپے ادا کیے جس نے دو خواتین کو ’قربانی‘ کے لیے فراہم کیا جن کو بعد ازاں ’بدترین تشدد‘ سے قتل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعات تین ماہ کے دوران مختلف اوقات میں ہوئے محمد شفیع نے رقم دینے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھگاول سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیلیٰ کو بتایا تھا کہ دولت مند بننے کے لیے انسانی قربانی کا راستہ اپنانا ہوگا شفیع نےایک خاتون کو فلم میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر بھگاول سنگھ کے گھر میں اُس تک پہنچایا۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی کرنیوالے پولیس اہلکار کو ملی سزا

    پولیس کے مطابق جب پہلی قربانی کے بعد کچھ نہ ہوا تو بھگاول سنگھ نے شفیع سے قسمت نہ بدلنے کا شکوہ کیا جس پر شفیع نے اُن کو کہا کہ ستمبر میں دوسری قربانی دینا ہوگی ہم لاپتہ ہونے والی پہلی خاتون کے کیس کی تفتیش کر رہے تھے جب دوسری لاپتہ ہونے والی خاتون کی آخری موبائل لوکیشن بھی بھگاول سنگھ کے گھر کی قریب کی آئی۔

    قتل کی گئی دونوں خواتین گھر گھر لاٹری ٹکٹ فروخت کرتی تھیں پولیس نے دونوں کی مسخ شدہ لاشیں جوڑے کے صحن سے برآمد کیں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس کی تحقیقت شروع کر دی ہیں-

    تھانہ بادامی باغ کی کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد

  • اقوام متحدہ میں روس کی یوکرین کےعلاقوں کی’غیرقانونی‘ الحاق کی مذمت،پاکستان اورچین کا ووٹنگ سے اجتناب

    اقوام متحدہ میں روس کی یوکرین کےعلاقوں کی’غیرقانونی‘ الحاق کی مذمت،پاکستان اورچین کا ووٹنگ سے اجتناب

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت کے ساتھ روس میں یوکرین کے متعدد علاقوں کے’غیرقانونی‘ الحاق کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیا جس میں روس کے یوکرائن کے چار علاقوں کے "غیر قانونی الحاق کی کوشش” کی مذمت کی گئی اور اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، جو کہ سات ماہ سے جاری جنگ اور ماسکو کی جانب سے اپنے پڑوسی کے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مضبوط عالمی مخالفت کی علامت ہے۔

    یوکرینی علاقوں کے الحاق پر خفیہ ووٹنگ کی روسی درخواست اقوام متحدہ نے مسترد کر دی

    یوکرین کے اقوام متحدہ کے سفیر سرگی کیسلیٹس نے ووٹ کو "حیرت انگیز” اور "ایک تاریخی لمحہ” قرار دیا ۔ امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ حامی "ہماری سانسیں روکے ہوئے ہیں” اور اسے "ایک یادگار دن” قرار دیا۔

    یورپی یونین کے سفیر اولوف اسکوگ نے ​​اسے "ایک بڑی کامیابی” قرار دیا جو "روس کو ایک زبردست پیغام بھیجتا ہے کہ وہ الگ تھلگ ہیں اور رہیں گے۔”

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنرل اسمبلی میں بدھ کو روس کے یوکرین کے کچھ حصوں کے الحاق کی مذمت کے لیے پیش کی گئی قراداد کے لیے رائے شماری ہوئی، جس کے حق میں 143 ارکان نے ووٹ دیئے۔

    تاہم روس کے خلاف امریکہ کی سفارتی کوششوں کے باوجود 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جن میں پاکستان، انڈیا اور چین شامل ہیں۔

    امریکہ یوکرین کی حوصلہ افزائی کر کے سفارتی حل کو پیچیدہ بنا رہاہے،ماریہ زخاروف

    قرارداد میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کی جانب سے سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کریں اور ماسکو سے ’فوری اور غیرمشروط طور پر‘ اپنے فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ووٹ نے روس کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کو ظاہر کر دیا ہے واشنگٹن کبھی بھی ’جعلی‘ ریفرینڈم کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ ووٹ زیادہ تر ممالک کا یوکرین کی حمایت کرنے اور یوکرین اور اس کے عوام کے خلاف روس کی جاری جنگ کی پُرزور مخالفت کی ایک مضبوط یقین دہانی ہے۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس نے تمام ممالک پر زور دیا کہ ’وہ یہ پیغام دیں کہ بزور طاقت کسی ہمسایہ ملک کی زمین پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    آج روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا لیکن یہ کوئی اور ملک بھی ہو سکتا ہے جس کی علاقائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔ اگلہ آپ کا بھی ہو سکتا ہے۔ تو آپ اس چیمبر سے کیا توقع کریں گے؟

    روس یوکرین سےجنگ ہاررہا ہے،نیٹوسربراہ کادعویٰ:تیسری عالمی جنگ کہ ذمہ دارمغرب…

    امریکہ نے جنوبی افریقہ اور خاص طور پر انڈیا کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے تگ و دَو کی۔ انڈیا اور امریکہ کے درمیان شراکت بڑھ رہی ہے تاہم اس کے روس کے ساتھ تاریخی قریبی تعلقات ہیں انڈیا نے سلامتی کونسل میں ووٹنگ سے اجتناب کیا تھا اقوام متحدہ میں اس کی غیر مستقل رکنیت ہے۔

    بنگلہ دیش، عراق اور سینیگال جنہوں نے مارچ میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا بدھ کو ان ممالک نے روس کے خلاف ووٹ دیا ایریٹیریا جس نے پہلے ووٹ ’نہیں‘ دیا تھا، اس مرتبہ بھی ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔ جبکہ نیکاراگوا جس کو انسانی حقوق پر بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے اس نے بھی ووٹ نہیں دیا۔

    انڈیا کی سفیر روچیرا کمبوج کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ سے پوری دنیا کو نقصان پہنچا ہے قرارداد میں فوری مسائل سے نمٹنے پر توجہ نہیں دی گئی۔

    واضح رہے کہ 30 ستمبر کو صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے چار علاقے روس میں ضم کیے تھے۔

    روسی سائبر حملے: درجن سے زائد امریکی ایئر پورٹس کی ویب سائٹس متاثر

  • دنیا میں کم از کم ایک ارب لوگوں کو پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے،اقوام متحدہ

    دنیا میں کم از کم ایک ارب لوگوں کو پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے،اقوام متحدہ

    دنیا میں کم از کم ایک ارب لوگوں کو پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے اور 2.7 ارب انسان ایسے ہیں جنھیں سال کے کم از کم ایک مہینے میں پانی کی کم یابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں دنیا کے پانچ سو بڑے شہروں کا سروے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ہر چار میں سے ایک شہر ’ پانی کے دباؤ‘ سے دوچار ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق یہ وہ صورتِ حال ہے جب پانی کی سالانہ مقدار1700 مکعب میٹر (17 لاکھ لیٹر) فی کس سے کم ہو جائے۔بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ لندن میں بھی پانی کی فراہمی دباؤ کا شکار ہے۔

    ثابت کر دیا ہم زمین کے محافظ کے طور پر سنجیدہ ہیں،سربراہ ناسا

    عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہاں بہت بارش ہوتی ہے، لیکن لندن میں بارش کی مقدار پیرس اور نیویارک کے مقابلے میں کم ہے اور یہاں کا 80 فیصد پانی دریاؤں سے آتا ہے۔

    گریٹر لنڈن اتھارٹی کے مطابق 2025 تک شہر میں پانی کم پڑنا شروع ہو جائے گا اور یہ مسئلہ 2040 تک ’سنگین شکل‘ اختیار کر لے گا۔عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) اور اقوامِ متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے ’یونیسف‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف 36 فی صد آبادی پینے کا صاف پانی استعمال کر رہی ہے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی گزشتہ سال جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گندے پانی کا استعمال ملک میں30 فی صد بیماریوں کا سبب ہے اور 40 فی صد اموات بھی اسی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

    تعلیم کے ساتھ ساتھ پانی کے ماحول کے تحفظ میں حصہ لینے کے لیے عملی سرگرمیاں بھی ہونی چاہئیں جیسے جھیل کے اطراف کوڑا کرکٹ اٹھانا، کچرا سمندر میں نہ پھینکنا۔ ان لوگوں کے لیے جو ماحولیات کے شعبے میں کام کرتے ہیں، وسیع اطلاق کے لیے گندے پانی کے علاج کے نئے طریقوں کو تلاش کرنا اور جانچنا ہمیشہ ضروری ہوتا ہے۔

    خواتین ڈاکٹروں کے پاس مشکل اور ایمرجنسی کیسز زیادہ ہوتے ہیں،تحقیق

    گھروں میں پانی کی صفائی کا خیال رکھنے کے لیے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کوڑا کرکٹ کو وقت پر ٹھکانے لگائیں۔اسے تالابوں، جھیلوں یا ندیوں میں نہ پھینکیں۔ یونائیٹیڈ نیشن انوائرمنٹ پروگرام ( UNEP ) اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے۔

    اس کی ایک رپورٹ کے مطابق صنعتیں بہت زیادہ فضلہ پیدا کرتی ہیں اور ویسٹ مینجمنٹ کا مناسب نظام نہ ہونے کے باعث وہ کچرے کو میٹھے پانی میں پھینک دیتے ہیں، جو نہروں، دریاؤں اور بعد میں سمندر میں پہنچ جاتا ہے۔

    یہ فضلہ جو آبی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے اس میں نقصان دہ کیمیکلز ہوتے ہیں جن میں لیڈ، مرکری، سلفر، نائٹریٹ، ایسبیسٹس اور بہت سے دیگر کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو پانی اور ہمارے ماحوال کو آلودہ کرتے ہیں اور ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں۔

    اگلی نسل کو نقصان پہنچائے بغیر زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے رہنما خطوط اور عالمی ایکشن پلان فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ بڑے پیمانے پر شہری ترقی آبی آلودگی کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ جب بھی ایک گنجان آبادعلاقے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں تو زمین کی جسمانی خرابی اس کے بعد شروع ہوتی ہے۔

    جیسے جیسے آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اسی طرح رہائش، خوراک اور کپڑے کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ جیسے جیسے زیادہ شہر اور قصبے ترقی کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں زیادہ خوراک پیدا کرنے کے لیے کھادوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

    نئی سڑکوں، مکانات اور صنعتوں کی تعمیر ڈٹرجنٹ، کیمیکلز اور اخراج کے ذریعے پانی کی صفائی کو متاثر کرتی ہے۔

    روسی سائبر حملے: درجن سے زائد امریکی ایئر پورٹس کی ویب سائٹس متاثر

    سیوریج لائنوں کے لیک ہونے سے زمینی پانی میںکلوروفارم کے ساتھ ساتھ دیگر آلودگیاں شامل ہو سکتی ہیں اور جب بروقت مرمت نہ کی جائے تو، رسنے والا پانی سطح پر آ سکتا ہے اور کیڑوں اور مچھروں کی افزائش گاہ بن سکتا ہے۔ ڈرائی کلینرز سے سیوریج لائنوں تک کلورین شدہ سالوینٹس کا اخراج بھی ان مستقل اور نقصان دہ سالوینٹس کے ساتھ آبی آلودگی کا ایک تسلیم شدہ ذریعہ ہے۔

    جب بارش ہوتی ہے تو کھادوں، کیڑے مار ادویات ،جڑی بوٹی مار ادویات لے جانے والے کھیتوں سے بہنے والا پانی بارش کے پانی میں گھل مل جاتا ہے اور ندیوں اور نہروں میں بہہ جاتا ہے، جو آبی جانوروں کے لیے شدید نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اور دیگر آلودگی والے آبی ذخائر جیسے جھیلوں، ندیوں، تالابوں ) میں پانی کی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔

    کیمیائی کھادیں اور کیڑے مار دوائیں آبی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہیں کیونکہ یہ کیمیائی کھادیں اور کیڑے مار ادویات کاشتکار فصلوں کو کیڑوں اور بیکٹیریا سے بچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    بہت سے ممالک میں، گاڑیوں کے اخراج میں عام طور پر Pb ہوتا ہے اور یہ ہوا کو مختلف ٹیل پائپ مرکبات (بشمول سلفر اور نائٹروجن مرکبات، نیز کاربن آکسائیڈز) کے ساتھ آلودہ کرتا ہے جو پانی کے ذخائر میں بارش کے پانی کے ساتھ جمع ہو کر آبی آلودگی کا باعث بن سکتے ہیں-

    میکسیکو:اسکول میں درجنوں طالب علموں کو پرسرار طور پر زہردیدیا گیا

  • وائٹ ہاوس نے صدر جوبائیڈن کا نیشنل سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

    وائٹ ہاوس نے صدر جوبائیڈن کا نیشنل سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

    واشنگٹن: چین اب بھی امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، وائٹ ہاوس نے صدر جوبائیڈن کا نیشنل سیکیورٹی پلان جاری کر دیا جس میں بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان مسابقت اور مشترکہ خطرات، جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، امریکہ کو درپیش دو سب سے بڑے چیلنجز کے طور پر سامنے آئیں۔

    باغی ٹی وی : نیشنل سیکیورٹی پلان روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے، دستاویز کے مطابق امریکی خارجہ پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی، چین موجودہ عالمی نظام کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    روس یوکرین سےجنگ ہاررہا ہے،نیٹوسربراہ کادعویٰ:تیسری عالمی جنگ کہ ذمہ دارمغرب…

    چین عالمی نظام کو اپنے فائدے کیلئے نئے سرے سے تشکیل دینا چاہتا ہے، عالمی اثرورسوخ برقرار رکھنے کیلئے امریکہ کو چین کے ساتھ معاشی ہتھیاروں کی دوڑ جیتنی ہوگی۔

    48 صفحات پر مشتمل یہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس آزاد اور کھلے بین الاقوامی نظام کے لیے ایک فوری خطرہ ہے، جو آج لاپرواہی سے بین الاقوامی نظام کے بنیادی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جیسا کہ یوکرین کے خلاف اس کی وحشیانہ جارحیت کی جنگ نے ظاہر کیا ہے-

    مظاہرین پرتشدد؛برطانیہ نےایرانی حکام پرپابندیاں عائد کردیں

    اس کے برعکس، [چین] واحد مدمقابل ہے جس کا مقصد بین الاقوامی نظام کو نئی شکل دینے کا ارادہ ہے اور اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے تیزی سے اقتصادی، سفارتی، فوجی اور تکنیکی طاقت ہے حکمت عملی یہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ روس کی حیثیت دیگر ایشیائی طاقتوں، جیسے کہ چین اور بھارت کے مقابلے میں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے جنگ میں جانے کے فیصلے سے "گہری طور پر کم” ہوئی ہے۔

    اوپیک پلس کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی ہے،اور اسے رکن ممالک نے متفقہ طور پرقبول کیا…

  • سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا،جوبائیڈن

    سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا،جوبائیڈن

    سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں کمی پر امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ مملکت ’اوپیک +‘ کے فیصلے کو بین الاقوامی تنازعات میں جانب دارانہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے بیانات کو مسترد کرتی ہے۔

    اوپیک پلس کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی ہے،اور اسے رکن ممالک نے متفقہ طور پرقبول کیا…

    سعودی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرے گا، تیل کی پیداوار میں کمی کی وجوہات سیاسی نہیں، اندرونی مسائل کی وجہ سے امریکہ اوپیک کے فیصلے کو سمجھ نہیں پارہا.

    سعودی وزیر خارجہ ںے کہا کہ امریکہ میں نو اوپیک بل کا متعارف کروایا جانا حیران کن ہے، اوپیک کے خاتمے کی باتیں جذباتی ہیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اوپیک +‘ کا فیصلہ متفقہ طور پر اورخالصتا اقتصادی نقطہ نظر سے لیا گیا تھا جس کا مقصد مارکیٹوں میں طلب اور رسد کے توازن کو مدنظر رکھنا ہے اور اتار چڑھاؤ کو محدود کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام پیدا کرنا ہے۔

    سعودی عرب نے بین الاقوامی تنازعات میں اس فیصلے کو تعصب کی نگاہ سے دیکھنے پرمبنی بیانات کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

    سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مملکت امریکا کے خلاف سیاسی مقاصد کی بنیاد پر اوپیک + کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتی۔ سعودی عرب 5 اکتوبر کو اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد مملکت پر تنقید کرنے والے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

    تیل کی پیدوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے،امریکی صدر

    سعودی عرب نے’اوپیک پلس‘ کے حالیہ فیصلے پر آنے والی امریکی تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں خلاف حقیقیت قرار دیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پر تنقید کرنےوالےبیانات حقائق پر مبنی نہیں ہیں اوراوپیک کے فیصلے کو اس کے خالصتاً اقتصادی فریم ورک سے باہر پیش کرنے کی کوشش پر مبنی ہیں۔

    سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ اپنی مشاورت کے دوران واضح کیا کہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تجویزمنفی اقتصادی نتائج کا باعث ہوگی۔

    واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تیل کی پیدوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یہ نہیں بتاوں گا کہ میرے ذہن میں کیا ہےمگر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی امریکی مفادات کے خلاف ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک پلس نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے، اوپیک پلس کے فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

    سنگا پورائیرلائنزنےاپنےکیبن کریو میں حاملہ خواتین سےمتعلق قوانین میں ترمیم کردی