Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جدہ: قدیم ترین مسجد میں  جدید نوعیت کا تقریباً 800 سال پرانا آبی نظام دریافت

    جدہ: قدیم ترین مسجد میں جدید نوعیت کا تقریباً 800 سال پرانا آبی نظام دریافت

    مسجد عثمان بن عفان سعودی شہر جدہ کے تاریخی علاقے میں واقع ہے اور اسے شہر کے قدیم ترین آثارِ قدیمہ میں شمار کیا جاتا ہے اس مسجد کی بنیاد 33 ہجری (654 عیسوی) میں رکھی گئی تھی، جس سے اس کی تاریخی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    حالیہ کھدائی کے دوران ماہرین نے انکشاف کیا کہ یہ مقام گزشتہ 1300 سال سے مسلسل استعمال میں رہا ہے تحقیق کے دوران مختلف ادوار کے آثار سا منے آئے جن میں اموی دور، عباسی دور اور مملوک دور شامل ہیں، کھدائی کے دوران ایک جدید نوعیت کا تقریباً 800 سال پرانا آبی نظام بھی دریافت ہوا، جو اس دور کی انجینئرنگ مہارت کو ظاہر کرتا ہے اس کے علاوہ محراب میں نصب نایاب آبنوسی ستون بھی ملے، جن کے بارے میں سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ لکڑی قدیم سری لنکا سے لائی گئی تھی، جو جدہ کے قدیم بحری تجارتی روابط کا ثبوت ہے۔

    ماہرین نے مسجد کی تعمیر کے سات مختلف ادوار کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا ہے، اس میں روایتی ساحلی طرزِ تعمیر، جیسے مرجانی پتھر اور لکڑی کے استعمال کو نمایاں کیا گیا ہے، جو اس علاقے کی مخصوص تعمیراتی پہچان ہے۔

    کھدائی کے دوران ہزاروں نوادرات بھی دریافت ہوئے، جن میں ابتدائی چینی مٹی کے برتن شامل ہیں یہ دریافت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مسجد صدیوں سے جدہ کی ثقافتی اور تجارتی تاریخ کا اہم حصہ رہی ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب حضرت عثمان بن عفان نے جدہ کو اسلامی دنیا کی مرکزی بندرگاہ قرار دیا تھا، آج یہ مسجد جدہ کے ثقافتی راستوں کا ایک اہم مرکز بن چکی ہے، جہاں اسلامی تاریخ اور جدید سرگرمیوں کو یکجا کر کے سعودی عرب کی مذ ہبی اور تعمیراتی شناخت کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔

  • پاکستان  اور چین سمیت 5 ممالک امریکا کے لیے خطرہ قرار

    پاکستان اور چین سمیت 5 ممالک امریکا کے لیے خطرہ قرار

    واشنگٹن میں قومی سلامتی کے حوالے سے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی ایک اہم ترین بریفنگ کے دوران پاکستان، روس، چین، شمالی کوریا اور ایران کو امریکا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بتایا کہ یہ پانچوں ممالک اپنے روایتی میزائلوں کو ایٹمی صلاحیت سے لیس کرنے میں مصروف ہیں، اس رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسلام آباد مبینہ طور پر ایسے بین البراعظمی میزائل تیار کر رہا ہے جو براہ راست امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے چین اور روس اس وقت امریکا کے لیے سب سے بڑے اور براہ راست چیلنج بن کر ابھرے ہیں کیونکہ وہ ایسا جدید دفاعی نظام تیار کر رہے ہیں جو امریکی سیکیورٹی کو ناکام بنا سکتا ہے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے میدان میں بھی چین امریکا کا سخت ترین حریف ثابت ہو رہا ہے۔

    امریکا کا ایران کے خلاف مزید فوجی تعیناتی پر غور

    دوسری جانب شمالی کوریا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے میزائل پہلے ہی امریکا تک پہنچنے کی طاقت رکھتے ہیں، جبکہ ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے بین البراعظمی میزائل بنانے کے پروگرام اور جوہری صلاحیت کو حالیہ حملوں کے ذریعے کافی حد تک ختم کر دیا گیا ہے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے تلسی گبارڈ نے بتایا کہ اگرچہ ایران کی فوجی طاقت اور قیادت کو حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے لیکن وہ اب بھی خطے میں موجود اپنے ساتھیوں کی مدد سے امریکی مفادات پر حملے کرنے کی پوزیشن میں ہے 2025 میں ہونے والی کارروائیوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو پیچھے دھکیل دیا ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موقع ملنے پر ایرانی حکومت دوبارہ اپنے میزائل اور ڈرون فورس کو کھڑا کر نے کی کوشش کرے گی۔

    قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

    سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے قانون سازوں کو بتایا کہ اگر ایران کی فوجی سرگرمیوں کو نہ روکا جاتا تو وہ تین ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا تھا، جس کا مطلب ہے کہ ایرانی میزائل یورپ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتے تھے اگر ایران اپنی ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھتا تو وہ براہ راست امریکہ کو دھمکانے کی پوزیشن میں بھی آ سکتا تھا۔

    سماعت کے دوران جب ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے یہ سوال پوچھا کہ کیا ایران اگلے چھ ماہ کے اندر امریکا تک پہنچنے والے میزائل بنا سکتا تھا، تو سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے اس کا کوئی واضح وقت نہیں بتایا انہوں نے سینیٹر کے خدشات کو درست تو قرار دیا لیکن یہ نہیں کہا کہ ایران کو ایسا کرنے میں کتنا عرصہ درکار ہوتا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے ایران کی صلاحیتوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ کسی حتمی تاریخ پر بات کر نے سے گریز کر رہے ہیں۔

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    دوسری جانب ایک دلچسپ انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے چند روز بعد ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے بند کمرہ بریفنگ میں کانگریس کے عملے کو بتایا تھا کہ ان کے پاس ایسے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں تھے کہ ایران امریکا پر کسی بڑے حملے کی فوری تیاری کر رہا تھا۔

    اس دوران امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں اور ارکان پارلیمنٹ نے اس جنگ کے معاشی اثرات اور امریکی ٹیکس گزاروں کے اربوں ڈالرز کے اخراجات پر تشویش کا اظہار کیا ہے تلسی گبارڈ نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس وقت مختلف بیرونی ممالک کے ساتھ ساتھ شدت پسند نظریات سے بھی شدید خطرات کا سامنا ہے، انتہا پسند گروہ اب بھی متحرک ہیں اور شریعت کی بنیاد پر خلافت کے قیام کا نظریہ پھیلا کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملا رہے ہیں،یہ مخصوص نظریہ مغربی طرز زندگی اور جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے-

    ایرانی کا جوابی وار جاری،تل ابیب پرمیزائل حملے،عمارت،گاڑیاں تباہ،خوف و ہراس

  • امریکا  کا ایران کے خلاف مزید فوجی تعیناتی پر غور

    امریکا کا ایران کے خلاف مزید فوجی تعیناتی پر غور

    امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے اگلے مرحلے میں مزید فوجی تعیناتی پر غور کر رہا ہے-

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی عہدیدار اور معاملے سے واقف متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جاری جنگ کے ممکنہ نئے مرحلے میں داخل ہونے کے پیش نظر مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے یہ ممکنہ تعیناتی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو وسعت دینے کے لیے مزید آپشنز فراہم کر سکتی ہے، جب کہ جنگ اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر غور منصوبوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کے لیے محفوظ راستہ یقینی بنانا شامل ہے، جو بنیادی طور پر فضائی اور بحری افواج کے ذریعے ممکن ہوگا، تاہم اس مقصد کے لیے ایران کے ساحلی علاقوں میں امریکی فوج کی تعیناتی بھی زیرغور ہے۔

    قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

    اسی طرح ایران کے خارگ جزیرے پر زمینی افواج بھیجنے کا آپشن بھی زیر بحث آیا ہے، جو ایران کی تیل برآمدات کا تقریباً 90 فیصد مرکز ہے امریکی حکام کے مطابق یہ آپریشن انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ ایران اس جزیرے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا 13 مارچ کو خارگ جزیرے پر فوجی اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے جب کہ صدر ٹرمپ ایران کے تیل کے بنیادی ڈھانچے پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دے چکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم جزیرے کو تباہ کرنے کے بجائے اس کا کنٹرول حاصل کرنا زیادہ مؤثر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

    ادھر ٹرمپ انتظامیہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے بھی امریکی افواج تعینات کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے، تاہم ماہر ین کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اور خطرناک آپریشن ہوگا۔

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ فی الحال زمینی افواج بھیجنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم صدر ٹرمپ تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں، امریکی آپریشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو ختم کرنا، اس کی بحریہ کو کمزور کرنا، پراکسی گروپس کو روکنا اور ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے باز رکھنا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق زمینی افواج کی تعیناتی صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی طور پر بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ امریکی عوام میں اس جنگ کی حما یت محدود ہے اور وہ ماضی میں امریکا کو نئی جنگوں سے دور رکھنے کا وعدہ کرتے رہے ہیں۔

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

  • قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو  24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

    قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

    قطر اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، دوحہ حکومت نے ایرانی سفارتخانے کے سیکیورٹی اور ملٹری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق دوحہ میں موجود ایرانی سفارتخانے کے دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب قطر نے اپنے آئل فیلڈز پر ایرانی حملوں کا الزام عائد کی-

    ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں توانائی سیکیورٹی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو مسلسل مالی نقصان کا سامنا ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ 12ویں نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، پابندی تمام بھارتی ایئرلائنز، بھارتی آپریٹرز کے زیرِ انتظام طیاروں، بھارت میں رجسٹرڈ جہازوں اور بھارتی فوجی طیاروں پر لاگو ہوگی،پاکستانی فضائی حدود بھارت کے طیاروں کے لیے 24 اپریل 2026 صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔

    واضح رہے کہ یہ پابندی پہلی بار 23 اپریل 2025 کو پاک بھارت کشیدگی کے بعد عائد کی گئی تھی، اور نئی توسیع کے بعد یہ مدت تقریباً ایک سال مکمل کر لے گی،اس فیصلے کے باعث روزانہ 200 سے زائد بھارتی کمرشل پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، طویل فضائی راستوں، اضافی اسٹاپ اوورز اور مسافروں کے غیر ملکی ایئرلائنز کا رخ کرنے کے باعث بھارتی کمپنیوں کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار

  • عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    عیدالفطر کے موقع پر پولیس نے ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران 4 سے 5 لاکھ سیاح مری کا رخ کر سکتے ہیں گزشتہ سال عید کے پہلے دن 28 ہزار 6 سو 88 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، جبکہ اگلے تین دنوں میں بالترتیب 51 ہزار 3 سو 80، 57 ہزار 8 سو 55 اور35 ہزار 1 سو 19 گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔

    عدالتی احکامات کے تحت روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی حد مقرر ہے، تاہم رش کے دنوں میں یہ تعداد 12 ہزار تک پہنچ سکتی ہے،پولیس نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل Safe Tourism Murree ایپ لازمی ڈاؤن لوڈ کریں، اس ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس سمیت ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی ممکن ہے۔

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    ایپ میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ڈی پی او سے براہِ راست واٹس ایپ رابطہ، ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات کی معلومات اور موسم کی تازہ صورتحال بھی دستیاب ہے، عید کے دوران مری میں بارش اور آندھی کا امکان ہے، اس لیے سیاحوں کو محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 15 یا موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    عید الفطر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام ،ملزم 100 بوتل شراب سمیت گرفتار

  • اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کابل میں طالبان حکمرانوں نے شہری آبادیوں کے اندر اپنے اڈے اور کیمپ قائم کر رکھے ہیں اور عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ طالبان کی دونوں فرنچائز TTPاورTTAکے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے بھول گئے ہیں مسجدوں کے نمازی سکولوں کے طالب علم بچے کس کا نشانہ بنتے رہے ہیں ۔ر زمین پہ ہوئی۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس ہاتھ نے نصف صدی کھلایا جس مٹی سے تین نسلوں نے رزق کمایا ان کے DNA میں وفا نہیں ان کی قیادت کے سرکردہ لوگوں کی پیدائش بھی پاک سر زمین پہ ہوئی،خواجہ آصف نے اس صورتحال کو پاکستان کی پالیسی کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان غلطیوں کا ازالہ کیا جائے اور تمام معاملات کا مکمل حساب لیا جائے گا۔

    حملے نہ رکے تو جواب کیلئے تیار رہو،سعودی عرب کی ایران کو وارننگ

    تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    ایرانی کا جوابی وار جاری،تل ابیب پرمیزائل حملے،عمارت،گاڑیاں تباہ،خوف و ہراس

  • حملے نہ رکے تو جواب کیلئے تیار رہو،سعودی عرب کی ایران کو وارننگ

    حملے نہ رکے تو جواب کیلئے تیار رہو،سعودی عرب کی ایران کو وارننگ

    سعودی عرب نے ایران کو واضح اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت کے خلاف اس کا صبر لامحدود نہیں، اور اگر خلیجی ممالک پر حملے فوری بند نہ کیے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ امید ہے ایران آج کے پیغام کو سمجھ چکا ہوگا ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بجا ئے دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ الٹا نقصان دہ ثابت ہوگی، سعودی عرب کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران پر جو معمولی اعتماد باقی تھا وہ بھی حالیہ حملوں کے بعد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے جواز ناقابل قبول ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے اور ایران کی علاقائی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے ایران نے ریاض سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جنہیں تہران نے امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔

    سعودی وزارت دفاع کے مطابق حالیہ حملے میں ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ اب تک سعودی فضائی دفاعی نظام 457 سے زائد ڈرونز، 40 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائل ناکام بنا چکا ہے۔

    ایران جنگ، ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ انٹیلیجنس حکام کے بیانات میں تضاد

  • تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    اسرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی-

    سرکاری میڈیا کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ جنازہ انقلاب اسکوائر پر ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ،اسی روز امریکی کارروائی میں نشانہ بننے والے ایرانی بحری جہاز کے شہید ہونے وا لے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔

    ادھر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب غیر معمولی ہوگا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔

    ایرانی کا جوابی وار جاری،تل ابیب پرمیزائل حملے،عمارت،گاڑیاں تباہ،خوف و ہراس

    دوسری جانب ایرانی فورسز نے قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد وسطی اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ جبکہ تل ابیب میں دو سو افراد ہلاک ہوگئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب بیان کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبرشکن میزائل داغے اور 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ 200 افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    یروشلم، رامات گن اور بنی براک سمیت مرکزی اسرائیل کے مختلف مقامات پر بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ایک 70 سالہ مرد اور خاتون ہلاک ہوگئے جو کسی محفوظ پناہ گاہ میں موجود نہیں تھے، شارون کے علاقے میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ایران جنگ، ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ انٹیلیجنس حکام کے بیانات میں تضاد

    دوسری جانب اسرائیل میں مختلف علاقوں، خصوصاً تل ابیب اور وسطی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں بعض مقامات پر آگ لگنے کی بھی خبریں ہیں،ایرانی وزارت صحت کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور 18 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

    ادھر ایران نے ایک شخص کو غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دینے کا بھی اعلان کیا ہے متحدہ عرب امارات کی وزار ت دفاع کے مطابق اس کے دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے 13 بیلسٹک میزائلوں اور 27 ڈرونز کو تباہ کر دیا، دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھما کوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

    ایران کے گیس فیلڈز پر حملے سے متعلق متضاد دعوے، امریکا نے تردید کر دی

    عراق میں امریکی سفارتخانے کے قریب ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، اسی طرح کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ سعودی عرب نے بھی ایک ڈرون تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عیدالفطر کی نماز کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ نماز عید صرف مساجد میں ادا کی جائے گی۔

    توانائی تنصیبات حملوں کے بعد قطر کا ایرانی فوجی و سیکیورٹی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

  • عیدالفطر پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے کارکنوں کو عبدالخیل آنے سے روک دیا گیا

    عیدالفطر پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے کارکنوں کو عبدالخیل آنے سے روک دیا گیا

    جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر کارکنوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے آبائی گاؤں عبدالخیل آنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارکنوں کی قیادت اور خانوادہ مفتی محمود سے محبت اور عقیدت مثالی ہے، اور عیدین کے مواقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ملاقات اور دعاؤں کے لیے حاضری دیتی رہی ہے تاہم ملک میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی خدشات اور قائد جمعیت کی صحت و انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جمعیت کی قیادت نے تمام کارکنوں اور ذمہ داران، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ضلع سے ہو، ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر عبدالخیل نہ آئیں اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان بابرکت دنوں میں اپنی قیادت کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔