Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سکیورٹی فورسز  کی کارروائی :مستونگ اور پشین میں کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی کارروائی :مستونگ اور پشین میں کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ضلع مستونگ میں کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

  • آج  سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    آج سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے-

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھی گرج چمک کےساتھ مزید بارش متوقع ہے، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہےاسی طرح پشاور، سوات، چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی توقع ہے ، بلوچستان کے اضلاع ژوب، بار کھان اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہےکل سے17ستمبر کے دوران لاہور،سیالکوٹ،شیخوپورہ ،نارروال ،گجرات میں بارش کی توقع ہے ، گوجرانوالہ ،وزیرآباد ،قصور ،اوکاڑہ اورننکانہ صاحب سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    اسی طرح پشاور ،دیر ،چترال ،سوات ،ملاکنڈ ،مردان میں بارشیں متوقع ہیں،خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں ،گلگت بلتستان ،مری ،گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے،دنیا کے بڑے شہروں کی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کے جائزے کی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں پاکستان کے 4 بڑے شہر بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا کے 72 بڑے شہروں پر مبنی یہ رپورٹ موسمیاتی خطرات کا جائزہ لینے والی کمپنی الفاجیو نے جاری کی ہے جس میں یہ بھی دیکھا گیا کہ شہر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں جنوبی ایشیا کے 6 شہر مومسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی سب سے کم صلاحیت رکھنے والے شہروں میں شامل ہیں، ان شہروں میں انڈیا کا احمد آباد 41 کے اسکور کے ساتھ پہلے، حیدرآباد دوسرے، پاکستان کا ملتان 38 کے اسکور کے ساتھ تیسرے، ڈ ھاکہ چوتھے، لاہور پانچویں نمبر، فیصل آباد ساتویں اور کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔

    الفا جیو نےان شہروں کو لاحق موسمیاتی خطرے کی بڑی وجوہات میں شدید گرمی اورموسمیاتی خطرات کےمقابلےمیں محدود موافقتی اقدامات کوقرار دیا ہے ،کمپنی کے مطابق جنوبی ایشیا میں ایسے شہروں کی تعداد زیادہ ہے جہاں موسمیاتی خطرات کی شدت کے مقابلے میں موافقت اور تحفظ کے اقدامات ابھی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچ سکے۔

    رپورٹ میں موسمیاتی خطرے کو صرف سیلاب تک محدود نہیں کیا گیا بلکہ اندرونِ ملک اور ساحلی سیلاب، شدید گرمی، خشک سالی، جنگلات میں آگ اور سمندری طوفانوں سمیت مختلف خطرات کو جائزے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد شہروں میں موجود موافقتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے باقی ماندہ خطرے کا اندازہ لگایا گیا۔

    رپورٹ کےمطابق دنیا کے نسبتاً زیادہ موسمیاتی لچک رکھنے والے بڑے شہروں میں شکاگو، بارسلونا، پیرس، لندن، ایڈیس ابابا، نیروبی اور میلبورن شامل ہیں دوسری جانب چین کے بیجنگ، تیانجن، شین ژین اور شنگھائی نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی کارکردگی کے اعتبار سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

    الفاجیو نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو خاص توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک کے بڑے شہروں میں موسمیاتی خطرات زیادہ ہیں جبکہ ان خطرات کو کم کرنے کی صلاحیت اور موافقتی اقدامات میں خلا برقرار ہے رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال قدرتی آفات کے بعد بحالی، بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور آبادی کی نقل مکانی جیسے مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

  • امریکا میں افغان خاتون دہشتگردی میں معاونت پر ملک بدر

    امریکا میں افغان خاتون دہشتگردی میں معاونت پر ملک بدر

    امریکی ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کا پہلا کیس، افغان خاتون کو دہشتگردی میں معاونت پر ملک بدر کر دیا گیا-

    افغان باشندوں کی غیر قانونی و مشتبہ سرگرمیوں سے میزبان ممالک کی سلامتی کو درپیش خطرات ایک بار پھر نمایاں ہوگئےامریکا میں افغان خاتون کے دہشت گردی میں معاونت کے اعتراف کے بعد افغان شہریوں سے متعلق سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے،امریکی ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے پہلے مقدمے میں 47 سالہ افغان خاتون نزیرہ حاجی زادہ کو ملک بدر کردیا گیا-

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نزیرہ حاجی زادہ نے عدالت میں خود کو غیر ملکی دہشت گرد تسلیم کیاافغان خاتون نے 2024 کے امریکی انتخابات کے روز داعش کی ایما پر اجتماعی فائرنگ کی سازش میں معاونت کی تھی،نزیرہ حاجی زادہ کے بیٹے اور داماد کو اسی سازش میں پہلے گرفتار کرکے سزا سنائی جاچکی ہے، امریکی کانگریس کی قائم کردہ ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے سامنے نزیرہ حاجی زادہ کا مقدمہ تاریخ کا پہلا کیس ہے-

    امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے مقدمے کو قومی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-

    دفاعی ماہرین کے مطابق افغان مہاجرین کے بڑھتے جرائم نے میزبان ممالک کو انسانی ہمدردی کے بجائے قومی مفاد، داخلی سلامتی اور قانون کی بالادستی کو ترجیح دینے پر مجبور کر دیا ہے-

  • بچوں کے فحش مواد پر امریکی سفارت کار کی خفیہ منتقلی

    بچوں کے فحش مواد پر امریکی سفارت کار کی خفیہ منتقلی

    لندن میں امریکی سفارت خانے میں تعینات ایک امریکی سفارت کار کے خلاف بچوں سے متعلق فحش مواد کے الزامات سامنے آنے کے بعد امریکی حکام نے اسے برطانیہ سے خفیہ طور پر امریکا منتقل کر دیا –

    برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے مذکورہ سفارت کار کے بھائی کی امریکا میں جاری ایک تفتیش کے سلسلے میں الیکٹرانک آلات کا معائنہ کیا تو یہ مواد دریافت ہوا، جس کے بعد گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکی میرینز نے لندن میں سفارت کار کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

    رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی پولیس اور اعلیٰ حکام کو اس وقت خبر دی گئی جب سفارت کار کو ملٹری طیارے کے ذریعے برطانیہ کی حدود سے باہر منتقل کیا جا چکا تھا، جس کے بعد برطانیہ نے اپنی سرزمین پر اس آپریشن کی قانونی حیثیت پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں،اس کارروائی کے لیے ایک خصوصی امریکی ملٹری جہاز شکاگو سے برطانیہ میں قائم ایک امریکی ایئر بیس پہنچا اور بعد میں سفارت کار کو لے کر واپس امریکا روانہ ہو گیا۔

    اس خفیہ منتقلی پر برطانوی پارلیمنٹ میں سخت تشویش ظاہر کی جا رہی ہے، کنزرویٹو پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ بین اوبیس جیکی نے اس عمل پر شدید تنقید کر تے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکی میرینز کی جانب سے برطانوی سرزمین پر ایسا چھاپہ مارنا جس کی ان کے پاس کوئی قانونی اجازت نہیں تھی، اور پھر اپنے سفارت کار کو نکالنے کے لیے عسکری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امریکا لے جانا بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

    اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں موجود تمام غیر ملکی سفارت کاروں سے مقامی قوانین کی پاسداری کی توقع کی جاتی ہے، تاہم امریکا میں جاری تفتیش کی وجہ سے انہوں نے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    لندن میں موجود امریکی سفارت خانے نے بتایا کہ وہ اپنے عملے سے متعلق ان الزامات سے واقف ہیں اور تمام اہلکاروں کے لیے اعلیٰ اخلاقی معیار برقرار رکھنا ضروری ہے،دوسری طرف ایک امریکی سفارتی ذرائع نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام نے طویل سفارتی عمل اور قانونی تاخیر سے بچنے کے لیے یہ قدم تیزی سے اٹھایا۔

  • صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے آنے میں ابھی خاصا وقت باقی ہے،رانا ثنا اللہ

    صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے آنے میں ابھی خاصا وقت باقی ہے،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کا معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے پارلیمنٹ اور متعلقہ کمیٹیوں سے گزرنے میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں،تاہم مسلم لیگ (ن) نے صوبوں کی تقسیم کا منصوبہ شروع نہیں کیا-

    رانا ثنا اللہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر نئے صوبوں کے قیام کی کوئی باقاعدہ تجویز پارلیمنٹ میں پیش کی جاتی ہے تو ہر سیاسی جماعت اور رکن پار لیمنٹ کو اس پر اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا معاملہ مزید غور کے لیے پارلیمانی یا قائمہ کمیٹی کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے، صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے آنے میں ابھی خاصا وقت باقی ہے، جبکہ اس بحث کے نتیجے میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجاویز سامنے آسکتی ہیں یا مقامی حکومتوں کے انتخابات کے معاملے پر بھی بحث شروع ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے اقتصادی فورم پر صوبوں کی تقسیم کی بحث شروع کیے جانے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے بڑے آئینی اور سیاسی منصوبو ں کے آغاز کے لیے اقتصادی فورم موزوں پلیٹ فارم نہیں منصوبے کے پس پردہ موجود لوگوں نے ممکن ہے مسلم لیگ (ن) سے بات کی ہو، لیکن اگر پارٹی نے یہ منصوبہ پیش نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اسے ڈنڈا لے کر روکنے کے لیے کھڑی ہوجائےمسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبو ں کی تقسیم کے حق میں کوئی بڑا منصوبہ یا تجویز سامنے نہیں آئی،جب مسلم لیگ (ن) نے یہ منصوبہ شروع ہی نہیں کیا تو آپ کو سمجھ جانا چاہیے کہ ہمار ی پالیسی کیا ہے-

    بہاولپور کے حوالے سے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اس خطے کو مجوزہ جنوبی پنجاب صوبے میں شامل کر نے کے حق میں نہیں پارٹی میں بعض لوگ الگ بہاولپور صوبے کے قیام کے حامی ہیں جبکہ کچھ اسے لاہور کے ساتھ منسلک رکھنے کے خواہاں ہیں، صو بوں کی تقسیم کے معاملے پر ہونے والی بحث سے پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی فائدہ اٹھایا ہے کیونکہ اس کے کارکن اس معاملے کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہوگئے ہیں۔

    متنازع نہری منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے اس منصوبے کی تعمیر کی حمایت کی تھی، تاہم بعد میں پیپلز پارٹی نے اس کے خلاف عوامی سطح پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں منصوبہ روک دیا گیا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پسِ پردہ رابطے ہوسکتے ہیں، تاہم ایسے راستے اختیار کرنے کی ایک قیمت ہوتی ہے اور جو بھی اس راستے کا انتخاب کرے گا اسے وہ قیمت ادا کرنا ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر جب کابینہ یا سینیٹ میں بات کریں گے تو ان سے وضا حت طلب کی جا سکتی ہے-

  • اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے 23 ہزار سے زائد پولیس نفری طلب

    اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے 23 ہزار سے زائد پولیس نفری طلب

    ستمبر کے آخری عشرے میں اسلام آباد میں سیاسی و عوامی سرگرمیوں کے متوقع انعقاد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس ضمن میں وفاقی حکومت نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے مجموعی طور پر 23 ہزار 500 پولیس اہلکار طلب کر لیے ہیں۔

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے صوبائی حکومتوں سے پولیس نفری طلب کی ہے، اس سلسلے میں کابینہ سیکرٹری نے پنجا ب، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو خط لکھا ہے، جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار جبکہ بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار اسلام آباد بھجوائے جائیں گے، تینوں صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ پولیس نفری 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کردی جائے۔

    وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کا انتظام کیا جا رہا ہے، جبکہ 100 سے زائد کنٹینرز اہم مقامات پر پہلے ہی پہنچائے جا چکے ہیں،انسدادِ ہنگامہ آرائی یونٹس، خصوصی آلات اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری سامان بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    حکام کو خدشہ ہے کہ چند ہی روز کے دوران عوامی و سیاسی سرگرمیوں کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اس صور تحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں، اہم سرکاری عمارتوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کو سہارا دینا ن لیگ کی قیادت کا طرۂ امتیاز رہا ہے،مریم نواز

    مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کو سہارا دینا ن لیگ کی قیادت کا طرۂ امتیاز رہا ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے لیے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشکل معاشی حالات میں ایک انتہائی احسن اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد محمد نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کی ہدایت پر عوام کے لیے ایک شاندار پیکیج فراہم کیا ہے،مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کا درد محسوس کرنا اور انہیں سہارا دینا ن لیگ کی قیادت کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے اثرات سے دنیا بھر کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے، تیل کی قیمتوں میں یہ ناگہانی اضافہ بالخصوص ترقی پذیر ممالک اور ان کے عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے، مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے اور دیگر شدید معاشی چیلنجز کے باوجود وزیراعظم پاکستان کا عوام کی بہبود کے لیے ر یلیف پیکیج دینا انتہائی قابلِ تحسین اقدام ہے پنجاب حکومت اس ریلیف کی اثر انگیزی کو عوام تک پہنچانے کے لیے تمام درکار اقدامات یقینی بنائے گی۔

  • پرندوں کے جھنڈ نے نیٹو جنگی طیارے کو بیوقوف بنا دیا

    پرندوں کے جھنڈ نے نیٹو جنگی طیارے کو بیوقوف بنا دیا

    یورپی ملک لتھوانیا میں مشکوک ڈرون کی اطلاع پر نیٹو کا جنگی طیارہ فوری طور پر فضا میں بھیجا گیا، تاہم قریب پہنچنے پر پتا چلا کہ ریڈار پر نظر آنے والا مشکوک ہدف ڈرون کی بجائے پرندوں کا بڑا جھنڈ تھا۔

    اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی لتھوانیا کے شہر شیاؤلیائی میں پیش آیا، جہاں اطالوی فضائیہ نیٹو کے بالٹک ایئر ڈیفنس مشن کے تحت تعینا ت ہےدفاعی نظام نے محدود فضائی حدود میں ایک نامعلوم اور کم بلندی پر پرواز کرنے والی چیز کی نشاندہی کی، مشرقی یورپ میں موجودہ کشیدہ صورتِ حال اور فضائی حدود کی سخت نگرانی کے باعث حکام نے اسے ممکنہ خطرہ سمجھتے ہوئے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا،کمانڈ سینٹرز نے جنگی طیاروں کو فضا میں بھیجنے کی اجازت دی تاکہ مشکوک ہدف کا پیچھا کرکے اس کی شناخت کی جاسکے۔

    جب طیارے ریڈار سے ملنے والی معلومات کے مطابق ہدف کے قریب پہنچے تو پائلٹس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہاں کوئی ڈرون یا دشمن طیارہ موجود نہیں تھا بلکہ درجنوں پرندے ایک ساتھ پرواز کر رہے تھے، ابتدائی ریڈار ریڈنگ میں پرندوں اور ڈرونز کے چھوڑے گئے نشانات ایک جیسے ہوسکتے ہیں۔

    واقعے سے قبل اتوار کو مشتبہ فضائی سرگرمی کے باعث لتھوانیا کے ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا،تاہم صورتِ حال واضح ہونے کے بعد ایئرپورٹ صرف 38 منٹ بعد دوبارہ کھول دیا گیا، لتھوانیا کے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر نے بھی ایئرپورٹ کی بندش اور دوبارہ کھولنے کی تصدیق کی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فن لینڈ، ایسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا کی فضائی حدود میں ڈرونز کی سرگرمیوں نے سکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا ہے، یوکرین جنگ کے باعث نیٹو کی روس سے متصل شمالی سرحدوں پر فضائی نگرانی پہلے ہی سخت کردی گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق جدید ریڈار نظام زمین کے قریب پرواز کرنے والی چھوٹی اور سست رفتار اشیا کی نشاندہی کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، جن میں چھو ٹے جاسوسی ڈرونز بھی شامل ہیں تاہم ایک خاص بلندی پر ایک ساتھ اڑنے والے بڑے پرندوں کا جھنڈ بھی ریڈار کی لہروں کو اس انداز میں واپس بھیج سکتا ہے کہ وہ کسی مصنوعی یا انسانی ساختہ فضائی شے جیسا دکھائی دے۔

  • ترک ایئرلائن کی طوفان کے دوران لینڈنگ کی خطرناک  کوشش

    ترک ایئرلائن کی طوفان کے دوران لینڈنگ کی خطرناک کوشش

    ترکی سے تیونس جانے والی ترک ایئرلائنز کی ایک پرواز کو لینڈنگ کے دوران شدید خراب موسم اور خطرناک حد تک تیز فضائی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیو یارک پوسٹ کے مطابق پرواز استنبول سے تیونس کے لیے روانہ ہوئی تھی اورتیونس قرطاج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب پرواز جاری تھی سفر کا ابتدائی حصہ معمول کے مطابق تھا، تاہم تیونس کے قریب پہنچنے کے بعد صورتِ حال اچانک بدل گئی تیونس قرطاج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب شدید خراب موسم کے باعث طیارے کو سخت جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا،طیارے نے طوفانی موسم میں متعدد مرتبہ اترنے کی کوشش کی، جبکہ تیسری کوشش کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ جہاز اچانک تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے۔

    مارینا میسکایا نامی ایک مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ویڈیو میں طیارے کے اندر مسافروں کو اپنی نشستیں مضبوطی سے پکڑے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے شدید ہچکولوں کے دوران کئی مسافر خوف زدہ ہو کر چیختے ہوئے سنائی دیتے ہیں ایک مسافر بار بار یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ’’ہم مر جائیں گے‘‘۔

    میسکایا نے ویڈیو میں طیارے کے سامنے موجود اسکرین کی طرف کیمرہ کیا، جس پر پرواز سے متعلق معلومات دکھائی دے رہی تھیں، ان کے مطابق اس وقت طیارہ لینڈنگ کی کوشش سے پہلے ایک علاقے میں چکر لگا رہا تھا،طیارے نے تیونس کے اسی ہوائی اڈے پر اترنے کی تین مرتبہ کوشش کی ان کے بقول ہر کوشش کے دوران طیارہ شدید جھٹکوں کا شکار ہوا اور پائلٹ طوفانی موسم سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    میسکایا نے دعویٰ کیا کہ تیسری کوشش کے دوران انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے طیارہ اچانک تیزی سے نیچے گرنے لگا ہو انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بھی خدشہ پیدا ہوا کہ شاید طیارہ چوتھی مرتبہ اسی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کرے گا، تاہم، ان کے مطابق، مسافروں میں خوف مزید بڑھ گیا اور کچھ لوگوں نے دوسر ے ملک یا کسی مختلف ہوائی اڈے پر طیارہ اتارنے کی درخواست کی۔

    بعد ازاں طیارے کا رخ تبدیل کر کے اسے تیونس سے تقریباً 60 میل جنوب میں واقع انفیدہ حمامات بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی،مسافر میسکایا نے واقعے کے بعد ترک ایئرلائنز کے پائلٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی والدہ سمیت دیگر مسافر بحفاظت زمین پر پہنچ گئے۔

  • جونیئر ایشیا کپ 2026 : پاکستان  ہاکی ٹیم کی ملائیشیا کو شکست،کانسی کا تمغہ جیت لیا

    جونیئر ایشیا کپ 2026 : پاکستان ہاکی ٹیم کی ملائیشیا کو شکست،کانسی کا تمغہ جیت لیا

    جونیئر ایشیا کپ 2026 کے اہم میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو 2-4 سے ہرا کر برونز (کانسی) کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

    چین کے موچی ٹریننگ بیس میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں گرین شرٹس نے ابتدائی طور پر 2 گول سے پیچھے ہونے کے باوجود دباؤ میں آئے بغیر مسلسل 4 گول داغ کر میچ کا پانسا پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا عبدالسامی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 2 اہم گول اسکور کیے۔

    میچ کے 11ویں منٹ میں آدم اشرف جوہری نے فیلڈ گول کر کے ملائیشیا کو برتری دلائی جبکہ 2 منٹ بعد ہی 13ویں منٹ میں شفیق عمار فہمی نے پینلٹی کارنر کو گول میں بدل کر برتری 0-2 کر دی، ہاف ٹائم کے بعد گرین شرٹس نے جارحانہ انداز اپنایا رانا عبدالسامی نے 34ویں اور 47ویں منٹ میں 2 خوبصو رت فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔