Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹرمپ کی  ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت

    ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی اور سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔

    اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا مرحلہ وار ایران کے اہم پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کا آغاز بڑے بجلی گھروں سے ہوگا، واشنگٹن اس معاملے میں کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    ٹرمپ کے بیان پر ایران نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نوعیت کی کوئی کارروائی کی گئی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک، توانائی کے انفراسٹرکچر اور آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والی شپنگ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہو کر معطل ہو چکی ہے، اور عالمی منڈی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    یو اے ای کے صدر کا امارات میں تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس

    امریکی صدر نے ایک اور موقع پر میڈیا پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے، جبکہ بعض رپورٹس اس کے برعکس تاثر دے رہی ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو نقشے سے مٹا چکا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف کئی ہفتے پہلے ہی حاصل کر چکا ہے، ایرانی قیادت ختم ہو چکی ہے جبکہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ بھی تباہ ہو چکی ہیں،ایران کے پاس اب دفاع کے لیے کچھ باقی نہیں بچا اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کسی معاہدے کے خواہاں نہیں۔

    فضا علی نے دوسری شادی کر لی

    واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیاں محدود کرنے پر غور کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو اپنی سکیورٹی خود یقینی بنانا چاہیے۔

  • یو اے ای کے صدر کا  امارات میں تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس

    یو اے ای کے صدر کا امارات میں تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امارات میں رہنے والے تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس کیے۔

    اماراتی صدر کی جانب سے پیغام عرب امارات میں بسے تمام افراد کے سیل فون پر بھیجا گیا جس میں عید کی مبارکباد دی گئی، پیغام میں اماراتی صدر نے کہاکہ ” عرب امارات ایک خاندان کی طرح متحد ہے،اماراتی صدر نے عرب امارات، عوام کی سلامتی اور سکون کیلئے دعا بھی کی۔

    شیخ محمد بن زاید نے اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی طاقت، استقامت اور عوام کی وفاداری و اتحاد کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے 21 مارچ کو ایران کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں اور آٹھ بغیر پائلٹ طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

    وزارتِ دفاع کے مطابق ایرانی جارحیت کے آغاز سے اب تک یو اے ای کے دفاعی نظام 341 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور ایک ہزار 748 ڈرونز کو ناکارہ بنا چکے ہیں ان حملوں کے نتیجے میں قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران مسلح افواج کے دو اہلکار شہید ہوئے، جبکہ پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے چھ افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    حکام کےمطابق مجموعی طور پر 160 افراد زخمی ہوئےجن میں معمولی، درمیانےاور شدید نوعیت کی چوٹیں شامل ہیں زخمیوں میں متحدہ عرب امارات سمیت مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکیہ، عراق، نیپال، نائیجیریا، عمان، اردن، فلسطین، گھانا، انڈونیشیا، سویڈن اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزارتِ دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ریاست کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، جبکہ قومی مفادات اور صلاحیتوں کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

  • فضا علی  نے دوسری شادی کر لی

    فضا علی نے دوسری شادی کر لی

    پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے-

    اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی شامل ہیں ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات نمایاں نظر آئے،انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا –

    شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں فضا علی کو سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر اعجاز خان نے سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    فضا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی ہے جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے اپنا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ‘،اب وہ اپنی شناخت میں نیا نام شامل کر رہی ہیں اور اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز‘ بھی ہیں،اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہاہے اور شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے-

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    : وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا –

    ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اس موقعے پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز دیگر سیاسی قائدین اور سروسز چیفس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا،وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق ، گورنرپنجاب ،گورنرسندھ، گورنر خیبرپختونخوا اورگورنربلوچستان کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارکباد دی،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اس کے علاوہ انہوں نے خالد مگسی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے فیلڈ مارشل، ائیر چیف مارشل اور نیول چیف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

    بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

  • وزیراعظم شہبازشریف اوربحرین کے شاہ  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہبازشریف اوربحرین کے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہبازشریف اوربحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ حمد اوربحرین کے عوام کو عید کی مبارکباد دی جبکہ بحرین کے شاہ حمد نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے دعا بھی کی۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے خطے میں جاری جنگ بالخصوص بحرین پر حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور بحرین میں حملوں میں جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا بحرین اور اس کے عوام کیلئے پاکستان کی یکجہتی اورحمایت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ کوخطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

  • ایران کا بیلسٹک میزائل  سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    اسرائیل کے جنوبی شہر ڈیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی جب کہ 20 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق حملہ ایران کی جانب سے جاری نئے میزائل آپریشن کا حصہ ہے جس میں ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل حملے شروع کردیے ہیں، آپریشن وعدہ صادق میں وسطی اسرائیل کے 10 مقامات کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے ایران نے کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جنوبی اسرائیل کے شہر ڈیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ڈیمونا میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں میزائل کو شہر پر گرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہےابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل کے ٹکرانے سے ایک عمارت منہدم ہو گئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور ملبہ اطراف میں پھیل گیا، جس سے مزید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اسی دوران شہر اور قریبی علاقوں میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے اور لوگ خوفزدہ ہوکر شیلٹز میں بھاگتے ہوئے نظر آئے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، ہمارے خیال میں یہ کھلی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

    ٹرمپ کا امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان

  • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورسمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،ریسکیو حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4۔4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    ٹرمپ کا امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان

    ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، ہمارے خیال میں یہ کھلی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

    ٹرمپ کا امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان

  • ٹرمپ کا امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان

    ٹرمپ کا امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پرجاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر دار کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے بجٹ معاہدہ نہ کیا تو وہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) اہلکار ایئرپورٹس پر تعینات کیے جائیں گے، جو غیر قانونی تارکین وطن کو فوری طور پر گرفتار کریں گے،بیان میں خاص طور پر صومالیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ایئرپورٹس کو محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی تقریباً 5 ہفتوں سے نئی فنڈنگ سے محروم ہے، جس کے باعث جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے اس صورت حال میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے اہلکار بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں، جس سے عملے کی کمی اور ایئرپورٹس پر طویل قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں، ریپبلکنز نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ بحال کرنے پر زور دیا ہے جب کہ ڈیموکریٹس ٹی ایس اے جیسے اداروں کے لیے علیحدہ فنڈنگ کی حمایت کر رہے ہیں، جس میں امیگریشن آپریشنز شامل نہ ہوں۔

    ٹرمپ کا امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان

    دریں اثنا ایلون مسلک نے پیشکش کی ہے کہ وہ اس تعطل کے دوران ٹی ایس اے اہلکاروں کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں امریکا کے بڑے ایئرپورٹس، جن میں ہیوسٹن، اٹلانٹا، نیو اورلینز اور فلاڈیلفیا شامل ہیں، شدید تاخیر کا شکار ہیں، جہاں بعض مقامات پر سیکیورٹی چیک کے لیے انتظار کا دورانیہ تین گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

  • بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    بھارتی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ میں ”امن، استحکام اور خوشحالی‘‘ پر زور دیا۔

    پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے خطے میں اہم انفراسٹرکچر پر حملوں کی مذمت کی ہے، ایسے حملے علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور عالمی سپلائی چین کو متاثر کرتے ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم نے خاص طور پر آبنائے ہرمز کا ذکر کرتے ہوئے ’’سمندری راستوں کے تحفظ اور بحری گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت‘‘ پر زور دیاایران نے اس اہم سمندری گزرگاہ کو عملی طور پر بند کر رکھا ہے، جس کے باعث سینکڑوں تیل اور گیس بردار جہاز پھنسے ہوئے ہیں جب کہ بھارت اپنی توانائی ضروریات کے لیے اس راستے پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

    ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، ہمارے خیال میں یہ کھلی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

    دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے دوران نریندر مودی نے ایرانی صدر کوعید الفطر کی مبارک باد بھی دی، جو مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کے اختتام کی علامت ہے۔یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور عالمی توانائی سپلائی شدید دباؤ کا شکار ہے-

    تقریباً ایک تہائی خام تیل اور دو تہائی ایل این جی یا مائع قدرتی گیس اسی راستے سے بھارت پہنچتی ہے۔ اس صورت حال کے باعث بھارت اب متبادل ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہےبھارتی بحریہ آبنائے ہرمز میں پھنسے بھارتی پرچم بردار جہازوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حفاظتی حصار فراہم کر رہی ہے تاہم یہ عمل ایران کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ہی ممکن ہو رہا ہے-

    وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد

    واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ بات چیت ایک ایسے موقع پر ہوئی، جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ 22 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے،

  • ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، ہمارے خیال میں یہ کھلی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

    ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا، ہمارے خیال میں یہ کھلی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

    ایران نے جاپان کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا-

    جاپان ، نیدرلینڈز، اٹلی، جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں خلیج میں تجارتی جہازوں پر ایران کے حملوں اور آبنائے کی مؤثر بندش کی مذمت کی گئی تھی،اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جاپانی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ایران جاپان اور اس سے متعلقہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہےجاپان کے حوالے سے اس بات کا تازہ اشارہ ملتا ہے کہ تہران اس اہم آبی گزرگاہ پر جزوی یا منتخب ناکہ بندی کی پالیسی اختیار کر رہا ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم نے آبنائے کو بند نہیں کیا، ہمارے خیال میں یہ کھلی ہے، یہ صرف ان جہازوں کے لیے بند ہے جو ہمارے دشمن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، یعنی وہ ممالک جو ہم پر حملہ کرتے ہیں، دیگر ممالک کے جہاز آبنائے سے گزر سکتے ہیں،ہم ان ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ محفوظ گزرگاہ کا کوئی طریقہ نکالا جا سکے، ہم انہیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، انہیں صرف ہم سے رابطہ کرنا ہوگا تاکہ اس راستے کے بار ے میں بات چیت کی جا سکے۔

    شاہد آفریدی کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

    واضح رہے کہ جاپان اپنی خام تیل کی درآمدات کا 90 فی صد سے زیادہ مشرق وسطیٰ سے حاصل کرتا ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والی ترسیل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، تاہم 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے یہ آبی گزرگاہ عملی طور پر بند رہی ہے۔

    عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی