Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ (ایف بی آئی ایس ای) نے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا-

    وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب میں بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کیا، 10 میں سے 7 ٹاپ پوزیشن طالبات نے حاصل کیں جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی بھی طالبعلم پوزیشن حاصل نہ سکا۔

    چیئرمین فیڈرل بورڈ نے بتایا کہ رواں سال نہم و دہم کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 92 ہزار 831 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، امتحانات کے لیے 1006 مراکز قائم کیے گئے، 2012 سپروائزری عملہ، 6996 انویجی لیٹرز اور 4855 پیپر چیکرز کی خدمات حاصل کی گئیں، جبکہ پیپر چیکنگ کے لیے 10 ہزار 706 اساتذہ نے درخواستیں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلی بار امتحانی پرچوں کی مارکنگ میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد بھی لی گئی، جبکہ نقل کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے،نتائج کے مطابق افیرا اعجاز نے 1089 نمبرز کے ساتھ پہلی، آمنہ نعمان نے 1088 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ حذیفہ حیدر نے 1086 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہا تھا کہ یہ تقریب مستقبل کی کامیابیوں کی بنیاد ہے، آج کی دنیا میں جو خود کو نہیں بدلتا، وہ ترقی نہیں کر سکتا، جبکہ آئندہ 40 برس میں دنیا مزید تبدیل ہو جائے گی، علم مومن کی میراث ہے اور اسے اپنی روایات کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ تعلیمی میدان میں طالبات نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور اس سال ٹاپ 10 پوزیشنز میں سے 7 طالبات نے حاصل کیں۔

    وفاقی وزیر نے نے کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کا ماحول مزید سازگار بنانا ہوگا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کو دیگر صوبوں کے لیے ایک مثالی ماڈل بننا چاہیے۔

  • پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر  جہاں آرا معین انتقال کرگئیں

    پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر جہاں آرا معین انتقال کرگئیں

    پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی سابق نیوز کاسٹر اور ممتاز سماجی شخصیت جہاں آرا معین اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

    جہاں آرا معین نے 1973 میں پاکستان ٹیلی وژن نیوز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں وہ ابتدا میں انگریزی خبروں کی بیک گراؤنڈ کمنٹری سے وابستہ رہیں، بعد ازاں اپنی صلاحیتوں کے باعث وہ جلد ہی پی ٹی وی کی باقاعدہ نیوز کاسٹر بن گئیں،وہ 1999 تک پی ٹی وی نیوز کے ساتھ وابستہ رہیں اور خبروں کی درست ادائیگی، تلفظ اور پیشہ ورانہ انداز کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں، وہ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے اور خبروں کی تیاری میں بھرپور محنت کے لیے جانی جاتی تھیں۔

    جہاں آرا معین نے تدریس کے شعبے میں بھی خدمات انجام دیں اور مختلف جامعات میں بطور وزیٹنگ فیکلٹی ممبر کام کرتی رہیں۔ اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، یونیسکو اور یو این ڈی پی سمیت عالمی اداروں کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ بھی وابستہ رہیں۔

    ان کے انتقال پر صحافتی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہےاور جہاں آرا معین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت نیوز کاسٹر، بہترین استاد اور سماجی شعبے میں متحرک شخصیت تھیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • پشاور ہائیکورٹ نے قائد اعظم نامی شہری کو ملک بدر کرنے سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے قائد اعظم نامی شہری کو ملک بدر کرنے سے روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بلاک ہونے اور ممکنہ ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ’قائد اعظم‘ نامی شہری کو ملک بدر کرنے سے روک دیا ہے-

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پیر کو اس کیس کی سماعت کی جہاں درخواست گزار کے وکلاء اور نادرا کے قانونی نمائندے نے اپنے اپنے دلائل پیش کیےسماعت کے دوران درخواست گزار قائد اعظم کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل پاکستان اور دبئی میں کاروبار کرتا ہے۔

    انہوں نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ”ان کا موکل ایک پاکستانی شہری ہے جو باقاعدہ کاروبار کر رہا ہے اور حکومت کو ٹیکس ادا کرتا ہے،شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ان کے موکل کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اسے ایک قسم کی سزا دی جا رہی ہے،نادرا کی جانب سے اب درخواست گزار کو اپنے چچا کو پیش کرنے کا کہا جا رہا ہے، جبکہ ان کے خاندان کے دیگر تمام افراد کے پاس پہلے سے پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہیں۔

    دوسری جانب نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شاہد عمران گیگیانی نے عدالت میں اتھارٹی کی نمائندگی کی اور بینچ کو بتایا کہ نادرا نے اس معاملے پر اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے،درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کی بنیاد پر اسے بلاک کیا گیا ہے“۔

    عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد نادرا کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کے کیس کا جائزہ لے اور قائد اعظم کو نادرا کے بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا، جبکہ بورڈ کے فیصلے تک حکام کو انہیں کسی بھی قسم کی ملک بدری یا زبردستی کارروائی سے روک دیا ہے۔

  • نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ میں اس جنگ میں پھنسا رہوں،ٹرمپ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے رویے پر کھلے عام ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں“۔

    منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات سے کچھ دیر قبل امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے اس رپورٹ پر سخت ردعمل دیا جس میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاہو ایران کی زیرِ زمین ایٹمی تنصیب ’پک ایکس ماؤنٹین‘ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات ان کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹرمپ نے نیتن یاہو کے نجی نام کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بی بی سے یہ سب سننے کی ضرورت نہیں ہے، بی بی مجھے یہ باتیں صرف اس لیے بتا رہے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ میں اس جنگ میں پھنسا رہوں۔

    امریکی صدر نے مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ اگر تمہارے پاس معلومات تھیں تو تم نے مجھے براہ راست کیوں نہیں بتائیں، پوری دنیا کے سامنے اس کا اعلان کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ پک ایکس پر کیا ہو رہا ہے اور یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے-

    اسی دوران صدر ٹرمپ نے ترکیہ کو جدید ایف 35 طیاروں کی فراہمی پر اسرائیلی مخالفت کو بھی رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ ہم ان ممالک کے ساتھ بہت اچھا رویہ رکھ رہے ہیں جو ہمارے بغیر وجود بھی نہیں رکھ سکتے، اور آپ جانتے ہیں کہ ہمارے بغیر کون باقی نہیں رہ سکتا، وہ اسرائیل ہے-

    اس عوامی تنقید اور کھچاؤ کے باوجود دونوں رہنماؤں کے درمیان اوول آفس میں بند کمرہ ملاقات ہوئی، جس میں صحافیوں کو آنے یا سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں دی گئی،ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ”یہ نشست مثبت اور پیداواری رہی“۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی اب تک کی بہترین گفتگو قرار دیا،نیتن یاہو نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جب میں اسے بہترین کہہ رہا ہوں تو اس کا مطلب کوئی سطحی بات نہیں ہے، یہ گفتگو مکمل شراکت داری، باہمی تعاون اور اس مشترکہ مقصد پر ایک جیسے فہم پر مبنی تھی کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے دیے جائیں۔

    امریکی عوام اور خود صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے ایک بڑے طبقے میں اس جنگ کی مقبولیت مسلسل کم ہو رہی ہے اور امریکی عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ نیتن یاہو امریکا کو مزید جنگوں میں دھکیل رہے ہیں،نیتن یاہو کے لیے یہ ملاقات اس لحاظ سے بھی اہم تھی کہ وہ اکتوبر میں ہونے والے اسرائیلی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنے قریب تعلقات کو ظاہر کر کے انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

  • پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری

    پوٹھوہار میں 800 نئے منی ڈیمز بنانے کی منظوری

    پوٹھوہار کے بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے 3 سال میں 800 مزید منی ڈیمز بنانے کی منظوری دیدی گئی ،جن میں 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر اور واٹر مینجمنٹ امورکاجائزہ لیاگیا،پنجاب میں پانی کی بچت اور گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ پر رپورٹ کابھی جائزہ لیا گیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 110 منی ڈیمز بن گئے،گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور ڈویژن میں 100 ریچارج ویلز فعال ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار لیزر لینڈ لیولر دیئے جائیں گے،سمجھدار قوم وہی ہوتی ہے جو پانی کے ایک ایک قطرے کو محفوظ بناتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے واٹر باڈیز کا پلان طلب کر لیا،زیرِ زمین پانی مینجمنٹ کے لیے لیگل فریم ورک کوفعال اور بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ،اجلاس میں واٹر کنزرویشن اور پانی کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ایچ آر اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں،وزیراعظم

    تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں،وزیراعظم

    تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیںشہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی –

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی ملاقات میں رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیاوزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ یوتھ پروگرام کے منصوبوں کے تحت روزگار کے مواقعوں کے لئے موثر اور جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے.

    وزیرِ اعظم نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔

  • انگلینڈ اور آئر لینڈ میں شکست، بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون کوچ مستعفی

    انگلینڈ اور آئر لینڈ میں شکست، بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون کوچ مستعفی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان ٹن ڈوشیٹے نے انگلینڈ میں قیام کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ،تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال اس استعفے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، ریان ٹن ڈوشیٹے جلد ہی انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گےان کا بھارتی ٹیم کے ساتھ معاہدہ جولائی 2024 سے جولائی 2026 تک تھا، جو رواں ماہ اپنی مدت پوری کر چکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق،ریان ٹن ڈوشیٹے نے راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے معاون کوچنگ اسٹاف میں شمولیت اختیار کی تھی،اپنے دور میں وہ بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، ان کی کوچنگ کے دوران بھارت نے 2025 کا ایشیا کپ اپنے نام کیا جبکہ 2026 میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع بھی کیا، تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہ سکی۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-0 اور جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے ٹیسٹ سیریز بھی گنوانا پڑی،ریان ٹن ڈوشیٹے ماضی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور 2012ء اور 2014ء میں آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔

  • حوثیوں کا سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

    حوثیوں کا سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

    یمن کے حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون یمن کے شمالی صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔

    حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا کہ کرائیل طرز کے اس ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صعدہ گورنریٹ کی فضائی حدود میں مبینہ طور پر دشمنانہ سرگرمیوں میں مصروف تھا، حوثی فضائی دفاعی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو کامیابی سے تباہ کیا تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ڈرون کو کس ہتھیار یا دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا،ان کا گروہ یمن کی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور کسی بھی مبینہ خلاف ورزی کا جواب دینا اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • افغان طالبان کاسینئر عہدیدار ذبیح اللہ قاتلانہ حملے میں ہلاک

    افغان طالبان کاسینئر عہدیدار ذبیح اللہ قاتلانہ حملے میں ہلاک

    افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان میں طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے ایک محافظ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہارک میں اس وقت پیش آیا جب ذبیح اللہ امیری اپنے دفتر جا رہے تھے موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے بہارک،فیض آباد شاہراہ پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    بدخشان کی سکیورٹی کمان کے ترجمان احسان اللہ کامکار نے بتایا کہ حملے کے بعد ذبیح اللہ امیری کے محافظوں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    طالبان حکومت کے مقامی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حملے کے پس منظر اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے،تاحال کسی فرد یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ طالبان پولیس کے ترجمان نے بھی اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا حملہ طالبان مخالف گروہوں سے منسلک تھا یا نہیں۔

    ذبیح اللہ امیری طالبان حکومت کی نمایاں میڈیا شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور گزشتہ چند برسوں سے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

  • پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ

    پنجاب سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے ڈی پورٹ

    پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے 37 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے،ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔

    دستاویزی حیثیت کے لحاظ سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 11 ہزار 145، افغان سٹیزن کارڈ (ACC) کے حامل 11 ہزار 137 جبکہ مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 14 ہزار 709 غیر ملکی شامل ہیں اس وقت بھی 214 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں جن کے انخلا کے مراحل طے کیے جا رہے ہیں۔

    انخلا کی کارروائیوں کے تناظر میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا بلا امتیاز یقینی بنایا جائے، پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور حکومت کی طے شدہ پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے تاکہ تمام مراحل کو قانونی اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔