Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹرمپ کے مجوزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے،حافظ نعیم

    ٹرمپ کے مجوزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے،حافظ نعیم

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب میں اندرونی اور بیرونی عناصر شامل ہیں۔

    جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے تین روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا 8 فروری کے دھاندلی زدہ انتخابات کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب میں اندرونی اور بیرونی عناصر شامل ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا وادی تیراہ کی صورت حال پریشان کن ہے، عوام کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، حکمران، اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لےکر اقدامات کریں ،ٹرمپ کے مجوزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا ہے، ان سے جلد ملاقات بھی ہوگی،حماس کی پالیسی قابل ستائش ہے، اسلامی تحریکوں کو اس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

  • غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی باضابطہ میٹنگ،بورڈ  اراکین کو دعوت نامے ارسال

    غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی باضابطہ میٹنگ،بورڈ اراکین کو دعوت نامے ارسال

    غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی باضابطہ میٹنگ 19 فروری کو امریکا میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، جس کے لیے بورڈ کے اراکین کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں واقع یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی میزبانی کریں گے غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک 25 ممالک شمولیت اختیار کر چکے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ اس بورڈ کے چیئرمین ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت کئی اہم یورپی ممالک نے اس بورڈ کو اقوام متحدہ کے کردار کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے ابتدا میں اس منصوبے پر تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم نے بعد ازاں غزہ بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کر دی تھی۔

    میٹنگ کا باضابطہ ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ ڈیل کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا حصہ ہے، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور حماس کو غیر مسلح کرنا شامل ہے

  • سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ  کے نیتن یاہو خاندان سے متعلق انکشافات نے سیاست میں ہلچل مچا دی

    سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ کے نیتن یاہو خاندان سے متعلق انکشافات نے سیاست میں ہلچل مچا دی

    اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں-

    ایمی درور کے مطابق وزیرِ اعظم کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے ایک موقع پر اپنے والد پر جسمانی حملہ کیا، جس کے بعد صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ سکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی ، اسی واقعے کے بعد یائر نیتن یاہو کو امریکا کے شہر میامی منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایمی درور نے بنیامین نیتن یاہو کی ذاتی اخلاقیات پر بھی سوالات اٹھائے ان کا دعویٰ تھا کہ وزیرِ اعظم اکثر ریستورانوں میں کھانے کے بعد بل ادا نہیں کرتے تھے بلکہ اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو چوری کے رجحان میں مبتلا ہیں اور انہوں نے خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت میں آنے والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔

    سابق سکیورٹی سربراہ کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں،سارہ نیتن یاہو نے ہی اپنے شوہر کو عدالتی تصفیے سے روک رکھا تاکہ وہ اقتدار میں رہیں، کیونکہ وہ اپنے بیٹے یائر کو مستقبل میں اپنے والد کا جانشین دیکھنا چاہتی ہیں، بنیامین نیتن یاہو اکثر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔

    پوڈکاسٹ کے اختتام پر ایمی درور نے خواہش ظاہر کی کہ بنیامین نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور جیل بھیجا جائے، ان کے مطابق وزیرِ اعظم نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ناکام بنائے اور تحائف وصول کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

  • مریم نواز نے بسنت کے وقت میں توسیع کر دی

    مریم نواز نے بسنت کے وقت میں توسیع کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت منانے کا وقت بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب لاہور میں بسنت رات 12 بجے کے بجائے صبح 5 بجے تک منائی جا سکے گی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں محفوظ انداز میں بسنت منانے پر شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے حکومت کے اعتماد کی لاج رکھ لی ہےآج لاہور خوشیوں میں ڈوبا ہوا ہے اور وہ خود بھی شہریوں کے ذمہ دارانہ رویے پر بے حد خوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ عوام نے قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کرتے ہوئے محفوظ بسنت کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق شہر بھر میں چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی، کھانوں سے لطف اندوز ہوا گیا اور پتنگ بازی کے دوران پیچوں کے دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے مقررہ سائز اور منظور شدہ ڈور کے علاوہ ممنوعہ ڈور کے استعمال کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، دھاتی تار استعمال نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں ٹرانسفارمرز محفوظ رہے، جو انتظامیہ اور شہریوں کی مشترکہ کامیابی ہے حکومت کی جانب سے کیے گئے پیشگی اقدامات اللہ کے فضل و کرم سے مؤثر ثابت ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ لبرٹی، اندرون شہر اور دیگر علاقوں سمیت لاہور بھر میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال تعینات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکےسیف بسنت کا یہ ماڈل آئندہ لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی متعارف کروایا جائے گابسنت فیسٹیول کا آج آخری دن ہے اور عوام خوشی کے اس موقع پر بھی احتیاط اور حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

  • پاکستان دشمنی کی پالیسی پرششی تھرور کا دو ٹوک موقف

    پاکستان دشمنی کی پالیسی پرششی تھرور کا دو ٹوک موقف

    بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف مستقل دشمنی سے خطے میں امن کے امکانات کمزور ہوئے ہیں اور یہ طویل مدت میں مفید ثابت نہیں ہو سکی۔

    بھارتی اخبار میں شائع اپنے کالم میں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک مخصوص خطرہ ہے مگر پورے پاکستانی معاشرے کو ایک ہی نظر سے دیکھنا درست نہیں اس طرح کا رویہ شدت پسند عناصر کو مضبوط اور امن کے حامی طبقات کو کمزور کر سکتا ہےبھارت کو پاکستان کو مستقل طور پر شیطان بنا کر پیش کرنے کے بجائے ایسے ماحول کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے جو خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دے سکے ان کے مطابق مذاکرات اور سفارتی رابطے کو کمزوری سمجھنا ایک غلط سوچ ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے بات چیت ناگزیر ہے۔

    ششی تھرور نے اپنے کالم میں سخت پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں بھی زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوئیں اور اس سوچ سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان فاصلے مزید بڑھتے ہیں۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت میں ایک ایسا طبقہ سامنے آ رہا ہے جو پاکستان کے ساتھ مکالمے اور کشیدگی میں کمی کا حامی ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارتی سیاست میں پاکستان مخالف بیانیے پر اندرونی سطح پر بحث اور سوالات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن اور اقتصادی استحکام کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، تاہم موجودہ سیاسی حالات میں یہ عمل آسان نہیں ہوگا۔

  • سربراہ پاک بحریہ  کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کی رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات

    پاک بحریہ کے تعاون پر مبنی بحری سیکیورٹی اور بحری سفارت کاری کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی۔

    دورے کا آغاز رائل ملائشین نیوی ہیڈ کوارٹرز سے ہوا، جہاں رائل ملائشین نیوی کے سربراہ، ایڈمرل تان سری (ڈاکٹر) ذوالحلمی بن اثنین Dr. Tan Sri Zulhelmy bin Ithnain نے ایڈمرل نوید اشرف کا استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران تیزی سے بدلتے ہوئے پیچیدہ بحری ماحول میں تزویراتی نقطہ نظر کو ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سربراہان نے آپریشنل تعاون بڑھانے، استعداد کار میں اضافے اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف مربوط ردعمل پر اتفاق کیا ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں مسلسل شرکت کے ذریعے علاقائی استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار بحری ریاست کے طور پر خطے کی سلامتی کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں سینٹر کی تکنیکی صلاحیتوں اور بحری سلامتی میں اس کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ہائیڈروگرافی کو موثر بحری آپریشنز کی بنیاد قرار دیتے ہوئے، ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر اور پاکستان کے نیشنل ہائیڈروگرافک آفس (NHO) کے درمیان ادارہ جاتی روابط، بالخصوص پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیٹا کے تبادلے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    مشترکہ اقدار اور دیرینہ دوستی پر مبنی پاکستان اور ملائیشیا کے بحری تعلقات عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مربوط تعاون پر مبنی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ شراکت داری کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • رمضان المبارک: کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہوں گے؟

    رمضان المبارک: کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہوں گے؟

    رمضان المبارک 2026 کی آمد میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، تاہم اگر ہلال 18 فروری کو نظر آئے تو یہ ایک دن قبل شروع ہو سکتا ہے رمضان کے روزے گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کم دورانیے کے ہوں گے، جس سے عبادت گزاروں کو کچھ راحت ملے گی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ہجری کیلنڈر قمری چاند کے مدار پر مبنی ہے، جس کے مطابق ہر ماہ 29 یا 30 دن پر مشتمل ہوتا ہے، چاند کے نظر آنے کی بنیاد پر مہینے کی شروعات طے کی جاتی ہے۔ رواں برس بھی رمضان کا آغاز تقریباً 10 سے 12 دن پہلے ہونے جا رہا ہے، جس کا اثر روزے کے دورانیے اور دن کی روشنی پر پڑے گا۔

    رمضان کے روزے کا آغاز صبح صادق سے غروب آفتاب تک ہوتا ہے، اور روزے کی مدت ہر مقام پر سورج کے طلوع و غروب کے وقت کے مطابق مختلف ہوتی ہے جغرافیائی محل وقوع کے فرق کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا، بر ازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان متوقع ہے۔

    علمائے کرام کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں دن یا رات غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو، وہاں مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔

  • دھابیجی :پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پائپ لائن پھٹ گئی

    دھابیجی :پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پائپ لائن پھٹ گئی

    دھابیجی میں پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 ایک بار پھر پھٹ گئی ہے۔

    دھابیجی میں پائپ لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہگیا ہے اور بڑا علاقہ زیرآب آگیا ہےواٹرکارپوریشن کے عملے نے متاثرہ لائن کا وال بند کرکے مرمت کاکام ہنگامی بنیاد پر شروع کردیا ہے واٹرکارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے کا وقت لگے گا کراچی کو پانی کی فراہمی میں سو ملین گیلن کمی کا سامنا رہے گا۔

    واضح رہے کہ چار روز قبل بھی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے 2 لائنیں لائن نمبر5 اور لائن نمبر2 پھٹ گئی تھی۔

  • اسلام آباد دھماکہ، مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کی شدید مذمت

    اسلام آباد دھماکہ، مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کی شدید مذمت

    اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے پر مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے واقعے کو انتہائی قابلِ مذمت قرار دیا ہے-

    ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا اور عبادت گاہوں پر حملے کرنا بدترین دہشتگردی ہے، جس کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا،ایسے سفاکانہ واقعات انسانی اقدار اور دینی تعلیمات کے سراسر منافی ہیں،ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے وطنِ عزیز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم یہ عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے واقعات قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام ممکن ہو۔

    واضح رہے کہ جمعے کے روز ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے بعد ہوا، جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کو امام بارگاہ کے مرکزی دروازے پر روکا گیا، جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا واقعے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج اور تصاویر میں امام بارگاہ کے داخلی دروازے کے قریب لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دیں، جبکہ عبادت گاہ کے اندر اور باہر زخمی افراد مدد کے لیے پکار رہے تھے اس حملے پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جبکہ عالمی سطح پر بھی متعدد ممالک اور تنظیموں نے مذمت کی۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے مرکزی منصوبہ ساز سمیت چار سہولت کاروں کو خیبر پختونخوا میں رات گئے کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق متعدد اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد کارروائیاں کیں اور علی الصبح تمام مرکزی کرداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا اور داعش سے منسلک تھا، جس نے افغانستان میں تربیت حاصل کی۔ کارروائیوں کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئےدہشت گرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں متعدد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں اور بھارت کی جانب سے مالی معاونت کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

  • ہالینڈ کے زلزلہ پیما ماہر کی زلزلے کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    ہالینڈ کے زلزلہ پیما ماہر کی زلزلے کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    ہالینڈ کے زلزلہ پیما ماہر فرینک ہوگربیٹس نے زلزلے کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے-

    فرینک ہوگربیٹس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں زمین پر ممکنہ زلزلہ خیز سرگرمیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں اور اس بار انہوں نے کسی ”سرپرائز“ سے بھی خبردار رہنے کی تاکیدکی ہےاجرامِ فلکی کی ترتیب جسے وہ سیاروں کی جیومیٹری کہتے ہیں، اس وقت خاص طور پر اہم ہے-

    انہوں نے کہا کہ 13 سے 15 فروری کے درمیان زمین، چاند اور سیارہ مشتری ایک لائن میں آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے زلزلوں کی سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں ،میں آپ کو 13 سے 15 فروری تک انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیتا ہوں کیونکہ اس دوران ایک بڑا زلزلہ آ سکتا ہے اور کوئی حیران کن واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

    اس کے برعکس سائنسی ماہرین نے فرینک کے نظریات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے غیر سائنسی ہیں اور سیاروں کی گردش کا زمین پر زلزلوں سے کوئی تعلق موجودہ سائنسی بنیادوں پر نہیں پایا جاتااگرچہ کچھ علاقے زلزلے کیلئے زیادہ خطرناک ہیں لیکن مختصر مدت میں درست پیش گوئی ممکن نہیں۔