Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملک میں سونے  کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا-

    12 سو روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پرپہنچ گیا،دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 204 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، فی تولہ چاندی 265 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 366 پرپہنچ گئی، دس گرام چاندی کی قیمت 227 روپے کے اضافےسے 5 ہزار 458 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 60.9 ڈالر ہوگئی ہے

  • کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل میں گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کرلیا، واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے مل کر بنایا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے معاشی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا اور موت کو گلے لگایا، تینوں خواتین کی موت چوہے مار ادویات اور نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئیں، سب سے پہلی موت بہو 22 سالہ ماہا اور اس کے بعد ماں 52 سالہ ثمینہ اور بیٹی 19 سالہ ثمرین کی ہوئی،واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے دوبارہ موقع معائنہ کیا گیا تھاتفصیلی معائنے کے دوران فلیٹ سے چوہے مار دوا کے 10 کے قریب ریپر ملے تھے اور چوہے مار دوا محلول شکل میں تھی، فلیٹس سے نیند کی گولیوں کے 13 پیکٹس بھی ملے ہیں۔

    تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال نے ماں، بیٹی اور بیٹے کو جوس میں زہریلی دوا ملا کر پلائی، بیٹے کو تڑپتا دیکھ کر باپ دوا ملا جوس کا گلاس پینے کی ہمت نہ کر سکا باپ نے اپنی بہن زرینہ کو فون کیا اور زرینہ نے اپنے بھائی اقبال کو فون کیا اور اقبال نے مدد گار ون فائیو پولیس کو اطلاع دی، واقعے سے قبل اہلخانہ نے مجموعی طور پر 4 خطوط لکھے تھے، ایک خط رشتہ داروں کے نام پر رکھا گیا، دوسرا خط رہائشی اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے نام پر لکھا گیا، تیسرے خط میں مرنے کے بعد قبروں کی ترتیب کا خاکہ بھی بنایا گیا جبکہ چوتھے خط میں تدفین کے بعد اخراجات کیسے انجام دیے جائیں وہ بھی تحریر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلشن اقبال کے فلیٹ سے تین خواتین کی لاش ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکار مدعیت میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیر علاج بیٹے یاسین کو حراست میں لیا تھا اور دونوں سے تفتیش کی جا رہی تھی۔

  • پاکستان اور انڈونیشیا  کا جنوبی ایشیا میں امن اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور

    پاکستان اور انڈونیشیا کا جنوبی ایشیا میں امن اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور

    انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک نے ے پارلیمانی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا-

    دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاک انڈونیشیا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک نے تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیادونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی، دفاعی اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے اوراعلیٰ سطح رابطے اور سیاسی ڈائیلاگ مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا نے پارلیمانی تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیادونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس میں مزید توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے، انڈونیشیا پاکستان ترجیجی تجارتی معاہدے کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا نے آئی پی پی ٹی اے کو 2027 تک سی ای پی اے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی پاک انڈونیشیا تجارت میں غیر ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے اور نئی مراعات پر بات چیت کا اعلان بھی کیا ہے آئی ٹی، سائبر سکیورٹی، فِن ٹیک اور خدمات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے جبکہ حلال فوڈ انڈسٹری اور اسلامی فنانس میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے ایس آئی ایف سی اور انڈونیشیا کے سوورین ویلتھ فنڈ کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں گےزراعت، آئی ٹی، مائننگ، ٹورازم، انفراسٹرکچر اور توانائی میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، دفاعی صنعت کے اشتراک اور تربیتی پروگرامز میں اضافہ بھی کیا جائے گا،دونوں ممالک کے فوجی اداروں کے درمیان تربیتی تعاون اور مشترکہ کورسز بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے، ویکسین، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ایمرجنسی تیاریوں پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ، خواتین اور بچوں کی صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہےماحولیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مشترکہ صلاحیت سازی پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ سیاحت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات، مشترکہ پروموشن اور تاریخ و ثقافت پر مبنی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے، طلبہ تبادلے اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر اتفاق ہوا ہے جبکہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے انڈونیشیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی، دونوں ممالک نے جنوبی ایشیا میں امن اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا، فلسطین میں انسانی صورتحال پر پاکستان اور انڈونیشیا نے گہری تشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک نے دو ریاستی حل کی حمایت اورغزہ امن منصوبہ کی توثیق کی، ساتھ ہی اقوام متحدہ، او آئی سی اور ڈی 8 میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا نے 8 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے، نئے ایم او یوز میں اعلیٰ تعلیم، حلال فوڈ سرٹیفکیشن، صحت، آرکائیوز، منشیات کی روک تھام اور لائبریری تعاون شامل ہےوزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیاصدر آصف علی زرداری سے بھی انڈونیشین صدر کی ملاقات میں باہمی تعلقات پر گفتگو جبکہ صدر زرداری نے انڈونیشیا کے صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی انڈونیشین صدرکی ملاقات ہوئی۔

  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات:ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات:ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

    الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اختیارات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور نتائج کے اعلان تک برقرار رہے گا،اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو شیڈول ہیں، جس کے لیے مجسٹریٹ اختیارات ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت دیے گئے ہیں، افسران انتخابی ایکٹ کی دفعات 169 اور 171 کے تحت خلاف ورزیوں پر کارروائی کر سکیں گے انتخابی خلاف ورزی کے جرم پر سیکشن 174 کے تحت سزائیں لاگو ہوں گی اور آر اوز اور ڈی آر اوز سیکشن 190 کے تحت مقدمات کا نوٹس لے سکیں گے،نتخابی خلاف ورزیوں کو چیپٹر XX کے تحت سمری ٹرائل کیا جائے گا۔

    امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہونگے،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 140(A) اور 219(d)، الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 اور متعلقہ رولز کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیڈول جاری کیا ہے-

    صدرِ مملکت نے انڈونیشیا کے صدرکو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

  • امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے،وزیراعظم

    امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں-

    قطر کے قومی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں،فیفا2022کا کامیاب انعقاد امن اور ترقی کے وژن کا عکاس ہے،پاکستان اور قطر کےکثیر الجہتی تعلقات ہیں،مشترکہ خوشحال مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی دن کے پرمسرت موقع پر قطر کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کی مدبرانہ قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہےدونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں انہوں نے تنازعات اورپیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ، مفاہمت کے قیام، خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کیلئے قطر کی قیادت کی کاوشوں اور اقدامات کو بھی سراہا ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ فیفاورلڈکپ 2022ء کا کامیاب انعقاد قطر کی قیادت کے امن اور ترقی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے پاکستان اور قطر کے دفاعی پیداوار ، تجارت ، سرمایہ کاری ، عوام کے مابین رابطوں سمیت کثیر الجہتی تعلقات ہیں اور ہم مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے قابل تجدید توانائی ، رئیل سٹیٹ ، انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار کو بھی سراہا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے بعد پاکستان نے قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور عرب اسلامک سمٹ میں اہم کردار ادا کیا جبکہ قطر نے بھی رواں سال بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور حمایت کی، پاکستان کے عوام قطر کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں قطر کے سفیر علی مبارک الخاطر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت پر خوشی ہے، قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور قطر اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، یہ دوطرفہ تعاون ہمارے قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔

    انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے عالمی سطح پر امن و استحکام اور تعاون کے لئے بھی بھرپور کاوشیں کی ہیں۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ اور دیگر نے قطر کے قومی دن پر کیک کاٹا۔

  • صدرِ مملکت نے انڈونیشیا کے صدرکو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

    صدرِ مملکت نے انڈونیشیا کے صدرکو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان عطا کیا۔

    منگل کو ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے اراکین، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، پارلیمنٹ کے اراکین اور سفارتی کور کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    قبل ازیں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار اور پائیدار بنیادوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو قائدِ اعظم محمد علی جناح اور صدر سوئیکارنو نے قائم کی تھیںدونوں صدور نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار اور دیرپا خیرسگالی پر استوار ہیں ،انہوں نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مزید قریبی تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔صدر آصف علی زرداری نے سوماترا میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر دلی افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے جاں بحق افرادکی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    دونوں رہنماؤں نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور جامع ترقی کے فروغ کے اپنے عزم پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ اصول مستقبل میں باہمی تعاون کی رہنمائی کریں گے۔انہوں نے دوطرفہ تجارت کا جائزہ لیا اور اقتصادی تعاون میں مسلسل اضافے پر اطمینان ظاہر کیا، صدرِ آصف علی زرداری نے پاکستان کی برآمدات میں تنوع اور متوازن تجارتی مواقع کی ضرورت پر زور دیا، دونوں فریقین نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام کو تجارتی مسائل کے حل اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے ایک مؤثر فورم قرار دیا۔

    ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاعلاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدرِ مملکت نے معزز مہمان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وسیع اجلاس میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی-

    پاکستان کی جانب سے شرکاء میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر تجارت جام کمال خان ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر ، سیکریٹری خارجہ اور انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر شامل تھےدونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مزید جائزے کے لیے علیحدہ ون آن ون ملاقات بھی کی۔تقریب کے بعد معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

  • مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: 2 افغان شہریوں اور ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 2 افغان شہریوں کو مملکت میں میتھ اسمگل کرنے جبکہ پاکستانی شہری کو مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاتینوں افراد پر عائد الزامات ثابت ہوئے اور بعد ازاں ان کی اپیلوں پر سزائے موت کا فیصلہ برقرار رہنے پر آج ان کی سزائے موت کے فیصلوں کو نافذ کردیا گیا حکومت اپنے شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزائے دینے کے لیے کوشاں رہے گی۔

    سیکیورٹی فورسز نے تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی

  • سیکیورٹی فورسز نے  تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    سیکیورٹی فورسز نے تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    سیکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے 10سے15 دہشت گردوں نے تورغر پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوکی پر موجود فوجیوں نے فوری جواب دیا کم از کم 6 فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا-مارے گئے دہشتگردوں‌سے اسلحہ،گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے.علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،

    قبل ازیں پنجاب پولیس نے عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ق ٹی ٹی پی کے 18 سے 20 دہشتگرد خیبرپختونخوا کی سمت سے پنجاب پولیس کے دستے پر حملہ آور ہونا چاہتے تھے، تاہم پنجاب پولیس کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سرحدی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

  • پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    محکمہ خزانہ پنجاب نے مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کے تہوار سے قبل تنخواہیں اور پنشن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ بھرکے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسزاورمتعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ دسمبرکی تنخواہیں اورپنشن 19 دسمبرتک تمام مسیحی ملازمین کوادا کی جائیں، یہ اقدام ملازمین کے مالی سہولت اور تہوارکی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور پنشن فراہم کی جائیں،یہ اقدام صوبائی حکومت کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سرکاری ملازمین کی مالی ضروریات اور خوشیوں کا خیال رکھنے کی کوشش کے طور پر لیا گیا ہےملازمین نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے اور اسے کرسمس کی خوشیوں میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

    نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

  • خرم ذیشان کے  گھر مبینہ فائرنگ،عہدہ لینے کے لئے بنائی گئی کہانی

    خرم ذیشان کے گھر مبینہ فائرنگ،عہدہ لینے کے لئے بنائی گئی کہانی

    نامعلوم حملہ آوروں نے منگل کی صبح پشاور کے مضافاتی علاقے حیات آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرالی گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،تاہم بلاگر شاہد خان نے حملے کا راز فاش کر دیا-

    خرم ذیشان کے مطابق اس حملے کے دوران اتفاقًا اڑوس پڑوس کے تمام گھر، محلہ اور محلے کے باہر پوری سڑک خالی پڑی تھی لہذا کوئی یہ کاروائی نہیں دیکھ سکامیرے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے، محلے کے سی سی ٹی وی کیمرے حتی کہ باہر کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی اس حملے کو ریکارڈ نہیں کر سکے شائد کیمروں کے رخ غلط سمت میں تھے،نیز میرے گھر والوں کو خیال نہیں رہا لہذا وہ کوئی موبائل فوٹیج بھی نہیں بنا سکے۔”

    https://x.com/bloggershahid/status/1998429062306672748?s=48&t=G-cOBg7EkX_kBYa6eWDKdw

    بلاگر شاہد خان کے مطابق خرم ذیشان جانتا ہے کہ پی ٹی آئی میں گالیاں دینے پر عہدے ملتے ہیں لہذا وہ کافی دنوں سے اپنے ٹویٹر پر فوج اور حکومت کو مسلسل گالیاں دے رہا تھا لیکن کسی نے نوٹس نہیں کیا تاہم اب اس نے جو کہانی بنائی ہے ایسی کہانیوں پر ذہنی مریض بہت خوش ہوتا ہے اور اب وہ ضرور اس کو کچھ نہ کچھ انعام دے دے گا۔

    https://x.com/Shabanashaukat4/status/1998441105759797366?s=20

    https://x.com/Habib_Ullah2025/status/1998432738303717633?s=20

    واضح رہے کہ خرم ذیشان اکتوبر میں خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے، یہ نشست پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی تتارہ تھانے میں درج واقعہ کی رپورٹ کے مطابق، حملہ تقریباً صبح 3 بج کر 15 منٹ پر ہوا، جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے حیات آباد کے فیز 2 میں واقع گھر پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق سینیٹر کے برادر نسبتی سید اظہر حسین بخاری نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب یہ حملہ ہواگھر میں کام کرنے والے ایک شخص ابرار احمد کو فائرنگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا، اس واقعے میں ان کی پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا۔