Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے وانا میں 8 دسمبر کو مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں 8 دسمبر کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گاکرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

    کرفیو کے دوران وانا کے راستے پر داخلہ سختی سے ممنوع ہو گا اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے، شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات جمع کروانے کے بعد سفر کی اجازت دی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

    سندھ امن، تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین ہے،مراد علی شاہ

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    اسموگ بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

  • سندھ امن، تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین ہے،مراد علی شاہ

    سندھ امن، تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین ہے،مراد علی شاہ

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 39 روزہ عالمی ثقافتی میلے کی شاندار تقریب سندھ اور پاکستان کی بے مثال ثقافتی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں تبدیل کردیا ہےوزیراعلیٰ سندھ نے بطور ِ مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اس کے صدر محمد احمد شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کے ثقافتی منظر نامے میں ایک تاریخی اور قابل ذکر کارنامہ قرار دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی نے 142 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا کے لیے اپنی باہیں کھول دی ہیں، یہ صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنگ میل ہے جو سندھ کے امن، رواداری اور مہمان نوازی کے پائیدار جذبے کو اجاگر کرتا ہے،142 ممالک کے 1ہزار سے زائد فنکاروں کی شرکت صوبے کےلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت کا قدیم ورثہ ہے-

    مراد علی شاہ نے کہاکہ جس دن سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہےاسی دن ورلڈ کلچر فیسٹیول کا اختتام ایک خوشگوار اتفاق ہے، سندھ کے ثقافتی دن اور عالمی آرٹ کے اتحاد نے اس دن کو سچ میں یادگار بنا دیا ہےاس دھرتی نے معروف شاعر، ادیب، مصور اور موسیقار پیدا کیے ہیں جو ایک طرح سے سندھ دھرتی کی ایک خوبصورت روایت کے طورپر چلی آرہی ہے ان میں شاہ عبداللطیف بھٹائی، شیخ ایاز، اے آر۔ ناگوری، مسرت مرزا، محمد جمن اور عابدہ پروین بطور آئیکن ہیں، جنہوں نےسرزمین کے امن اور محبت کے پیغام کوعام کیا۔

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    انہوں نے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کی عالمی زبان بولی ہے اس فیسٹیول کی پرفارمنس امن و محبت کے پیغام کی بازگشت ہےوزیراعلیٰ نے آرٹس کونسل کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل نے وہ کرکے دکھایا جسے بہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے، 140 سے زائد ممالک سے فنکاروں کویکجا کرنا ایک مشکل کام ہے مگر احمد شاہ نے ثابت کر دیا کہ وژن اور عزم کے ساتھ کچھ بھی ناممکن نہیں ہےتقریب میں صوبائی وزراء، سفارتکاروں، سفیروں، قونصل جنرلز، اعلیٰ سرکاری افسران، فنکاروں، ثقافتی وفود اور میڈیا اراکین نے شرکت کی۔

    اسموگ بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

    وزیر اعلیٰ سندھ نے فیسٹیول کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے پر تمام غیر ملکی مشنز، بین الاقوامی فنکاروں اور مقامی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور صوبے بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سندھ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر دنیا کو دکھایا کہ کراچی ایک عالمی ثقافتی دارالحکومت ہے اور سندھ امن، تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین ہے-

  • پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے اگر کوئی فردِ واحد اپنے مخصوص مفادات کی تکمیل کے لیے ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن کر ریاست اور اس کے اداروں کو نشانہ بنائے تو ایسے شخص کو بیمار ذہن کہنا بالکل حق بجانب ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں دیے جانے والے ردِعمل کے پیچھےاسی شخص اور اس کے حواریوں کی وہ مسلسل نفرت انگیز ہرزہ سرائی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، ریاستِ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین افواجِ پاکستان اور ان کی قیادت میں تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے،’یاد رکھیں! ملکی وقار، خودمختاری اور قومی سلامتی کے منافی کوئی کوشش کسی بھی سطح پر کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے رویے پر پوری قوم کو جواب دینا چاہیے، یہ ایسا شخص ہے جو اقتدار کے لیے کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے، اس شخص کو اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا،ایک جماعت مسلسل فوج پر حملے کیے جا رہے تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسی لیے جواب دینا مناسب سمجھا، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان صبح شام اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، لیکن جب عمران خان کو اقتدار چاہیے ہوتا ہے تو کسی کو بھی باپ بنا لیتا ہے،عمران خان نے کبھی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت نہیں کی، یہ موقع پرست لوگ ہیں، انہی کے دور میں دہشتگردوں کو ملک میں لا کر بسایا گیا۔

  • اسموگ  بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

    اسموگ بڑھنے کا خطرہ،وزارت قومی صحت کی ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ،وزارت قومی صحت نے ایڈوائزری جاری کردی-

    وزارت قومی صحت نے اسلام آباد والوں کے لیے اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایڈوائزری جاری کردی، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہےاسلام آباد میں اسموگ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اسموگ کے دوران فضا میں موجود ذرات صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اس لیے اسلام آباد کے شہریوں کو اسموگ بڑھنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق اسموگ سے بچے، بوڑھے، دائمی امراض کا شکار افراد کو زیادہ خطرہ ہے، بچے، بزرگ، دائمی امراض کا شکار افراد اسموگ میں خصوصی احتیاط کریں،شدید اسموگ سانس، دل، آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ کرتی ہے، شہری گھر سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، شہری فضائی آلودگی والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں شہری لکڑی، کوڑا جلانے، دھواں پھیلانے سے اجتناب کریں اور دوران اسموگ آنکھوں میں جلن ہونے پر صاف پانی سے دھوئیں، اسموگ کے دوران ماسک پہن کر گھر سے نکلیں جبکہ سانس کی تکلیف، درد سینہ پر معالج سے رجوع کریں،دمہ اور سانس کے مریض ادویات ساتھ رکھیںِ اسموگ سیزن کے دوران شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، شہری فضائی آلودگی میں کمی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

  • اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا،محمود خان اچکزئی

    اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا،محمود خان اچکزئی

    پشاور:تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا-

    پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر اسد قیصر، شاہد خٹک، مینا خان، تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان، مصطفی نواز کھوکھر ، شیر علی ارباب، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی خطاب کیا۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پاکستانی آئین کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے، جن لوگوں نے جنگ کو ترک کیا وہ ترقی کررہے ہیں، جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان والے ہمارے بھائی ہیں ہم ایک زنجیر ہیں، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں جج، جرنیل، علما اکرام اور سیاست دانوں کو بلایا جائے، قومی کانفرنس میں ہم ایک دوسرے کو بخش دیں اور ملک کو بچائیں، ایسا ملک ہو جہاں ہم آزاد ہوں آئین و قانون کی بالادستی ہو، پارلیمنٹ اور عوام کی منتخب اسمبلیاں ریاست ہیں،اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا-

  • وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے،مریم اورنگزیب

    وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے،مریم اورنگزیب

    سینئرصوبائی وزیر پنجاب اورمسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے، شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔پی ٹی آئی والوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں اور آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی چیئر لفٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی اور پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات واضح ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا سارا دارومدار خیبر پختونخوا حکومت پر ہے خیبر پختونخوا حکومت چاہے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، وہ چاہے تو ایسا نہیں ہوسکتا،یکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں قربان کر رہی ہیں اور خیبر پختونخوا میں بارڈر کی دوسری طرف کالعدم ٹی ٹی پی بیٹھی ہوئی ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رہے ہیں۔ اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے سنگین واقعات ہو رہے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے شہیدوں کے جنازے اٹھاتے ہیں۔ اور اگر ہم کہیں فوج کی ضرورت نہیں تو شہدا کے لواحقین پر کیا گزرے گی؟۔ ہم سب کہتے ہیں کہ صوبے میں دہشتگردی ہے۔ اور شام کو باہر نہیں نکل سکتے۔ دہشتگردی سے لڑنے کے لیے اگر سیکیورٹی فورسز نہیں ہوں گی تو مقابلہ کیسے ہو گا؟

    انہوں نے کہا کہ اگر طالبان اسلامی نظام کی بات کرتے ہیں تو کون سے اسلام میں لکھا کہ مدرسوں اور اسکولوں پر حملہ کریں؟ اور ایسا کون سے اسلام نے کہا ہے کہ آپ معصوم اور بے گناہ بچوں کی جانوں کے ساتھ کھیلیں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کر کے فورسز کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا اور وانا کیڈٹ کالج کے دفاع میں فوج نہ ہوتی تو اے پی ایس ٹو ہوتا۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا نے ایک جرگہ بلایا اور میں نے جرگے میں بھی کہا کہ وفاق کے ساتھ تعلقات ٹھیک کریں امن و امان کے قیام کے لیے وفاق اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا جبکہ ہم وفاق کی طرف سے بلائے گئے اجلاسوں میں نہیں جائیں گے تو اپنا مقدمہ خود ہاریں گے وفاقی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو ساتھ نہیں ملایا جائے گا تو صوبہ کیسے چلے گا؟۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے بھی جیلوں میں وقت گزارا ہے اور جیل میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے کوئی سیاسی مشاورت نہیں ہوتی تھی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس اپنا بندہ نہیں اور پی ٹی آئی دونوں ایوانوں میں امپورٹڈ لوگوں کو اپوزیشن لیڈر بنانے جا رہی ہے،حال ہی میں پیپلز پارٹی نے کہا ہم مولانا کے پاس دوبارہ نہیں جائیں گے مگر پھر بھی وہاں گئے مولانا فضل الرحمان بڑے زیرک سیاستدان ہیں۔ اور وہ پی ٹی آئی سے چن چن کے بدلے لے رہے ہیں۔

  • عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے،فیصل واوڈا

    عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی کو مائنس کردیا جائےگا،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے –

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں،یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے آج تک برداشت کرکے ہی یہاں تک آئے ہیں،ایک نیا سیسی لفظ آیا ہے ’ایسی کی تیسی‘، عمران خان کی بہنوں نے عمران خان کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہ ہو تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے سیاسی رہنماؤں اور فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،دوسری جانب آج پی ٹی آئی نے پشاور میں جلسہ عام منعقد کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ میں بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا۔

  • پشاور جلسے سے واپسی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

    پشاور جلسے سے واپسی پرپی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

    پشاور: رنگ روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پرکارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے سے واپسی پر پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ،ممبر صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق اور3 زخمی ہوئے۔

  • کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون عابد ٹاؤن میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جبکہ ایک شخص کو بےہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔ جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی موت کیسے ہوئی؟ تحقیقات کر رہے ہیں فلیٹ سے ملنے والے خواتین کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بےہوشی کی حالت میں ملنے والے شخص کی شناخت 30 سالہ یاسین کے نام سےہوئی،جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔

    حکام کے مطابق فوری طور پر اموات کا معلوم نہیں ہو سکا ہے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواتین کی موت کسی زہریلی چیز کھانے سے ہوئی، تاہم جائے وقوعہ سے ابھی تک ایسے شواہد نہیں مل سکے جن سے موت کی وجہ کا حتمی تعین کیا جا سکے،تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، ایک خاتون کی لاش کئی دن پرانی معلوم ہوتی ہےجبکہ دو خواتین کی لاشیں چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصہ قبل رینچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا جبکہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت بھی درست نہیں،دوسری جانب رہائشی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے میڈیا کو عمارت میں داخلے سے روک دیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے کر رہی ہے۔