Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • راولپنڈی: لڑکی کا  جرگے کے فیصلے پر قتل،پولیس نے قبر کشائی کی اجازت طلب کر لی

    راولپنڈی: لڑکی کا جرگے کے فیصلے پر قتل،پولیس نے قبر کشائی کی اجازت طلب کر لی

    بلوچستان میں دوہرے قتل کے بعد راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی سدرہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق واردات 17 جولائی کو ہوئی،سدرہ کو اس کی پسند کی شادی پر شدید دباؤ کا سامنا تھا وہ کشمیر فرار ہو گئی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لاکر قتل کیا گیامقتولہ کو خاموشی سے رات کے اندھیرے میں دفنا دیا گیا اور اس کی قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا تاکہ شواہد چھپائے جا سکیں واقعے میں قبرستان کمیٹی کے سابق چیئرمین اور گورکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق سدرہ کے شوہر ضیاءالرحمان کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا جس میں مقتولہ سدرہ پر زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام لگایا گیا ہے، ایف آئی آر میں لڑکی پر عثمان نامی لڑکے کے ساتھ بھاگ جانے کا الزام بھی لگایا گیااب پولیس نے عدالت سے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت طلب کی ہے تاکہ قتل کی تصدیق اور شواہد حاصل کیے جا سکیں، ذرائع کے مطابق عدالت نے قبر کشائی کے حوالے سے فیصلہ کل سنانے کا عندیہ دے دیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    نوجوان نسل پاکستان کا اصل اثاثہ ،سیاست کیلئے آگے بڑھیں، سیف اللہ قصوری

    پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل

    سیاح موسم بہتر ہونےتک سیلاب متاثرہ علاقوں کاسفر نہ کریں،چیف سیکرٹری گلگت

  • پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل

    پاک فضائیہ کا گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل

    پاک فضائیہ نےسخت حالات کے دوران گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

    پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 25 جولائی کو گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو خصوصی پرواز سے ریسکیو کیا طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے قادری پہنچا اور 125 مسافروں کو منتقل کیا گیاریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔

    پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر روانہ ہوا اور کامیاب آپریشن کے بعد نور خان بیس پہنچا ریسکیو آپریشن کے دوران 125 افراد کو قادری سے نور خان بیس بحفاظت منتقل کیا گیاافواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    سیاح موسم بہتر ہونےتک سیلاب متاثرہ علاقوں کاسفر نہ کریں،چیف سیکرٹری گلگت

    دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،دس سے بارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    سیلاب کی وجہ سے 200 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ سیلابی ریلے سے 500 سے زائد گھر جزوی متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں تباہ ہوئیں،گلگت بلتستا ن میں سیلاب کی وجہ سے 27 پل اور 22 گاڑیاں تباہ ہوئیں، انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر کے علاقے شاہراہ بابو سر میں سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے شراٹ ویلی سیلاب سے مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے، شراٹ ویلی میں 2 مساجد اور 150 سے زائد گھر متاثر ہوئے،ترجمان نے کہا کہ اسکاؤٹس گلگت بلتستا ن اور افواج پاکستان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    ترجمان گلگت بلتستا ن فیض اللہ فراق نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے،مقامی سڑکوں کی بحالی وتعمیر کا کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ شاہراہ بابو سر کے 3 سے 4 مقامات سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، بابوسر کے علاقے میں مواصلاتی نظام بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

    غزہ کیلئے امداد لیجانے والے بحری جہاز کا رابطہ منقطع

  • غزہ کیلئے امداد لیجانے والے بحری جہاز کا رابطہ منقطع

    غزہ کیلئے امداد لیجانے والے بحری جہاز کا رابطہ منقطع

    غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے بین الاقوامی مشن کو ایک مرتبہ پھر شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

    فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ بیان کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے والے امدادی جہاز ’ہندالہ‘ سے جمعرات کے روز تمام مواصلاتی رابطے اچانک منقطع ہو گئے ہیں جہاز کے اردگرد کئی ڈرونز کی موجودگی دیکھی گئی ہے، جس سے یہ اندیشہ پیدا ہوتا ہے کہ جہاز کو یا تو زبردستی روکا جا چکا ہے یا پھر اس پر کوئی حملہ کیا گیا ہے۔

    کولیشن نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقامی نمائندوں اور ذرائع ابلاغ سے رابطہ کریں تاکہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ ڈالا جا سکے اور امدادی مشن کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی کہ ’ہندالہ‘ کہاں موجود ہے، اس کے عملے کی حالت کیسی ہے، یا اسرائیلی فورسز کی جانب سے کوئی کارروائی ہوئی ہے یا نہیں۔

    حماد اظہر کا عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا فیصلہ

    یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی ایک اور کشتی ’میڈلین‘، جس میں مختلف ممالک کے 12 رضاکار سوار ہیں، غزہ کی طرف بڑھ رہی ہے ان رضاکاروں میں سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔

    کشتی 6 جون کو اطالوی جزیرے سسلی سے روانہ ہوئی اور اس وقت مصر کے ساحل کے قریب موجود ہے۔ کشتی میں علامتی امدادی سامان، جیسے چاول اور بچوں کا دودھ، بھی موجود ہے۔ فریڈم فلوٹیلا کے مطابق، یہ سامان محصور فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہے اور مشن کا مقصد اسرائیلی محاصرے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کا پیغام دینا ہے۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع

    دوسری جانب، اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو حکم دے دیا ہے کہ ’میڈلین‘ کو ہر صورت غزہ جانے سے روکا جائے ان کے الفاظ میں، ’گریٹا تھنبرگ اور ان کے ساتھی حماس کے حامی ہیں اور انہیں غزہ تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔‘

    اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی نیوی جلد اس کشتی کو روک کر اسے اسرائیل کے شہر اسدود کی بندرگاہ پر لے جائے گی، جہاں سے کشتی کے عملے کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

  • عمران خان بشریٰ بی بی توشہ خانہ 2 کیس: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل

    عمران خان بشریٰ بی بی توشہ خانہ 2 کیس: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے ایک اور گواہ کی جرح مکمل کر لی گئی-

    اڈیالہ جیل رالپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی،آج سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی عدالت پیش ہوئے۔

    اس کے علاوہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی جبکہ دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہ محسن حسن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جزوی جرح بھی کی۔

    کیس میں مجموعی طور پر 9 گواہوں پر جرح مکمل کر لی جبکہ 10 ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی، 26 جولائی کو عمران خان کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کریں گے،عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی، اس روز بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کریں گے۔

    توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا گیا

    دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، ہمیں گزشتہ رات 12 بجے سماعت کی اطلاع دی گئی، آج صرف 2 وکلا کو اندر جانے کی اجازت دی گئی، فیملی، وکلا اور میڈیا کو آج اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، ہم ساڑھے 4 گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے،عمران خان نے علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی ہے کہ بھرپور تحریک چلائیں، انہوں نے کہا ہے سلیمان اور قاسم ان کی اولادیں ہیں وہ اپنے باپ کے لیے اگر آواز اٹھارہے ہیں یہ ان کا حق ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں ہمیں دبانے کی کوشش ہے،بیرسٹر گوہر

  • توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا گیا

    توہینِ مذہب کے الزامات پر کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کرتے ہوئے کمیشن کی تشکیل کاجسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا،راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نےکمیش کی تشکیل کےخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہاکہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں ہمیں دبانے کی کوشش ہے،بیرسٹر گوہر

    راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کمیشن کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، راؤ عبدالرحیم کی جانب سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلہ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے قرار دینے کی استدعا کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا سنگل بنچ نے درخواست میں استدعا سے آگے بڑھ کر سو موٹو اختیار استعمال کیا۔

    آخری ٹی ٹوئنٹی : بنگلا دیش کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں ہمیں دبانے کی کوشش ہے،بیرسٹر گوہر

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں ہمیں دبانے کی کوشش ہے،بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد نہیں جارہے ہر جگہ پرامن احتجاج ہوگا-

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں ہمیں دبانے کی کوشش ہے، ہمارے39 پارلیمنٹیرین پر تلوار لٹک رہی ہے، ہمارے 2 ایم این ایز اور سینیٹر کو سزا ہوچکی ہے ابھی 4 اکتوبر کے کیسز رہتے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ جو بھی ملوث ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، صاف اور شفاف تحقیقات کرکے سزا دی جائے۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ڈٹ کرکھڑی ہے اور مقابلہ کرے گی، مراد سعید کامیاب ہوچکے ہیں اب یہ ان کا فیصلہ ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، سینیٹ انتخابات کے وقت وہاں موجود نہیں تھا مگر کوئی بھی ووٹ باہر نہیں نکالا تھا، اتنے پاپولر لیڈر اور ان کی فیملی کو اتنے لمبے عرصہ تک جیل میں نہیں رکھ سکتے، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے تمام امیدوار عمران خان کے نامزد کردہ تھے، 5 اگست کو اسلام آباد نہیں جارہے ہر جگہ پرامن احتجاج ہوگا، کورٹ کے سامنے 11،11 بجے تک ٹرائل نہ چلے، آئین و قانون کے تقاضوں کے مطابق ٹرائل ہونے چاہیئے۔

    بلوچستان دہرا قتل کیس:مقتولہ کی ماں گرفتار

    آخری ٹی ٹوئنٹی : بنگلا دیش کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

    سبی: بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ،ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

  • بلوچستان دہرا قتل کیس:مقتولہ کی ماں گرفتار

    بلوچستان دہرا قتل کیس:مقتولہ کی ماں گرفتار

    بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور گرفتار افراد کو بے گناہ قرار دیا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بیان دہرے قتل کی حمایت اور انصاف کے عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کے مترادف ہے۔

    ویڈیو بیان میں گل جان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی بانو بی بی کو ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات کی بنا پر بلوچ جرگے کے فیصلے کے تحت قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکا ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا تھا جس سے ان کے بیٹے مشتعل ہوتے تھے گل جان نے کہا کہ بانو پانچ بچوں کی ماں تھی ہمارے لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا، یہ فیصلہ بلوچی رسم و رواج کے تحت کیا گیا تھا انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس فیصلے میں سردار شیر باز ساتکزئی کا کوئی کردار نہیں تھا اور جرگہ ان کے بغیر ہوا تھا۔

    گل جان نے ویڈیو میں اپیل کی کہ سردار شیر باز ساتکزئی سمیت گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔

    دوسری جانب سردار شیر باز ساتکزئی نے گرفتاری سے قبل بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے اس الزام کی تردید کی تھی ان کا کہنا تھا کہ ان کی سربراہی میں کوئی جرگہ منعقد نہیں ہوا اور یہ فیصلہ گاؤں کے مقامی افراد نے خود کیا تھا دہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم جلال تاحال مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے مقدمے کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • آخری ٹی ٹوئنٹی : بنگلا دیش کی  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

    آخری ٹی ٹوئنٹی : بنگلا دیش کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

    بنگلا دیش نے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری مقابلہ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں ،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہےاوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے،صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا ،حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے، قو می ٹیم اگر تیسرا میچ بھی ہار جاتی ہے تو بنگلا دیش پہلی بار وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

    ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈاپور

    ممبئی ٹرین دھماکہ کیس: مسلمان نوجوانوں کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    ایشیا کپ کا جلد اعلان ہوگا، بھارتی بورڈ سے بات چیت جاری ہے،محسن نقوی

  • ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈاپور

    ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    آل پارٹیز کانفرنس کے بعد علی امین گنڈاپور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا جنہوں نے بائیکاٹ کیا، ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، آج کی کانفرنس صرف امن و امان کے حوالے سے تھی، ماضی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن ہوا دہشت گردی سے ہمارے صوبے کا بے حد نقصان ہوا ہےقبائلی علاقوں کے مشیروں سے مشاورت کے بعد گرینڈ جرگہ بلا رہے ہیں آپریشن کی اجازت نہ ہی دی جائے گی او نہ ہی کوئی آپریشن قبول ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گڈ طالبان کی اجازت نہیں دیں گے،ہمارے ادارے گڈ طالبان کو سپورٹ کررہے ہیں، یہاں گڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں ہے پہلے ادارے ڈرون سے کارروائی کررہے تھے، اب دہشت گرد بھی ڈرون کے ذریعے حملے کررہے ہیں ہم صوبے میں ڈرون کے ذریعے کارروائی کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

    ظاہر جعفر نفسیاتی طور پر صحت مند قرار

    انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں 300 پولیس اہلکار مقامی اقوام کے ذریعے تعینات کریں گے سرحدوں کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے، وفا قی ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں، ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کر سکتے ہیں،صوبے اور قبائلی علاقوں سے جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے کیے جائییں اگست میں این ایف سی کا وعدہ کیا گیا، ہم اس کے لیے آئینی مطالبہ کررہے ہیں۔صوبے کے جو اثاثے ہیں وہ ہمارے ہیں، ہمارے اختیار میں ہیں ، مائنز اینڈ منرلز بل میں ایسی کوئی شق نہیں ہے کہ صوبے کا اختیار چھینا جارہا ہے۔

    ممبئی ٹرین دھماکہ کیس: مسلمان نوجوانوں کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو وفاقی فورس بنانے کے خلاف عدالت جارہے ہیں ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے یہاں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیا جائے گا آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کو اگر فیصلوں کا علم تھا تو وہ بھاگ گئے ہیں ہم اپنے فیصلے خود کریں گے جوصوبے کے عوام کے لیے ہوں گے یہ چاہتے ہیں دہشت گرد کارروائی کریں، ڈرون حملے ہوں اور آپریشن ہو،محسن نقوی ان کی آنکھوں کا تارا ہے، یہ کرکٹ کے فیصلے کرسکتا ہے، فلائی اوور بنا سکتا ہے لیکن ہمارے صوبے کے فیصلے نہیں کر سکتا۔

    اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

  • سبی: بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ،ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

    سبی: بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ،ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

    کوئٹہ:بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا-

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔

    ممبئی ٹرین دھماکہ کیس: مسلمان نوجوانوں کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

    اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ