Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاک-سعودیہ معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی، روئٹرز

    پاک-سعودیہ معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی، روئٹرز

    خبر ایجنسی روئٹرز نے پاکستان اور سعودی عرب معاہدہ پر تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی۔

    روئٹرز نے لکھا کہ یہ معاہدہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خلیجی عرب ریاستیں امریکا کی سیکورٹی گارنٹی کی قابلِ اعتباریت پر شک کر رہی ہیں، خاص طور پر قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد یہ خدشات مزید بڑھ گئے ہیں،سعودی حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ سالوں کی بات چیت کا نتیجہ ہے اور یہ کسی مخصوص ملک یا واقعے کے ردعمل میں نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کو باقاعدہ شکل دینے کا اظہار ہے۔

    اس معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کی طرف سے سعودی عرب یا پاکستان پر حملہ دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس معاہدے پر دستخط کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگایاتقریب میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے جو ملک کی سب سے طاقتور شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

    سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،گھروں میں پانی داخل،فصلیں تباہ

    سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کا جوہری ہتھیاروں کا تحفظ شامل ہے اور یہ معاہدہ دفاع کے تمام پہلوؤں کو شامل کرتا ہے تاہم سعودی عرب نے بھارت کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو بھی برقرار رکھنے کا عندیہ دیا، جس سے خطے کی پیچیدہ سیاسی صورتحال میں توازن قائم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہےیہ معاہدہ خطے میں جاری تناؤ اور جنگ بندی کی کوششوں کے درمیان ایک اہم سنگ میل ہے، اور اس کا اثر خلیجی خطے کی سکیورٹی اور عالمی سطح پر سیاسی توازن پر گہرا پڑنے کی توقع ہے۔

    ارض حرمین شریفین کا دفاع، پاکستان علما کونسل کا کل بطور یوم تشکر و دعا منانے کا اعلان

  • سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،گھروں میں پانی داخل،فصلیں تباہ

    سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،گھروں میں پانی داخل،فصلیں تباہ

    سندھ میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا ہے، گھروں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

    سیلابی ریلا آنے کے بعد دیہاتیوں کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہےکندھ کوٹ میں سیلابی پانی سے 80 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہےپنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ہو گیا ہے لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ منجٹھ کے قریب مزید زمیندارہ بند ٹوٹ گیا ہے جس کے باعث پانی کا تیز بہاؤ سڑک بہا کرلے گیا ہے،پانی کے تیز بہاؤ سے فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے ہیں۔

  • غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں،پوپ لیو

    غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں،پوپ لیو

    ویٹیکن: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ کی سنگین صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ وہ غزہ کے بے سہارا عوام کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں جو مسلسل خوف اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کے عوام ایک بار پھراپنی زمینوں سے بے دخل کیے جا رہے ہیں اورانہیں ایسے حالات میں دھکیلا جا رہا ہے جو کسی طورقابلِ قبول نہیں۔

    پوپ لیو نے عالمی برادری کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب مل کراس جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں،پوپ لیو نے مغویوں کی رہائی پر بھی زوردیا اور کہا کہ انسانی جانوں کو یرغمال بنانا عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف جنگ بندی ممکن ہے بلکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے۔

    اپنے پیغام میں پوپ نے عالمی طاقتوں اوراقوامِ متحدہ پرزوردیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں اورفوری طورپرایسے اقدامات کریں جن سے غزہ کے عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے۔

  • ارض حرمین شریفین کا دفاع، پاکستان علما کونسل کا کل بطور یوم تشکر و  دعا منانے کا اعلان

    ارض حرمین شریفین کا دفاع، پاکستان علما کونسل کا کل بطور یوم تشکر و دعا منانے کا اعلان

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علما کونسل نے کل جمعہ کو بطور یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔

    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کو مبارک ہو کہ وہ ارض حرمین شریفین کا دفاع کریں گی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور و وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئےیہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہےاس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ اس طرح پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، دونوں ممالک میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں معاہدہ ہوا۔

    اس سے قبل،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خارجہ اسحق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے۔

    اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش ہونے کی توقع ہےلاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، قصور اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں گرمی کی لہروں سے 1 ہزار 147 افراد ہلاک، تحقیقاتی رپورٹ

    بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش ہونے کی توقع ہےمانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہوئی۔

    لندن میں صدر ٹرمپ کی آمد کے خلاف مظاہرہ، چار افراد گرفتار

  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل

    کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل

    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔

    ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔

    کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیاقائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام،نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام،نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 76.99 میٹر کا تھرو کیا جو فائنل تک براہِ راست رسائی کے لیے مقررہ فاصلے 84.50 میٹر سے کم رہا،قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیابھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے 84.85 میٹر کی تھروپھینکی،دوسری جانب جرمن جولین کھلاڑی ویبر بھی فائنل میں پہنچ گئےانہوں نے اپنی دوسری باری پر 87.21 میٹر کی تھرو پھینکی۔

    بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

    چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں،ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

    ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔

    دریائے کنہار کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی

  • بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

    بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

    آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جہاں کوئی معلومات ملتی ہیں، پولیس ایکشن لیتی ہے،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے-

    آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہمیں مشکل پیش آئی ہو، کل 3 اضلاع میں ہم نے آپریشنز کیے اور آج بھی صبح سے دیر میں آپریشن چل رہا ہے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے، ان کارروائیوں کی وجہ سے ہی دہشتگردوں کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔

    دریائے کنہار کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی

    روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • دریائے کنہار کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی

    ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دریائے کنہار کے دونوں اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی عائد کر دی۔

    ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریور پروٹیکشن ایکٹ خیبر پختونخوا کے تحت دریاؤں کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات ممنوع ہیں،پشاور ہائیکورٹ کے حکم اور کمشنر ہزارہ کی ہدایات پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ،حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح مانسہرہ اور بالاکوٹ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی آنے سے دریا اور نالوں کی قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

    روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

  • روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    ماسکو: روس نے اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے اسٹار لنک جیسا جدید نظام صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا،حکام کے مطابق اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام کا منصوبہ جلد شروع کر دیا جائے گا، جس کا مقصد ملکی سطح پر محفوظ، تیز رفتار اور خودمختار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ روسی منصوبہ قومی سلامتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے یہ اسٹار لنک کی طرح سیٹلائٹس کے جھرمٹ پر مشتمل ہو گا جو کم مدار میں گردش کرے گا۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر روس اس نظام کو مکمل طور پر فعال کر لیتا ہے تو یہ عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ مارکیٹ میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہو سکتا ہے، ابتدائی طور پر روسی سیٹلائٹ 2026 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ مکمل طور پر 2028 تک فعال ہو گا۔

    جارجیا میں بھارتی سیاحوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک