Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کردی۔

    سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی کو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی،اداکارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے شو میں شرکت کی وجہ یہ تھی کہ جن حالات سے میں گزر رہی تھی اس کے لیے میں بہت ساری چیزوں سے دور رہنا چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ نجی شو میں آنے سے بہت پہلے میری ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق ہوگئی تھی ایک ہی فیلڈ ہونے کی وجہ سے آمنا سامنا رہتا تھا، ذہنی تناؤسے گزر رہی تھی، نجی ٹی وی کے شو میں موبائل فون اور لوگوں سے دور رہنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے میں ذہنی سکون میں تھی۔

    سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرینہ کپور سے ملاتے ہیں،میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں آپ کی شکل کرینہ کپور سے ملتی ہے؟اس کے جواب میں سارہ عمیر نے کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو لوگ تب سے ہی میری شکل کو کرینہ کپور سے ملاتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 6 انسان ہوتے ہیں، تو شاید کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل میں ہوں گی۔

  • ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد

    ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد

    ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی-

    پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا جس میں ملکی گیس پر کنکشن لگانے کے لئے مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی اور پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    درآمدی گیس پر گیس کنکشن کے لئے فریم ورک 9 شرائط پر مبنی ہےسوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ گیس کنکشن فراہم کر سکے گی، ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ میں درآمدی گیس پر نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا،ایک سال منقطع رہنے والے گھریلو گیس کنکشن کے صارفین کو درآمدی گیس کا کنکشن ملے گا، درآمدی گیس کنکشن کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔

  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال پر رپورٹ جاری

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال پر رپورٹ جاری

    ملک کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 89 ہزار 60 کیوسک ہےدریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 434 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،اسی طرح دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا ریلا پہنچ گیا، جہاں پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 5 ہزار 456 کیوسک ہوگیا، سکھر پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 71 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جب کہ کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 853 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے، دریائے سندھ، جہلم اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے جب کہ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادر آباد اور تریموں کے مقام پرپانی نارمل سطح پر ہےاسی طرح پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار کیوسک ہو چکا ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے جب کہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے
    درجے کی سیلابی صورت حال ہے۔

    ٹیکنو نے پاکستان میں اسپارک 40 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    ادھر راول ڈیم پانی سے بھر گیا، جس کے باعث پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی، راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 752 فٹ ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئےانتظامیہ کی جانب سے قریبی رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ اسلام آباد انتظامیہ پانی کی اخراج کی مانیٹرنگ کرے گی،راول ڈیم میں پانی جمع کرنے کی آخری حد ایک ہزار 752 ہے۔

    سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

  • ٹیکنو نے پاکستان میں اسپارک 40 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    ٹیکنو نے پاکستان میں اسپارک 40 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    اسمارٹ فون برانڈ TECNO نے پاکستان میں اپنی مقبول Spark Series کا نیا ماڈل اسپارک 40 ٹیکنو متعارف کرا دیا ہے۔

    یہ نیا ماڈل نوجوان صارفین کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک ہی فون میں بہت ساری خصوصیات چاہتے ہیں، یہ فون طاقت، اسٹائل اور پائیداری میں کمال ہےاس اسمارٹ فون میں 5200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جو دن بھر گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور کام کے دوران بھرپور کارکردگی دکھاتی ہے 45W کی سپر فاسٹ چارجنگ کی وجہ سے چارجنگ میں وقت کم لگتا ہے اور اس کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس طرح فون چند منٹوں میں چارج ہو جاتا ہے۔

    اسپارک 40 باریک، اسٹائلش اور جدید ڈیزائن پر مشتمل ہے، پریمیم فشنگ کے ساتھ یہ فون صرف 7.67mm پتلا ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ ہاتھ میں بھی بہترین فِٹ آتا ہے اور استعمال میں بھی انتہائی آسان ہےاس فون کو روزمرہ کے چیلنجز کے لیے خاص طور پر مضبوط بنایا گیا ہے اس میں IP64 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس موجود ہے اور یہ 1.5 میٹر تک کی اونچائی سے گرنے کی صورت میں بھی محفوظ رہ سکتا ہے آپ اسے بے فکر ہو کر استعمال کر سکتے ہیں۔

    میچ ریفری کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

    اس فون کا 120Hz اسمووتھ ڈسپلے تیز اور رواں ویژولز فراہم کرتا ہے۔ چاہے اسکرین پر پانی ہو یا آئل اسمارٹ فون کا ٹچ بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔ گیمنگ ہو یا ملٹی ٹاسکنگ، اسپارک 40 ہر کام میں ساتھ دیتا ہےڈوئل اسپیکر کے ساتھ اس کی آواز انتہائی شاندار ہے، یہ فون فری لنک اور انفراریڈ ریموٹ کنٹرول جیسی جدید خصوصیات کا حامل ہے-

    سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

    یہ فون پاکستان بھر میں دستیاب ہے، اس کی پاکستان میں قیمت صرف 32 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے،اس قیمت میں یہ ایک جدید ترین خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون ہے، مہنگے فون کے مقابلے میں یہ صارفین کے لئے بہترین فون ہے۔یہ فون پی ٹی اے سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس پر کام کرتا ہے-

  • میچ ریفری  کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

    میچ ریفری کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قومی ٹیم ان کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کو دوسرا خط بھیج دیا ہے جس میں بورڈ نے اپنے ابتدائی مطالبے کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیاخط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات محض رسمی کارروائی ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

    پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر متنازعہ ریفری کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان ایسے تمام میچز کا بائیکاٹ کرے گا جن میں وہ نگرانی کریں گے،آئی سی سی کی انکوائری میں نہ تو تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی متعلقہ فریقین سے مشاورت کی گئی، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام خدشات کو مکمل طور پر دور کیا جائے اور اس مطالبے کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی پاکستان کھیلنے پر آمادہ ہوگا۔

    دوسری جانب، پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے وضاحت کی ہے کہ مشاورت کا عمل جاری ہے اور پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ میچ سے قبل کرلیا جائے گا فیصلہ ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان بدھ کو دبئی میں اپنے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کا سامنا کرنے والا ہے۔

    ادھربھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گےٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔

  • 6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

    6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

    فیصل آباد کے تھانہ سیہانوالہ پولیس نے 6 ماہ کی حاملہ خاتون کے گینگ ریپ کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    متاثرہ خاتون کی والدہ نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کا داماد روزگار کے سلسلے میں دوسرے گاؤں میں رہتا ہے، داماد کے چھوٹے بھائی اور اس کے 2 ساتھیوں نے یکم ستمبر کو چائے میں نشہ آور دوا ملا کر ان کی بیٹی کو بے ہوش کر کے گینگ ریپ اور غیر فطری جنسی عمل کا نشانہ بنایا،ملزمان اور ان کے گھر والوں نے متاثرہ خاتون کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ماں اور شوہر سے رابطہ بھی کرنے نہیں دیا، بیٹی کے ہمسایوں نے انہیں فون پر واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر پولیس نے خاتون کو بازیاب کرایا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بنوں اور کرک میں فتنہ الخوارج کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک،4زخمی

    بنوں اور کرک میں فتنہ الخوارج کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک،4زخمی

    خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں،پولیس نے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، دہشتگرد لاشوں اور زخمیوں سمیت فرار ہوگئے۔

    تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنہ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیاپولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔

    ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کر دیا گیا،تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا،دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

    آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔

    بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔

    رویش کمار نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا

    آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنایا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا، دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے، کہا کہ پولیس نے خوارجیوں کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا، خیبرپختونخوا پولیس نے شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں۔

    بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کے سمندر میں حادثے کا شکار

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

    آزاد کشمیر:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

    خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی،طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی،اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ کیساتھ حالات حاضرہ پر معلوماتی گفتگو کی اور سوالات کے مدلل جواب بھی دیئے۔

    رویش کمار نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • رویش کمار نے  اینکر ارنب گوسوامی کو ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا

    رویش کمار نے اینکر ارنب گوسوامی کو ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا

    بھارتی صحافی رویش کمار نے معروف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا۔

    رویش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ارنب گوسوامی دہرا معیار اپناتے ہیں، وہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں لیکن حکومت پر تنقید کرنے کی جرات نہیں کرتے،اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا اور ان پر ایسے برسے جیسے آسمان گرنے والا ہو، مگر مودی حکومت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی،رویش کمار نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟-

    وزیر اعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

    یادرہےکہ،بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایاتھا، اپنے پروگرام میں بھارت کے لیجنڈری کرکٹر پر کڑی تنقید کی اور اس دوران ان کے لیے غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے،ان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اپنی خاموشی توڑو اور بات کرو اور اس میچ کے بائیکاٹ سے متعلق بولو، ملک نے آپ لوگوں کو اتنا کچھ دیا ہے تو پھر خاموش کیوں ہو، سارو گنگولی اتنے اشتہارات میں آتے ہو، بہت پیسے ملتے ہیں اور پھر بھارتی کرکٹ بورڈ سے ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، ملک نے اتنا کچھ دیا ہے تو پھر ڈرتے کیوں ہو، بولتے کیوں نہیں، پوری بھارت کی کرکٹنگ فوج خاموش ہوگئی ہے، سمجھوتہ کر رہی ہے، عوام کے جذبات سے یہ بڑا کھیل نہیں ہوسکتا،سب کو اس میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور سب سے کم ٹی آر پی اس میچ کی آنی چاہیے، کسی کو دیکھنا نہیں چاہیے، ہر اسپانسر اور ایڈوائٹرز کو پیچھے ہٹنا چاہیے جب کہ براڈ کاسٹرز اور بی سی سی آئی کو بھی چاہیے ہر چیز کا تماشہ نہ کریں۔

    جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی،عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے،کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ 10 ستمبر کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے، عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی،جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا تھاعدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ ،انگریزی چینل کا افتتاح

    ایران،رہائشی عمارت میں خوفناک دھماکہ،6 افراد کی موت

    جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے