Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    روس:اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

    ماسکو: روس نے اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے اسٹار لنک جیسا جدید نظام صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا،حکام کے مطابق اسٹار لنک جیسا سیٹلائٹ نظام کا منصوبہ جلد شروع کر دیا جائے گا، جس کا مقصد ملکی سطح پر محفوظ، تیز رفتار اور خودمختار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ روسی منصوبہ قومی سلامتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے یہ اسٹار لنک کی طرح سیٹلائٹس کے جھرمٹ پر مشتمل ہو گا جو کم مدار میں گردش کرے گا۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر روس اس نظام کو مکمل طور پر فعال کر لیتا ہے تو یہ عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ مارکیٹ میں ایک نئی دوڑ کا آغاز ہو سکتا ہے، ابتدائی طور پر روسی سیٹلائٹ 2026 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ مکمل طور پر 2028 تک فعال ہو گا۔

    جارجیا میں بھارتی سیاحوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکا رڈکی گئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 3ہزار 668ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کی کمی سے 3لاکھ 88ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058روپے کی کمی سے 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 109روپے کی کمی سے 4ہزار 387روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93روپے کی کمی سے 3ہزار 761روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سندھ حکومت کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

    سندھ حکومت کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

    شرجیل میمن اور ناصر شاہ نے یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت،دیدی-

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی، یوٹونگ حکام نے پاکستان بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

    قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

    پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں،علیمہ خان

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دھابیجی اسپشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت بڑا موقع ہے، سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے،دھابیجی انڈسٹریل زون میں حکومت سندھ کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں عوام کو معیاری بس سروس فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یوٹونگ جیسے بین الاقوامی ادارے پاکستان آئیں اور جدید بسیں تیار کر کے یہاں کی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کریں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں اور تحفظ فراہم کرے گی۔ٕ

    نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرائی جائے، یوٹونگ بسیں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالے سے بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہیں،سندھ حکومت شفاف سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کو پائیدار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے-

  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

    قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

    قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔

    قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں، متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

    سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، یہ رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر صدرِ مملکت سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی،صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر انہیں بریفنگ دی۔

    نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

    ادھردریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی کئی کئی فٹ پانی موجود ہے اوچ شریف، تحصیل خیرپور ٹامیوالی، تحصیل صدر بہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیر آب ہیں،قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سینکڑوں افراد ریلیف کیمپ منتقل کردیے گئے،سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی کی جارہی ہے۔

    وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات

    سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث بالائی سندھ میں کچے کے کئی دیہات زیر آب آگئے، جس کے باعث کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں اور کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ مویشیوں کا چارہ بھی ناپید ہوگیا ہے،گھوٹکی میں پانی کے کٹاؤ سے قادر پور گیس فیلڈ کے کنویں شدید متاثر ہوئے، 10 گیس کنوؤں سے 3 روز بعد بھی پیداوار بحال نہ ہوسکی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے پانی نکل جانے کے بعد گیس کی فراہمی بحال ہوگئی جب کہ اوباڑو میں دریائےسندھ کے بھپرے ریلوں نے کئی دیہات ڈبو دیے جب کہ ضلع انتظامیہ منظر عام سےغائب ہوگئی تاہم متاثرین بے یارو مدد گار ہیں،نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ بھپرنے سے تین تحصیلوں میں پانی داخل ہوگیا، جس کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرگئے۔

    بارش کا پانی اسکولوں میں داخل ہوگیا، کندھ کوٹ میں 80 سے زائد دیہات کا شہر سے رابطہ بحال نہ ہوسکا، گاؤں پرانوں چاچڑ سمیت کئی گاؤں میں مکین محصور ہوکر رہ گئے،اس کے علاوہ گمبٹ میں بھی کچے کے علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ پانی کے تیز بہاؤ سے بچاؤ بندوں پر بھی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

    اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

  • نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

    نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی 20فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی، بنگلہ دیش کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف فتح کا ثمر مل گیا،بنگلہ دیش ایک درجہ ترقی سے نویں جبکہ افغانستان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلا گیا-

    بھارت کے ابھیشیک شرما بیٹرز رینکنگ میں پہلے نمبرپر براجمان ہیں ، آل راؤنڈرز رینکنگ میں صائم ایوب4درجہ ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر پہنچ گئے، بابر اعظم دو درجے تنزلی سے چھبیسویں اور محمد رضوان پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے،حسن نواز 12 درجے تنزلی سے سینتالیسویں پوزیشن پر چلے گئے،صاحبزادہ فرحان 18 درجے ترقی پاکر پچپنویں پوزیشن پر آگئے۔

    وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات

    ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھین لی،جیکب ڈفی تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تیسری پوزیشن برقرار ہےسفیان مقیم چار درجے ترقی سے گیارہویں اور ابرار احمد 11 درجے ترقی سے سولہویں پوزیشن پر آگئے۔

    اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

  • وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات

    وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔

    ڈپٹی گورنر ریاض نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی گورنر ریاض کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں،وزیراعظم سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

    اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال ہوگا، دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وزیراعظم برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ سے 21 ستمبر کو امریکا کے لئے روانہ ہوں گے،نیویارک میں وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، جنرل اسمبلی سے ان کا خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔

    6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

  • اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

    اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) نے عائشہ عمر کے اردو ریئلٹی ڈیٹنگ شو لازوال عشق کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر باضابطہ وضاحت جاری کر دی ہے۔

    پیمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اتھارٹی کو متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں، تاہم یہ پروگرام پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا کیونکہ یہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے، پیمرا کے قوانین صرف لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز پر لاگو ہوتے ہیں۔

    ڈیٹنگ شو لازوال عشق دراصل ترک ریئلٹی شو عشق آداسی کا نیا ورژن ہے، جس میں چار مرد اور چار خواتین ایک شاندار حویلی میں 100 قسطوں کے لیے ایک ساتھ رہیں گے، شو میں دلچسپ مراحل، حیران کن موڑ اور رومانوی مناظر شامل ہوں گے۔

    پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ

    اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے حال ہی میں اس شو لازوال عشق کی پرکشش جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک کشتی پر سفید لباس میں دلکش انداز میں نظر آئیں، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ویسا ہے جیسا آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، لازوال عشق شروع ہو رہا ہے، ایک حقیقت پر مبنی شو جو محبت تلاش کرنے اور اس کے سفر کے امتحانات و سبق پر مبنی ہے۔

    ٹیزر جاری ہونے کے بعد لازوال عشق پاکستانی سوشل میڈیا پر تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا، مگر پسندیدگی کے بجائے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنا، متعدد صارفین نے شو کے تصور کو مقامی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیا, نتیجتاً سینکڑوں شکایات پیمرا میں درج کرائی گئی-

    آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل شرائط پر کام جاری

  • پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ

    پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ

    اسلام آباد: پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

    اس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال جبکہ فلسطین کی جانب سے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر نے دستخط کیے،تقریب میں وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک تھے۔

    وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے آئندہ 30 روز میں ’’پاکستان،فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘ قائم کیا جائے گا، جو اس تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا،معاہدے کے تحت جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل شرائط پر کام جاری

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ،دونوں ممالک انٹروینشنل کارڈیالوجی، آرگن ٹرانسپلانٹ، آرتھوپیڈک سرجری، اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ، برن اینڈ پلاسٹک سرجری جیسے اہم شعبوں میں مل کر کام کریں گے اس کے علاوہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور دواسازی کے شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گامشترکہ تحقیق کے مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ صحت عامہ کے مسائل کا بہتر حل نکالا جا سکے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کے لیے بہتر صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہےپاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    فلسطین کے سفیر نے وزیر صحت اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان دونوں برادر ممالک ہیں اور وہ اپنے عوام کی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

  • آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل  شرائط  پر کام جاری

    آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل شرائط پر کام جاری

    آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف کی 51 شرائط پوری کردیں اور بعض پر کام جاری ہے جب کہ پوری نہ ہونے والی شرائط کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے پیشگی اجازت لی گئی ہے۔

    دستاویزات کے مطابق ششماہی بنیاد پر گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی شرط پر عمل کیا جا چکا ہے، نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنیٰ نہ دینے کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ 26-2025 آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاس کیا گیا جب کہ بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری کی گئی ہے۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان فسکل پیکٹ کی شرط پر عمل کیا گیا، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری کے لیے پالیسی اقدامات پر کام جاری ہے، 2035 تک خصوصی اقتصادی زونز پر مراعات ختم کرنے کی شرط پر عمل کیا گیا، سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل میں کمی کی شرط میں پیشرفت ہوئی ،زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کے لیے قانون سازی کی شرط پر عمل درآمد ہوگیا ہے، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، ہائی لیول پبلک آفیشلز کے اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت ہوئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان 1.25 فیصد ایوریج پریمیئمم پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہے-

    اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    جبکہ،گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ رپورٹ کی اشاعت سمیت بعض شرائط پوری نہ ہوئیں، آئی ایم ایف نے پہلےجولائی اور پھر اگست 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ پر ایکشن پلان کی شرط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا سخت رد عمل متوقع ہےصوبائی حکومتیں 1.2 ٹریلین کیش سرپلس کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہیں، ایف بی آر گزشتہ مالی سال 12.3 ٹریلین روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ کر سکا، ایف بی آر تاجر دوست اسکیم کے تحت 50 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے میں بھی ناکام رہا جب کہ 10 حکومتی ملکیتی اداروں کے قوانین میں ترمیم کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔

    شادی والے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کا بیان سامنے آگیا

  • اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کردی۔

    سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی کو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی،اداکارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے شو میں شرکت کی وجہ یہ تھی کہ جن حالات سے میں گزر رہی تھی اس کے لیے میں بہت ساری چیزوں سے دور رہنا چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ نجی شو میں آنے سے بہت پہلے میری ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق ہوگئی تھی ایک ہی فیلڈ ہونے کی وجہ سے آمنا سامنا رہتا تھا، ذہنی تناؤسے گزر رہی تھی، نجی ٹی وی کے شو میں موبائل فون اور لوگوں سے دور رہنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے میں ذہنی سکون میں تھی۔

    سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرینہ کپور سے ملاتے ہیں،میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں آپ کی شکل کرینہ کپور سے ملتی ہے؟اس کے جواب میں سارہ عمیر نے کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو لوگ تب سے ہی میری شکل کو کرینہ کپور سے ملاتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 6 انسان ہوتے ہیں، تو شاید کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل میں ہوں گی۔