Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ اب تک فوج 28 ہزار لوگوں کو ریسکیو کر چکی ہے، فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی،ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 3 بڑے پلوں کو بحال کردیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بحالی کے لیے پاک فوج کی بٹالین مصروف عمل ہیں، پاک فوج کے انجینیئرز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکیں کلیئر کیں، اس وقت کرتار پور میں ایک بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج کا ان حالات میں بھی خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، تاکہ وہ کسی صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 29 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں،شکل کی گھڑی پاک فوج کے افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، کوئی بھی باطل قوت عوام اور افواج پاکستان کے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

  • عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

    عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان،کے طبی معائنے کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں درخواست دائر کردی گئی ، جس پر اے ٹی سی نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

    درخواست عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور آنکھوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

    درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت کی، 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں، اور ان کا آخری طبی معائنہ 4 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

    درخواست گزار نے کہا کہ بارہا درخواستیں دینے کے باوجود ان کا معائنہ نہیں کیا گیا، موجودہ وفاقی و پنجاب حکومت کے ماتحت کام کرنے والے ڈاکٹروں پر بھروسہ نہیں، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے،عدالت فوری طور پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے۔

    عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

    وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

  • کراچی: لیاری گینگ کے عزیر بلوچ اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں بری

    کراچی: لیاری گینگ کے عزیر بلوچ اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں بری

    کراچی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو بری کردیا-

    جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع غربی کی عدالت میں لیاری گینگ کے سر غنہ عزیر بلوچ کو پیش کیا گیا، عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ناکافی شواہد کی بنیاد پر عزیر جان بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمے سے بری کر تےہوئےریلیز آرڈر جاری کر دیے، اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

    اس سے قبل وکیل صفائی نے عدالت میں اپنے حتمی دلائل میں بتایا تھا کہ ان کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، عزیر بلوچ کے خلاف پولیس ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہےملزم سیفل نے بیان دیا تھا کہ عزیربلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کی تھی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عزیر جان بلوچ کو بری کرتے ہوئے ریلیز آرڈر جاری کر دیے، اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے،استغاثہ کے مطابق ملزم سے گولا بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی، ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا، عزیر بلوچ کو 2021 میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری شدید بارشوں اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کی صدارت کی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے 5 ہزار خیمے مہیا کیے ہیں، دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں، گزشتہ روز این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلابی صورتحال اور بارشوں کی وارننگ کی بروقت پیشگی اطلاع نے قیمتی جانی و مالی نقصان کو بچایا این ڈی ایم اے، پنجاب کے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہےپیشگی اطلاع پہنچانے کا یہ سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

    شہباز شریف نے حکم دیا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی جائے، کسی بھی صوبے میں سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم اہنگی سے حل کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرہر ممکن تعاون فراہم کیا، پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی، پنجاب کے بعد سیلابی ریلوں کی سندھ آمد کی بر وقت پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جائے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

    وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندگان اور حکومتی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت انخلا، محفوظ مقام پر منتقلی اور امدادی کاروائیوں کی موثر نگرانی کریں، وزیراعظم کی ہدایت سیلابی صورتحال کے پیش نظر انسانی جان و مال، فصلوں اور مال مویشی کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت حفاظتی اقدامات کیے جائیں،سیلابی صورتحال سے دو چار تمام اضلاع اور تحصیل کی سطح پر درپیش مسائل کو لوکل اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ دریائے چناب میں پانی کا اخراج بڑھنے کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ، دریائے راوی میں جسٹر اور شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کے اخراج کا زیادہ دباؤ ہے، خانکی، بلوںکی اور قادر آباد میں پانی کے اخراج سے پیدا ہونے والے دباؤ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس میں بتایا کہ ریسکیو1122، سول ڈیفنس، رینجرز، پی ڈی ایم اے اور تمام دیگر متعلقہ ادارے پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں سلیابی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی انخلا کے لیے آرمی کے جوانوں اور پولیس کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

    بھارت نے چمیرا ڈیم سےپانی چھوڑ دیا، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

  • وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی-

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک انتہائی مثبت رہا ہے، پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان کے بڑے معاشی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان کی کم لاگت والی افرادی قوت سرمایہ کاروں کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے اور حکومت ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    اس موقع پر جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے حکومت پاکستان اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی پاکستان میں معاشی منصوبوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور جاپان تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

    آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز

  • ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

    منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘نیمل منیب’ رکھا ہے-

    اسٹوری کو ایک خط کی صورت میں لکھا گیا جو اس کی بڑی بہنوں امل اور میرال کی جانب سے تھا،لکھاکہ، پیاری نیمل، جس لمحے تم ہماری زندگی میں آئیں، تم نے ہماری دنیا کو جادو سے بھر دیا، تمہارے ننھے ہاتھ، تمہاری معصوم مسکراہٹ، تمہارے بارے میں ہر چیز ہمارے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جسے ہم ہمیشہ سنبھال کر رکھیں گے۔

    showbiz

    مزید لکھا گیا کہ بڑے بہن بھائی ہونے کے ناطے ہم وعدہ کرتے ہیں کہ تمہاری زندگی کو محبت اور ہنسی سے بھر دیں گے، تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کردیا ہے اور ہمارے دل خوشیوں سے بھر دیے ہیں، گھر میں خوش آمدید، پیاری بہن۔

    سوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہے جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔

  • شاہ رخ خان اوراداکارہ دپیکا پڈوکون کے خلاف  مقدمہ درج

    شاہ رخ خان اوراداکارہ دپیکا پڈوکون کے خلاف مقدمہ درج

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اوراداکارہ دپیکا پڈوکون کے خلاف معروف کار برانڈ کی گاڑی میں تکنیکی خرابی سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور کی وکیل کیرتی سنگھ نے کار برانڈ کی مینو فیکچرنگ میں مبینہ طور پر نقائص سامنے آنے کے بعد کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر، کل وقتی ڈائریکٹر، سی ای او اور شوروم مالکان کےخلاف مقدمہ درج کروایا ہے،مقدمے میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے، دونوں پر الزام ہے کہ بالی وڈ کی یہ شخصیات خراب گاڑیوں کی تشہیر کر رہی ہیں،مقدمے میں شاہ رخ اور دپیکا پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے خراب پروڈکٹ کے اشتہارات کی تشہیر کر کے صارفین کو گمراہ کیا ‘۔

    ایف آئی آر میں کیرتی سنگھ نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے 2022 میں 23 لاکھ 97 ہزار بھارتی روپے کی کار بینک لون پر خریدی تھی، کار خریدنے کا فیصلہ معرو ف بالی وڈ اداکاروں کے اشتہارات دیکھ کر اور برانڈ کی جانب سے کار کے مکمل طور پر’Trouble free‘ ہونے کی یقین دہانی کے بعد کیا گیاتاہم استعمال کے چند مہینوں کے دوران ہی کار میں تکنیکی خرابیاں سامنے آنے لگیں حتیٰ کہ ان مسائل کی بنا پر کار کئی بار حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بھی بچی، ڈیلرشپ سے رابطے پر انہیں بتایا گیاکہ کار کی مینوفیکچرنگ میں خرابی ہے جسے درست نہیں کیا جا سکتا۔

    بھارت نے چمیرا ڈیم سےپانی چھوڑ دیا، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

    اس حوالے سے پولیس حکام کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ٹرمپ نے 4 بار فون کیے، مودی نے کالز وصول کرنے سے انکار کر دیا، جرمن اخبار کا دعویٰ

  • بھارت نے چمیرا ڈیم سےپانی چھوڑ دیا، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

    بھارت نے چمیرا ڈیم سےپانی چھوڑ دیا، دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند

    بھارت کی جانب سے دریاؤں پر قائم ڈیموں سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب بھارت نے چمیرا ڈیم سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے چمیرا ڈیم 1 سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بھارت نے چمیرا ڈیم نمبر 1 سے بڑے پیمانے پر پانی خارج کیا ہے، جسے ماہرین پاکستان کے خلاف ’’آبی جارحیت‘‘ قرار دے رہے ہیں،بھارتی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر ریجن میں قائم ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور وہاں سے تقریباً دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے،تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ نے یہ واضح نہیں کیا کہ پانی کا یہ اخراج ایک ہی بار میں ہوگا یا مرحلہ وار کیا جائے گا۔

    https://x.com/Hash2di/status/1960421484179996850

    آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

  • آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز

    آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن منزہ حسن کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی اور تیاریوں پر سخت تنقید کی گئی،چیئرپرسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت بروقت بریفنگ پیپرز فراہم کرنے میں ناکام رہی اور ریجنل کانفرنس میں شرکت کے لیے انہیں وقت پر بریف نہیں دیا گیا سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے بھی اپنی وزارت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کمیٹی سے معذرت کی۔

    اجلاس کے دوران رکن کمیٹی صاحب زادہ صبغت اللہ نے کہا کہ گلیشیئرز سے متعلق بنائے جانے والے فریم ورک کے بارے میں بھی اراکین کو مناسب معلومات نہیں دی گئیں،چیئرپرسن کمیٹی نے خبردار کیا کہ آئندہ سال مون سون 22 فیصد زیادہ شدید ہوگا جبکہ این ڈی ایم اے تو فعال کردار ادا کر رہی ہے مگر پی ڈی ایم ایز کے کردار پر سوالیہ نشان ہے لوکل حکومت نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی موجود نہیں، جس سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

    ممبر کمیٹی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صرف چیک تقسیم اور فوٹو سیشن کیے جاتے ہیں، اصل میں انفرا اسٹرکچر پر کوئی کام نہیں ہو رہابھارت سے آنے والے پانی کے خطرے کے باوجود کوئی تیاری نہیں کی گئی، اس پر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے وضاحت دی کہ یہ بھارت کے ڈیموں کے بھرنے کی وجہ سے پیدا
    ہونے والا مسئلہ ہے اور اس پر وزارت آبی ذخائر کو بریفنگ دینی چاہیے۔

    ٹرمپ نے 4 بار فون کیے، مودی نے کالز وصول کرنے سے انکار کر دیا، جرمن اخبار کا دعویٰ

    اجلاس میں رکن اویس جکھڑ نے اپنے ضلع لیہ میں سیلابی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے گھر اجڑ گئے ہیں، مگر این ڈی ایم اے نے لیہ کو متاثرہ اضلاع میں شامل ہی نہیں کیا،انہوں نے الزام لگایا کہ جنوبی پنجاب کو فنڈز نہیں دیے جاتے، بڑے شہروں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جب کہ کچے کے علاقے ہر سال ڈوب جاتے ہیں، اس پر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ضلع کو متاثرہ علاقوں میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

    رکن شائستہ پرویز نے کہا کہ سیلاب سے معیشت تباہ ہو رہی ہے، مگر اصل تباہی ٹمبر مافیا کی وجہ سے ہے جس نے کے پی، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں جنگلات کا صفایا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ طاقتور مافیا حکومت کی مدد کے بغیر نہیں چل سکتا اور اس پر تحقیقات ہونی چاہییں، چیئرپرسن کمیٹی نے بھی اس مؤقف کی تائید کی اور کہا کہ ہمارے پہاڑ ننگے ہو رہے ہیں جبکہ بھارتی سائیڈ سرسبز ہے۔

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    اجلاس میں سخت تجاویز بھی سامنے آئیں، رکن کمیٹی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والے اور ایسے این او سی جاری کرنے والوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا اقدام نہ کرے رکن کمیٹی شازیہ صوبیہ نے نشاندہی کی کہ آج راوی میں پانی بڑھ رہا ہے مگر کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    شائستہ پرویز نے پارلیمانی کمیٹیوں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف کمیٹیاں کھیل رہے ہیں اور میں حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی کمیٹی چھوڑنے کا سوچ رہی ہوں، اس پر چیئرپرسن نے کہا کہ کمیٹی تجاویز دے سکتی ہے اور ماضی میں کئی تجاویز پر عمل درآمد ہوا ہے، اب ٹمبر مافیا کے خلاف بھی ہدایات جاری کی جائیں گی،اجلاس میں اراکین نے اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لیے صوبوں کو بھی شامل کرنا ہوگا اور کلائمٹ چینج اتھارٹی کو طلب کر کے سخت سوالات کیے جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کا این اے 129 لاہور کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

  • ٹرمپ نے 4 بار فون کیے، مودی نے کالز وصول کرنے سے انکار کر دیا، جرمن اخبار کا دعویٰ

    ٹرمپ نے 4 بار فون کیے، مودی نے کالز وصول کرنے سے انکار کر دیا، جرمن اخبار کا دعویٰ

    جرمن اخبار فرانکفرٹر الگمائنے سائٹونگ (ایف اے زیڈ) نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے فون پر 4 بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن مودی نے کال وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

    ایف اے زیڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ رویہ مودی کے ’غصے اور احتیاط‘ کی شدت کا عکاس ہے، جو روسی تیل کی درآمد روکنے کے لیے بھارت پر امریکی ٹیرف کے دباؤ کے جواب میں سامنے آیا ہےان مبینہ کالز کے پس منظر میں تجارتی کشیدگی میں بڑی شدت شامل ہےٹرمپانتظامیہ،نےبھارتی،مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، جسے روسی تیل کی درآمدات پر سزا کے طور پر بیان کیا گیا تھا، یہ شرح برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر عائد کی جانے والی سب سے زیادہ سطح ہے،اسی دوران نئی دہلی نے روسی رعایتی تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا، جس سے واشنگٹن کی ناراضی اور بڑھ گئی۔

    ایف اے زیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کا بار بار فون کالز سے گریز کسی وقتی ردِعمل کا نتیجہ نہیں بلکہ سوچا سمجھا فیصلہ تھا، تاکہ وہ ٹرمپ کے مخصوص اندازِ گفت و شنید میں نہ پھنس جائیں، ٹرمپ اکثر کسی معاہدے کو باضابطہ طے ہونے سے پہلے ہی عوامی طور پر اعلان کر دیتے ہیں۔

    دریاؤں میں سیلابی صورتحال،بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا

    جرمن اخبار کے مطابق ویتنام کے ساتھ ٹرمپ کے نام نہاد تجارتی معاہدے کی مثال ایک انتباہی واقعے کے طور پر دی جاتی ہے، جہاں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر معاہدے کا اعلان کیا، حالاں کہ کوئی معاہدہ موجود ہی نہیں تھا، مودی اسی جال میں نہیں پھنسنا چاہتے۔

    نیویارک کی دی نیو اسکول میں انڈیا۔چائنا انسٹیٹیوٹ کے شریک ڈائریکٹر امریکی سیاسی تجزیہ کار مارک فریزر کا خیال ہے کہ امریکا کی انڈو پیسیفک حکمتِ عملی، جس کے تحت بھارت کو چین کے خلاف امریکی کوششوں میں شریک ہونا تھا، ناکام ہو رہی ہے،بھارت نے کبھی بھی یہ ارادہ نہیں کیا تھا کہ وہ چین کے خلاف امریکا کا ساتھ دے۔

    ٹرمپ خاندان کے نئی دہلی کے قریب لگژری ٹاور منصوبے پر تنقید کی گئی، اسی طرح ٹرمپ کے یہ عوامی دعوے بھی مسترد کیے گئے کہ بھارت-پاکستان جنگ بندی کا سہرا ان کے سر ہے, بھارت نے ان بیانات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

    بھارت پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا آج سے نفاذ

    دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری تصدیق شدہ رابطہ 17 جون کو ہوا تھا، جب مودی نے ٹرمپ کی درخواست پر فون پر بات کی تھی، جو پہلگام میں سیاحوں پر حملے اور بھارت کے آپریشن سندور کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو تھی،اس کال کے بعد مودی نے وضاحت کی تھی کہ بھارت-پاکستان جنگ بندی میں امریکا کی کوئی ثالثی شامل نہیں تھی، بلکہ براہِ راست دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت پاکستان کی خواہش پر ہوئی تھی،بھارتی وزارتِ خارجہ نے اعادہ کیا تھا کہ بھارت ایسے معاملات میں کبھی بھی کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔

    پی ٹی آئی کا این اے 129 لاہور کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

    جرمن اخبار نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام واقعات بھارت کی خارجہ پالیسی میں ایک وسیع تر تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں، لگتا ہے کہ نئی دہلی اپنے تذویراتی شراکت داریوں کو متنوع بنا رہا ہے، اور صرف امریکی فریم ورک پر انحصار کرنے کے بجائے چین اور روس جیسے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہےیہ تبدیلی اس وقت سامنے آ رہی ہے جب بھارت آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے تیانجن جا رہا ہے۔