Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر

    سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر

    بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث دریائے ستلج، راوی اور چناب بپھر گئے، دریائے ستلج میں شدید طغیانی سے 72 سے زائد دیہات زیر آب آگئے-

    دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، ستلج کے پانی سے بیری پیر سمیت کئی مقامات پر سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، 72 دیہات شدید متاثر گھروں اور کھیتوں میں پانی داخل ہوگیا، لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے، گنڈا سنگھ کے قریب 50 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 4 53 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک پہنچ گئی، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر فوج بھی طلب کر لی گئی ہے، ریسکیو آپریشن سمیت امدادی سرگرمیوں میں فوج حصہ لے گی۔

    ڈپٹی کمشنر عمران علی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید پانی کی آمد کا عندیہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو عملہ رات بھر پانی میں پھنسے لوگ کو نکالنے میں مصروف رہا، ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال ہے اب 24 گھنٹے کام کریں اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے۔

    ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اس مصیبت میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ دوسری جانب دریائے چناب میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی پانی وزیر آباد کے متعدد دیہاتوں میں داخل ہوگیا، متاثرہ علاقوں میں سوہدرہ، رسول نگر، رتووالی شمال، گورالی، شامل ہیں، کوٹ کہلوان، چک علی شیر، جھامکے کے 5 مواضعات بھی شدید متاثر ہیں۔

    برج دھلا، بھرج چیمہ، گڑھی غلہ، کوٹ راتہ اور تھاٹی بلوچ کے علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں 13 ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے اب تک 5 ہزار 100 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، سیلابی پانی سے 1 ہزار 700 جانوروں کا بھی انخلاء مکمل کیا گیا ہے،دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے بارے میں الرٹ جاری کر دیاگیا ہے،فتیانہ، ماڑی پتن اور عالم شاہ کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    نارووال کے نالہ بئیں کا برساتی پانی آبادی میں داخل ہوگیا جہاں سے 126 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ اسی طرح ظفروال میں پانی تیز بہاؤ کے باعث پل بہہ گیا۔ سیلاب کے نتیجے میں دریا کنارے کی درجنوں بستیاں زیر آب آ گئیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مختلف اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر امدادی اقدامات کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب کے 7 اضلاع لاہور، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور نارووال میں سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

    پنجاب کے 7 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی جس کے بعد آج محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کی فوری تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے، بھارت کی آبی جارحیت سے پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے، ان 7 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد طے ہوگی، سیلابی علاقوں میں آرمی ایوی ایشن سمیت دیگروسائل فراہم ہوں گے جبکہ پنجاب حکومت کےتمام ادارے سیلابی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے دریائے چناب، راوی اور ستلج بارے ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے، دریائے چناب میں مرالہ پر 7لاکھ69ہزار481 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود جو مزید تجاوز کر سکتا ہے۔

    دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر 7لاکھ 5ہزار225 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود، جسکا بہاؤ کم ہو رہا ہے،دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 2 لاکھ2ہزار200 کیوسک کا اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جو 2 لاکھ29ہزار700 کیوسک پر پہنچ سکتا ہے،دریائے چناب کے اطراف میں 128 دیہات زیرِ آب آچکے ہیں تاہم لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 90 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

    دریائے چناب میں پانی بڑھنے سے سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے 41 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ قریبی دیہات سے آبادی کا انخلا جاری ہے

    دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر72900 کیوسک کابہاؤ جاری ہے، سیلابی ریلے کی وجہ سے شاہدرہ،پارک ویو اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 2.45 لاکھ کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ برقرار ہے، دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پرحالیہ بہاؤ 1 لاکھ 355 کیوسک سیلابی ریلہ برقرار ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے،نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے،این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افرادکو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا  مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کے اضافے سے 3380 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

    واضح رہے گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی تھی۔

    سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکارعطا اللہ کو خراجِ تحسین

    حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکس میسج کر کے عوام کو "خوشخبری” سنا دی

  • سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکارعطا اللہ  کو خراجِ تحسین

    سونو نگم کا پاکستان کے لیجنڈ گلوکارعطا اللہ کو خراجِ تحسین

    بالی ووڈ کے معروف گلوگار سونو نگم نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو دے دیا۔

    سونو نگم نے بھارتی صافی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ نہ صرف ایک عظیم گلوکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت بھی ہیں، میں نے اپنے کیریئر کی شروعات ان کے گانے "اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا” سے کی، جس نے مجھے بہت شہرت دی، یہ میری زندگی کا سب سے یادگار واقعہ ہے کہ جب میں صرف 19 سال کا تھا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے انہیں ذاتی طور پر فون کر کے کہا تھا کہ مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی بات کر رہا ہوں، آپ نے میرا گانا بہت اچھا گایا ہے۔

    سونو نگم نے کہا کہ میں ہر اس شخصیت کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا، عطا اللہ عیسیٰ نہ صرف ایک عظیم گلوکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت بھی ہیں، ان کا گانا اچھا صلہ دیا میری کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

    حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

    کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

  • حکومت بلوچستان کا  بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    حکومت بلوچستان کا بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان

    حکومت بلوچستان نے صوبے کی ترقی، عوام اور تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ’ بینک آف بلوچستان’ کے قیام کا اعلان کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بینک آف بلوچستان کے قیام کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی، جسے قابلِ عمل قرار دیا گیا، وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتے کے اندر آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے صوبے کے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو معیاری اور آسان بینکنگ سہولیات میسر ہوں گی، اس منصوبے کے ذریعے بلوچستان کی معیشت میں نمایاں ترقی ہوگی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور بینک صوبہ بلوچستان کی معیشت میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا، بینک صوبائی وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرے گا۔

    اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی اور بینک آف بلوچستان کے قیام کے منصوبے کو جلد از جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا۔

  • پنجاب اور آزاد کشمیر میں مزید بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب اور آزاد کشمیر میں مزید بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں متوقع شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران جہلم، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، چنیاں اور پاکپتن میں شدید بارشیں متوقع ہیں، شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلابی صورتحال بھی متوقع ہے۔

    اسی طرح آزاد کشمیر کے اضلاع بشمول نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، مظفرآباد اور حویلی میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہیں،بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، پہاڑی نالوں میں پانی کا تیز بہاؤ رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کر سکتا ہے، دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر پہلے ہی این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ہے۔

    وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ،متعلقہ اداروں نے ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کاروائیاں شروع کر دیں پی ڈی ایم اے پنجاب، ریسکیو 1122 اور پاک آرمی کے انجینئرز سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں،عوام دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، عوام ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹ اور ہدایات پر عمل کریں۔

    وزیراعظم کی دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر ہنگامی ہدایات

  • وزیراعظم  سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

    وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے دفاع وطن کے لیے پاک فضائیہ کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں، معرکہ حق میں پاک فضائیہ کےشاہینوں نےدشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔

    کراچی:ڈیفنس موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روندڈالا

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

    عشرہ رحمت اللعالمینؐ، ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

  • کراچی:ڈیفنس موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روندڈالا

    کراچی:ڈیفنس موڑ پر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شہری کو روندڈالا

    کراچی: ڈیفنس موڑ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    افسوسناک واقعہ منگل کی صبح سویرے ڈیفنس موڑ پر پیش آیا جس دوران مرغیوں کے ٹرک نے سگنل توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی،حادثے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

    حادثے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی میں مرغیوں کے تیز رفتار ٹرک کو سگنل توڑکر موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مارتے دیکھاجاسکتا ہے، پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ ٹرک ڈرائیور نے آگے جاکر ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری تھی،جب کہ رکشے کو شدید نقصان پہنچا اور رکشے میں سوارافراد بھی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

    حادثے میں جاں بحق موٹرسائیکل سوار شخص کی شناخت 50 سالہ ماجد خان ولد عادل شاہ کے نام سے کی گئی متوفی سکیورٹی گارڈ تھا اور ڈیفنس فیز ٹو میں واقع سکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے پولٹری ٹرک کوقبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور ارشدکےخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس حادثے سے متعلق مزیدتفتیش کررہی ہے۔

    ادھرکورنگی صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب تیزرفتارمسافرمزدا کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی فوری طورپرخاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان

    جبکہ،اُدھر شاہ فیصل کالونی برج اترتےہوئےٹرالرالٹ گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی ۔ پولیس کے مطابق ٹریفک کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا اور گاڑیوں کو شاہ فیصل برج سےفوجی فاؤنڈیشن کی جانب موڑ دیا گیا۔

  • کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت  بحال

    کراچی:بارش کے دوران گرنے والا 150 سالہ قدیم برگد کا درخت بحال

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قصر ناز کراچی میں 150 سالہ قدیم برگد کے درخت کی بحالی مکمل کر دی گئی ہے۔

    کراچی میں حالیہ بارشوں میں تیز ہواؤں کے باعث قصر ناز میں برگد کا قدیم درخت گرگیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 2 دن سے جاری ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کرکے درخت کو دوبارہ لگادیا گیا ہے اور 150 سالہ قدیم درخت نے زندگی کا نیا سفر شروع کردیا ہے۔

    محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ کے مطابق درخت کی جڑوں کو فنگس اور دیمک سے نقصان پہنچا تھا، بھاری درخت کو کرین کے ذریعے نزدیکی مقام پر منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن میں نیم اور کامنی کے درخت بھی محفوظ کرکے دوبارہ نزدیکی مقامات پر لگائے گئے۔

    بڑی طاقتوں کیلئے جنگیں مشغلہ بن گئیں،زندگی مہنگی،موت سستی کیوں؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ تاریخی درختوں کی اہمیت اور ان کی حفاظت کے لیے کوشاں رہیں،برگد کے قدیم درخت کی بحالی موسمیاتی حوالے سے اہم پیش رفت ہے،یہ ماضی و حال کے تعلق کی علامت ہے،وزیر اعلیٰ نے محکمہ جنگلات سندھ ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

    مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے

  • بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے۔

    نوڈیرو میں صاف ستھرا لاڑکانہ و روزگار اسکیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، نوڈیرواور رتوڈیرو میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے ہیں، ان گھروں کے بنانےکیلئے ایک لاکھ تک روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے، چاہتا ہوں یہ منصوبہ ایک دو سال تک مکمل ہو جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، وزیراعلیٰ اچھی کارکردگی کے حامل بلدیاتی نمائندوں کو مزید فائدہ مند سہولیات فراہم کریں۔

    قبل،ازیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی وومن ونگ سندھ کی صدر فریال تالپور کے ہمراہ گوٹھ راہوجا کا دورہ کیا بلاول بھٹو نے نو تعمیر شدہ مکانوں کا دورہ بھی کیا اور سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوٹھ کی خواتین میں مالکانہ حقوق کی سندیں تقسیم کیں۔ دورے کے موقع پر کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    بلاول بھٹو نے طالبعلم حمزہ علی سے سوال کیا کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، جس پر بچے نے جواب دیا میں بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا شاباش آپ پائلٹ بن کربھارتی جہاز گرانا دورے کے موقع پر سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو)کے حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک لاکھ بیس ہزار مکانات میں سے نوے ہزار مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں سولر پلیٹیں، پنکھے، انورٹر اور دیگر اشیأ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

  • عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم  گرفتار

    عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

    کراچی:انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزم اعظم کو کراچی میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا، ملزم عمر ے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیاملزم کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہو چکی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کئے، گداگری میں ملوث 410 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں، بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، این ڈی ایم اے

    جبکہ،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان زبیر احمد اور ارشاد معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے میں ملوث تھےملزمان کو گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان شہریوں سے فی کس دس ہزار روپے وصول کرکے انہیں غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران بھجوانے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے سنگین جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سی ڈی اے کا اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان