Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • امریکی فوجی  اڈوں پر حملہ:قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

    امریکی فوجی اڈوں پر حملہ:قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

    دوحا: قطر نے اپنے ملک میں موجود امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد ایران کے سفیر کو طلب کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی اڈے العدید کو میزائلوں سے نشانہ بنانے پر قطر میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا، وزارتِ خارجہ نے حملے کی "سخت مذمت” کی اور یہ بات دہرائی کہ وہ "اس سنگین خلاف ورزی کا جواب دینے کا حق برقرار رکھتی ہے۔”

    اس کے علاوہ ایران کے نائب وزیرِ خارجہ نے منگل کے روز علاقائی کشیدگی روکنے میں قطر کے "تعمیری کردار” کا شکریہ ادا کیا، وزیر مجید تخت روانچی نے یہ پیغام قطر کے وزیرِ مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کو ایک فون کال میں دیا تخت روانچی نے کہا کہ ایران بہتر ہمسائیگی اور اعلیٰ مفادات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرا دی

    دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر میں امریکا کی العدید بیس پرحملہ اپنے دفاع کےحق کے تحت کیا، یہ دفاعی اقدام ہمارے برادر اور دوست ہمسایہ قطر سے ہرگز متعلق نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر قطر میں موجود امریکی اڈے (بیس) کو میزائلوں نے نشانہ بنایا تھا تاہم اس میں امریکی اڈے کو کوئی نقصان نہیں ہوا-

    محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے امکانات ہیں، اسپارکو

  • پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرا دی

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرا دی

    لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ظہرانے کی دعوت ٹھکرا دی۔

    اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے سفر کے 5600 روپے ادا کیے جس پر عماد شکیل نے شکریہ کے ساتھ دعوت مسترد کردی کہا کہ اتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی پر لگ جاتے ہیں، کپتان نے رقم ناکافی ہونے کا کہہ کر ایونٹ سے باہر ہونے کا انتخاب کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ظہرانے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جن میں سفیان خان، رانا وحید ،عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ظہرانے کے لیے دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اتوار کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6-2 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے امکانات ہیں، اسپارکو

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

  • محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے امکانات ہیں، اسپارکو

    محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے امکانات ہیں، اسپارکو

    اسپارکو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    ترجمان اسپارکو کے مطابق چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر تین بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے،26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی لہٰذا اس دن چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

    ترجمان ا سپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج کے غروب اورچاند کے غروب ہونے کے درمیان متوقع فرق 75 منٹ کا ہو گا یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں 26 جون کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ بندی: مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی، خواجہ آصف

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

    بھارتی کرکٹر کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

  • وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور ایران اسرائیل تنازع میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مالی اور اقتصادی مدد پر دوست ملک چین کے شکرگزار ہیں،میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی جو سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم ہے ، سی پیک کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا ، چینی سفیر نے کہا کہ اگست کے آخر میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کیلئے تیاریاں شروع ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ بندی: مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی، خواجہ آصف

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

    بھارتی کرکٹر کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

  • ایران اسرائیل جنگ بندی: مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی، خواجہ آصف

    ایران اسرائیل جنگ بندی: مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی، خواجہ آصف

    ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوے بنیاد تھے، یہ 2 جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہے، بس اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

    واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کی جانب سے ایران کی تنصیبات پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں امریکی بیس پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا –

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ اعلان کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان اگلے 6 گھنٹوں بعد حملے بند کردیے جائیں گے جب دونوں ممالک اپنے جاری آخری مشن مکمل کرلیں گےباضابطہ طور پر جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل بھی جنگ بندی شروع کردے گا جب کہ 24ویں گھنٹے پر ’12 روزہ جنگ‘ کے خاتمے کو دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

    اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں فریقین پرامن اور باعزت رویہ اختیار کریں گے اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا اور بالکل چلے گا، تو میں اسرائیل اور ایران دونوں کو ان کی ہمت، استقامت، اور دانشمندی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ایسی جنگ کو ختم کیا، جسے برسوں جاری رکھا جا سکتا تھا۔

    جس کے بعد پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت نے خاموشی توڑ دی

  • نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر خصوصی دعائیں کیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی جوہر ی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اتوار کے روز یروشلم کی دیوارِ گریہ (ویسٹرن وال) پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعا کی،اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ روز اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے دعائیں کیں اور یہودی مذہبی روایات کے مطابق دعاؤں کی پرچی لکھ کر دیوار گریہ میں رکھی، جو کہ اس مقام کی صدیوں پرانی روایت ہے جس پر لکھا تھا کہ "قومِ اسرائیل بیدار ہو چکی ہے ۔

    رپورٹس کے مطابق یہودی عقائد کے مطابق یہ دعا کی قبولیت کا طریقہ ہے، کاغذ پر دعا لکھ کر دیوار گریہ میں چسپاں ( رکھنے ) سے دعائیں قبول ہوتی ہیں،اس کے سامنے یہودی روتے دھوتے ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ اس دیوار کے سامنے دعائیں کرنے اور ایک کاغذ پر دعائیں لکھ کر اس پر چسپاں کرنے سے دعائیں قبول ہوتی ہیں،اُن کا عقیدہ ہے کہ اصل ’مسیحا‘ آئیں گے، تو ہیکل اصل شکل میں تیسری بار تعمیر ہوگا۔

    بھارتی کرکٹر کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ حضرت سلیمان علیہ السّلام کے تعمیر کردہ ’ہیکل‘ کو بابل کے شہنشاہ، بخت نصر نے مٹا ڈالا تھا،پہلے ہیکل کی تباہی کے بعد اسے تعمیر کرنے کی یہودیوں نے کئی کوششیں کیں، لیکن بعد میں دوسرے ہیکل کے نام سے جو ڈھانچا کھڑا کیا گیا تھا، اُسے رومی شہنشاہ کے حکم سے مکمل مسمار کردیا گیا دوسرے ہیکل کے مسمار ہونے کے بعد یہودیوں کو فلسطین سے نکال دیا گیا تھا تاہم رومی شہنشاہ نے دوسرے ہیکل کی ایک دیوار جسے ’دیوارِ گِریہ‘ کہا جاتا ہے اسے چھوڑ دیا۔

    ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت نے خاموشی توڑ دی

  • بھارتی کرکٹر  کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

    بھارتی کرکٹر کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

    سابق انڈر 19عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے نجی ٹرافی ایونٹ کیلئے پک نہ کرنے پر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے این او سی طلب کیا تھا ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں پرتھوی نے مؤقف اپنایا تھا کہ کیرئیر کے اس موڑ پر، مجھے ایک دوسری ایسوسی ایشن کے تحت پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جو بطور کرکٹر میری کیرئیر کی ترقی ثابت ہوسکتا ہے‘۔

    خط میں پرتھوی شا نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی ) جاری کیے جانے کی درخواست کی تھی اور این او سی جاری کیے جانے کے بعد پرتھوی شاہ نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کی ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت نے خاموشی توڑ دی

    واضح رہے کہ 25سالہ پرتھوی شا کو ناقص فٹنس اور نظم و ضبط میں کمی کے باعث گزشتہ برس ’ممبئی رنجی ٹرافی ‘کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھاٹرینر نے ان کے جسم میں 35 فیصد سے زائد چربی بتائی تھی جس کے بعد پرتھوی کی ٹیم میں واپسی کو فٹنس سے مشروط کردیا گیا تھا، پرتھوی شا کو آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں بھی فروخت نہیں کیا گیا تھا۔

    بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے

  • ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت  نے خاموشی توڑ دی

    ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت نے خاموشی توڑ دی

    گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے،بھارتی اداکار نے مذکورہ ٹریلر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں کیا-

    اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے،سردار جی 3 کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے کی دیر تھی کہ بھارتی صارفین ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر غصے سے آک بگولہ ہوگئے۔ یہی نہیں بھارتی فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (FWICE) نے تو دلجیت پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کر دیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے درمیان، ہمیں قوموں کی حدود سے ماورا ہو کر ایک عالمی نقطہ نظر اپنانا چاہیے،موسیقی وہ طاقت ہے جو قوموں کو متحد کرتی ہے اور میں اس کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں،ہمیں سرحدوں سے آزاد ہو کر دنیا کی خوبصورتی کو دیکھنا چاہیے یہ تمام سرحدیں ہماری دھرتی ماں کا حصہ ہیں، اور میں ان سے جڑا ہوا ہوں میرے لیے میری زندگی کا ہر لمحہ قیمتی ہے جسے میں بھرپور طریقے سے جینا چاہتا ہوں سیاست ایک الگ موضوع ہے اور میں نہیں چاہتا کہ بے وقت باتیں کر کے کسی غلطی کا شکار ہوں۔

    بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے

    ہانیہ عامر کے پنجابی میں ڈائیلاگ اور دلجیت کے ساتھ ان کے رومانوی سین خاص طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ایک صارف نے تو طنزیہ انداز میں کہا کہ ہانیہ نہیں نکلے گی فلم سے، چاہے فلم انڈیا سے نکل جائے،سردار جی 3، جو پنجابی فلم انڈسٹری کی ایک متوقع ہارر کامیڈی فلم ہے، 27 جون 2025 کو عالمی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے یہ فلم سردار جی فرنچائز کا تیسرا حصہ ہے، جسے امر ہنڈل نے ہدایت کاری دی ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مودی سرکار کا پول کھول دیا

  • بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے

    بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے

    بھارت کےسابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی انتقال کرگئے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق بھارتی لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی دل کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں ،بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے بائیں ہاتھ کے سابق اسپنر دلیپ دوشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، جن کا پیر کو 77 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا، اور کہا کہ وہ اسپن بولنگ کے حقیقی فنکار تھے جنہوں نے اپنی مہارت اور لگن سے کرکٹرز کی ایک نسل کو متاثر کیا۔

    دوشی نے 1979 میں 32 سال کی عمر میں ہندوستان کے لیے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 1979 سے 1983 کے درمیان 33 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں ملک کی نمائندگی کی دلیپ دوشی نے بھارت کے لیے 33 ٹیسٹ میچز میں 114 وکٹیں لی تھی،انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے 238 میچوں میں 898 وکٹیں حاصل کیں، مزید برآں دلیپ دوشی 83-1982 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

    پہلگام فالس فلیگ: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مودی سرکار کا پول کھول دیا

    باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں،مریم نواز

    شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کا الزام،سابق چیف الیکشن کمشنر گرفتار

  • پہلگام فالس فلیگ: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے  مودی سرکار کا پول کھول دیا

    پہلگام فالس فلیگ: بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مودی سرکار کا پول کھول دیا

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے پہلگام فالس فلیگ کے حوالے سے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا-

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے رپورٹ میں کہا کہ مودی سرکار نے جنہیں دہشتگرد کہا وہ پہلگام واقعے میں ملوث ہی نہیں تھے مودی حکومت نے 4 نام نہاد دہشتگردوں کی تصاویر دکھا کر من گھڑت شناختوں کے ساتھ بھارتی عوام کو گمراہ کیا پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مودی نے جھوٹے الزامات سے سیاست چمکائی۔

    بھارتی پروفیسر اور ناقد اشوک سوین نے اس حوالے سے مودی پر کڑی تنقید کی،کہا کہ مودی سرکار نے جھوٹ گھڑ کر قوم کو گمراہ کیا لیکن این آئی اے نے سچ سامنے رکھ دیا، جنہیں مودی حکومت نے مجرم ٹھہرایا، اب وہیں بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق بے گناہ ہیں انہوں نے سوال اٹھایا کہ مودی کا بیانیہ خود بھارت کی اپنی ایجنسی ہی نے مسترد کر دیا، دنیا مودی کے جھوٹ پر کیسے یقین کرے؟

    باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں،مریم نواز

    بھارت سے اٹھتی سچائی کی آوازیں پہلگام فالس فلیگ کا منہ بولتا ثبوت ہے، پہلگام حملے کاپاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد پاکستان پر حملے میں شکست اور جھوٹے بیانیے کے بعد سے مودی حکومت اور گودی میڈیا کو جھوٹی رپورٹنگ پر نا صرف دنیابھر میں تنقید کا سامنا ہے بلکہ بھارت سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں جہاں بھارتی عوام نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا بھارتی وہیں صحافیوں نے بھی مودی سرکار کے پول کھولنا شروع کر دیے ہیں۔

    جنگ بندی کا دائرہ غزہ تک بڑھایا جائے،اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین کا مطالبہ