Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 60  فلسطینی شہید

    غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 60 فلسطینی شہید

    اسرائیلی افواج کی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں92 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    اسرائیلی افواج کی جانب سے جمعہ کو مختلف مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 60 افراد شہید ہوگئے، جن میں 31 افراد وہ تھے جو خوراک اور امدادی سامان کےلیے قطاروں میں کھڑے تھے۔

    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد خوراک کی تلاش میں پہنچتے ہیں۔

    موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا کہ ’’مشکوک افراد‘‘ کے قریب آنے پر پہلے وارننگ فائر کیا گیا، مگر جب وہ نہ رکے تو فضائی حملے کے ذریعے انہیں ہدف بنایا گیا۔

    یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے قائم کردہ ’’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘‘ کے تحت امدادی مراکز کھولے گئے ہیں، تاہم اقوامِ متحدہ اور بڑی بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے اس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون سے انکار کیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق یہ ادارہ اسرائیلی فوجی مقاصد کے تابع ہے۔

    اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد میں شدید فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 31فلسطینی شہید ہوگئے،اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے پیاس اور بھوک کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کے مطابق غزہ میں صرف 40 فیصد صاف پانی فراہم کرنے والے پلانٹس کام کر رہے ہیں، اور غذائی قلت کے باعث چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں میں شدید کمزوری کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے خود ایسی ماؤں اور بچوں کو دیکھا جو خوراک کے حصول کی کوشش میں زخمی ہوئے، ان میں ایک بچہ بھی شامل تھا جو ٹینک شیلنگ کا نشانہ بن کر دم توڑ گیا۔

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

  • موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے۔

    مریم نواز نے موسیقی کے عالمی دن کے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی ہے، فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے، نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے، وزارتِ اطلاعات و ثقافت الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے۔ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم: وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس

    ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

  • اسلامی تعاون تنظیم: وزرائے خارجہ کا اجلاس،اسرائیلی جارحیت کی مذمت

    اسلامی تعاون تنظیم: وزرائے خارجہ کا اجلاس،اسرائیلی جارحیت کی مذمت

    –اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اہم اجلاس آج استنبول میں شروع ہو رہا ہے-

    اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوا، جبکہ اس سے قبل شرکاء کا روایتی گروپ فوٹو سیشن منعقد گیا اجلاس سے خطاب میں چیئرمین او آئی سی نے کہا کہ ایران اور غزا میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ایران اور اسرائیل کی جنگ ختم ہونا چاہیے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کیا جائے-

    اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں،اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیل کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    طیب اردوان نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں، خطےکو مزید تباہی سے بچانا ہوگا، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے کےلیے کردار ادا کرے، اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے لہٰذا اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا۔

    ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نیتن یاہوہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، اسرائیل اس جنگ کو پورےخطے میں پھیلانا چاہتاہے، اس مسئلےکا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی مطالبہ کیا۔

    ترک صدر نے واضح کیا کہ ’سرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے فلسطینیوں کا غم ہمارا غم ہے اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے اسرائیل اور ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا ہوگا اور غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

    انہوں نے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں’صیہونی ریاست پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے اور اسرائیل کی اپنی نیوکلیئر سرگرمیوں کا کوئی حساب نہیں ہےخطے کو مزید تباہی سے بچانا ہوگا ہمیں یقین ہے کہ فتح ایران کا مقدر ہوگی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران مشکل وقت سے ضرور نکلے گا انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمے داری ادا کرے، کیونکہ دنیا مزید جنگوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    اپنے خطاب کے اختتام پر صدر اردوان نے کہا کہ ’اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اور فلسطین ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔‘

    اجلاس سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی کلیدی خطاب کریں گے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر مشترکہ مؤقف اپنانے کی کوشش کی جائے گی،ذرائع کے مطابق پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جو اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور مسلم اُمہ کو درپیش مسائل، فلسطین و کشمیر کی صورتحال، اسلاموفوبیا اور علاقائی تناؤ کےحوالے سےپاکستان کی سفارتی ترجیحات واضح کریں گے۔

    ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    ذرائع کے مطابق اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک وزیر خارجہ حقان فدان سے ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔

    بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

  • ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو رافیل طیارے میں پھنس گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ دنوں فرانسیسی وزیر اعظم نے پیرس ائیر شو کا دورہ کیا جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر گئے اور مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو دیکھا،اپنے دورے کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر بھی گئے جہاں کمپنی کا تیار کردہ رافیل طیارہ بھی موجود تھا۔

    رپورٹ کے مطابق فرنسوا بایرو طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھے جہاں انہیں طیارے کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ دی گئی، لیکن بعد ازاں جب ان کے طیارے سے نکلنے کا وقت آیا تو فرانسیسی وزیر اعظم طیارے کے کاک پٹ میں ہی پھنس گئے جس کے بعد انہیں کافی جدو جہد کے بعد رافیل سے باہر نکالا گیا۔

    بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

  • بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت  کا پیغام

    بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

    سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اُن کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے جو ناقابل فراموش جدوجہد کی، وہ آج بھی تاریخ کا روشن باب ہے محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت کے ساتھ مزاحمت کی اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے چلنے والی تحریکو ں کی قیادت کی، وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں ان کا وژن، قربانیاں اور عوام سے گہری وابستگی پاکستان پیپلز پارٹی کی اجتما عی میرا ث ہیں۔

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    صدر زرداری نے کہا کہ شہید بی بی ہمیشہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں وہ پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز بن کر ابھریں اور ایک پرا من، خوشحال اور جمہوری پاکستان کی خواہاں تھیں ان کی اصولی سیاست آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

    صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے نہ صرف جمہوریت کو مستحکم کریں گے بلکہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے۔

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

  • محرم الحرام  میں  پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی پابندی ہوگی جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر، عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا محرم الحرام کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کردی گئی، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو شہر بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔

    ڈولفن فورس نے ملتان روڈ پر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا برآمد شدہ اسلحے میں 2 رائفلیں، 3 پستول، درجنوں گولیاں، میگزینز شامل ہیں، ملزمان کاشف علی، محمد راحت، عظیم انور، محمد منصب، بشارت علی کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔

    اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

  • بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں کے علاقے میریان میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم پھینکا جو تھانے کی چھت پر گرا۔ دھماکے کے نتیجے میں چھت پر نصب سولر پلیٹس تباہ ہو گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے میں استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹر اور اس کی نوعیت سے متعلق تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

    اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

    کواڈ کاپٹر کیا ہے؟

    کواڈ کاپٹر ایک چھوٹا ڈرون طیارہ ہے جس کے ساتھ چھوٹا کیمرہ نصب ہوتا ہے ، اسے تصاویر لینے اور ویڈیو بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے بھارت عموماً اسے ہمسایہ ممالک کی جاسوسی کیلئے استعمال کرتا ہے۔پاکستان کے دفاعی ماہرین کے مطابق یہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی فوجی چوکیوں اور فوجی پوزیشن کے بارے میں معلومات جمع کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔

    کواڈ کاپٹر دشوار گزار راستو ںکی نگرانی کیلئے استعمال کیا جاتاہے جہاں پر فوجیوں کیلئے نگرانی میں مشکلات پیش آتی ہیں ،اس کے ذریعے ہر جگہ پر گہری نظر رکھی جا سکتی ہے جبکہ یہ جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے۔بیرون ممالک کواڈ کاپٹر کو دیگر کئی اہم ترین معاملات میں بھی استعمال کیا جارہاہے جیسا کہ ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کیلئے جبکہ جہازو ںکی جانچ پڑتال کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بھی اسے استعمال کیا جارہاہے ۔

    ایران جوہری ہتھیار کے قریب، اسرائیل کو حملے سے روکنا مشکل ہے: صدر ٹرمپ

    کواڈ کاپٹر پر چار راؤٹر لگے ہوتے ہیں جن کی مدد سے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑنے کی صلاحیت رکھتاہے ،اس کے سائز کے باعث یہ کہیں بھی کسی کی بھی نظروں میں آئے بغیر جاسوسی کے عمل کو سرانجام دیتاہے-

  • اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

    اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

    ایرانی میزائل اور ڈرون گرانے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔

    وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ڈرون اور میزائل مار گرانے کے لیے انٹرسیپٹر کم ہونے لگے،امریکہ اسرائیلی فضائی دفاع کی معاونت کی کوشش کر رہا ہے،دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ملٹری کی تردید کے باوجود وال سٹریٹ جرنل کی ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے ممکنہ امداد کی رپورٹ ہے-

    وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل انٹرسیپٹرز کم ہو رہے ہیں، امریکہ اسرائیل کے دفاع کو بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اسرائیل کو امریکہ کا تھاڈ ایئر ڈیفنس سسٹم دوبارہ فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹر سسٹم سے لیس چوتھا ڈسٹرائر بھی خطے میں بھیجا جا سکتا ہے، اگر تنازعہ مزید کئی ہفتوں تک جاری رہا تو اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن ’وعدہ صادق تھری‘ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور تہران نے تل بیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائلوں کی برسات کا اٹھارہواں مرحلہ مکمل کرلیا۔

    خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کی جانب سے نئی کارروائیوں میں صہیونی فوجی مراکز، دو فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے "روئٹرز” کے مطابق اسرائیل میں رات کو لگ بھگ 2:30 بجے (پاکستان میں 4:30 بجے) صہیونی فوج نے ایران کی طرف سے آنے والے میزائلوں کے بارے میں اپنے عوام کو خبردار کیا اور وسطی اسرائیل کے کچھ حصوں بشمول تل ابیب کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں بھی فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔

    ایران سے فائر کیے گئے میزائل وسطی اسرائیل کے علاقے ڈین گش میں بھی گرےصہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے تل ابیب کی طرف آنے والے تمام میزائلز کو ہوا میں ناکام بنا دیا۔

    ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا کہ ایران نے پانچ بیلسٹک میزائل داغے اور میزائل کے اثرات کے فوری طور پر کوئی اشارے نہیں ملے، تاہم اسرائیل کی قومی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے نئے حملے وسطی اسرائیل میں ایک عمارت کی چھت پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے جو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا اور جس سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں کئی کمیونٹیز میں سائرن بج رہے تھےڈرون ایک غیر آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوا اور اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

  • ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

    ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں،اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کردہ مہنگائی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران مہنگائی کا پارہ 0.27 فیصد بڑھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری طرف، کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے انڈے فی درجن 31 روپے 3 پیسے سستے ہوئے ہیں، جبکہ ٹماٹر فی کلو 4 روپے 17 پیسے اور لہسن فی کلو 3 روپے 37 پیسے سستا ہوا ہےچنے، جلانے کی لکڑی اور کیلے بھی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

    سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 2 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی آئی ہے، تاہم اس کے باوجود 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے، جن میں دال ماش، دال مونگ، پیٹرو ل، خشک دودھ، پیاز، گندم کا آٹا، کپڑے، گڑ، بیف اور مٹن شامل ہیں۔

  • نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    لاہور:نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے کی رقم کا چیک سیکریٹری فنانس کے حوالے کردیا۔

    پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں پلی بارگین کے تحت 2 ارب مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالے کردیا۔

    نیب لاہور کے مطابق نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شیخوپورہ کےافسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کے بوگس چیکس کے اجراء کی تحقیقات جاری ہیں پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔

    اگر اسرائیلی جارحیت بند نہ کی گئی تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دیں گے،ایرانی صدر

    ملزمان کیخلاف کرپشن شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا تھا، نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی مذکورہ اسکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں، نیب کی اوّلین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ متاثرین کی ریکوری کیلئے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، آج ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کیمطابق نیلامی منعقد کروائی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے۔

    گورنر خیبرپختونخوا سے اپووا وفد کی ملاقات، ادبی خدمات کا اعتراف، تعریفی اسناد اور سوینئرز پیش