Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت نے افغان شہریوں کیلئے  ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

    بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

    افغانستان میں بدلتی سیاسی صورتِ حال اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات سے خائف بھارت نے افغان شہریوں کےلیے جاری ایمرجنسی ویزا کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس نئے نظام کے تحت افغان باشندے اب چھ مخصوص اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بھارت نے 2021 میں اُس وقت ایمرجنسی ویزا متعارف کرایا تھا جب طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا تھا، اور ہزاروں افغان شہری ملک سے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف تھے تاہم اب بھارت نے اس عارضی ویزا ماڈل کو ختم کرتے ہوئے ایک نیا مستقل نظام قائم کیا ہے۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ پرانے ای-ایمرجنسی ویزا کی جگہ جو نیا ماڈیول نافذ کیا گیا ہے، وہ طبی علاج، تعلیم، کاروبار، اقوام متحدہ کے سفارتی مشن، انٹری اور میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا جیسی سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا،رانا ثنا اللہ

    ماہرین اس فیصلے کو بھارت کی طرف سے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو منظم کرنے کی نئی کوشش قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض تجز یہ کاروں کا خیال ہے کہ بھارت یہ اقدام افغانستان میں اپنا سیاسی و معاشی اثر و رسوخ بحال کرنے کی نیت سے کر رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب پاکستان اور افغانستان خطے میں انسداد دہشتگردی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپناتے نظر آ رہے ہیں۔

    ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال

    ادھر افغان وزارتِ اقتصادیات نے بھی اس نئے ویزا نظام کو مثبت قدم قرار دیا ہے معاون وزیرِ اقتصاد عبداللطیف نظری کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں، خصوصاً تاجروں، کو بھارت کےویزے کےحصول میں آسانی فراہم کرنا دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ د ے سکتا ہے، اس اقدام سے نئی دہلی اور کابل کے درمیان تعمیری روابط کا ایک نیا باب کھل سکتا ہے۔

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بطور سائنسدان جتنا کریڈٹ بنتا ہے ، وہ ان کو دیا جاتا ہے لیکن وہ لیڈر نہیں ہیں۔

    نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا، ہیرو وہ ہے جس نے ایٹمی دھما کے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اس کا اغاز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا اے کیو خان کا بطور سائنسدان جتنا کریڈٹ بنتا ہے، وہ ان کو دیا جاتا ہے لیکن وہ لیڈر نہیں ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایٹم بم تو کئی ممالک نے بنا لیے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے والے کم ہیں اور یہاں صرف حسد اوربغض میں کہا جاتا ہے کہ نواز شریف تو کرنا نہیں چاہتے تھے، او بھائی وزیر اعظم نواز شریف ہی تھے اور یہ دھماکے انہوں نے ہی کیے تھے۔

    بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی

    انہوں نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ کا مؤقف واضح ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بہت واضح سوچ سمجھ رکھتے ہیں کہ سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہی ہونے چاہییں اور وہ اس میں رکاوٹ بھی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ ان کو ایسے مذاکرات پر خوشی ہوگی۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکی خواہش کے بجائے نوازشریف اور صدر آصف زرداری صاحب کو مذاکر ات کا پیغام دیں عمران خان ہر چیز کا ذمہ دار بھی ہمیں ٹھہراتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں آپ کے پاس اختیار نہیں، اختیار تو حکو مت ہی کا ہے اور سابق وزیر اعظم کو حکومت ہی سے بات کرنا ہوگی۔

    پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا فلسفہ سیاست یہ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر دوبارہ حکومت میں آئیں اور پھر سے وہی کہنا شروع کردیں کہ میں چھوڑوں گا نہیں عمران خان اب اپنے اس فلسفےکی وجہ سے کامیابی سے بہت دور جاچکے ہیں۔

  • ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال

    ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مئی 2025 میں مقررہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 206 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر مئی میں مقررہ 1110 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 904 ارب روپے جمع کرسکا رواں مالی سال کے جولائی سے مئی تک کے عرصے میں مجموعی ٹیکس محصولات میں 1,027 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ایف بی آر نے 11,240 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 10,213 ارب روپے کی وصولی کی،جولائی سے مارچ تک ٹیکس خسارہ 703 ارب روپے تھا جو مئی کے اختتام تک بڑھ کر 1,027 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

    جون 2025 کے لیے ایف بی آر کو 2,121 ارب روپے کی وصولی کا ہدف دیا گیا ہے جو ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے ٹیکس حکام اس ہدف کے حصول کے لیے شدید دباؤ میں ہیں،محصولات میں مسلسل کمی پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اسی باعث حکومت نے ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 12,913 ارب روپے سے کم کر کے 12,334 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

  • بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی

    بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی

    بھارت کی آبی جارحیت جاری ہے جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد میں کمی ہوئی ہے۔

    واپڈا ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد بہت کم کردی ہے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد37ہزار600کیوسک کم ہوگئی ہے جس کے بعد پانی کی آمد7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی ہے گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800کیوسک تھی۔

    پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    عورت کی کمائی بے برکت کہنا سراسر بکواس ہے، ثمینہ پیرزادہ

  • پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

    پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے-

    تجارتی ترقی کے اس سفر میں تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ٹیپو نے ایران کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا

    ایران کے لیے پاکستان کی برآمدات 700 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں خاص طور پر فروزن گوشت کی ایران میں برآمد متعارف کرائی گئی، جو کہ ایک بڑی پیش رفت ہے گزشتہ سال پاکستان نے ایران کو 150 ملین ڈالر مالیت کا فروزن گوشت برآمد کیا، جسے وہاں خوب پذیرائی ملی، ایران کو برآمد کی جانے والی دیگر پاکستانی اشیاء میں کینو، آم، چاول اور دیگر زرعی مصنوعات شامل ہیں، جو ایرانی مارکیٹ میں مقبول ہو رہی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ایران سے ایل پی جی (LPG) اور بیچومین (Bitumen) درآمد کرتا ہے، جو توانائی اور تعمیراتی شعبے کے لیے اہم ہیں، اگر یہی رفتار برقرار رہی تو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے، جو خطے میں اقتصادی استحکام کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔

  • ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری باری میں 85.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلا نمبر حاصل کر لیا۔

    پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی ،دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔

    پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی، سری لنکا کے رمیش نے دوسری تھرو میں 82.28 میٹر اور پہلی تھرو میں 81.91 میٹر پھینکی، جبکہ بھارت کے یش ویر سنگھ کی پہلی تھرو ضائع ہو گئی-

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

    ارشد ندیم کی 85.57 میٹر کی تھرو نہ صرف مقابلے میں اب تک کی سب سے طویل تھرو ہےارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔

    بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے اور آج ارشد ندیم نے ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے۔ ارشد ندیم کی جیت سخت محنت۔ لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے، تاریخی کامیابی پر ہر پاکستانی مسرور ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت بیٹے پر فخر ہے۔ ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت کر قومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد۔ قومی ہیرو نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ارشد ندیم نے 86.40 میٹر تھرو پھینکی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم جیسے نوجوان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ شاباش

    ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے کے جویلین تھرو کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی،ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے , آمین .

  • عورت کی کمائی بے برکت کہنا سراسر بکواس ہے،  ثمینہ پیرزادہ

    عورت کی کمائی بے برکت کہنا سراسر بکواس ہے، ثمینہ پیرزادہ

    پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے خواتین کی آمدنی میں برکت نہ ہونے سے متعلق بیانات کو بکواس قرار دے دیا۔

    حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ نے نجی یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جس کے مختلف مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں،سینئر اداکارہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اُٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتا ہے اگر عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو میں کہتی ہوں، ’امی! یو ڈان آ گڈ جاب‘ یہ عزت، شفقت اور تربیت کی علامت ہے۔

    ثمینہ پیرزادہ نے خواتین کی کمائی کو بے برکت قرار دینے والوں کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب باتیں بکواس ہیں، بر کت کا تعلق مرد یا عورت سے نہیں، بلکہ حلال و حرام، خلوص اور محنت سے ہے اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں اپنی بیٹیوں کو اچھی تعلیم کیسے دیتی؟-

    بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

    انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ نے اپنی ازدواجی زندگی میں تمام ذمہ داریاں بانٹیں، میں نے بیٹیوں کو تعلیم دی، عثمان نے گھر بنایا ہم نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا، اپنے اور ایک دوسرے کے خاندان کا خیال رکھا،شادی، محبت اور ذمہ داری کا نام ہے۔

    ثمینہ نے بتایا کہ ان کا رشتہ نہ صرف محبت پر مبنی ہے بلکہ اس میں احترام اور تعاون بھی شامل ہےہم میاں بیوی اپنا سب کچھ ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں، کبھی اگر عثمان کو میری ضرورت پڑے یا مجھے عثمان کی تو ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے حاضر رہتے ہیں اگر عثمان اپنے خاندان کی مدد کرنا چاہتے تھے تو میں نے کبھی انکار نہیں کیا اسی طرح وہ میری والدہ سے بہت محبت کرتے تھے اور ان کی دیکھ بھال میں ہمیشہ شریک رہے، میری والدہ کو میرے شوہر اور ان کے سب دامادوں نے پھولوں کی طرح رکھا، سارے داماد ان کا بہت خیال رکھتے تھے۔

    بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

  • بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

    بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبے کو بجلی فراہم کرنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں، بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کیلئے بجلی ٹیرف پر بھی وضاحت طلب کی ہے، آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور ترجمان وزارت خزانہ حکومتی مؤقف دینے سے گریزاں ہیں،معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے، بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔

    بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

  • بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

    بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے لیے مالیاتی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں اس سلسلے میں حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلر کی کیٹیگری ہی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے یعنی ایسے ”غیر اہل افراد“ کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔

    اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو نے ”ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024“ کی رپورٹ منظور کر لی ہے جس کے تحت نان فائلرز کی معاشی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، اور یہ تمام اقدامات آئندہ فنانس بل 2025-26 کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    واضح رہے کہ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت پہلے ہی یہ شرط دوبارہ متعارف کروائی گئی تھی کہ جو افراد ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شامل نہیں، ان پر بینک سے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس لاگو ہو گا، بشرطیکہ ایک دن میں نکلوایا گیا مجموعی کیش 50,000 روپے سے زیادہ ہو۔ ٹیکس اس پوری رقم پر لاگو ہوتا ہے، نہ کہ صرف اضافی رقم پر۔

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

  • غیرقانونی کال سینٹر  کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کے خلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان پر غیرقانونی طریقے سے کال سینٹر چلانے کے درج مقدمے کے کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہوا، تاہم چالان جمع نہ ہونے پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک چالان کیوں پیش نہیں کیا جا سکا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کچھ وقت درکار ہے، جلد چالان عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، عدالت نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر چکا ہے، ابھی تک تفتیش مکمل کیوں نہیں ہو سکی؟ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس سے متعلق کچھ مطلوبہ ریکارڈ اب تک موصول نہیں ہوا، جس کی وجہ سے چالان تاخیر کا شکار ہوا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے،بھارتی جنرل انیل چوہان کا اعتراف

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

    پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب