Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سکھ تنظیموں کا مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ

    سکھ تنظیموں کا مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ

    سکھ تنظیموں نے کینیڈین حکومت سے مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سی بی سی نیوز کےمطابق بھارتی حکومت کی سکھوں کیخلاف ٹارگٹ کلنگ پرکینیڈین سکھ برادری کا بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے، کینیڈا کی سکھ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے، اجلا س میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہیں۔

    نائجیریا میں سیلاب سے تباہی، 150 سے زائد افراد ہلاک 3000 سے زائد بے گھر ہوگئے

    ٹورنٹو کی سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ مودی کو مدعو کرنا درست نہیں، جب تک بھارت کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے اسے مدعو نہ کیا جائے کینیڈین حکومت ہردیب سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘ پر عائد کرچکی ہے، انسانی حقوق کے مسائل کو اقتصادی مفادات پر ترجیح دی جانی چاہیے۔

    امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    سکھ تنظیموں کا اقتصادی مفادات پر بیان کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

  • نائجیریا میں سیلاب سے تباہی، 150 سے زائد افراد ہلاک 3000 سے زائد بے گھر ہوگئے

    نائجیریا میں سیلاب سے تباہی، 150 سے زائد افراد ہلاک 3000 سے زائد بے گھر ہوگئے

    نائجیریا کی ریاست نائیجر کے وسطی علاقے موکوا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 151 تک جا پہنچی ہے۔

    نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث 3000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ265 مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے، خیال کیا جاتا ہے کہ بہت سے متاثرین دریائے نائجر میں بہہ گئے ہیں، انتباہ دیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے سیلاب کے باعث رہائشی ملبے میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے جبکہ سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے-

    امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    نائیجیریا کے چھ ماہ کے برساتی موسم کے دوران سیلاب ایک باقاعدہ خطرہ ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں، غیر منظم تعمیرات اور نکاسی آب کے ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے ان آفات کی تعدد اور شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یونیورسٹی آف نائیجیریا میں تجزیہ کار یوگونا نکونونو نے کہا کہ اپریل اور اکتوبر کے مہینوں کے درمیان سیلاب ایک سالانہ واقعہ بن گیا ہے،” انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچہ سیلاب کے خطرات کی طویل عرصے سے نشاندہی کی گئی ہے، "اس تبدیلی کو نافذ کرنے کے لیے زیادہ سیاسی طاقت نہیں ہے یہ سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، جو بارشوں کی تعدد اور شدت کو متاثر کر رہا ہے”آپ ایک سال میں جتنی بارش کی توقع کرتے ہیں شاید ایک یا دو ماہ میں آ جائے، اور لوگ اس قسم کی بارش کے لیے تیار نہیں ہیں، پچھلے سال، نائیجیریا میں اسی طرح کی آفات سے 1,200 سے زیادہ افراد ہلاک اور 20 لاکھ تک بے گھر ہوئے تھے۔

    امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا، "یہ افسوسناک واقعہ آبی گزرگاہوں پر تعمیرات سے منسلک خطرات اور نکاسی آب کے راستوں اور ندی کے راستوں کو صاف رکھنے کی اہم اہمیت کی بروقت یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔”

  • امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    واشنگٹن: امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا جس میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز امریکی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد ٹرک میں لے جائے جانے والی 25 کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضاؤں میں چلی گئیں،ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔

    پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف،مودی سرکار اور فوج پر تنقید

    رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں،ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔

    چین ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی وزیر دفاع

  • پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف،مودی سرکار اور فوج پر تنقید

    پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف،مودی سرکار اور فوج پر تنقید

    بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار گودی میڈیا اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔

    مودی کا "آپریشن سندور” ایک سیاسی ڈرامہ ہے جسے عوام پہچان چکے ہیں، مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا ،بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعدہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کے باعث بھارتی عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں-

    معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔

    اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کا مغربی کنارے کا دورہ روک دیا
    مصنف اور راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے یہ سچ پہلے بھارتی شہریوں کو کیوں نہیں بتایا، پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں سے کیوں چھپایا گیا؟

    بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں؟، ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس نے استعمال کیا، مودی مسلمانوں کو غدار دکھا کر ہندوؤں کا ووٹ حاصل کریں گےگودی میڈیا لاہور اور کراچی میں چائے پینے کے جھوٹے دعوے کرتا رہا مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے عوام پر خرچہ کیا، انہوں نے سب خرچہ اپنی انتخابی مہمات پر لگایا، مودی سرکار خود دہشتگردی کو بڑھا رہا ہے، پہلگام حملے میں سب مذاہب کے لوگ شہید ہوئے، مگر بی جے پی نے صرف نفرت پھیلائی۔

    ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پہلی بار حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہےامریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں لڑاکا طیارے کھو ئے،پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی فوج کے جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تعداد بتانے سےگریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں، ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں۔

  • پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں، وزیراعظم

    پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں، وزیراعظم

    کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی-

    کمانڈاینڈاسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کمانڈاینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات سرانجام دیں، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے مسلح افواج ہمار ی خودمختاری اور سالیمت کی محافظ ہیں، بھارت نے پہلگام واقعےکی آڑ میں جار حیت کی کوشش کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بازی بھی پلٹ دی، آرمی چیف نےثابت کیا کہ وہ فیلڈ مار شل کے رینک کے حقدار ہیں، ائیر چیف مارشل ظہیر بابر نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔

    بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پربھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج عام محاذ کے بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے، مسلح افواج نے تمام امتحانوں کے لیے بہترین خدمات انجام دیں، ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سرانجام دیں، ائیرفورس نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا،7 ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شابہ بشانہ ہیں، اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا۔

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    انہوں نےکہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں،آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے، معاشی بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے۔

  • ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے

    ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے

    انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے کہا ہے کہ غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے-

    روات پولیس نے ملزم واحد عرف واحدی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے 20 مئی کو ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے پولیس کے مطابق واحد عرف واحدی بھتہ خوری، منشیات فروشی، قتل اور اغواء کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا –

    انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے پر ایس ایچ او روات اور انوسٹی گیشن افسر صدر سرکل کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے دونوں پولیس افسران کو 2 جون کو طلب کر لیا۔

    لیہ: یونیورسٹی آف لیہ میں بائیو اور ڈائیگناسٹک لیب کا افتتاح

    عدالتی نوٹس میں کہا گیا کہ عدالت کو معلوم ہوا ہے کہ آپ نے ملزم کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا ہے، ملزم کا جعلی انکاؤنٹر آپ، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز کی ملی بھگت سے کیا گیا ہے، ملزم کا انکاؤنٹر ہی کرنا تھا تو یہ کام عدالت کا سہارا لیے بغیر کیا جا سکتا تھا، ملزم کے غیرضمانتی وارنٹ حاصل کر کے جعلی انکاؤنٹر کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کی گئی-

    نوٹس میں کہا گیا کہ غیرضمانتی وارنٹ گرفتاری حاصل کر کے ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا توہین عدالت ہے، کیوں نہ آپ اور آپ کے سینئرز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے؟ بدقسمتی سے کسی بھی شہری کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنا روایت بن چکی ہے، ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے۔

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

  • بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم

    بشریٰ بی بی کا عدالت آنے سے انکار،جج برہم

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کےروبرو ہوئی،عمران خان کے وکلا اڈیالہ جیل پہنچے سینیٹرعلی ظفر،عثمان ریاض گل، چوہدری ظہیر عباس، گیٹ پانچ پہنچے، وکیل خالد یوسف چوہدری، نعیم پنجھوتھہ، علی اعجاز بٹر، تابش فاروق، سردار قدیر، مبشر مقصود اعوان بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشری بی بی نے بطور احتجاج کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا، عدا لت نے جیل حکام کو بشری بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں۔

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے عدالت آنے سے انکار کر دیا ہے ان کا موقف ہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی اس لیے عدالت نہیں آؤں گی، عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ساڑھے تین گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشری بی بی نہ آئیں جس کے سبب چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے۔

    جج نے بشری بی بی کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمہ کو ایک موقع دیا جا رہا ہے آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو اس کیس میں ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔

    پراسیکیوشن نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کیا اسپیشل پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بشری بی بی کے بغیر ہی کیس کی سماعت کو آگے بڑھائے۔

    ارشد ندیم کی کامیابی پر والدہ کا خصوصی پیغام

    عدالت نے بشری بی بی کو حاضری کا ایک موقع دیتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تھی جس میں کچھ وکلا کو آنے کی اجازت ملی، کچھ وکلا کو نہیں جانے دیا گیا، آج سماعت میں کارروائی نہیں ہوسکی، بشری بی بی بطور احتجاج سما عت کا حصہ نہیں بنیں، بانی نے کہا ہے کہ حق ہمیشہ جیتتا ہے جھوٹ کی ہار ہوتی ہے۔

    نعیم حیدر نے کہا کہ اے ٹی سی اور دیگر ججز ملے ہوئے ہیں، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے نہیں لارہے، ایم این اے لطیف چترالی کو جس انداز میں سزا دی اب ڈی سیٹ کی طرف جائیں گے یہ لوگ ہمارے لوگوں کو سزائیں دے کر ڈس کوالیفائی کریں گے،
    اگر یاسمین راشد اور شاہ محمود آج پارٹی چھوڑ دیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

    بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا

    انہوں ںے کہا کہ جسٹس منیر نے جو رول ادا کیا وہی رول ثاقب نثار نے کیا، جو الیکشن فراڈ ہوا اس کی اپیلیں اسی الیکشن کمشنر کے پاس جارہی ہیں جس نے چوری کی، 26 ویں ترمیم کے دو مقاصد ہیں الیکشن فراڈ بچایا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوسکے
    اب عدلیہ حکومتی عدلیہ بن چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساری پارٹی کو پیغام دیا اب گولیاں نہیں کھانی اب پُرامن احتجاج کرنا ہے، میں جیل سے احتجاج کو لیڈ کروں گا ہمارے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، تحریک کا لائحہ عمل آئندہ آنے والے دنوں میں دوں گا، میں حقیقی آزادی کے لیے جیل میں ہوں، تمام پارٹی عہدے داروں کو پیغام بھیجا ہے جو پریشر برداشت نہیں کرسکتا وہ ہم سے الگ ہوجائے تمام اپوزیشن جماعتیں جو انسانی حقوق کے لیے کھڑی ہیں ان کو تحریک میں دعوت دیں گے، جو شامل نہیں ہونا چاہتا ہم پھر بھی احتجاج کریں گے، بانی نے اسمبلیوں کے حوا لے سے کوئی بات نہیں کی، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست لائی جائے گی۔

    بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

  • چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی-

    پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کی،اس موقع پراسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تنازعات کے رضاکارانہ اور موثر نئے متبادل حل فراہم کرنے اور عالمی جنوب میں امن، استحکام، انصاف اور عدل کے فروغ کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے کو تیار ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے لئے چین کا اقدام بروقت ہے اور کثیرجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم کردار ادا کرتا ہےحال ہی میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات کامیا ب رہی۔

    ارشد ندیم کی کامیابی پر والدہ کا خصوصی پیغام

    چینی وزیرخارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے، اعتماد بڑھے گا اور تعاون مضبوط ہوگا چین جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

    بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

  • ارشد ندیم کی کامیابی پر والدہ کا خصوصی پیغام

    ارشد ندیم کی کامیابی پر والدہ کا خصوصی پیغام

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر اللہ کی مشکور ہوں۔

    والدہ نے کہا کہ بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پربہت خوشی ہے، بھرپوراستقبال کریں گے،ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے بھرپور دعائیں کیں، کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے محنت لازم ہے، انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت کریں، اللہ خود سپورٹ کرتا ہے،کھیل کوئی بھی ہو، اس میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

    بابر اعظم فینز سے الجھ پڑے

    بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا،رانا ثنا اللہ

  • بابر اعظم فینز سے الجھ  پڑے

    بابر اعظم فینز سے الجھ پڑے

    پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی فینز سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وجہ بھی سامنے آگئی۔

    سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابراعظم کو سڑک پر کھڑے فینز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے،سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔

    سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا، نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔

    بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہیرو نہیں کہا جاسکتا،رانا ثنا اللہ

    ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال