Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

    خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نےوارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا شہری دریا ئے سندھ کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    اتوار کو جاری کردہ پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسپل ویز کو دوپہر ڈھائی بجے کھولا جائے گا، جس کے نتیجے میں ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی آبادی کو خبردار رکھے، اور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ دریا اور نہروں کے قریب نہ جائیں، والدین کو بھی خبردار رہنا چاہیے کہ بچے نہروں کے قریب نہ جائیں، ماہی گیر اور مال مویشی پالنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سیاحوں اور مقامی افراد کو ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

    90 روزہ تحریک لگتاہے وزیراعلیٰ نے اپنی نوکری کیلئے وقت مانگا ہے،عظمی بخاری

    پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں عوام 1700 پر کال کریں،اسی طرح کی وارننگ رواں ماہ کے آغاز میں بھی جاری کی گئی تھی، تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کو ممکنہ طور پر سیلابی موسم 2025 میں پہلی بار کھولا جائے گا۔

    5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا،علی امین

  • پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس ، اپوزیشن کا آج مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس ، اپوزیشن کا آج مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ 11 جولائی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا،28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کرکے ان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

  • شور کی آلودگی کو کم کرنے کیلئے چین میں انفلیٹیبل اسٹرکچر نصب

    شور کی آلودگی کو کم کرنے کیلئے چین میں انفلیٹیبل اسٹرکچر نصب

    بیجنگ: چین میں حال ہی میں شور کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹیبل (Inflatable) اسٹرکچر نصب کیا گیا ہے۔

    چینی حکام کی جانب سے یہ اقدام دنیا بھر میں ماحولیاتی انجینئرنگ کی ایک مثال بن چکا ہے یہ انفلیٹیبل دراصل ایک بڑا ہوا سے بھرا ہوا ربڑ یا پی وی سی کا بنا ہوا پردہ یا دیوار ہے جو عمارتوں کے گرد تعمیراتی سائٹس پر نصب کیا جاتا ہے اس کا مقصد شور کو باہر جانے سے روکنا، گرد و غبار کو کنٹرول کرنا اور اردگرد کے رہائشی علاقوں کو تحفظ دینا ہے۔

    یہ انفلیٹیبل بیریئر چین کے بڑے شہروں میں خاص طور پر بیجنگ، شنگھائی اور شینژین جیسے گنجان آباد علاقوں میں استعمال کیا جا رہا ہے جہاں تعمیراتی شور سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہےیہ انفلیٹیبل اسٹرکچر آواز کی لہروں کو جذب یا ان کی سمت تبدیل کرتا ہے یہ ہلکے مگر مضبوط مواد سے بنا ہوتا ہے تاکہ آسانی سے نصب اور ہٹایا جا سکے اس میں بعض اوقات ایکو-فوم یا شور جذب کرنے والا مواد بھی شامل کیا جاتا ہےاس کی لمبائی کئی سو میٹر اور اونچائی کئی منزلوں تک ہو سکتی ہے ایک منصوبے میں استعمال ہونے والا بیریئر ایک فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا تھا جس نے اسے دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹیبل ساؤنڈ بیریئر بنا دیا ہے۔

    لاہور کی حدود کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں،رضوان شیخ

    60 برطانوی اراکنن پارلیمنٹ کا فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنیکا مطالبہ

  • غزہ نسل کشی میں معاونت کا الزام، یورپی تنظیم کاٹرمپ کیخلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    غزہ نسل کشی میں معاونت کا الزام، یورپی تنظیم کاٹرمپ کیخلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    یورپی انسانی حقوق کی تنظیم یورو میڈیٹیرین ہیومن رائٹس مانیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر غزہ میں نسل کشی میں معاونت کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، جن میں کئی کو امریکی نجی سکیورٹی کنٹریکٹرز اور اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بنایاٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو فوجی، مالی، سفارتی اور سیاسی مدد فراہم کی، جس نے غزہ میں جاری جنگ کو مزید خطرناک بنا دیا، یہ امداد نسل کشی میں معاونت کے زمرے میں آتی ہے، جس پر عالمی قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔

    مانیٹر کے مطابق امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر حملے کیے تنظیم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت اور انسانی حقوق اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرمپ کو جوابدہ ٹھہرائیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

  • لاہور کی حدود کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

    لاہور کی حدود کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے لاہور کی حدود میں مسافر طیاروں کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،وائلڈ لائف اور انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح میں پرندوں کی موجودگی کو محدود کرنے کے لیے ایک جامع اور فیصلہ کن گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیااس اقدام کا مقصد طیاروں کی ٹیک آف، لینڈنگ اور نچلی پرواز کے دوران پرندوں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنا ہے

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ‎لاہور کے مختلف علاقوں کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی مذبحہ خانوں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں،رضوان شیخ

    پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مشرقی بائی پاس، مناواں، اسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، اور چاہ میراں سمیت متعدد علاقوں کو "نو برڈ زون” قرار دے دیا گیا ہے۔

    حکومت پنجاب نے ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب ایسے کاروبار کی ممانعت ہو گی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ ہو ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذیبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی، چمڑا رنگنے اور اس سے اشیاء بنانے والے یونٹس پر بھی ماحولیاتی قوانین کا سخت اطلاق ہوگا، جبکہ کھلے عام جانوروں کی کھالیں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہزاروں اسرائیلیوں کا فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ ،غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

    نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں ایسا کوئی کاروبار یا سرگرمی قابلِ قبول نہیں ہوگی جس سے پرندے جمع ہونے کا خطرہ ہو۔ کوڑا کرکٹ کھلے میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا ہے مزید برآں گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، بڑی تعداد میں کبوتر پالنے یا اڑانے، درباروں یا عوامی مقامات پر پرندوں کو خوراک ڈالنے جیسے عوامل پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ پرندوں کے جھنڈ بننے سے بچا جا سکے۔

    پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر وائلڈ لائف رینجرز کو کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا،جسے بھارت نے خود بند کیا،محسن نقوی

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ اقدامات فضائی سفر محفوظ اور سیکڑوں انسانی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں، فضائی حفاظتی حصار کے ذریعے پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور حادثات میں کمی ہو گی۔

  • امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں،رضوان شیخ

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں،رضوان شیخ

    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

    ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

    واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں جو ناممکن لگتے تھے سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شمولیت کے لیے راضی ہو چکا ہے مگر کچھ رکاوٹیں پیش آنے سے معاملات زیر التوا ہیں۔

    قبل ازیں ایک بیان میں پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اوردونوں ممالک کے درمیان معدنیات، زراعت اورتوانائی کے شعبوں میں تعلقات کومزید وسعت دینے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے بروقت امریکی مداخلت سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور یہی علاقائی استحکام کے لئے کلیدی ہے،مسئلہ کشمیرکا پائیدارحل اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی برادری کے فعال کردارکے بغیر ممکن نہیں، ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اورباہمی تعاون پراتفاق کیا گیا۔

  • 60  برطانوی اراکنن پارلیمنٹ کا فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنیکا  مطالبہ

    60 برطانوی اراکنن پارلیمنٹ کا فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنیکا مطالبہ

    برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرے-

    برطانوی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں ارکان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو باقاعدہ خط لکھا ہےخط میں ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کو جنوبی رفح کے ایک کیمپ میں جبری منتقل کرنے کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلا ف ورزی ہے۔

    اراکین نے خبردار کیا کہ اگر برطانوی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا تو دو ریاستی حل کے لیے برطانیہ کی حمایت غیر موثر ہو جائے گی،انہوں نے حکو مت پر زور دیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اونروا (UNRWA) کی امداد جاری رکھے تاکہ انسانی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

    ہزاروں اسرائیلیوں کا فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ ،غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

    فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری محاصرے اور امداد کی کمی کے باعث تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار بچے شدید غذائی قلت اور قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔ بین الاقوامی برادری کی فوری مداخلت نہ ہوئی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

    روس یوکرین جنگ: شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

  • ہزاروں اسرائیلیوں کا فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ ،غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

    ہزاروں اسرائیلیوں کا فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ ،غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

    تل ابیب: اسرائیل میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے مطالبے پر ہزاروں شہریوں نے تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ کیا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور فوری جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ سیاسی مفادات کی خاطر جاری جنگ کا انجام صرف تباہی اور انسانی المیہ ہے۔

    وزیراعظم نیتن یاہو نے ممکنہ جنگ بندی ڈیل پر بات چیت کے لیے اپنی حکومت کے دائیں بازو کے اتحادی رہنماؤں ایتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کو طلب کر لیا ہےیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک کے اندر اور باہر سے نیتن یاہو پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے پیش رفت کرے اور یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی واپسی ممکن بنائے-

    امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا،جسے بھارت نے خود بند کیا،محسن نقوی

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بے جا مظالم بند نہ ہونے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز حقائق سامنے لے آیا۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقتدار بچانے اور کرپشن کیسز کو ٹالنے کی خاطر غزہ جنگ کو طول دیا یرغمالیوں کی رہائی کی پیش کش پر نیتن یاہو نے اپریل 2024ء میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ سموٹرچ کو بھنک پڑ گئی،سموٹرچ نے کہا کہ جنگ بندی ہوئی تو وہ مخلوط حکومت چھوڑ دے گا، نیتن یاہو نے اپنی حکومت برقرار رکھنے کی خاطر جنگ بندی مسترد کر دی ، جنگ بندی ہوجاتی تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا تھا لیکن نیتن یاہو نے ذاتی مفاد کی ہوس میں سنہری موقع کھودیا۔

    روس یوکرین جنگ: شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

  • امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا،جسے بھارت نے خود بند کیا،محسن نقوی

    امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا،جسے بھارت نے خود بند کیا،محسن نقوی

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے 13 جولائی 1931 کو اذان کے احترام میں جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا-

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا، لیکن بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، جو اس کی جنگی ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔

    حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

    محسن نقوی نے کہا کہ ’13 جولائی 1931، مظلوم کی زبان بند کرنے والے ظالمانہ نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی۔ ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور آج کا بھارتی تشدد، ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیںمقبوضہ کشمیر میں عقائد، شناخت اور رائے کو ریاستی طاقت سے دبایا جا رہا ہے، جو انسانی وقار کی تضحیک کے مترادف ہےمودی سرکار بھی ڈوگرہ راج کی طرز پر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہےکشمیریوں کے خون سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ’پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا محافظ، علمبردار اور ضامن ہے، ہم ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔‘

    روس یوکرین جنگ: شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

  • روس یوکرین جنگ: شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

    روس یوکرین جنگ: شمالی کوریا کا روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

    سئیول: شمالی کوریا نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ بیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورہ شمالی کوریا کے دوران سامنے آیا، جہاں ان کی ملاقات وونسن شہر میں کم جونگ اُن سے ہوئی،ملاقات میں کم جونگ نے کہا کہ روس کی پوزیشن اور اقدامات پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور شمالی کوریا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

    سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شمالی کوریا کے تین روزہ دورے پر ہیں، یہ ماسکو کے اعلیٰ حکام کے دوروں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سیاسی تعلقات مزید گہرے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA نے رپورٹ کیا کہ کم اور لاوروف کی ملاقات ہفتے کے روز "پرتپاک دوستانہ اعتماد سے بھرپور ماحول” میں ہوئی۔ کم نے لاوروف کو کہا کہ شمالی کوریا "یوکرائنی بحران کی بنیادی وجہ سے نمٹنے کے سلسلے میں روسی قیادت کے تمام اقدامات کی غیر مشروط حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔

    روس نے بھی واضح کیا کہ وہ شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرے گا دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔

    حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

    دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔